یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏05 ص.‏ 3
  • اِس وقت منادی کرنا ضروری ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِس وقت منادی کرنا ضروری ہے!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • پائنیر خدمتگزاری کی برکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • ‏”‏آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • خدمت کے ”‏وسیع اور کارآمد“‏ دروازے سے داخل ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کیا آپ کیلئے پائینر خدمت کا دروازہ اب کھل گیا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 8/‏05 ص.‏ 3

اِس وقت منادی کرنا ضروری ہے!‏

۱.‏ اس وقت منادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

۱ فرشتے کی ہدایت کے مطابق اِس وقت ”‏ہر قوم اور قبیلہ اور اہلِ‌زبان اور اُمت“‏ کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ”‏خدا سے ڈرو اور اُسکی تمجید کرو۔“‏ کیوں؟ اسلئے کہ خدا کی ”‏عدالت کا وقت آ پہنچا ہے۔“‏ آجکل ہم ”‏عدالت کے وقت“‏ میں رہ رہے ہیں۔ اس نظام کی تباہی کیساتھ یہ وقت ختم ہو جائے گا۔ انسانوں کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ ”‏اُسی کی عبادت [‏کریں]‏ جس نے آسمان اور زمین اور سمندر اور پانی کے چشمے پیدا کئے۔“‏ دُنیا کا کوئی بھی کام ”‏ابدی خوشخبری“‏ سے زیادہ اہم نہیں۔ جی‌ہاں، اِس وقت منادی کرنا بہت ضروری ہے!‏—‏مکا ۱۴:‏۶، ۷‏۔‏

۲.‏ یہوواہ کے خادموں نے اس وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کیا کِیا ہے؟‏

۲ یہوواہ کے خادموں نے پچھلے دس سالوں کے دوران بادشاہت کی منادی کرنے اور بائبل مطالعے کرانے میں تقریباً ۱۲ ارب گھنٹے صرف کئے ہیں۔ بہتیروں نے روحانی فصل کی کٹائی کے کام میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ (‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏)‏ مثال کے طور پر، پچھلے سال ۸،۵۰،۰۰۰ سے زیادہ مبشروں نے ہر مہینے پائنیر خدمت میں حصہ لیا۔ باقاعدہ پائنیر ہر مہینے منادی کے کام میں اوسطاً ۷۰ گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ جبکہ امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں سے ۵۰ گھنٹوں کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔‏

۳.‏ مبشروں نے پائنیر خدمت جاری رکھنے کیلئے کونسی تبدیلیاں کی ہیں؟‏

۳ پائنیر خدمت کس بات کا تقاضا کرتی ہے:‏ اس بات کو سمجھتے ہوئے کہ ”‏وقت تنگ ہے“‏ پائنیر سادہ زندگی بسر کرنے کی سخت کوشش کرتے ہیں۔ (‏۱-‏کر ۷:‏۲۹،‏ ۳۱‏)‏ وہ اپنے اخراجات کو کم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اُنہیں دُنیاوی کام میں زیادہ وقت صرف نہ کرنا پڑے۔ مثال کے طور پر، کچھ نے چھوٹے علاقوں میں منتقل ہونے کا فیصلہ کِیا ہے۔ دیگر نے غیرضروری چیزوں اور جائیداد وغیرہ کو فروخت کر دیا ہے۔ (‏متی ۶:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ اُنہیں اکثراوقات اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے۔ ایسی تبدیلیوں کا مقصد خدمتگزاری میں زیادہ وقت اور توجہ دینا ہے۔ (‏افس ۵:‏۱۵، ۱۶‏)‏ بہتیرے مبشر ثابت‌قدمی، قربانی کے جذبے، خدا کی مدد اور ایک عملی شیڈول کے ذریعے پائنیر خدمت جاری رکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔‏

۴.‏ کونسے عملی اقدام پائنیر خدمت کرنے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں؟‏

۴ کیا آپ پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے کیلئے کامیاب پائنیروں سے پوچھیں کہ وہ کیسے یہ کام کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ منادی میں ان کیساتھ ملکر کام کریں اور انکی خوشی کا تجربہ کریں۔ اسکے علاوہ، ہماری مطبوعات میں پائنیر خدمت پر آنے والے مضامین کا مطالعہ کریں۔ اپنے لئے عملی نشانے قائم کریں جو پائنیر خدمت کیلئے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ اگر آپکو اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے تو دُعا میں اُنکا ذکر یہوواہ کے سامنے کریں اور اُس سے مدد کی درخواست کریں۔—‏امثا ۱۶:‏۳‏۔‏

۵.‏ پائنیر خدمت منادی میں ماہر بننے کیلئے کیسے ہماری مدد کرتی ہے؟‏

۵ پائنیر خدمت کی برکات:‏ پائنیر خدمت ہمیں خدا کے کلام کا ماہر بناتی اور حقیقی خوشی بخشتی ہے۔ ایک نوجوان پائنیر بہن نے کہا:‏ ”‏خدا کے کلام کو درستی سے کام میں لانا ایک برکت ہے۔ ایک پائنیر بائبل کا بہت زیادہ استعمال کرتا ہے۔ لہٰذا مَیں بھی گھرباگھر منادی کے دوران صاحبِ‌خانہ کی ضرورت کے مطابق صحائف استعمال کرتی ہوں۔“‏—‏۲-‏تیم ۲:‏۱۵‏۔‏

۶.‏ پائنیر خدمت ہمیں کیا سکھاتی ہے؟‏

۶ پائنیر خدمت ہمارے اندر بہت سی عمدہ خوبیاں پیدا کرتی ہے۔ یہ نوجوانوں کو وقت کی قدر کرنا، روپے‌پیسے کا دانشمندانہ استعمال اور دوسروں کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا سکھاتی ہے۔ بہتیرے اشخاص پائنیر خدمت کی وجہ سے زندگی کی بابت روحانی سوچ رکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔ (‏افس ۴:‏۱۳‏)‏ اسکے علاوہ، پائنیر اپنے کاموں پر خدا کی برکت کا ہاتھ دیکھ سکتے ہیں۔—‏اعما ۱۱:‏۲۱؛‏ فل ۴:‏۱۱-‏۱۳‏۔‏

۷.‏ پائنیر خدمت یہوواہ کی قربت حاصل میں کیسے ہماری مدد کرتی ہے؟‏

۷ پائنیر خدمت کی سب سے بڑی برکت یہوواہ کی قربت حاصل کرنا ہے۔ یہ ہمیں آزمائشوں میں سنبھالتی ہے۔ سخت مشکلات کا سامنا کرنے والی ایک پائنیر بہن کہتی ہے:‏ ”‏مَیں یہوواہ کی قربت کی بدولت ان تمام مشکلات کو برداشت کرنے کے قابل ہوئی ہوں۔ مَیں اپنی جوانی خدا کی خدمت میں صرف کرنے سے بہت خوش ہوں۔ اس خدمت سے مَیں وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جسکا مَیں نے کبھی تصور بھی نہیں کِیا تھا۔“‏ (‏اعما ۲۰:‏۳۵‏)‏ دُعا ہے کہ ہم بھی منادی کے اہم کام کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے خدا کی ڈھیروں برکات حاصل کریں۔—‏امثا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں