مسیحیوں کے طور پر زندگی | نئے خدمتی سال کے لیے منصوبے بنائیں
اُن علاقوں میں شفٹ ہوں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے
یہوواہ کی خدمت میں اَور زیادہ کام کرنے کے لیے اپنے گھر کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ چلے جانے کے لیے ایمان چاہیے ہوتا ہے۔ (عبر 11:8-10) اگر آپ کسی ایسے علاقے میں شفٹ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے تو اِس سلسلے میں اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے بات کریں۔ آپ یہ جاننے کے لیے کیا کر سکتے ہیں کہ کیا آپ کا یہ فیصلہ صحیح ہوگا اور آپ کو کس جگہ شفٹ ہونا چاہیے؟ ہماری تنظیم کے ایسے مضامین اور ویڈیوز کو دیکھیں جن میں اِس حوالے سے بات کی گئی ہے۔ ایسے بہن بھائیوں سے بات کریں جو کسی دوسری کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے اُس کلیسیا کے علاقے میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ (امثا 15:22) دُعا میں یہوواہ سے رہنمائی مانگیں۔ (یعقو 1:5) جس علاقے میں آپ شفٹ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اُس کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اگر ممکن ہو تو وہاں شفٹ ہونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہاں کچھ دن جا کر رہیں۔
ویڈیو ”ایمان رکھ کر خدمت کے وسیع دروازے میں داخل ہوں—اُن علاقوں میں شفٹ ہوں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
گیبرئیل کو کن مشکلوں کا سامنا تھا اور کس چیز نے اُن کی مدد کی؟