خدمتی اجلاس برائے اپریل
ہفتہ شروع از اپریل ۷
گیت ۱۰۰
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے منتخب اعلانات۔ تازہترین رسالوں میں سے نکاتِگفتگو بیان کریں۔
۱۵ منٹ: ”لاکھوں لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔“ سوالاًجواباً۔ واچٹاور، اگست ۱۵، ۱۹۹۳، صفحات ۱۲-۱۷ میں پائے جانے والی بنیادی تجاویز پر نظرثانی کریں۔
۱۸ منٹ: ”سادہدلوں کی عقلمند بننے میں مدد کریں۔“ سوالاًجواباً۔ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کی خصوصیات کا اعادہ کریں: مطالعے کا تسہیلشُدہ طریقہ، موزوں سوالات، جاذبِنظر تصاویر، کافی زیادہ صحیفائی حوالہجات۔ ایسے مطالعے شروع کرنے کے نصبالعین پر زور دیں جو انجامکار علم کی کتاب سے مطالعے پر منتج ہونگے۔ کسی لائق پبلشر سے مظاہرہ کرائیں کہ پیراگراف ۴ میں بیانکردہ رسائی کو استعمال کرتے ہوئے کیسے مطالعہ شروع کِیا جا سکتا ہے۔ کلیسیا میں تمام والدین کی حوصلہافزائی کریں کہ اپنے چھوٹے بچوں کیساتھ بروشر کا مطالعہ کریں۔
گیت ۱۳۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۴
گیت ۱۰۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ جس قدر وقت اجازت دے، بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ پیش کرنے یا اسے استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعے شروع کرنے کی بابت مختصراً مقامی میدانی تجربات بیان کریں۔
۱۵ منٹ: ”طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا۔“ (پیراگراف ۱-۶) سوالاًجواباً۔ پیراگراف ۵-۶ اور حوالہشُدہ صحائف پڑھیں۔ جیہوواز وٹنسز—آرگنائزیشن بیہائنڈ دا نیم ویڈیو دیکھنے پر بائبل طالبعلموں کے ردِعمل کی بابت مقامی تجربات بیان کریں۔
۲۰ منٹ: ”دوسروں کو سکھائیں کہ خدا کیا تقاضا کرتا ہے۔“ پیراگراف ۱-۴ پر سامعین کیساتھ گفتگو کریں۔ چار مختلف پسمنظروں—گلیکوچوں میں، گھر میں، کاروباری جگہ پر اور پارک میں—کو استعمال کرتے ہوئے پیراگراف ۵ کی پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔ سب کو یاد دلائیں کہ آج شام کنگڈم ہال چھوڑنے سے پہلے میدانی خدمت کیلئے بروشر اور رسالے حاصل کریں۔
گیت ۱۲۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۱
گیت ۱۱۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ واضح کریں کہ مئی میں امدادی پائنیر خدمت کیلئے ابھی بھی درخواست دینے کا وقت ہے۔ سوالی بکس کا اعادہ کریں اور اگر کنگڈم ہال کی لائبریری کو پورا کرنے کیلئے کچھ کتابیں درکار ہیں تو کلیسیا کو آگاہ کریں۔
۱۵ منٹ: ”طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا۔“ (پیرگراف ۷-۱۴) سوالاًجواباً۔ ایک لائق اُستاد سے مظاہرہ کرائیں کہ کیسے اجلاسوں پر حاضر ہونے کی ضرورت پر طالبعلم کیساتھ مشفقانہ انداز میں واضح گفتگو کی جائے۔
۱۵ منٹ: اپنے لٹریچر کا بھرپور استعمال کرنا۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ (دیکھیں ستمبر ۱۹۹۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحات ۳-۵۔) رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ درحقیقت کلیسیائیں ہر مہینے اُتنے رسالے پیش نہیں کرتیں جتنا وہ آرڈر دیتی ہیں۔ ۵۰ فیصد تک تو پیشکش کے طور پر رپورٹ میں شامل ہی نہیں ہوتے۔ (مقامی اعدادوشمار کا ذکر کریں۔) ان رسالوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ بہت سے طاق پر رکھے رہتے ہیں یا پھر پھینک دئے جاتے ہیں۔ اس صورتحال سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ ہر پبلشر کو احتیاط سے اپنی ضروریات کا اندازہ لگانا چاہئے اور وہ جتنے پیش کر سکتا ہے صرف اُتنا ہی آرڈر دے۔ اپنی عادت بنائیں کہ آپ جسے بھی ملیں اُسے رسالے پیش کریں۔ پُرانے شمارے ضائع نہ ہونے دیں۔ رسالے پیش کرنے کی کارگزاری میں باقاعدگی سے شریک ہوں۔
گیت ۱۲۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۸
گیت ۱۲۱
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو یاد دلائیں کہ اپنی اپریل کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈال دیں۔ جو مئی کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرینگے اُنکے ناموں کا اعلان کریں۔ مقامی سطح پر خدمت کیلئے جمع ہونے کے جو اضافی انتظامات کئے جا رہے ہیں اُنہیں بیان کریں۔ مئی کے دوران بائبل مطالعے شروع کرانے کے نصبالعین کیساتھ جہاں بروشر پیش کئے گئے ہیں وہاں دوبارہ جانے کی خاص کوشش کی جانی چاہئے۔ مختصراً اُن طریقوں کو بیان کریں جن سے ہم موقعشناسی سے ایسے لوگوں کا نام اور پتہ حاصل کر سکتے ہیں جنہیں ہم نے غیررسمی گواہی دی تھی۔ پہلے آپ اپنا نام اور پتہ دے سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ آیا کوئی ایسا فون نمبر ہے جس پر اُن سے بات ہو سکتی ہے۔ سامعین کو دیگر ایسی تجاویز پیش کرنے کی دعوت دیں جو اُن کیلئے کارگر ثابت ہوئی ہیں۔
۱۵ منٹ: ”وہ یہ کیوں کرتے ہیں؟“ ایک بزرگ دو یا تین ریگولر پائنیروں کیساتھ اس مضمون پر گفتگو کرتا ہے۔ (اگر ریگولر پائنیر دستیاب نہ ہوں تو اُنہیں استعمال کریں جو اکثر امدادی پائنیر خدمت کرتے ہیں۔) جنوری ۱۵، ۱۹۹۴ کے واچٹاور کے مضمون ”پائنیر برکات بانٹتے اور حاصل کرتے ہیں“ سے اہم نکات پیش کریں۔ ہر ایک کو وضاحت کرنے کا موقع دیں کہ اُس نے پائنیر خدمت کا انتخاب کیوں کِیا ہے۔ اُن سے ایسے تجربات بیان کرنے کیلئے کہیں جن سے ظاہر ہو کہ اُنہوں نے ایسا کرنے سے کیسے برکت حاصل کی ہے۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔ بزرگ اس وقت کو خاص مقامی ضروریات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
گیت ۱۲۹ اور اختتامی دُعا۔