دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے تمام دلچسپی کی پیروی کریں
۱ بنیادی عنصر کیا ہے جو ہمیں اس چیز کا تعیّن کرنے میں مدد دیتا ہے کہ آیا ہمیں کسی شخص کے پاس اپنا لٹریچر چھوڑنا چاہئے یا نہیں؟ دلچسپی! جب واپسی ملاقاتیں کرنے کی بات آتی ہے تو اس وقت بھی یہ بات صادق آتی ہے۔ جب کبھی بھی کوئی شخص بادشاہتی پیغام میں تھوڑی سی بھی دلچسپی دکھاتا ہے تو اس شخص کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں اسے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پس ہم اس شخص کی دلچسپی کو بڑھانے اور گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کے ہدف کے ساتھ واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں۔ جب ہم لٹریچر نہیں بھی چھوڑتے تب بھی ہمارا یہی نصبالعین ہوتا ہے۔ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے؟
۲ اگر آپ کی پچھلی گفتگو آجکل ازدواجی زندگی کے مسائل کے بہت عام ہو نے کی بابت تھی اور آپ نے ”لِو فارایور“ کتاب چھوڑی تھی تو آپ شاید اپنی گفتگو کا آغاز اس طرح کر سکتے ہیں:
▪ ”اپنی پچھلی ملاقات پر، ہم نے شادی اور اس عملی بائبل حکمت کی بابت گفتگو کی تھی جو ہمیں زیادہ خوشی حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ بہترین خاندانوں میں بھی، وقتاًفوقتاً مسائل سر اُٹھاتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ہمیں ایسی شاندار مشورت مہیا کرتی ہے جو ہمیں خاندان سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اکٹھے مل کر بائبل کا مطالعہ کرنے سے کوئی خاندان برکت حاصل کر سکتا ہے۔“ صفحہ ۲۴۶ پر کھولیں اور پیراگراف ۲۳ پر باتچیت کریں۔ پڑھیں یوحنا ۱۷:۳ اور خاندان کو گھر میں بائبل کا مطالعہ شروع کرنے میں مدد دینے کیلئے اپنی اعانت کی پیشکش کریں۔
۳ اگر آپ نے بچوں اور اُن کی تربیت کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی تھی تو شاید آپ اس طرح سے باتچیت جاری رکھ سکتے ہیں:
▪ ”پچھلی مرتبہ ہم اس روحانی تربیت کی بابت گفتگو کر رہے تھے جس کی بچوں کو ضرورت ہے اور جس طرح والدین اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ زیادہتر والدین جن سے میری گفتگو ہوئی ہے وہ آجکل بہتیرے نوجوان لوگوں کے خراب چالچلن کی بابت پریشان ہیں۔ آپ . . . کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ [نوجوانوں میں بدچلنی کی کوئی ایسی مثال دیں جو اکثر آپ کے علاقے میں دکھائی دیتی ہے۔ جواب دینے دیں۔] آیئے مَیں آپ کو بائبل میں دی گئی کچھ عملی مشورت دِکھاؤں۔“ لِور فارایور کتاب میں صفحہ ۲۴۶ کے پیراگراف ۲۲ پر کھولیں، خاص نکتے پر باتچیت کریں اور افسیوں ۶:۴ کو پڑھیں۔ واضح کریں کہ زیادہتر بچے درحقیقت تربیت اور رہنمائی کے خواہاں ہیں۔ جب والدین اسے فراہم کرنے میں مستعد ہوتے ہیں تو بچے خوش اور اپنے چالچلن میں زیادہ احترام کرنے والے ہوتے ہیں۔ واضح کریں کہ کیسے ہم اپنے بچوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔
۴ اگر آپ کی گفتگو کا موضوع فردوسی زمین تھا تو پھر آپ دلچسپی کو پھر سے اُبھار نے کیلئے یہ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”ہم نے اس کتاب میں سے چند تصاویر پر غور کِیا تھا جن سے ہم نے دیکھا کہ جب خدا اس زمین کو فردوس بنا دیگا تو یہ کس طرح کی ہوگی۔ اگر ہم اپنے عزیزوں کے ساتھ اس سے لطفاندوز نہیں ہو سکیں گے تو یہ ہمارے لئے زیادہ پُرمطلب نہیں ہوگی۔ کیا آپ اس سے متفق نہیں ہیں؟“ جواب دینے دیں۔ اس کے بعد لِو فارایور کتاب صفحہ ۱۶۲ پر کھولیں۔ مکاشفہ ۲۱:۳، ۴، پڑھیں اور واضح کریں کہ کیسے ہمارے عزیز ہمیشہ ہمارے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اگر اچھا جوابیعمل ظاہر کِیا جاتا ہے تو یہ دکھانے کے لئے کہ مُردے دوبارہ زندگی حاصل کریں گے، یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ پڑھیں۔ کتاب کے سرِورق کی طرف توجہ دِلائیں اور کہیں: ”یہ واقعی سچ ہے—ہم ابد تک زمین پر فردوس میں زندہ رہ سکتے ہیں!“ ہم کیوں جانتے ہیں کہ یہ قریب ہے اس پر گفتگو کرنے کے لئے دوسری ملاقات کا بندوبست بنائیں۔
۵ واپسی ملاقات کا خاص مقصد دلچسپی لینے والے اشخاص کو بادشاہتی پیغام سے مستفید ہونے میں مدد دینا ہے۔ زیادہتر لوگوں کو روحانی چیزوں کے لئے اپنی اشتہا کو بڑھانے کی خاطر ایک محرک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ کیسے بائبل کو بہتر طور پر سمجھنے میں اُنہیں مدد دے سکتے ہیں، اُن کی توجہ لٹریچر میں عملی قدروقیمت والے خصوصی نکات پر مبذول کرائیں۔ جو واپسی ملاقاتیں اِن مقاصد کو پورا کرتی ہیں وہ دوسروں کو بہترین ممکنہ طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے میں مدد دیں گی۔