یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏95 ص.‏ 11
  • دوسروں کی مدد کریں کہ وہ خود کو فائدہ پہنچائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کی مدد کریں کہ وہ خود کو فائدہ پہنچائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے تمام دلچسپی کی پیروی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • لو فارایور کتاب میں دلچسپی پیدا کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 9/‏95 ص.‏ 11

دوسروں کی مدد کریں کہ وہ خود کو فائدہ پہنچائیں

۱ یہوؔواہ ہمیں وہ باتیں سکھانے کا وعدہ کرتا ہے جنہیں ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔ وہ زبور ۳۲:‏۸ میں ہمیں یقین‌دہانی کراتا ہے:‏ ”‏مَیں تجھے تعلیم دُونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤنگا۔ مَیں تجھے صلاح دُونگا۔ میری نظر تجھ پر ہوگی۔“‏ یہ یقین‌دہانی ہمارے لئے نہایت فائدہ‌مند ہے۔ بغیر کسی خودغرضی کے، ہم دوسروں پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بائبل کی دانشمندانہ مشورت پر دھیان دینے سے خود کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ (‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷‏)‏ ستمبر کے دوران ہم لِو فارایور کتاب پیش کرنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ اپنی پیشکشیں کرنے میں، ایسے مختلف طریقے ہیں جن سے ہم بائبل کی عملی قدروقیمت ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

۲ آجکل ازدواجی زندگی کے مسائل کے عام ہو نے کی وجہ سے، شاید آپ ”‏لِو فارایور“‏ کتاب سے اس خیال کو پیش کرنے کا انتخاب کریں:‏

▪ ”‏زیادہ‌تر لوگ جن سے میری گفتگو ہوئی ہے وہ ازدواجی ناخوشی اور طلاق میں ہولناک اضافے کی بابت نہایت فکرمند ہیں۔ آپ اس مسئلے کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہتیرے اس کی اصل وجوہات کو جاننے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اگر شادی‌شُدہ جوڑے مخلصانہ کوشش کریں تو وہ نہ صرف اپنی شادی ہی کو بچا سکتے ہیں بلکہ حقیقی خوشی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کامیابی کی کُنجی بائبل میں پائی جانے والی مشورت کا اطلاق کرنے میں ہے۔“‏ پڑھیں افسیوں ۵:‏۲۸، ۲۹،‏ ۳۳‏۔ صفحہ ۲۴۳ پر کھولیں، پیراگراف ۱۶ اور ۱۷ پر بات‌چیت کریں اور اسکے بعد کتاب پیش کریں۔‏

۳ بچوں کو اپنے والدین کیطرف سے بہترین وقت اور تربیت کی ضرورت ہے۔ ”‏لِو فارایور“‏ کتاب پیش کرتے وقت، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏ہم سب اپنے نوجوان لوگوں کے خوشحال مستقبل کی بابت فکرمند ہیں۔ آپ کے خیال میں، بہترین طریقہ کیا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو ایک محفوظ مستقبل حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ ۳،۰۰۰ سال پہلے لکھی گئی بائبل مثل کی اس نصیحت کو سنیں۔ [‏پڑھیں امثال ۲۲:‏۶‏۔]‏ جبکہ ہمارے بچے بڑی حد تک اُس ہدایت سے مستفید ہو سکتے ہیں جو وہ سکول میں حاصل کرتے ہیں، اُنہیں سب سے زیادہ بیش‌قیمت تربیت گھر پر اُنکے والدین کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ وقت، توجہ اور محبت کا تقاضا کرتا ہے، لیکن یہ اس کوشش کی مستحق ہے۔“‏ صفحہ ۲۴۵ پر کھولیں، پیراگراف ۲۰ اور ۲۱ پر بات‌چیت کریں اور اسکے بعد واضح کریں کہ کیسے اس کتاب کو خاندان کے بائبل مطالعہ کیلئے ایک بنیاد کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۴ شاید آپ یہ دکھاتے ہوئے ”‏لِو فارایور“‏ کتاب پیش کرنا چاہیں کہ کیسے زمین فردوس بن جائیگی:‏

▪ ”‏مجھے یقین ہے کہ آپ اسکی بابت فکرمند ہونگے کہ مستقبل میں آپکی زندگی کس طرح کی ہوگی۔ خداوند کی دُعا میں، یسوؔع نے ہمیں زمین پر خدا کی مرضی پوری ہونے کیلئے دُعا کرنا سکھایا تھا جیسی وہ آسمان پر پوری ہوتی ہے۔ جب ایسا واقع ہوگا تو زمین کس طرح کی ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہاں یہ ایک مُصوّر کی فردوسی دُنیا کی تصویرکشی ہے۔ [‏صفحہ ۱۲ اور ۱۳ کی تصویر کی نشاندہی کریں۔ اسکے بعد پیراگراف ۱۲ میں درج یسعیاہ ۱۱:‏۶-‏۹ کو پڑھیں۔]‏ کیا ایک ایسی دُنیا میں رہنا شاندار بات نہیں ہوگی؟ یہ کتاب آپ کو بتائے گی کہ کیسے آپ اور آپ کا خاندان اس طرح کے فردوس میں رہ سکتے ہیں۔“‏

۵ اپنی پیشکش کو قبل‌ازوقت تیار کرنا دروازے پر آپکی کامیابی کا تعیّن کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ اس سے پیشتر کہ آپ دستک دیں، اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے پاس ایک صحیفائی خیال کے بارے میں کہنے کیلئے کوئی خاص بات ہے۔ نیز، اگر کتاب قبول نہیں کی جاتی تو رسالے کے کسی دلچسپ حصے یا اشتہار کی بابت جسے آپ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ایک مختصر سے تبصرے کو ذہن‌نشین کر لیں۔ ستمبر کے دوران بادشاہتی سچائی کے بیج بونے کے لئے ہر اُس موقع سے فائدہ اُٹھائیں جو آپکو حاصل ہے۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ آپ دوسروں کو ایسے فائدے حاصل کرنے میں مدد دے رہے ہونگے جو کہ ابد تک رہینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں