یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏97 ص.‏ 2
  • سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • بامقصد تعلیم
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • دُنیاوی تعلیم اور آپکے روحانی نصب‌العین
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • نوجوانو—‏اپنی تعلیم سے فائدہ اُٹھاؤ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • مجھے کیوں سکول میں محنت سے پڑھنا چاہیے؟‏
    جاگو!‏—‏1993ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 8/‏97 ص.‏ 2

سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں

۱ یہ سال کا وہ وقت ہے جب بہتیرے نوجوان پوچھتے ہیں:‏ ”‏کیا مجھے اتنی جلدی سکول واپس جانا ہے؟“‏ اگرچہ سکول واپس جانے کیساتھ کچھ مسائل اور پریشانیاں وابستہ ہو سکتی ہیں لیکن جو نوجوان لوگ اپنی تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے جانفشانی کرتے ہیں وہ بہت سے فوائد بھی حاصل کرتے‌ہیں۔‏

۲ اچھی بنیادی تعلیم کسی شخص کی روحانی ترقی کے لئے معاون ہو سکتی ہے۔ ایک شخص اپنی نوعمری کے دوران جو کچھ کرتا ہے اُس کا اِس بات سے گہرا تعلق ہے کہ وہ ایک بالغ کے طور پر کیا کچھ انجام دے سکتا ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں بھی، ”‏آدمی جوکچھ بوتا ہے وہی کاٹیگا۔“‏ (‏گلتیوں ۶:‏۷‏)‏ جو نوجوان مستعدی کیساتھ اپنے سکول کے اسباق کا مطالعہ کرتے ہیں وہ ایسی مہارتیں حاصل کر سکتے ہیں جو اُنہیں یہوواہ کیلئے مزید کارآمد بنا دینگی۔‏

۳ اگر کسی نے سکول کے نصاب کا دُرست انتخاب کرنا ہے تو اُس کیلئے محتاط دُوراندیشی کی ضرورت ہے۔ والدین کو اپنے بچوں کی ایسے نصاب کا انتخاب کرنے میں مدد کرنی چاہئے جو زندگی میں روحانی نشانوں تک پہنچنے کے سلسلے میں نہایت عملی تربیت پیش کرتے ہیں۔ اپنی مہارتوں کو ترقی دینے سے، نوجوانوں کے پاس پائنیر خدمت میں اپنی کفالت کرنے کے قابل بننے کا موقع ہوگا۔ اس سے قطع‌نظر کہ وہ کہاں خدمت کرتے ہیں، اُن کی بنیادی تعلیم کو یہوواہ کی حمدوستائش کیلئے اُن کی مدد کرنی چاہئے۔‏

۴ نوجوان لوگو!‏ اپنے سکول کے سالوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے کیلئے، ایک دُنیادی پیشے کے حصول کی بجائے، اپنی نظریں پاک خدمت میں بامقصد اور اطمینان‌بخش زندگی بسر کرنے پر مرکوز رکھیں۔ اپنی زندگی یہوواہ کی مرضی بجا لانے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح، یہوواہ کی حمدوستائش کیلئے، آپ کامیابی حاصل کرینگے۔—‏زبور ۱:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں