طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا
۱ ”یہ پیغام ۲۰۰ سے زائد زبانوں میں دیا گیا ہے۔ یہ پیغام ۲۱۰ سے زائد ممالک میں سنا گیا ہے۔ یہ وہ پیغام ہے جسے ذاتی طور پر ہر اُس جگہ پیش کِیا جاتا ہے جہاں لوگ مل سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ اُس عظیم تعلیمی مہم کا حصہ ہے جسے دُنیا نے کبھی جانا ہو، ایک ایسا پیغام جو پورے کرۂارض پر لاکھوں لوگوں کو متحد کر رہا ہے۔ سو سال سے زیادہ عرصے سے یہوواہ کے گواہوں کو اس کام کو انجام دینے کیلئے منظم کِیا گیا ہے!“
۲ ویڈیو جیہوواز وٹنسز—دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دا نیم [یہوواہ کے گواہ—نام کی پُشت پر تنظیم] کی کہانی یوں شروع ہوتی ہے۔ یہ ان سوالات کا جواب فراہم کرتی ہے: یہوواہ کے گواہ درحقیقت کون ہیں؟ اُنکی کارگزاری کیسے منظم کی جاتی ہے؟ اسکی ہدایت کیسے ہوتی ہے؟ اسکے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟ یہ اس حقیقت کو ناظرین کے ذہننشین کرتی ہے کہ ”پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کو بطور ایک تنظیم کے اکٹھا کِیا گیا ہے کہ بائبل پر مضبوط ایمان رکھنے کیلئے اپنے پڑوسیوں کی مدد کریں،“ اور یہ اُنکی حوصلہافزائی کرتی ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کو جانیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، مطالعہ کرنے والی ایک خاتون کی آنکھیں خوشی اور قدرافزائی سے اشکبار ہو گئیں اور اُس نے کہا: ”کیوں سب لوگ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ یہ سچے خدا، یہوواہ کی تنظیم ہے؟“—مقابلہ کریں ۱-کرنتھیوں ۱۴:۲۴، ۲۵۔
۳ ایک اَور خاتون کافی عرصہ سے وقتاًفوقتاً بائبل کا مطالعہ کرتی رہی تھی مگر وہ یہ حقیقت تسلیم نہیں کر سکی تھی کہ تثلیث ایک باطل عقیدہ ہے۔ پھر اُسے اور اُس کے شوہر کو ہماری ویڈیو دکھائی گئی۔ وہ پیشکش سے نہایت متاثر ہوئے اور اُسی رات دو مرتبہ اسے دیکھا۔ اپنے اگلے مطالعے پر، بیوی نے گواہ بننے کی خواہش کا اظہار کِیا۔ اُس نے کہا کہ وہ اپنے تثلیث کے عقیدے پر ہی غور کرتی رہی مگر ہماری تنظیم اور اسکے اندر موجود لوگوں پر توجہ کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ویڈیو سے اُسے یہ احساس ہو گیا ہے کہ اُس نے خدا کی سچی تنظیم کو پا لیا ہے۔ وہ فوراً گھرباگھر کی مُنادی شروع کرنا چاہتی تھی۔ جب اُسے یہ سمجھایا گیا کہ غیربپتسمہیافتہ پبلشر بننے کیلئے کونسے اقدام ضروری ہیں تو اُس نے کہا: ”مَیں بِلاتاخیر یہ سب کچھ کرونگی۔“ اُس نے اپنا چرچ چھوڑ دیا، میدانی خدمت کی کارگزاری شروع کر دی اور تثلیث کو غلط ثابت کرنے کی ماہر بن گئی۔
۴ یہ بات تو ثابت ہو چکی ہے کہ جب بائبل طالبعلم یہوواہ کی تنظیم کو پہچان لیتے ہیں اور اس کے ساتھ رفاقت رکھتے ہیں تو وہ بہتر طور پر روحانی ترقی کرتے اور زیادہ تیزی سے پختگی کی طرف بڑھتے ہیں۔ واضح طور پر، پنتِکُست پر ۳۰۰۰ کے بپتسمہ لینے کے بعد، ”یہ رسولوں سے تعلیم پانے اور رفاقت رکھنے میں . . . مشغول رہے۔“ (اعمال ۲:۴۲) یہ اشد ضروری ہے کہ ہم طالبعلموں کی مدد کریں تاکہ وہ آج بھی ایسا ہی کر سکیں۔ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۵ ذمہداری اُٹھائیں: شاگرد بنانے والے ہر شخص کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ اُسکی ذمہداری ہے کہ بائبل طالبعلم کی توجہ خدا کی تنظیم کی طرف مبذول کرائے۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۶) مطالعے کے ہر سیشن کو اُس پُرمسرت دن کی جانب ایک گزرپتھر خیال کرنا چاہئے جب نیا شخص یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کی علامت میں پانی کا بپتسمہ لیگا۔ بپتسمے کے موقع پر اُس سے پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک یہ ہے: ”کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپکی مخصوصیت اور بپتسمہ خدا کی روح کے زیرِہدایت چلنے والی تنظیم کی رفاقت میں آپکی شناخت یہواوہ کے گواہوں میں سے ایک کے طور پر کراتا ہے؟“ پس یہ ضروری ہے کہ وہ یہ سمجھے کہ سچی مسیحی کلیسیا کیساتھ سرگرم رفاقت کے بغیر وہ خدا کی خدمت نہیں کر سکتا۔—متی ۲۴:۴۵-۴۷؛ یوحنا ۶:۶۸؛ ۲-کرنتھیوں ۵:۲۰۔
۶ طالبعلم کو یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا اور اُن کی پُشت پر بینالااقومی تنظیم کی بابت تعلیم دیتے رہیں۔ پہلے سیشن سے شروع کرکے، بائبل مطالعے کے ہر سیشن پر ایسا کریں۔ شروع ہی سے، طالبعلم کو اجلاسوں پر آنے کی دعوت دیں اور ہر بار اُسے مدعو کرتے رہیں۔—مکاشفہ ۲۲:۱۷۔
۷ فراہمکردہ ہتھیار استعمال کریں: گھریلو بائبل مطالعے کرانے کے لئے بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ اور کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے ہماری بہترین مطبوعات ہیں۔ دونوں کلیسیا کے ساتھ رفاقت کی ضرورت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کے سبق ۵ کے آخر میں بیان کِیا گیا ہے: ”آپ کو یہوواہ کی بابت سیکھتے رہنے اور اُس کے تقاضوں کو پورا کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونا آپ کو ایسا کرنے میں مدد دیگا۔“ علم کی کتاب باربار طالبعلم کی اجلاسوں پر باہمی میلجول رکھنے کے لئے حوصلہافزائی کرتی ہے۔ باب ۵، پیراگراف ۲۲ یہ دعوت دیتا ہے: ”یہوواہ کے گواہ . . . گرمجوشی سے آپکو بھی تاکید کرتے ہیں کہ ’رُوح اور سچائی سے‘ خدا کی پرستش کرنے میں اُنکے ساتھ شریک ہوں۔ (یوحنا ۴:۲۴)“ باب ۱۲، پیراگراف ۱۶ بیان کرتا ہے: ”جب آپ اِس مطالعے کو جاری رکھتے اور یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر حاضر ہونے کو اپنا دستور بنا لیتے ہیں تو بِلاشُبہ، آپکا ایمان اَور زیادہ مضبوط ہوگا۔“ باب ۱۶، پیراگراف ۲۰ بیان کرتا ہے: ”یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر حاضر ہونے کو اپنا دستور بنائیں۔“ یہ مزید بیان کرتا ہے: ”یہ خدا کے کلام کو سمجھنے اور پھر اپنی زندگی میں اُسکا اطلاق کرنے کیلئے آپ کو مدد دے گا اور آپ کے لئے خوشی لائے گا۔ عالمگیر مسیحی برادری کا حصہ ہونا یہوواہ کی قربت میں رہنے کے لئے آپ کی مدد کرے گا۔“ باب ۱۷ بڑی وضاحت سے اس چیز پر بحث کرتا ہے کہ کیسے ایک شخص خدا کے لوگوں کے درمیان حقیقی تحفظ حاصل کر سکتا ہے۔ جب ہم دوسروں کیساتھ مطالعہ کرتے ہیں تو یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مواد کے ان حصوں پر زور دیں۔
۸ بروشر جیہوواز وٹنسز—یونائیٹڈلی ڈوئینگ گاڈز وِل ورلڈوائیڈ [یہوواہ کے گواہ—متحدہ طور پر پوری دنیا میں خدا کی مرضی بجا لا رہے ہیں] ایک عمدہ ہتھیار ہے جو لوگوں کو اُس واحد دیدنی تنظیم سے واقف کرانے کیلئے شائع کِیا گیا ہے جسے یہوواہ آجکل اپنی مرضی سرانجام دینے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ ہماری خدمتگزاری، اجلاسوں اور تنظیم سے متعلق تفصیلی معلومات جو اس میں درج ہیں قاری کی ہمارے ساتھ ملکر خدا کی پرستش کرنے کیلئے حوصلہافزائی کرینگی۔ ایک بار جب مطالعہ شروع ہو جاتا ہے تو اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ ہم طالبعلم کو اپنی ذاتی پڑھائی کیلئے اس بروشر کی ایک کاپی دیں۔ اُسکے ساتھ اس سے مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں جیسےکہ پہلے کِیا جاتا تھا۔
۹ بعض ویڈیوز جو سوسائٹی نے تیار کی ہیں وہ طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنے کیلئے شاندار ہتھیار ہیں۔ یہ اچھا ہوگا اگر وہ ان فلموں کو دیکھ سکیں جیسےکہ (۱) دی نیو ورلڈ سوسائٹی اِن ایکشن، [نیا عالمی معاشرہ سرگرمِعمل] ۱۹۵۴ کی فلم جس نے اُس نازک، اثرآفرین اور پُرمحبت جذبے کی طرف توجہ دلائی جس کیساتھ یہوواہ کی تنظیم کام کرتی ہے؛ (۲) یونائیٹڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ [الہٰی تعلیم کی بدولت متحد] جو پُرامن اتحاد کا جائزہ پیش کرتی ہے جسکا مظاہرہ مشرقی یورپ، جنوبی امریکہ اور ایشیا میں ہماری بینالاقوامی کنونشنوں پر کِیا گیا ہے؛ (۳) ٹو دی اینڈز آف دی ارتھ، [زمین کی انتہا تک] جس نے واچٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کی ۵۰ویں سالانہ تقریب کی نشاندہی کی اور اُس اثر کو نمایاں کِیا جو مشنریوں نے مُنادی کے عالمگیر کام پر ڈالا ہے؛ (۴) جیہوواز وٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ، [یہوواہ کے گواہ نازی حملے کے خلاف ثابتقدم رہتے ہیں] جو ہٹلر کی سفاکانہ اذیت کے مقابلے میں گواہوں کے حوصلے اور فتح کی ہیجانخیز داستان بیان کرتی ہے؛ اور بِلاشُبہ، (۵) جیہواز وٹنسز—دی آرگنائزیشن بیہائینڈ دا نیم [یہوواہ کے گواہ—نام کی پُشت پر تنظیم]۔
۱۰ اجلاسوں کے سلسلے میں ترقیپسندانہ نشانے قائم کریں: طالبعلم پر یہ واضح کرنا ہوگا کہ ہمیں گھریلو بائبل مطالعہ کے دوران فراہم کی جانیوالی ذاتی تعلیم اور کلیسیائی اجلاسوں پر پیشکردہ جماعتی بحثومباحثے دونوں کی ضرورت ہے۔ (یوحنا ۶:۴۵) ایک نئے شخص کو صحائف اور تنظیم دونوں کے سلسلے میں اپنی سمجھ میں یکساں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے، کوئی بھی چیز اجلاسوں پر حاضر ہونے کا نعمالبدل نہیں ہے۔ (عبرانیوں ۱۰:۲۳-۲۵) اُس شخص کو فوراً کلیسیائی اجلاسوں پر مدعو کرنا شروع کر دیں۔ بعض نئے دلچسپی لینے والے اشخاص باقاعدہ گھریلو بائبل مطالعہ کرنے سے پیشتر اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیتے ہیں۔ بِلاشُبہ، ہم خود بھی باقاعدہ حاضر ہونے سے مناسب نمونہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔—لوقا ۶:۴۰؛ فلپیوں ۳:۱۷۔
۱۱ اجلاسوں کی بابت اور اُن کے انعقاد سے متعلق ضروری معلومات فراہم کریں تاکہ اجلاس پر پہلی مرتبہ حاضر ہوتے وقت طالبعلم کوئی پریشانی محسوس نہ کرے۔ بعض لوگ شروع میں چونکہ کسی نئی جگہ پر جانے سے ہچکچاتے ہیں اس لئے یہ اچھا ہوگا کہ جب طالبعلم پہلی مرتبہ اجلاس پر حاضر ہو تو آپ اُس کے ساتھ کنگڈم ہال آئیں۔ کلیسیا کے اراکین سے ملتے وقت اگر آپ اُس کے ساتھ ہیں تو وہ کسی قسم کی مشکل میں نہیں پڑے گا۔ سب سے بڑھ کر، اپنے اس مہمان کے لئے اچھے میزبان ثابت ہوں اور اُسے احساس دلائیں کہ آپ اُس کی آمد سے خوش ہیں اور وہ پُرسکون محسوس کرے۔—متی ۷:۱۲؛ فلپیوں ۲:۱-۴۔
۱۲ طالبعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ موقع ملتے ہی سپیشل اسمبلی ڈے، سرکٹ اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہو۔ آپ اسے اپنے ٹرانسپورٹ کے بندوبست میں شامل کر سکتے ہیں۔
۱۳ دلی قدردانی جاگزیں کریں: آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری صفحہ ۹۲ پر بیان کرتی ہے: ”اگر دلچسپی لینے والے اشخاص کیساتھ گفتگو کے دوران یہوواہ کی تنظیم کے لئے آپ اپنی گہری قدرافزائی کا اظہار کرتے ہیں تو اُن کے لئے قدردانی کو بڑھانا آسان ہوگا اور یہ اُنہیں یہوواہ کو جاننے کے لئے اَور زیادہ ترقی کرنے کی تحریک دیگا۔“ اپنی مقامی کلیسیا کی بابت کبھی بھی منفی انداز میں باتچیت نہ کریں بلکہ ہمیشہ مثبت انداز میں بات کریں۔ (زبور۸۴:۱۰؛ ۱۳۳:۱، ۳ب) آپ بائبل مطالعے پر جو دُعا کرتے ہیں اس میں کلیسیا کا اور اسکے ساتھ طالبعلم کے باقاعدہ رفاقت رکھنے کی ضرورت کا ذکر کریں۔—افسیوں ۱:۱۵-۱۷۔
۱۴ یقیناً ہم چاہتے ہیں کہ نئے اشخاص خدا کے لوگوں کے درمیان پائی جانے والی خوشکُن رفاقت اور روحانی تحفظ کے لئے دلی قدرافزائی پیدا کریں۔ (۱-تیمتھیس ۳:۱۵؛ ۱-پطرس ۲:۱۷؛ ۵:۹) آئیے یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، خدا کے کلام کے طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنے کے لئے حتیالمقدور کوشش کریں۔
[Blurb on page 3]
جب وہ خود تنظیم سے واقف ہو جاتے ہیں تو طالبعلم تیزی سے ترقی کرتے ہیں
[Blurb on page 4]
طالبعلموں کو اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے مدعو کرنے میں تاخیر نہ کریں