یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏97 ص.‏ 2
  • سادہ‌دلوں کی عقلمند بننے میں مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سادہ‌دلوں کی عقلمند بننے میں مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • کیا آپ مطالعے شروع کرنے کیلئے تقاضا بروشر استعمال کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 4/‏97 ص.‏ 2

سادہ‌دلوں کی عقلمند بننے میں مدد کریں

۱ شاگرد بنانے کے کام کے ذریعے ہم دوسرے لوگوں کو سکھاتے ہیں کہ خدا اُن سے کیا تقاضا کرتا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ پانچ ملین سے زیادہ گواہ پوری دُنیا میں یہ کام کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ کامیابی کا اندازہ صرف‌شُدہ گھنٹوں، پیش‌کردہ لٹریچر، یا شروع کئے جانے والے مطالعوں سے نہیں لگایا جاتا۔ ہمارا مقصد اس وقت تکمیل پاتا ہے جب لوگ جوکچھ سیکھتے ہیں اسے سمجھتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔‏

۲ روحانی طور پر دوسروں کی مدد کرنے میں ”‏سادہ‌دلوں کو عقلمند“‏ بنانا شامل ہے۔ (‏زبور ۱۱۹:‏۱۳۰‏)‏ صرف اُسی صورت میں دلوں پر اثر ہوتا اور لوگ عمل کرنے کی تحریک پاتے ہیں جب وہ کسی بات کو ”‏سمجھتے“‏ ہیں۔ (‏متی ۱۵:‏۱۰‏)‏ جب ہمارا کام توسیع اور زور پکڑتا ہے تو ہم سادگی سے کلام کرنے اور تعلیم دینے کی ضرورت کو اَور زیادہ سمجھنے لگتے ہیں۔ اسی وجہ سے سوسائٹی نے بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ شائع کِیا ہے۔ یہ مطالعے کے جامع کورس پر مشتمل ہے جو بائبل کی بنیادی تعلیمات کا احاطہ کرتا ہے۔ اسباق مختصر ہیں، الفاظ سادہ ہیں اور اسکی تعلیم سمجھنے میں کافی آسان ہے اور یہی باتیں بیشتر لوگوں کیلئے بروشر کو دلکش بناتی ہیں۔‏

۳ اپریل اور مئی کے دوران رسالوں کے ساتھ ساتھ یہ بروشر بھی پیش کِیا جائے گا۔ اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ جب آپ اپنی ہفتہ‌وار خدمتی کارگزاری کی منصوبہ‌سازی کریں تو آپ جمعرات کے دن رسالے پیش کرنے کا بندوبست بنائیں لیکن ہفتے کے باقی دنوں کے دوران اپنی خدمتگزاری میں بروشر پیش کریں۔ اُن لوگوں کے پاس بروشر لیکر جائیں جنہوں نے ماضی میں خوشی سے لٹریچر قبول کِیا تھا۔ یاد رکھیں کہ یہ بالخصوص بچوں، غیرملکی زبان بولنے والوں اور کم پڑھے‌لکھے لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے فائدہ‌مند ہے۔‏

۴ ایک سادہ رسائی استعمال کریں:‏ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ پیش کرتے وقت صفحہ ۲ پر توجہ دلائیں جہاں یہ واضح کِیا گیا ہے کہ ”‏اس بروشر کو ایک بائبل اسٹڈی کورس کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔“‏ اس بات کی وضاحت کے لئے صفحہ ۳ پر پیراگراف ۳ کی طرف توجہ دلائیں کہ کیوں ایک شخص کو بائبل کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بائبل کی سادہ سچائیوں کو اُجاگر کرنے والے چند اسباق کے عنوانات سے اُسکی دلچسپی کو اُبھاریں۔ مظاہرہ کریں کہ یہ بروشر سیکھنے کے عمل کو کیسے خوشگوار بناتا ہے اور ذاتی طور پر اُسکی مدد کرنے کی پیشکش کریں۔‏

۵ ترقی‌پسندانہ مطالعہ کرائیں:‏ ہمارا نصب‌العین محض مطالعے کرانے سے زیادہ کچھ ہے—‏ہم ایسے شاگرد بنانا چاہتے ہیں جو سچی پرستش کے مضبوط حامی بنیں گے۔ بروشر چند ہفتوں میں ختم کِیا جا سکتا ہے اور اسے براہِ‌راست علم کی کتاب سے مطالعے کی طرف راہنمائی کرنی چاہئے۔ (‏صفحہ ۳۱ کے فٹ‌نوٹ کو دیکھیں۔)‏ شروع ہی سے، طالبعلم کی یہوواہ کی تنظیم کو پہچاننے کیلئے مدد کریں۔ (‏دیکھیں ریزننگ بُک، صفحات ۲۸۳-‏۲۸۴۔)‏ کلیسیائی اجلاسوں کی اہمیت پر زور ڈالیں اور وضاحت کریں کہ ان پر حاضر ہونا اس بات کی مکمل سمجھ عطا کرتا ہے کہ سچی پرستش کیسے کی جائے۔—‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۶ اپریل اور مئی کے دوران اس خصوصی کام میں بھرپور شرکت یقیناً ہمارے لئے ایسی خوشی لائیگی جو زندگی کا باعث بننے والا ”‏فہم حاصل“‏ کرنے میں خلوصدل اشخاص کی مدد کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔—‏امثال ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں