لو فارایور کتاب میں دلچسپی پیدا کریں
۱ جب ہم لوگوں کے گھروں پر ملاقات کرتے ہیں تو عام طور پر ہم پاتے ہیں کہ لوگ ”دنیا کی فکر“ میں منہمک ہو چکے ہیں۔ (مرقس ۴:۱۹) ہمیں سوچ کو ابھارنے والی پیشکش کیساتھ انکی دلچسپی کو حاصل کرنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ابتدائی طور پر، جو کچھ ہمیں کہنا ہے اس میں زیادہتر لوگوں کی دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔ اگر ہم کوئی ایسی بات کہہ سکتے ہیں جو انکی زندگیوں کو چھو دے گی تو ہم بادشاہتی پیغام میں کچھ دلچسپی کو تحریک دینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ باتچیت شروع کرنے کی ایک کنجی لو فارایور کتاب میں سے پسند آنے والے نکات کا انتخاب کرنا ہے۔ آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟
۲ آپ شاید اس رسائی کو استعمال کریں:
”اگر آپ کے پاس اختیار ہوتا، تو آپ ہمارے زمانے میں کس پریشانکن مسئلے کو درست کرتے؟ [جواب دینے دیں، اور اگر موزوں ہو تو اس بات سے اتفاق کریں کہ بہتیرے لوگ اس طرح سے محسوس کرتے ہیں۔] اس وقت تک، اس زمانے کے بہت سے پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں عالمی لیڈروں کو بظاہر بہت کم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ لیکن کوئی ہے جو نسلانسانی کو تکلیف پہنچانے والے مسائل کو ختم کر سکتا ہے اور کرے گا۔ براہمہربانی جو کچھ زبور ۱۴۵:۱۶ میں بیان کیا گیا ہے اس کو نوٹ فرمائیں۔ [صحیفہ پڑھیں اور صفحات ۱۱-۱۳ پر تصاویر کا حوالہ دیں۔] صفحہ ۱۴ پر پیراگراف ۱۴ یہی سوال اٹھاتا ہے جس پر ابھی ہم نے باتچیت کی ہے اور یہ پوچھنے کیلئے بات آگے بڑھائیں: ”لیکن یہ کب واقع ہوگا؟“ وضاحت کریں کہ یہ کتاب اس سوال کا جواب دیگی، اور اگر دلچسپی موجود ہے تو کتاب پیش کریں۔
۳ یا آپ کچھ اس طرح کی بات کر سکتے ہیں:
”شاید آپ اس کھوکھلےپن کے احساس سے واقف ہوں جو موت میں کسی عزیز کو کھو دینے کیساتھ آتا ہے۔ غالباً اس نے آپ کو غمگین اور بہت بےبس کر دیا ہو۔ آپ نے شاید ان سوالوں پر سوچبچار کی ہو: [صفحہ ۷۶ پر پیراگراف ۱ سے سوالات پڑھیں۔] کیا ان سوالات کے جواب حاصل کرنا تشفی نہیں دیتا؟ یہ جاننا آپ کو حوصلہ دے سکتا ہے کہ بائبل مرے ہوئے لوگوں کیلئے یقینی امید پیش کرتی ہے۔ [یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ پڑھیں۔] مردوں کی حالت اور مستقبل کیلئے جو امید ہے یہ کتاب اس کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔“ اختصار کیساتھ ۸ اور ۲۰ ابواب کا حوالہ دیں۔ اگر دلچسپی دکھائی دیتی ہے تو صاحبخانہ کو کتاب کا جائزہ لینے کا موقع دیں۔
۴ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے سامنے غیررسمی گواہی دینے کے مواقع آئیں گے۔ اگر ایسا ہے تو آپ اپنے الفاظ میں کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
”دنیا ان دنوں مسائل سے بھری پڑی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں آپ کو بھی حصہ ملا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ معصوم اشخاص زیادہتر دکھ اٹھاتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا کبھی تمام تکلیف کو ختم کرے گا؟ [جواب دینے دیں۔] مجھے واضح کرنے دیں کہ جو خدا کی خدمت کرتے ہیں انکے لئے وہ کیا کرنے کا وعدہ فرماتا ہے۔ [زبور ۳۷:۴۰ پڑھیں اور پھر صفحہ ۹۹ پر لو فارایور کتاب کھولیں۔] یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ کیوں خدا نے بدکاری کی اجازت دے رکھی ہے اور وہ کس طرح اس کو ختم کرے گا۔“
۵ اگر آپ ایک نوعمر پبلشر ہیں تو آپ صفحات ۱۵۶-۱۵۸ پر پائی جانے والی تصاویر پر مبنی پیشکش کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ یہ پوچھنے سے آغاز کر سکتے ہیں:
”کیا آپ اس طرح کی دنیا میں رہنا پسند کریں گے؟ [جواب دینے دیں۔] ان خوبصورت تصاویر میں سے ہر ایک خدا کے کلام، بائبل میں بیانکردہ وعدے پر مبنی ہے۔ [صحیفائی حوالے کی نشاندہی کریں۔] یہ کتاب ساری زمین کو فردوس میں بدلنے کے خدا کے وعدے کی بابت اور زیادہ سیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس میں زندگی بچانے والی معلومات پائی جاتی ہے اور اس کو پڑھنے کیلئے جو وقت درکار ہے وہ اس کی خوب مستحق ہے۔“—یوحنا ۱۷:۳۔
۶ کتاب پیش کرتے وقت، اپنے سننے والوں کو عالمگیر کام کی جانب اعانت کرنے کے انکے موقع سے باخبر کرنے کی ضرورت کو ذہن میں رکھیں۔