ڈھونڈنے کا کام—مُنادی کے کام کا اہم پہلو
۱. ایسی کلیسیائیں کیوں قائم کی جاتی ہیں جو غیرزبان بولنے والے لوگوں میں مُنادی کرتی ہیں؟
۱ سن ۳۳ء میں عیدِپنتِکُست کے موقعے پر لوگ دُنیا کے کونے کونے سے یروشلیم آئے تھے۔ اِس موقعے پر یسوع مسیح کے شاگرد ”روحُالقدس سے بھر گئے“ اور غیرزبانوں میں لوگوں کو مُنادی کرنے لگے۔ (اعما ۲:۴) اِس کے نتیجے میں تقریباً ۳۰۰۰ لوگوں نے بپتسمہ لے لیا۔ حالانکہ وہ سب الگ الگ زبانیں بولتے تھے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اُن میں سے زیادہتر عبرانی یا یونانی زبان سے واقف تھے۔ پھر بھی یہوواہ خدا چاہتا تھا کہ وہ اپنی زبان میں بادشاہت کی خوشخبری سنیں۔ اِس کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ جب لوگ اپنی زبان میں خوشخبری سنتے ہیں تو وہ اِسے زیادہ جلدی قبول کرتے ہیں۔ اِس لئے آجکل بھی ایسی کلیسیائیں قائم کی جاتی ہیں جو غیرزبان بولنے والے لوگوں میں مُنادی کرتی ہیں۔ اِن کلیسیاؤں کو ایک علاقے میں اُن تمام لوگوں کو مُنادی کرنے کی ذمہداری دی جاتی ہے جو اُن کی زبان بولتے ہیں۔ (کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل، ص. ۱۰۷، پ. ۲، ۳) غیرزبان والے گروپ صرف اپنی کلیسیا کے علاقے میں یا پھر آسپاس کی کلیسیاؤں کے علاقے میں ایسے لوگوں کو مُنادی کرتے ہیں جو اُن کی زبان بولتے ہیں۔
۲. (الف) ڈھونڈنے کے کام سے کیا مراد ہے؟ اور یہ کس طرح کے علاقوں میں ضروری ہے؟ (ب) کلیسیائیں ایسے علاقوں میں ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتی ہیں جہاں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں؟ (ج) اگر ہم کوئی دوسری بولنے والے شخص سے ملتے ہیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۲ اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں صرف ایک ہی زبان بولی جاتی ہے تو آپ گھرگھر مُنادی کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں تو صورتحال فرق ہو سکتی ہے۔ شاید دوسری زبانوں کی کلیسیائیں بھی آپ کی کلیسیا کے علاقے میں مُنادی کرتی ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آسپاس کی کلیسیائیں آپ کو اُن لوگوں کے پتے دیں جو آپ کی زبان بولتے ہیں۔ لیکن آپ کی زبان بولنے والے لوگوں کو ڈھونڈنا اصل میں آپ کی کلیسیا یا گروپ کی ذمہداری ہے۔ (بکس ”ایک دوسرے کی مدد کریں“ کو دیکھیں۔) اِس لئے شاید کبھیکبھار آپ کو ڈھونڈنے کا کام کرنا پڑے یعنی اپنی زبان بولنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے خاص بندوبست بنانے پڑیں۔ آپ ڈھونڈنے کا کام منظم طریقے سے کیسے کر سکتے ہیں؟
۳. اِس بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے کہ ڈھونڈنے کا کام کہاں کِیا جائے اور اِس پر کتنا وقت صرف کِیا جائے، کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
۳ ڈھونڈنے کا کام کیسے منظم کِیا جا سکتا ہے؟ اِس بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے کہ ڈھونڈنے کے کام میں کتنا وقت صرف کِیا جائے، کچھ باتوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر اُس علاقے میں غیرزبان بولنے والے کتنے لوگ رہتے ہیں؟ اُس زبان والی کلیسیا یا گروپ میں کتنے مبشر ہیں؟ کلیسیا یا گروپ کو پہلے سے کتنے لوگوں کے بارے میں پتہ ہے؟ یہ ضروری نہیں کہ کلیسیا ہر ایک محلے میں برابر برابر وقت لگائے۔ اِس کی بجائے اُنہیں ایسے علاقوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے جہاں زیادہ آبادی ہے اور جو زیادہ دُور نہیں ہیں۔ لیکن یہ بہت اہم ہے کہ ڈھونڈنے کا کام منظم طریقے سے کِیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ موقع ملے کہ وہ یہوواہ خدا کو جانیں۔—روم ۱۰:۱۳، ۱۴۔
۴. (الف) ڈھونڈنے کے کام کو کیسے منظم کِیا جانا چاہئے؟ (ب) ایسے لوگوں کو ڈھونڈنے کے کچھ طریقے بتائیں جو آپ کی زبان بولتے ہیں۔
۴ بزرگوں کی جماعت کو، خاص طور پر خدمتی نگہبان کو ڈھونڈنے کے کام کو منظم کرنا چاہئے اور اِس کی نگرانی کرنی چاہئے تاکہ بہنبھائی ایک ہی جگہ باربار نہ جائیں۔ (۱-کر ۹:۲۶) جس کلیسیا کے ساتھ کوئی غیرزبان والا گروپ جڑا ہوا ہے، وہاں کے بزرگوں کی جماعت کسی بھائی کو مقرر کر سکتی ہے تاکہ وہ ڈھونڈنے کے کام کی نگرانی کرے۔ اگر ممکن ہو تو کسی بزرگ یا خادم کو اِس کام کے لئے چنا جائے۔ بہت سی کلیسیائیں اور گروپ ڈھونڈنے کا کام شروع کرنے سے پہلے کچھ تیاری کرتے ہیں۔ سب سے پہلے ڈائریکٹری یا انٹرنیٹ سے ایسے ناموں کی فہرست تیار کی جاتی ہے جو کسی زبان میں عام ہیں۔ اگر ناموں کے ساتھ پتے دئے گئے ہوں تو اُن کو بھی لکھا جاتا ہے۔ پھر فون کے ذریعے یا پھر وہاں جا کر دیکھا جاتا ہے کہ کون کونسے لوگ واقعی یہ زبان بولتے ہیں اور پھر اِن کے پتوں کی فہرست بنائی جاتی ہے۔ مقامی صورتحال کے مطابق بزرگوں کی جماعت کبھیکبھار یہ بندوبست کر سکتی ہے کہ پوری کلیسیا ڈھونڈنے کے کام میں حصہ لے۔—بکس ”آپ کی زبان بولنے والے لوگوں کو ڈھونڈنے کے کچھ طریقے“ کو دیکھیں۔
۵. (الف) ڈھونڈنے کا کام کرنے والے مبشر کن مشوروں پر عمل کر سکتے ہیں؟ (ب) جب ہم ڈھونڈنے کے کام کے دوران لوگوں سے ملتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
۵ جب ہم ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم یہ کام کیوں کر رہے ہیں۔ یہ کام مُنادی کے کام کا ایک پہلو ہے اِس لئے ہمیں ایسے کپڑے پہننے چاہئیں جو ہم مُنادی کے کام میں پہنتے ہیں۔ بہت سے مبشر ڈھونڈنے کے کام کے دوران پیشکش کی مشق کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے اُس زبان میں بات کرتے ہیں جو کلیسیا یا گروپ کی زبان ہے۔ یوں ڈھونڈنے کے کام کے لئے اُن کا جوش برقرار رہتا ہے اور وہ زبان بولنے میں ترقی کرتے ہیں۔ جو وقت ہم ڈھونڈنے کے کام میں صرف کرتے ہیں، اِسے ہم مُنادی کی رپورٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ لیکن نقشے یا فہرستیں تیار کرنے میں جو وقت لگتا ہے، اِسے ہم مُنادی کی رپورٹ میں شامل نہیں کر سکتے۔ جب ہمیں کوئی ایسا شخص ملتا ہے جو ہماری زبان بولتا ہے تو ہمیں اُسے خوشخبری سنانی چاہئے اور پھر فوری طور پر اُس کا پتہ خدمتی نگہبان یا اُس بھائی کو دینا چاہئے جو ڈھونڈنے کے کام کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ اِس پتے کو فہرست میں شامل کِیا جا سکے۔ ہمیں اُس صورت میں بھی یہ کرنا چاہئے جب وہ شخص دلچسپی نہیں لیتا۔ ڈھونڈنے کا کام بہت اہم ہے لیکن ہمیں مُنادی کے دوسرے پہلوؤں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔—بکس ”آپ ڈھونڈنے کے کام میں کیا کہہ سکتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔
۶. بہرے لوگوں کو ڈھونڈنا مشکل کیوں ہے؟
۶ بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے مشورے: بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے کافی محنت اور صبر کی ضرورت ہے۔ یہ کام آسان نہیں کیونکہ بہرے لوگوں کو اُن کے نام، اُن کی شکل یا اُن کے کپڑوں سے نہیں پہچانا جا سکتا۔ جب کوئی مبشر اُن کے گھر والوں یا دوستوں سے اُن کے بارے میں پوچھتا ہے تو شاید وہ اُن کی حفاظت کے خیال سے کوئی معلومات دینے سے ہچکچائیں۔ اگلے پیراگرافوں میں بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کے سلسلے میں کچھ مشورے دئے گئے ہیں۔ یہ مشورے اُن لوگوں کو ڈھونڈنے میں بھی کام آ سکتے ہیں جو کوئی زبان بولتے ہیں۔
۷. (الف) آپ بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ (ب) آپ لوگوں کے شک کو کیسے دُور کر سکتے ہیں؟
۷ اشاروں کی زبان والی کلیسیائیں اور گروپ بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے اکثر کسی محلے میں جا کر لوگوں سے پوچھتے ہیں۔ شاید کسی شخص نے اپنے کسی پڑوسی، ہمجماعت یا اپنے ساتھ کام کرنے والے کو دیکھا ہو جو اشاروں کی زبان استعمال کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی نے روڈ پر کوئی ایسا سائنبورڈ دیکھا ہو جس سے پتہ چلتا ہے کہ آسپڑوس میں بہرے لوگ رہتے ہیں۔ یا پھر شاید کسی کا کوئی رشتہدار بہرا ہو۔ اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ جب آپ بہرے لوگوں کے بارے میں پوچھیں گے تو شاید وہ آپ کو شک کی نظر سے دیکھیں۔ لیکن جب آپ اُن سے ادب اور نرمی سے بات کرتے ہیں اور اُنہیں مختصر اور صاف انداز میں اپنا مقصد بتاتے ہیں تو اکثر لوگوں کا شک دُور ہو جاتا ہے۔ کچھ مبشر جب کسی شخص سے بہرے لوگوں کے بارے میں پوچھتے ہیں تو وہ اُنہیں اشاروں کی زبان میں بائبل یا دوسری کتابوں کی ڈیویڈی دِکھاتے ہیں۔ اِس کے بعد وہ اُس شخص کو بتاتے ہیں کہ وہ بہرے لوگوں کو خدا کے کلام کی خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص بہرے لوگوں کے بارے میں معلومات نہیں دینا چاہتا تو شاید وہ آپ کا کارڈ یا اجلاس کا دعوتنامہ قبول کر لے تاکہ وہ اِسے اپنے کسی بہرے رشتہدار یا دوست کو دے سکے۔
۸. آسپاس کی کلیسیائیں اشاروں کی زبان والی کلیسیاؤں کی مدد کیسے کر سکتی ہیں؟
۸ سال میں ایک یا دو دفعہ اشاروں کی زبان والی کلیسیائیں کسی آسپاس کی کلیسیا کو دعوت دے سکتی ہے کہ وہ اُن کے ساتھ مل کر کسی ایسے علاقے میں ڈھونڈنے کا کام کریں جہاں زیادہ آبادی ہے۔ اشاروں کی زبان والی کلیسیا مُنادی کے لئے اجلاس کا بندوبست کر سکتی ہے جس میں کچھ ہدایات دی جا سکتی ہیں اور یہ دِکھایا جا سکتا ہے کہ ڈھونڈنے کا کام کیسے کِیا جائے۔ شاید چار یا پانچ مبشروں کے ساتھ اشاروں کی زبان والی کلیسیا کے کمازکم ایک مبشر کو مقرر کِیا جائے اور اُنہیں ایک مخصوص علاقے میں بھیجا جائے۔
۹. ڈھونڈنے کا کام ایسی جگہوں پر کیسے کِیا جا سکتا ہے جہاں بہرے لوگ جمع ہوتے ہیں؟
۹ ڈھونڈنے کا کام ایسی جگہوں پر بھی کِیا جا سکتا ہے جہاں بہرے لوگ تفریح یا مختلف پروگراموں کے لئے جمع ہوتے ہیں یا پھر جہاں اُن کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اِن موقعوں پر مبشروں کو ایسے کپڑے پہننے چاہئیں جو صورتحال کے لحاظ سے مناسب ہوں۔ ایک وقت میں وہاں حاضر سب لوگوں کو خوشخبری پیش کرنے کی بجائے صرف ایک یا دو لوگوں سے بات کریں۔ اگر وہ اچھا ردِعمل دِکھاتے ہیں تو آپ اُن سے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست کر سکتے ہیں۔
۱۰. ڈھونڈنے کا کام مقامی کاروباروں اور دُکانوں میں کیسے کِیا جا سکتا ہے؟
۱۰ بہرے لوگوں کو ڈھونڈنے کا ایک اَور طریقہ یہ ہے کہ آپ مقامی کاروباروں اور دُکانوں کی فہرستیں تیار کریں اور پھر کسی مناسب وقت پر وہاں جائیں۔ شاید ایک فہرست میں آپ تمام پٹرول پمپ شامل کر سکتے ہیں، ایک میں آپ تمام دُکانوں یا ہوٹلوں وغیرہ کے نام ڈال سکتے ہیں۔ اگر ہر فہرست میں ایک ہی قسم کے کاروباروں کو شامل کِیا جاتا ہے تو مبشر ہر دفعہ ایک جیسا طریقۂکار استعمال کر سکتے ہیں اور یوں وہ اِس کام میں زیادہ مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہوٹلوں کے گاہکوں میں اکثر بہرے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ کاؤنٹر پر کلرک کو مختصراً ہمارے کام کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور پھر اُسے ایک ڈیویڈی اور اجلاس کا ایک دعوتنامہ دے سکتے ہیں تاکہ وہ اِس کو ہوٹل میں آنے والے بہرے گاہکوں کو دے۔ آپ کچھ دُکانوں میں بھی ایسے کارکنوں یا گاہکوں کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں جو اشاروں کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ اگر علاقے میں بہروں کا سکول ہے تو آپ ہماری کچھ کتابوں کی ڈیویڈی پیش کر سکتے ہیں تاکہ وہ سکول کی لائبریری میں رکھی جا سکیں۔
۱۱. ڈھونڈنے کا کام ہمارے مُنادی کے کام کا اہم پہلو کیوں ہے؟
۱۱ ایک اہم کام: آپ کی زبان بولنے والے لوگوں کو ڈھونڈنے میں بہت وقت اور محنت لگ سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ کچھ علاقوں میں لوگ اکثر گھر بدلتے رہتے ہیں۔ پھر بھی بہت سے علاقوں میں ڈھونڈنے کا کام ہمارے مُنادی کے کام کا اہم پہلو ہے۔ مُنادی کرنے کا کام ہمیں یہوواہ خدا نے سونپا ہے جو ”کسی کا طرفدار نہیں۔“ (اعما ۱۰:۳۴) ”اُس کی مرضی یہ ہے کہ ہر طرح کے لوگ نجات پائیں اور سچائی کا صحیح علم حاصل کریں۔“ (۱-تیم ۲:۳، ۴، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن) اِس لئے یہوواہ خدا کا نظریہ اپنائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم دوسری زبان بولنے والے ایسے لوگوں کو ڈھونڈ سکیں ”جو کلام کو سُن کر عمدہ اور نیک دل میں سنبھالے رہتے“ ہیں۔—لو ۸:۱۵۔
[صفحہ ۵ پر بکس]
ایک دوسرے کی مدد کریں
اگر ایک کلیسیا یا گروپ کو اپنی زبان بولنے والے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے مدد کی ضرورت ہے تو اُس کا خدمتی نگہبان آسپاس کی دوسری کلیسیاؤں کے بزرگوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔ صرف ایسی کلیسیاؤں سے رابطہ کِیا جائے جو زیادہ دُور نہیں ہیں یا جن کے علاقے میں وہ زبان بولنے والے بہت سے لوگ رہتے ہیں۔ وہ کلیسیائیں اپنے مبشروں کو ہدایت دے سکتی ہیں کہ اگر وہ کسی ایسے شخص سے ملیں جو وہ زبان بولتا ہے تو اُس کا پتہ اپنے خدمتی نگہبان کو دیں تاکہ وہ اِسے اُس زبان کی کلیسیا یا گروپ کو دے دے۔ جن علاقوں میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں، وہاں کی کلیسیاؤں کے خدمتی نگہبان مل کر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ مُنادی کے کام کو کیسے منظم کریں گے اور وہ کونسے اِنتظامات کریں گے تاکہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا رابطہ اُن کی زبان کی کلیسیا یا گروپ سے کروایا جا سکے۔
اگر مبشر دوسری زبان بولنے والے کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو دلچسپی ظاہر کرتا ہے (یا جو بہرا ہے) تو اُنہیں فوراً فارم براہِمہربانی ملاقات کیجئے (S-43) پُر کرنا چاہئے اور اِسے کلیسیا کے سیکریٹری کو دینا چاہئے۔ اِس طرح اُس شخص سے جلدی رابطہ کِیا جا سکتا ہے اور اُسے خدا کے کلام کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔—بادشاہتی خدمتگزاری، ۱۱/۵ ص. ۳۔
[صفحہ ۶ پر بکس]
آپ کی زبان بولنے والے لوگوں کو ڈھونڈنے کے کچھ طریقے
• اپنے رشتہداروں یا ایسے لوگوں سے پوچھیں جو آپ کے ساتھ کام کرتے ہیں یا بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔
• ٹیلیفون ڈائریکٹری میں ایسے ناموں کو ڈھونڈیں جو آپ کی زبان میں عام ہیں۔ شاید آپ انٹرنیٹ یا فون کمپنی سے کوئی ایسی ڈائریکٹری بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس پتے پر کون رہتا ہے۔
• ایسی جگہوں سے معلومات حاصل کریں جہاں عوام کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، مثلاً لائبریری، سرکاری دفتر یا کالج وغیرہ۔
• اخبار میں ایسے پروگراموں کے بارے میں اشتہار ڈھونڈیں جو آپ کی زبان بولنے والے لوگوں کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔
• ایسی دُکانوں میں جائیں جہاں آپ کی زبان بولنے والے لوگ خریداری کے لئے آتے ہیں۔
• کسی ایسے بازار، سٹوڈنٹ سینٹر، لاری اڈے یا ریلوے سٹیشن وغیرہ کے سامنے ہماری کتابوں کا سٹال لگائیں جہاں آپ کی زبان بولنے والے بہت سے لوگ آتے ہیں۔ لیکن اِس سے پہلے انتظامیہ سے اجازت ضرور لیں۔
• اگر آپ کے ملک کا قانون اجازت دیتا ہے تو آپ کوئی ایسی ڈائریکٹری یا کمپیوٹر پروگرام خرید سکتے ہیں جس کے ذریعے انٹرنیٹ پر پتوں کو تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
[صفحہ ۷ پر بکس]
آپ ڈھونڈنے کے کام میں کیا کہہ سکتے ہیں؟
لوگوں سے ادب اور نرمی سے بات کریں اور اُنہیں واضح طور پر اپنا مقصد بتائیں۔ آپ اپنی زبان میں کتابیں اور رسالے بھی دِکھا سکتے ہیں۔ اِس طرح اکثر لوگوں کا شک دُور ہو جاتا ہے۔
سلام کرنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں: ”ہم ایسے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جو ․․․․․ زبان بولتے ہیں۔ ہم اُن کو خدا کے کلام سے خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو یہ زبان بولتا ہے؟“
بہرے لوگوں کو ڈھونڈتے وقت آپ یہ کہہ سکتے ہیں: ”سلام۔ کیا مَیں آپ کو کچھ دِکھا سکتا ہوں؟ [اشاروں کی زبان میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی ڈیویڈی میں سے کسی آیت کی ویڈیو چلائیں۔] یہ اشاروں کی زبان میں بائبل کی ایک آیت ہے۔ بائبل کے علاوہ ہمارے پاس اَور بھی ایسی ویڈیوز ہیں جن کے ذریعے بہرے لوگ خدا کے کلام کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویڈیوز مُفت ہیں۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اشاروں کی زبان استعمال کرتا ہے؟“ اگر صاحبِخانہ کے ذہن میں کوئی ایسا شخص نہیں آتا تو آپ اُسے ایسی جگہوں کی مثالیں دے سکتے ہیں جہاں اُس نے شاید کسی بہرے شخص کو دیکھا ہو، مثلاً کام کی جگہ پر، سکول میں یا پھر آسپڑوس میں۔