ہم سب کو ملکر کام مکمل کرنے کی ضرورت ہے
۱ یسوع مسیح کے ہر شاگرد کو سمجھنا چاہئے کہ بادشاہتی منادی کے کام کی حمایت کرنے اور اُس میں حصہ لینے کیلئے اُسکی کوششیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ یسوع نے یہ بات تسلیم کی کہ اُس کے شاگرد مختلف مقدار میں بادشاہتی پھل پیدا کرینگے۔ (متی ۱۳:۲۳) اگرچہ منادی کا بیشتر کام بہت سے محنتی پائنیر ہی سرانجام دیتے ہیں تو بھی وہ سب تعریف کے مستحق ہیں جو حتیٰالوسع پھل لانے سے اشتیاق کیساتھ یہوواہ کی تمجید کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔—یوح ۱۵:۸۔
۲ مشترکہ کوششوں سے بہت کچھ انجام پاتا ہے: یسوع نے پیشینگوئی کی تھی کہ اُس کے تمام شاگردوں کی مشترکہ کوششیں اس سے بھی بڑے کام انجام دیں گی۔ (یوح ۱۴:۱۲) خواہ ہمارے ذاتی حالات ہماری کارگزاری کو محدود کریں یا پھر بادشاہتی منادی کیلئے زیادہ وقت مختص کرنا ممکن بنائیں، کام کو پایۂتکمیل تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی ضرورت ہے۔ یہ بالکل پولس کے بیان کے مطابق ہے: ”سارا بدن ہر ایک جوڑ کی مدد سے پیوستہ ہو کر اور گٹھ کر اُس تاثیر کے موافق جو بقدرِ ہر حصہ ہوتی ہے اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ محبت میں اپنی ترقی کرتا جائے۔“—افس ۴:۱۶۔
۳ بعض شاید محسوس کریں کہ اُنہوں نے کوئی خاطرخواہ کام نہیں کِیا۔ تاہم، یہوواہ کی نظر میں اہم بات یہ ہے کہ ہم دلوجان سے خدمت کریں۔ اُس کیلئے ہم جو بھی کرتے ہیں وہ بیشبہا اور قابلِقدر ہے۔—مقابلہ کریں لوقا ۲۱:۱-۴۔
۴ کام کی حمایت کرتے رہیں: ہم سب کو عالمگیر کام میں مادی طور پر حصہ ادا کرنے کا شرف حاصل ہے۔ بعض بادشاہتی کام کے سلسلے میں مدد کرنے کے لئے درکار جسمانی مشقت کے ذریعے بھی مدد کر سکتے ہیں۔ ہر شخص اجلاسوں پر خوب تیارشُدہ تبصرے پیش کرنے اور تھیوکریٹک منسٹری سکول میں حصہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔ دوسروں کی حوصلہافزائی کرنے کے مواقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے، ہم کلیسیا کی روحانیت کیلئے قابلِقدر کردار ادا کرتے ہیں جس سے اُسکی تفویضکردہ کام سرانجام دینے کی لیاقت بہتر ہوتی ہے۔
۵ جی ہاں، کام مکمل کرنے کیلئے ہم سب کی ضرورت ہے۔ کسی کو بھی یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ اُس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہوواہ کی خدمت میں ہم سب، بڑوں اور چھوٹوں کی مشترکہ کوششیں ہمیں خدا کے بےنظیر سچے پرستاروں کے طور پر دوسروں سے فرق کر دیتی ہیں (ملا ۳:۱۸) ہم میں سے ہر ایک یہوواہ کو جلال دینے اور اُسے جاننے، اُس کی خدمت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنے میں خاطرخواہ حصہ لے سکتا ہے۔