۱۹۹۷ ”خدا کے کلام پر ایمان“ ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ پولس رسول نے تیمتھیس کو یاد دلایا کہ ”ہر . . . صحیفہ . . . خدا کے الہام سے ہے۔“ (۲-تیمتھیس ۳:۱۶) چونکہ خدا کا کلام الہامی ہے اسلئے ہمارے پاس اس پر ایمان رکھنے کی ہر وجہ موجود ہے۔ اس سال کی ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ہے ”خدا کے کلام پر ایمان۔“ خواہ ہم کئی سالوں سے سچائی سے واقف ہوں یا ابھی حال ہی میں یہوواہ کی تنظیم کی رفاقت میں آئے ہوں، پروگرام بائبل پر ہمارے ایمان کو مضبوط کریگا۔ ہم سب کو پورے پروگرام پر حاضر ہونے کا انتظام کرنا چاہئے۔ اگر نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص، بالخصوص جن سے ہم بائبل مطالعہ کرتے ہیں، ہمارے ساتھ حاضر ہوں تو کتنی حوصلہافزا بات ہوگی!
۲ سہروزہ کنونشن: اس سال ہمارے فائدے کیلئے سہروزہ کنونشن پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اب تک آپ کو مطلع کر دیا گیا ہوگا کہ آپکی کلیسیا کو کس کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے تفویض کِیا گیا ہے اور آپ نے پروگرام کے تمام تین دِنوں پر حاضر ہونے کیلئے قطعی منصوبے بنا لئے ہونگے۔ کیا آپ نے درکار چھٹی کیلئے اپنے آجر سے بات کر لی ہے؟ اگر آپ کے سکول جانے والے بچے ہیں اور آپکی کنونشن سکول ٹرم کے دوران ہے تو کیا آپ نے اُنکے اساتذہ کو مطلع کر دیا ہے کہ آپ کے بچے اپنی مذہبی تربیت کے اس اہم حصے کیلئے جمعہ کو غیرحاضر ہونگے؟—استثنا ۳۱:۱۲۔
۳ توجہ دیکر اچھا کرتے ہیں: پطرس رسول نے پہلی صدی کے مسیحیوں کو یاد دلایا کہ وہ نبوّتی کلام پر اندھیری جگہ میں روشنی بخشنے والا چراغ سمجھ کر توجہ دینے سے اچھا کرتے ہیں۔ (۲-پطرس ۱:۱۹) ہمارے حق میں بھی یہی سچ ہے۔ شیطان کے زیرِاثر اس دُنیا میں رہنا اندھیری جگہ میں رہنے کے مترادف ہے۔ ہم شکرگزار ہیں کہ ہمیں روحانی تاریکی سے باہر بلا لیا گیا ہے۔ (کلسیوں ۱:۱۳؛ ۱-پطرس ۲:۹؛ ۱-یوحنا ۵:۱۹) روشنی میں رہنے کیلئے، ہمیں یہوواہ کے الہامی کلام پر توجہ دینے سے اپنے ایمان کو مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سال ہماری ڈسٹرکٹ کنونشن ایسا ہی کرنے کیلئے ہماری حوصلہافزائی کریگی۔
۴ پروگرام پر پوری توجہ دینے کیلئے شاید ہمیں خاص کوشش کرنی پڑے مگر ہمارا ایسا کرنا یقیناً برکات پر منتج ہوگا۔ ہمیں اچھی طرح آرام کر کے کنونشن پر آنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اسطرح ہم اجلاسوں کے دوران چوکس رہینگے۔ ہر روز کنونشن کے مقام پر آنے کیلئے کافی وقت نکالیں تاکہ پروگرام شروع ہونے سے پہلے آپ اپنی نشست پر ہوں۔ پھر روزانہ پروگرام کے آغاز میں افتتاحی گیت اور دُعا میں شریک ہوں۔ بالغوں کو نمونہ قائم کرنا چاہئے اور والدین کو اپنے بچوں کی تربیت کرنی چاہئے۔—افسیوں ۶:۴۔
۵ اگر ہم روزانہ پروگرام کے آغاز سے قبل مختلف حصوں کے عنوانات پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم پہلے ہی اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس سیشن میں کونسے نکات کو اُجاگر کِیا جائیگا۔ اِس طرح جب یہ مواد پیش کِیا جائیگا تو اُس میں ہماری دلچسپی بڑھے گی۔ ہم ایسے نکات پر غور کر سکتے ہیں جو دوسروں کے سامنے اس بات کا اظہار کرنے میں ہماری مدد کرینگے کہ ہم کیوں خدا پر اور اپنے خلوصدل طالبوں کو اَجر بخشنے کے اُسکے یقینی وعدے پر ایمان رکھتے ہیں۔ (عبرانیوں ۱۱:۱، ۶) سفارش یہ کی جاتی ہے کہ ہم پروگرام کے خاص نکات کو یاد رکھنے میں اپنی مدد کیلئے مختصر نوٹس لیں۔ اگر ہم بہت زیادہ نوٹس لیتے ہیں تو ہم اہم نکات سے محروم رہ جائیں گے کیونکہ ہم لکھنے میں بہت مصروف ہونگے۔
۶ گزشتہ سال بھی ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ نے ہمارے فائدے کیلئے جوکچھ فراہم کِیا تھا، اُسے سننے کی بجائے پروگرام کے دوران بہت سے بالغوں اور نوعمروں کو گھومتے پھرتے اور دوسروں سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔ یسوع نے ہمیں وقت پر روحانی خوراک دینے کا وعدہ کِیا تھا۔ (متی ۲۴:۴۵-۴۷) اسلئے، ہمیں اس خوراک سے مستفید ہونے کیلئے ضرور حاضر ہونا چاہئے اور قدردانی کی کمی ظاہر نہیں کرنی چاہئے۔ (۲-کرنتھیوں ۶:۱) یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بعض بچے تھک جاتے ہیں تو وہ اکثر اُٹھنے اور گھومنے پھرنے کیلئے بیتالخلا جانے کا بہانہ کرتے ہیں۔ مناسب گھریلو تربیت باربار بیتالخلا جانے کو عموماً غیرضروری بنا دیگی۔ ہمارے نوجوان لوگوں کو جنہیں آجکل بہت سے دباؤں کا سامنا ہے پروگرام کے دوران دیگر کام کرنے کی نہیں بلکہ پیش کئے جانے والے مواد پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ جوانی کی ایسی خواہشات سے بچنا چاہئے جو بائبل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ (مقابلہ کریں ۲-تیمتھیس ۲:۲۲۔) بالغوں اور نوجوانوں، سب کی توجہ سے یہوواہ کی تعظیم ہوگی اور اُسکا دل شاد ہوگا۔
۷ اگر ان معاملات میں حاضرباش کوئی مشورت دینا ضروری خیال کریں تو اسے یہوواہ کی طرف سے پُرمحبت فراہمی سمجھ کر قبول کرنا چاہئے۔ (گلتیوں ۶:۱) سب کو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم ’سننے اور سیکھنے‘ کی غرض سے کنونشن پر حاضر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ (استثنا ۳۱:۱۲) نیز، ”دانا آدمی سنکر علم میں ترقی“ کریگا۔ (امثال ۱:۵) کنونشن پر حاضر ہونے سے پہلے جو وقت باقی رہ گیا ہے اُس میں خاندانی طور پر سامعین میں اکٹھے بیٹھنے، پروگرام کے دوران اپنی نشست پر رہنے اور پوری توجہ دینے کی ضرورت پر گفتگو کریں تاکہ پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔
۸ آرائشوزیبائش جو یہوواہ کو شاد کرتی ہے: تمام دُنیا کی آنکھیں یہوواہ کے لوگوں پر لگی ہوئی ہیں۔ (۱-کرنتھیوں ۴:۹) ہم عموماً اپنے لباس اور بناؤسنگھار کے اعلیٰ معیار سے پہچانے جاتے ہیں۔ ۱-تیمتھیس ۲:۹، ۱۰ اور ۱-پطرس ۳:۳، ۴ میں پائے جانے والے صحیفائی اصولوں کا اطلاق کرنے سے بہتیرے لوگوں کی وضعقطع میں جو تبدیلی آئی ہے جب ہم اُسکا مقابلہ اُس وضعقطع سے کرتے ہیں جو وہ مسیحی کلیسیا کیساتھ رفاقت رکھنے سے پہلے رکھتے تھے تو فرق صاف ظاہر ہو جاتا ہے۔ لباس اور بناؤسنگھار کے نہایت بگڑے ہوئے معیار جو آج ہم دُنیا میں دیکھتے ہیں یہ اُن سے بالکل مختلف ہے۔ ہم خبردار رہنا چاہتے ہیں کہ کہیں ہم اپنی وضعقطع میں دُنیا کی مانند نہ بن جائیں—بےڈھنگے کپڑے پہننا، بالوں کے سٹائلز میں دُنیاوی فیشن کی پیروی کرنا یا نازیبا لباس پہننا۔ ہمارے مثالی لباس اور بناؤسنگھار کو کنونشن پر حاضر ہونے والے نئے اشخاص کی یہ دیکھنے میں مدد کرنی چاہئے کہ مسیحیوں کو خود کو کیسے سنوارنا چاہئے۔
۹ جب ہم کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے منصوبہسازی کرتے ہیں تو ہمیں لباس اور بناؤسنگھار کے لحاظ سے اپنا جائزہ لینا چاہئے۔ والدین، دانشمندی سے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے چھوٹے بچے اور نوجوان کیسا لباس پہنتے ہیں۔ یقین کر لیں کہ ہم دُنیاوی سٹائلز اور فیشنوں کو اپنی مسیحی وضعقطع پر بُرا اثر ڈالنے کی اجازت تو نہیں دے رہے۔
۱۰ عمدہ چالچلن برقرار رکھیں: عمدہ چالچلن سچے مسیحیوں کا نشان ہے۔ (۱-پطرس ۲:۱۲) ہم خواہ کہیں بھی ہوں—کنونشن پر، ریستورانوں میں، ہوٹلوں میں یا سفر میں—ہمارا رویہ عمدہ گواہی دے سکتا ہے اور دوسروں کی یہ دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ خدا پر اور اُسکے کلام پر ایمان لوگوں کیلئے کیا کچھ کر سکتا ہے۔ یہ بعض لوگوں کو یہوواہ سے واقفیت پیدا کرنے کی تحریک دے سکتا ہے۔ (مقابلہ کریں ۱-پطرس ۳:۱، ۲۔) ہمیں اپنے چالچلن سے خدا کی تمجید کرنے کا شرف حاصل ہے۔
۱۱ اگرچہ کنونشنیں ہمیں اپنے بھائیوں سے ملاقات اور رفاقت کا موقع فراہم کرتی ہیں، پھر بھی والدین کو ہر وقت اپنے بچوں کی نگرانی کرنے کی ذمہداری کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ یہ وہ ذمہداری ہے جو یہوواہ والدین کو دیتا ہے۔ (امثال ۱:۸؛ افسیوں ۶:۴) بچوں کے غیرمہذب کام اُس نیکنامی کو بٹا لگا سکتے ہیں جو دوسرے یہوواہ کے گواہوں نے بڑی محنت سے کمائی ہے۔—امثال ۲۹:۱۵۔
۱۲ کنونشن کے اخراجات پورے کرنا: کنونشن پر حاضر ہونے کے سلسلے میں ہم سب کے اخراجات ہونگے۔ ایک خرچہ ایسا بھی ہے جسکا ہمیں خیال رکھنا چاہئے۔ کنونشن کیلئے جو سہولیات استعمال کی جاتی ہیں بہت مہنگی ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ بھی دیگر اخراجات ہیں جنکا ہمیں خیال رکھنا ہے۔ کنونشنوں پر ہمارے فیاضی سے دئے ہوئے رضاکارانہ عطیات کی بہت قدر کی جاتی ہے۔—اعمال ۲۰:۳۵؛ ۲-کرنتھیوں ۹:۷، ۱۱، ۱۳۔
۱۳ نشستوں کا انتظام: کئی سالوں سے جو ہدایات دی جا رہی ہیں اُنہی کا اطلاق ہوگا یعنی نشستیں صرف اپنے قریبی خاندانی افراد اور آپ کیساتھ آپکی گاڑی میں سفر کرنے والے کسی شخص کیلئے روکی جا سکتی ہیں۔ یہ دیکھنا خوشی کی بات ہے کہ حالیہ برسوں میں زیادہتر ان ہدایات پر عمل کِیا جا رہا ہے اور اس سے کنونشنوں پر ظاہر ہونے والی پُرمحبت فضا میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض مقامات پر دوسری جگہوں کی نسبت نشستیں آسانی سے مِل جاتی ہیں۔ براہِمہربانی پاسولحاظ دکھائیں اور زیادہ قابلِرسائی نشستیں اُن لوگوں کیلئے چھوڑ دیں جنکو اپنے حالات کے باعث ان کی ضرورت ہے۔
۱۴ ابتدائی طبّی امداد: ابتدائی طبّی امداد کا شعبہ صرف ہنگامی صورتحال کیلئے ہے۔ یہ پُرانے امراض کا علاج کرنے کے لائق نہیں ہوتا۔ اسلئے آپ کو پہلے ہی سے اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریاتِصحت کا خیال رکھنا چاہئے۔ براہِمہربانی اپنی اَسپرین، ہاضمے کی ادویات، بینڈیج، سیفٹی پن اور ایسی ہی دیگر اشیاء ساتھ لیکر آئیں کیونکہ یہ چیزیں کنونشن پر دستیاب نہیں ہونگی۔ ایسے اشخاص جنہیں دوروں، انسولین شاک، دل کے امراض وغیرہ کا خطرہ لاحق ہے اُنہیں جہاں تک ممکن ہو سکے پہلے سے اپنی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے۔ اُن کے پاس ضروری ادویات موجود ہونی چاہئیں اور خاندان کے یا کلیسیا کے کسی ایسے فرد کو جو اُنکی حالت سے واقف ہے درکار مدد فراہم کرنے کیلئے ہر وقت اُنکے ساتھ ہونا چاہئے۔
۱۵ کنونشن پر کھانا: کنونشنوں پر کھانا پیش نہ کئے جانے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ کافی زیادہ لوگ سیشنوں کے دوران روحانی خوراک پر غوروخوض کرنے کیلئے آزاد رہتے ہیں۔ جب سے اس بندوبست کا آغاز ہوا ہے اس تسہیل کیلئے قدردانی کے کافی اظہارات حاصل ہوئے ہیں۔ ہر ایک کو دوپہر کے کھانے کیلئے عملی، غذائیتبخش اشیائے خوردونوش لانی چاہئیں۔
۱۶ ہم واقعی اپنی روحانی ضیافت اور دوپہر کے وقفوں کے دوران باہمی رفاقت کی پُرسکون، پُرامن فضا کی قدر کرتے ہیں۔ اس بندوبست کے مقصد کی مطابقت میں عمل کرتے ہوئے، دوپہر کے وقفے میں کھانا مول لینے کیلئے کنونشن کی جگہ سے باہر جانے کی بجائے، براہِمہربانی کچھنہکچھ اپنے ساتھ لائیں۔ یوں، آپ کے پاس اپنے بھائیوں اور بہنوں کی رفاقت سے لطفاندوز ہونے کیلئے زیادہ وقت ہوگا۔
۱۷ ہم کسقدر خوش ہیں کہ ”خدا کے کلام پر ایمان“ ڈسٹرکٹ کنونشن جلد ہی شروع ہو جائیگی! ہم سب یہ یقین کر لینا چاہتے ہیں کہ تمام پروگرام پر حاضر ہونے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں تاکہ ہم اُس عمدہ روحانی ضیافت سے بھرپور لطف اُٹھا سکیں جو یہوواہ نے اپنی تنظیم کے وسیلے سے ہمارے لئے تیار کی ہے۔ اس طرح ہم آنے والے دِنوں میں ”ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار“ ہو جائینگے۔—۲-تیمتھیس ۳:۱۷۔
[Box on page 4]
ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں
بپتسمہ: ہفتے کی صبح پروگرام شروع ہونے سے پہلے بپتسمے کے اُمیدواروں کو مُتعیّنہ حصے میں بیٹھنا چاہئے۔ بپتسمہ پانے والے ہر شخص کو نہانے کا ایک حیادار لباس اور تولیہ لانا چاہئے۔ ماضی میں بعض نے ایسا لباس پہنا جو مناسب نہیں تھا اور جس نے اس موقع سے توجہ کو منتشر کر دیا تھا۔ بپتسمے کے اُمیدواروں سے آور منسٹری کتاب سے سوالات پر باتچیت کرنے والے بزرگوں کو یہ یقین کر لینا چاہئے کہ ہر ایک ان نکات کو سمجھتا ہے۔ بپتسمے کی تقریر اور دُعا کے بعد سیشن چیئرمین گیت کیلئے کہیگا۔ آخری بند کے بعد، حاضرباش بپتسمے کے مقام تک پہنچنے میں اُمیدواروں کی راہنمائی کرینگے۔ کسی کی مخصوصیت کے اظہار میں بپتسمہ اُس شخص اور یہوواہ کے درمیان ایک اندرونی اور ذاتی معاملہ ہے۔ یوں، بپتسمے کے وقت اُمیدواروں کا آپس میں گلے ملنا یا ہاتھ پکڑنا غیرموزوں ہوگا۔
بیج کارڈز: براہِمہربانی کنونشن کے شہر میں اور کنونشن پر آنے جانے کے وقت سفر میں ۱۹۹۷ بیج کارڈ پہن کر رکھیں۔ یہ اکثر ہمارے لئے عمدہ گواہی دینے کے مواقع پیدا کر دیتا ہے۔ بیج کارڈز اور ہولڈرز اپنی کلیسیا سے حاصل کئے جانے چاہئیں کیونکہ یہ کنونشن پر دستیاب نہیں ہونگے۔ اس بات کا انتظار نہ کریں کہ آپ کنونشن سے چند روز پہلے اپنے اور اپنے خاندان کیلئے کارڈز حاصل کرینگے۔ اپنا حالیہ ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ پاس رکھنا مت بھولئے۔
رضاکارانہ خدمات: کیا آپ کنونشن پر کسی شعبے میں مدد کرنے کیلئے کچھ وقت نکال سکتے ہیں؟ اپنے بھائیوں کی چند گھنٹوں کیلئے ہی خدمت کرنا، بہت زیادہ مددگار ہوگا اور ذاتی تسکین کا باعث بنیگا۔ اگر آپ مدد کر سکیں تو براہِمہربانی کنونشن پر رضاکارانہ خدمات کے شعبے کو مطلع کیجئے۔ ۱۶ سال سے کم عمر کے بچے بھی اپنے والدین اور کسی ذمہدار بالغ کے زیرِنگرانی کام کر کے عمدہ مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
احتیاط: امکانی مسائل سے خبردار رہیں تاکہ غیرضروری مشکل سے بچ جائیں۔ اکثر چور اور دیگر بددیانت لوگ ایسے اشخاص کو اپنا شکار بناتے ہیں جو اپنے گھر سے دُور ہوتے ہیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی گاڑی ہر وقت بند رہے اور کبھی بھی کوئی چیز سامنے پڑی نہ رہنے دیں جس سے کوئی چوری کرنے کی آزمائش میں پڑ جائے۔ چور اور جیبتراش بڑےبڑے اجتماعات کو اپنی توجہ کا مرکز بناتے ہیں۔ قیمتی اشیاء کو اپنی نشست پر چھوڑنا دانشمندی نہیں ہوگی۔ آپ وثوق سے نہیں کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے اِردگِرد موجود ہر شخص مسیحی ہے۔ آزمائش کا موقع کیوں دیں؟ بعض اجنبی اشخاص کا بچوں کو پھسلا کر لیجانے کی کوشش کرنے کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں۔ بچوں کو ہر وقت اپنی نظر کے سامنے رکھیں۔