یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏00 ص.‏ 3-‏4
  • کیا آپ مستفید ہو رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ مستفید ہو رہے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • اجلاس نوجوانوں کے لئے فائدہ‌مند ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں سے فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • یہوواہ کیسے ہماری راہنمائی کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ہمیں باقاعدگی سے اِجلاسوں پر کیوں جانا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 8/‏00 ص.‏ 3-‏4

کیا آپ مستفید ہو رہے ہیں؟‏

۱ آجکل ہزاروں لوگ مسائل سے نپٹنے اور خوشحال زندگی سے لطف‌اندوز ہونے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں۔ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے وہ اپنی مدد آپ کی کتابیں پڑھنے سے محظوظ ہوتے اور اداروں یا تنظیموں سے مشورت کے خواہاں ہوتے ہیں۔ بعض لوگ شاید کہیں کہ اُنہیں ان سے کچھ فائدہ تو ضرور ہوا ہے۔ تاہم، اگر ہم آجکل کی معیارِزندگی کا جائزہ لیں تو کیا لوگوں نے انسان‌ساختہ ہدایتی پروگراموں سے ایک پُرامن، تسکین‌بخش زندگی بسر کرنا سیکھ لیا ہے؟ بالکل نہیں!‏—‏۱-‏کر ۳:‏۱۸-‏۲۰‏۔‏

۲ اس کے برعکس، ہمارا خالق بخوشی سننے والے لوگوں کو انتہائی مفید ہدایت مُفت فراہم کرتا ہے۔ یہوواہ چاہتا ہے کہ سب اُس کی تعلیم سے مستفید ہوں۔ اُس نے نسلِ‌انسانی کو راستبازی کی تربیت دینے کے لئے فراخدلی سے اپنا الہامی کلام فراہم کِیا ہے اور وہ پوری زمین پر اپنی بادشاہت کی خوشخبری کا اعلان کرا رہا ہے۔ (‏زبور ۱۹:‏۷، ۸؛‏ متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱۶‏)‏ درحقیقت خوشحال زندگی کا تعلق براہِ‌راست یہوواہ کے احکام پر توجہ دینے سے ہے۔—‏یسع ۴۸:‏۱۷، ۱۸‏۔‏

۳ یہوواہ کی راہنمائی اپنی مدد آپکی کتابوں یا ذاتی اصلاح کی دُنیاوی سکیموں سے حاصل ہونے والی راہنمائی سے کہیں افضل ہے۔ اگر ہم یہوواہ کے اُن تمام انتظامات سے پورا فائدہ اُٹھاتے ہیں جنکا اُس کے کلام میں ذکر کِیا گیا ہے اور اُس کی تنظیم جن کی تعلیم دیتی ہے تو ہم حقیقی مدد اور دائمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۱۰-‏۱۲‏۔‏

۴ کلیسیائی اجلاسوں سے مستفید ہوں:‏ آجکل، یہوواہ حقیقی دلچسپی کیساتھ ہمیں اپنی راہوں کی تعلیم دے رہا ہے اور ہم اُسکی ہدایت پر توجہ دینے سے مستفید ہوتے ہیں۔ ہمارے پانچ ہفتہ‌وار اجلاس یہوواہ کی پُرمحبت فکرمندی کا اظہار ہیں۔ جب ہم کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں تو خدا کی بابت ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہم یہوواہ کی قربت حاصل کرنے سے بُرائی سے بچنا سیکھتے ہیں۔ اس طرح ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔‏

۵ مزید فوائد بھی ہیں۔ کلیسیائی اجلاسوں پر ہمیں ”‏کشادہ دل“‏ ہونے کا موقع ملتا ہے۔ (‏۲-‏کر ۶:‏۱۳‏)‏ اس میں کلیسیا کے دوسرے افراد کو جاننا شامل ہے۔ ہم ویسی ہی باہمی حوصلہ‌افزائی سے مستفید ہوتے ہیں جس کا ذکر پولس رسول نے رومیوں کے نام اپنے خط میں کِیا تھا۔ (‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ اس نے عبرانیوں کے نام خط میں، مسیحی رفاقت سے دُور رہنے کو اپنا معمول بنا لینے والے اشخاص کو سخت سرزنش کی۔—‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۶ پُرمسرت اور تسکین‌بخش زندگی کا تعلق براہِ‌راست دوسروں کی فلاح‌وبہبود میں دلچسپی لینے سے ہے۔ ہماری دوسروں کی خوشی میں اضافہ کرنے کے مواقع تلاش کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے۔ لہٰذا، ہمارے مسیحی اجلاس نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اُن لوگوں کیلئے بھی فائدہ‌مند ہیں جن سے ہم خوشگوار رفاقت رکھتے ہیں۔ ہم سے خلوصدلی کیساتھ ان میں حصہ لینے کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔‏

۷ پولس رسول نے تیمتھیس کو نصیحت کرتے وقت اسی بات کو واضح کِیا:‏ ”‏دینداری کے لئے ریاضت کر۔“‏ (‏۱-‏تیم ۴:‏۷‏)‏ ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں:‏ ’‏کیا مَیں اپنی تربیت کر رہا ہوں؟ کیا مَیں کلیسیائی اجلاسوں پر پیش کی جانے والی باتوں کو سننے سے فائدہ اُٹھاتا ہوں؟‘‏ اگر ہم اجلاسوں پر غور سے سنتے اور سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارا جواب ہاں میں ہوگا۔ ہمیں اپنی ایمان کی آنکھوں سے تعلیم دینے والے بھائیوں کی پُشت پر اپنے عظیم مُعلم یہوواہ کو دیکھنے کے قابل ہونا چاہئے۔—‏یسع ۳۰:‏۲۰‏۔‏

۸ تھیوکریٹک منسٹری سکول اور خدمتی اجلاس:‏ یہ دو اجلاس مسیحی کارگزاری میں مؤثر ثابت ہونے میں ہماری مدد کیلئے ترتیب دئے گئے ہیں۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اسی مقصد کے تحت طالبعلموں کو باقاعدگی سے ہدایت اور مشورت فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں آپکو عوامی مقرر اور خدا کے کلام کے استاد کے طور پر اپنی ترقی ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ تاہم، سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے، آپکو اپنا نام درج کرانے، حاضر ہونے، باقاعدہ شرکت کرنے اور اپنی تفویض پر دل لگا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سکول سے ملنے والی مشورت قبول کرنے اور اسکا اطلاق کرنے سے آپ ترقی کرینگے۔‏

۹ خدمتی اجلاس ہمیں مسیحی خدمتگزاری کی اہمیت سکھاتا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم شاگرد بنانے کے کام میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں۔ کیا آپ اور آپکا خاندان ان دو اجلاسوں میں پیش کئے جانے والے حصوں سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہیں؟ ایک مسیحی جوڑے نے بیان کِیا:‏ ”‏ایک خدمتی اجلاس پر ہم نے سنا کہ ہمیں بطور خاندان روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنا چاہئے۔ ہم پہلے تو ایسا نہیں کرتے تھے مگر اب ہم ایسا کر رہے ہیں۔“‏ اُنہیں کیا فائدہ حاصل ہوا؟ وہ تسلیم کرتے ہیں:‏ ”‏ہم دسترخوان پر اپنی بات‌چیت سے زیادہ خوشی حاصل کرتے ہیں۔ اب کھانا کھاتے وقت کوئی بحث نہیں ہوتی۔“‏ کیا چھوٹے بچے بھی اجلاسوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں؟ جی‌ہاں۔ اُنکی ماں بیان کرتی ہے:‏ ”‏اجلاسوں کا ہمارے بچوں پر واقعی بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ہم نے اپنے چھ سالہ بیٹے کو جھوٹ بولتے ہوئے پکڑ لیا۔ تاہم، اتفاق سے اُسی ہفتے اجلاس پر ہدایتی تقریر جھوٹ بولنے کی بابت تھی۔ ہمارے بیٹے نے چہرے پر ندامت کے ثاثرات کیساتھ اپنے والد کی طرف دیکھا اور اپنی کُرسی پر سر جھکا کر بیٹھا رہا۔ اُس نے سبق سیکھ لیا تھا اور اسکے بعد ہمیں کوئی پریشانی نہ ہوئی۔“‏

۱۰ ایک پائنیر بہن کہتی ہے کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہے کہ خدمتی اجلاس پر خدمتگزاری کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔ کیوں؟ وہ وضاحت کرتی ہے:‏ ”‏مَیں بیزارکُن معمول کا شکار ہو جاتی ہوں۔ کبھی‌کبھار مَیں سوچتی ہوں کہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی جانے والی تجاویز مؤثر نہیں ہونگی۔ تاہم، جب خدمتی اجلاس پر مَیں یہ سنتی ہوں کہ ہمیں ان تجاویز کو آزمانا چاہئے تو مَیں گرمجوشی سے انکا اطلاق کرتی ہوں۔ اس سے میری خدمتگزاری دلچسپ بن جاتی ہے!‏“‏ پہلی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرنے کی تجویز پر کئی ہفتوں تک عمل کرنے کے بعد، وہ پہلی ملاقات پر ایک ایسی لڑکی کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے میں کامیاب ہو گئی جو مدد کیلئے دُعا کر رہی تھی۔‏

۱۱ جب آپ ایک ایسی تقریر سنتے ہیں جس میں ذاتی انتخابات کی بابت بائبل مشورت شامل ہوتی ہے تو کیا آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہوواہ آپ سے براہِ‌راست مخاطب ہے؟ ایک بھائی نے ایسا ہی محسوس کِیا۔ اُس نے کہا:‏ ”‏ایک حالیہ اجلاس پر، ایک بھائی نے اپنی تقریر میں مسیحیوں کیلئے مناسب اور نامناسب تفریح کی اقسام کی بابت بات‌چیت کی۔ مجھے ٹیلیویژن پر باکسنگ دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ تاہم، اس اجلاس کے بعد، مَیں نے فیصلہ کِیا کہ یہ کھیل تفریح کی وہ قسم ہے جو مسیحیوں کیلئے نامناسب ہے۔ لہٰذا، اب مَیں اسے نہیں دیکھتا۔“‏ جی‌ہاں، اگرچہ اس بھائی کے اندر ایک تشددآمیز کھیل دیکھنے کا شوق پیدا ہو گیا تھا پھربھی، اُس نے فروتنی سے یہوواہ کی راہنمائی کو قبول کِیا۔—‏زبور ۱۱:‏۵‏۔‏

۱۲ عوامی اجلاس، ”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ اور کلیسیائی کتابی مطالعہ:‏ ہم ہر ہفتے جن عوامی تقاریر سے محظوظ ہوتے ہیں ان میں کئی بائبل مضامین زیرِغور آتے ہیں۔ آپ ان تقاریر سے کیا حاصل کرتے ہیں؟ ایک مسیحی شوہر نے ان سے حاصل ہونے والے فوائد پر یوں تبصرہ کِیا:‏ ”‏ایک عوامی تقریر نے رُوح کے تمام پھل نمایاں کئے۔ مقرر نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان پھلوں کو پیدا کرنے کیلئے اُس نے ایک خاص خوبی کا انتخاب کر کے اس پر ایک ہفتہ کام کِیا۔ ہفتے کے آخر پر اس نے غور کِیا کہ اس نے اپنی روزمرّہ کارگزاریوں میں اس پھل کو کیسے ظاہر کِیا تھا۔ پھر اُس نے اگلے ہفتے ایک اَور خوبی پر کام کِیا۔ مجھے یہ خیال پسند آیا اور مَیں نے بھی ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔“‏ سیکھی گئی باتوں کا یہ کتنا عمدہ اطلاق تھا!‏

۱۳ مینارِنگہبانی کا مطالعہ ہمیں زندگی کے مختلف حالات میں بائبل اُصولوں کا اطلاق کرنا سکھاتا ہے۔ اس سے ہمیں زندگی کی پریشانیوں کے باوجود اپنے دل‌ودماغ میں اطمینان برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مینارِنگہبانی کا مطالعہ ہمیں سچائی میں ہونے والی ترقی سے باخبر رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، کیا ہم نے مئی ۱، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی میں مطالعے کے مضامین:‏ ”‏ان باتوں کا واقع ہونا ضرور ہے،“‏ ”‏پڑھنے والا سمجھ لے“‏ اور ”‏ہوشیاروبیدار رہیں!‏“‏ سے فائدہ نہیں اُٹھایا تھا؟ ان مضامین نے ذاتی طور پر آپ کو کیسے متاثر کِیا ہے؟ کیا آپ اپنے کاموں سے ظاہر کرتے ہیں کہ آپ مستقبل کی بابت یسوع کی آگاہی پر توجہ دیتے ہیں؟ کیا آپ آنے والی آزمائشوں کیلئے تیاری کر رہے ہیں جب ہم ”‏اُس اُجاڑنے والی مکروہ چیز کو .‏ .‏ .‏ مُقدس مقام میں کھڑا ہوا“‏ دیکھیں گے؟ (‏متی ۲۴:‏۱۵-‏۲۲‏)‏ کیا آپ کے نشانے اور طرزِزندگی یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مادی چیزوں کو جمع کرنے کی بجائے یہوواہ کے نام کی تقدیس آپ کیلئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے؟ کیا ہم اب مینارِنگہبانی کے مطالعہ سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں؟‏

۱۴ غور کریں کہ ہم ہر ہفتے کلیسیائی کتابی مطالعے پر کتنی زیادہ باتیں سیکھتے ہیں۔ اِس وقت ہم علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب سے مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے اب چار ماہ ہو گئے ہیں تو کیا ہم نے اپنے ایمان کو بڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے؟ باقاعدہ حاضری سے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں تاکہ ہم برداشت کر سکیں۔‏

۱۵ یہوواہ ہمیں خوشحال زندگی بسر کرنا سکھاتا ہے:‏ خدا کے احکام پر توجہ دینے سے ہم بہت سی تکالیف سے بچ جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ، ہم خوشحال زندگی کا تجربہ بھی کرتے ہیں۔ یہوواہ کی راہنمائی پر چلنے سے ہم اسکے کام کے صرف مشاہدین ہی نہیں بلکہ حصہ‌دار بھی بن جاتے ہیں۔ اور خدا کا کام کرنے والے لوگ مبارک ہیں۔—‏۱-‏کر ۳:‏۹؛‏ یعقو ۱:‏۲۵‏۔‏

۱۶ اس بات پر غور کیجئے کہ آپ کلیسیائی اجلاسوں سے سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کیسے کرینگے۔ (‏یوح ۱۳:‏۱۷‏)‏ پورے دل اور جوش‌وخروش سے خدا کی خدمت کریں۔ اس سے آپکو بے‌پناہ خوشی حاصل ہوگی۔ آپکی زندگی بہتر اور بامقصد بن جائیگی۔ جی‌ہاں، آپ خوب مستفید ہونگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں