وہ یہ کیوں کرتے ہیں؟
۱ مسیح کی بابت یہ پیشینگوئی کی گئی تھی کہ ’خدا کے گھر کی بابت انتہائی غیرت اُسے کھا جائیگی۔‘ (زبور ۶۹:۹) یہوواہ کی سچی پرستش کیلئے یسوع کی غیرت نے اُسے خدمتگزاری کو مُقدم رکھنے کی تحریک دی۔ (لوقا ۴:۴۳؛ یوحنا ۱۸:۳۷) حق کی گواہی دینے کیلئے ایسا ہی جذبہ آجکل یہوواہ کے گواہوں کی خدمتگزاری میں نظر آتا ہے۔ گزشتہ خدمتی سال کے دوران، دُنیا میں اوسطاً ۶،۴۵،۵۰۹ لوگوں نے ہر ماہ کسینہکسی قسم کی پائنیر خدمت میں حصہ لیا۔ خدا کیلئے ہماری مخصوصیت کے پیشِنظر، ہم میں سے ہر ایک کو اسکی بابت دُعائیہ غوروفکر کرنا چاہئے کہ آیا ہم امدادی یا ریگولر پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کیلئے اپنے حالات میں تھوڑا بہت ردوبدل کر سکتے ہیں۔—زبور ۱۱۰:۳؛ واعظ ۱۲:۱؛ رومیوں ۱۲:۱۔
۲ اس مادہپرست خودغرضانہ نظام میں رہتے ہوئے، دُنیا کے بہتیرے لوگ اس بات کو سمجھنا مشکل پاتے ہیں کہ کوئی شخص خدمتگزاری میں کسی ایسی چیز کیلئے اتنی زیادہ محنت کیوں کرے جس سے کوئی مالی فائدہ اور کوئی شہرت حاصل نہیں ہوتی۔ پائنیر یہ کیوں کرتے ہیں؟ وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک زندگی بچانے والے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہوواہ اور اپنے ساتھی انسانوں کیلئے گہری محبت سے تحریک پاکر وہ زندگیاں بچانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پُختہ، ذاتی ذمہداری کا احساس رکھتے ہیں۔ (رومیوں ۱:۱۴-۱۶؛ ۱-تیمتھیس ۲:۴؛ ۴:۱۶) ایک پائنیر جوڑے نے یہ کہتے ہوئے اسے موزوں طور پر بیان کِیا: ”ہم پائنیر خدمت کیوں کر رہے ہیں؟ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو کیا ہم کبھی یہوواہ کے سامنے اسکی توجیہ کر سکتے تھے؟“
۳ ایک اَور بہن نے پائنیر خدمت شروع کرنے کے اپنے فیصلے کی بابت لکھا: ”مَیں اور میرا شوہر ایک ہی تنخواہ پر گزارا کرتے ہیں جس کا مطلب تمام غیرضروری اشیاء کو ترک کر دینا ہے۔ لیکن پھربھی یہوواہ نے ہمیں بڑی برکت دی ہے اور کبھی بھی غریبی اور لاچاری کا شکار ہونے کیلئے نہیں چھوڑا۔ . . . مَیں نے زندہ رہنے کا حقیقی مقصد پا لیا ہے یعنی ضرورتمندوں کی خدائےبرحق، یہوواہ کو تلاش کرنے میں مدد کرنا جو اُسے تلاش کرنے والوں میں سے کسی سے دُور نہیں۔“ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے، پائنیر ضروریاتِزندگی کی فراہمی ہی سے مطمئن رہتے ہیں اور ابد تک قائم رہنے والے روحانی خزانوں کو حاصل کرنے کی مستعد کوشش کرتے ہیں۔—۱-تیمتھیس ۶:۸، ۱۸، ۱۹۔
۴ اگر آپ کے ذاتی حالات اجازت دیتے ہیں تو کیوں نہ پوری دُنیا میں پائنیر خدمت کرنے والے اپنے لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہو جائیں؟ اس طرح سے آپ بھی اُن جیسی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔