یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏94 ص.‏ 7-‏10
  • جو کچھ یہوواہ نے کیا ہے اسے بیان کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جو کچھ یہوواہ نے کیا ہے اسے بیان کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • روزانہ کی بائبل پڑھائی سے فائدہ اُٹھانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • اپنی تعلیم پر مستقل توجہ دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • عظیم‌ترین آدمی کی بابت سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • بادشاہتی مناد تمام دنیا میں سرگرم‌عمل
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 3/‏94 ص.‏ 7-‏10

جو کچھ یہوواہ نے کیا ہے اسے بیان کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے!‏

۱ زبور ۴۸ کے ملہم مصنف نے اسرائیل کے لوگوں کو تلقین کی کہ ”‏صیون کے گرد پھرو۔ اسکے برجوں کو گنو۔ اسکے محلوں پر غور کرو تاکہ تم آنے والی نسل کو اسکی خبر دے سکو۔“‏ یہوواہ کیلئے محبت سے تحریک پا کر، وہ تھیوکریٹک حکمرانی کے اس زمینی مرکز کی ہر تفصیل میں گہری دلچسپی رکھینگے۔ یہ تفصیلات کتنی گرانقدر ہونگی کیونکہ یہ وہ شہر تھا جس میں یہوواہ نے اپنا نام رکھا تھا!‏ وہ اسکی بابت کلام کرینگے، اور خاص طور پر انہیں یقین کر لینا تھا کہ انکی اولاد نے ان تمام باتوں کی بابت سن لیا جنہیں انہوں نے اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا تھا۔—‏زبور ۴۸:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

۲ اب ہم اس دور میں رہتے ہیں جب یہوواہ کے مسیحا کی تھیوکریٹک حکمرانی زمینی صیون پر نہیں بلکہ آسمانی یروشلیم پر مرتکز ہے۔ (‏عبرانیوں ۱۲:‏۲۲‏)‏ یسوع مسیح کے ہاتھوں میں یہوواہ کی بادشاہت ۱۹۱۴ سے لیکر حکمرانی کرتی رہی ہے۔ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۱۰‏)‏ اسکی کارگزاری ہمارے لئے بہت زیادہ دلچسپی کی حامل ہے۔ جس طریقے سے یہوواہ نے زمین پر اپنے خادموں کی راہنمائی کی ہے ہم اس میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ وہ اس بادشاہت کے دیدنی نمائندوں کے طور پر اسکی مرضی کو پورا کر سکیں۔ اس کی بابت دلکش تفصیلات ہماری نئی کتاب جیہوواز وٹنسز—‏پروکلیمرز آف گاڈز کنگڈم میں بیان کی گئی ہیں۔ اپنی حالیہ ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏الہی تعلیم“‏ پر اسے حاصل کرکے ہم کتنے خوش تھے!‏

۳ ستمبر ۱، تک یہ کتاب پہلے ہی ۲۰ زبانوں میں شائع ہو چکی تھی، اور ۱۳ دیگر زبانیں بولنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترجمہ اور اشاعت پر کام ہو رہا تھا۔ کیا آپکے گھرانے نے ایک کاپی حاصل کر لی ہے؟ کیا آپ اسے پڑھ رہے ہیں؟ کیا آپ ان باتوں کے متعلق بات‌چیت کر رہے ہیں جو آپ اس میں سے سیکھتے ہیں؟‏

۴ تصاویر کو دیکھنے اور تصویری وضاحتوں کو پڑھنے کے بعد، جیسے کہ کنونشن پر مشورہ دیا گیا تھا، بہتیرے بھائی اور بہنیں جلد ہی اصل متن میں جا پہنچے۔ انکے تبصرے کیا رہے ہیں؟ ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔‏

۵ ایک بہن نے لکھا:‏ ”‏یہ واحد کتاب ہے جو میں نے کبھی حاصل کی ہو جسے میں ختم کرنے کی بڑی مشتاق ہوں تاکہ میں اسے دوبارہ پڑھ سکوں۔ اب میں ۲۵ویں باب پر ہوں۔ جتنا زیادہ میں پڑھتی ہوں اتنے ہی زیادہ آنسو بہہ نکلتے ہیں اور میرا دل یہوواہ کیلئے محبت سے لبریز ہو جاتا ہے۔ کتاب بڑی حوصلہ‌افزا اور ایمان کو تقویت دینے والی ہے۔“‏

۶ ایک بھائی جو ۴۰ سالوں سے زیادہ عرصہ سے یہوواہ کی خدمت کرتا رہا ہے اس نے کہا:‏ ”‏مجھے اس بات کا کم احساس ہوا کہ یہ کتاب کسقدر جاذب‌نظر ہوگی۔ میں دیر تک جاگتا تھا اور صبح جلدی اٹھ بیٹھتا تھا اور دو ہفتوں میں پڑھائی مکمل کر لی۔ یہ نہایت متحرک کرنے والی ان کتابوں میں سے واقعی ایک ہے جو میں نے کبھی پڑھی ہوں۔ یہ تحقیق کی شاہکار ہے بلکہ حوصلہ‌افزائی کی شاہکار بھی ہے۔“‏

۷ پڑھائی کا باقاعدہ پروگرام:‏ بعض جنہوں نے پوری کتاب کو جلدی سے پڑھ لیا انہوں نے اسے دوبارہ پڑھنے کا تہیہ کیا ہے لیکن اس مرتبہ قدرے سست رفتاری سے۔‏

۸ اگر آپکے گھرانے میں ایک سے زیادہ ممبر سچائی میں ہیں، تو آپ شاید اپنے خاندانی مطالعے میں کتاب کے حصوں کو استعمال کرنا چاہیں۔ بعض خاندانوں نے کنونشن پر ایک کاپی حاصل کرنے کے چند ہی دن بعد ایسا کرنا شروع کر دیا۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ دوسری چیزیں، جیسے کہ مینارنگہبانی کے مطالعے کیلئے تیاری کو نظرانداز کر دینا چاہئے۔ لیکن آپ پروکلیمرز بک میں سے مواد کو پڑھنے اور اس پر بات‌چیت کرنے کیلئے ۱۵ یا ۲۰ منٹ مزید استعمال کرنے کو شاید بہت فائدہ‌مند پائیں۔‏

۹ دیگر خاندان رات کے کھانے کی میز سے اٹھنے سے پہلے ہر شام دو یا تین صفحات—‏شاید ایک یا دو ذیلی سرخیاں—‏پڑھ رہے ہیں۔ انفرادی طور پر شاید انہوں نے کتاب میں سے زیادہ حصے کو پہلے ہی پڑھ لیا ہو، لیکن وہ مواد پر بات‌چیت کرنے کے موقع کیساتھ قدرے سست رفتاری سے مواد کا احاطہ کرکے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بعض جو ایسا کر رہے ہیں وہ بہت سالوں سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ جب وہ پڑھتے ہیں، تو بہتیری حسرت‌انگیز یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ وہ جن واقعات کی بابت پڑھتے ہیں جب ان میں خود اپنے ذاتی حصے کے متعلق ملکر بات‌چیت کرتے ہیں تو اس سے انکے دل پرجوش ہو جاتے ہیں۔‏

۱۰ آپکے گھر میں حالات کے پیش‌نظر، آپ شاید اس نتیجے پر پہنچیں کہ آپ اکیلے اپنی پڑھائی کریں۔ سوسائٹی کو لکھنے والی ایک بہن نے کہا:‏ ”‏میں ہر رات کو سونے سے پہلے اس کتاب میں سے تھوڑا پڑھتی رہی ہوں۔ یہ کتاب میرے اندر سچائی کیلئے محبت اور قدر کو زیادہ گہرا کر رہی ہے، اور میں خود کو یہوواہ کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں اور اتنی شکرگزار ہوں کہ میں اسکی تنظیم کا ایک حصہ ہوں۔ میں واقعی ہر صفحے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں جو میں پڑھتی ہوں۔“‏

۱۱ اگرچہ کتاب بڑی ہے، تاہم، انفرادی حصے ایسے نہیں ہیں۔ پہلا حصہ تیز مگر ہابل سے لیکر ۱۹۹۲ کے سال تک کے واقعات کا دلکش احاطہ ہے—‏صرف ۱۰۸ صفحوں میں۔ دوسرے حصے ۱۳ سے لیکر ۱۵۰ صفحوں تک کے ہیں۔ ان حصوں میں سے ہر ایک کئی ابواب میں منقسم ہے۔ ان کو تیزی سے پڑھنے کی بجائے، ایک وقت میں ایک حصہ، ایک باب، یا ایک ذیلی‌سرخی پڑھیں، اس سے لطف اندوز ہوں، اور اس سے خوب فائدہ اٹھائیں۔‏

۱۲ جو کچھ آپ پڑھتے ہیں اسکی بابت سوچ‌بچار کرنے کیلئے وقت نکالیں:‏ جب آپ پڑھتے ہیں تو آپکا مقصد کیا ہوگا؟ محض صفحے پورے کرنا—‏کتاب کو مکمل کرنا—‏آپکا نصب‌العین نہیں ہونا چاہئے۔ پروکلیمرز بک میں آپکے روحانی ورثے کا ریکارڈ پایا جاتا ہے۔ آپکو اسے اچھی طرح جاننے کی ضرورت ہے۔ جو کچھ آپ پڑھتے ہیں اسکے مفہوم کے متعلق سوچ‌بچار کرنے کیلئے وقت نکالیں۔ جب آپ یہوواہ کے قدیم گواہوں کی کارگزاری کا جائزہ لیتے ہیں، تو غور کریں کہ آپ انکے ایمان کی تقلید کیسے کر سکتے ہیں۔ (‏عبرانیوں ۱۲:‏۱، ۲‏)‏ جب آپ شدید برگشتگی کی نشوونما کی بابت پڑھیں تو اپنی ذاتی روحانیت کی حفاظت کرنے کے پیش‌نظر ان پوشیدہ خطرات پر خاص توجہ دیں جن میں برگشتہ ہونے والے پھنس گئے۔ اور جب آپ ہماری جدید زمانے کی تاریخ کا اعادہ کریں، تو ان لوگوں کی روحانی خوبیوں کا مشاہدہ کریں جنکو خدا نے استعمال کیا، انہوں نے کیسے ظاہر کیا کہ خدا کی مرضی بجا لانا انکی زندگیوں میں نہایت اہم چیز تھی، اور انہوں نے ایسی حالتوں—‏ان میں سے بعض بڑی مشکل—‏کیلئے کیسا ردعمل دکھایا جنکی خدا نے اجازت دی۔—‏عبرانیوں ۱۳:‏۷‏۔‏

۱۳ آپ ایسی تفصیلات کا گہرا مطالعہ کرنے کو ایمان‌افزا پائینگے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہوواہ نے بائبل سچائی کی واضح سمجھ کی طرف اپنے لوگوں کی کیسے راہنمائی کی ہے جس سے ہم اب استفادہ کرتے ہیں۔ جب آپ تنظیم کی نشوونما سے بہتر طور پر واقفیت پیدا کرینگے تو اس دیدنی انتظام کیلئے آپکی قدردانی میں اضافہ ہوگا جسے یہوواہ استعمال کر رہا ہے۔ جب آپ یہ پڑھیں گے کہ پیشینگوئی کی تکمیل میں، خوشخبری کیسے زمین کی انتہا تک پہنچ گئی ہے تو یقینی طور پر آپ پرجوش محسوس کرینگے۔ دنیا کے تمام حصوں میں وفادار اشخاص کے تجربات سے آپکے دل گرما جائینگے جنہوں نے بادشاہت کی منادی کرنے کیلئے گرمجوشی سے کام کیا ہے۔ جب آپ یہ پڑھیں گے کہ وفادار بھائی اور بہنیں یہوواہ کیلئے اپنی محبت کی وجہ سے پہلے ہی کیا کچھ برداشت کر چکے ہیں تو آپ ذاتی آزمائشوں سے نپٹنے کیلئے مضبوط ہو جائیں گے۔‏

۱۴ مواد کا ایک حصہ پڑھ لینے کے بعد آپ اسکی قدروقیمت پر ملکر بات‌چیت کرنے کیلئے اور تفصیلات کا اعادہ کرنے کیلئے وقت نکالیں۔ اگر آپکے چھوٹے بچے ہیں تو انہیں تصاویر کی وضاحت کرنے اور آپکو یہ بتانے میں شامل کر لیں کہ وہ دکھائے گئے لوگوں کی بابت کیا کچھ جانتے ہیں۔ خواہ آپ اکیلے ہی پڑھ رہے ہیں تو بھی جو کچھ آپ سیکھ رہے ہیں اسے دوسروں کو بتانے کی کوشش کریں۔ جب مناسب ہو تو مواد کو واپسی ملاقاتوں پر اور گھریلو بائبل مطالعے کراتے وقت استعمال کریں۔ آپکا اسے دوہرانا اسکو آپکے اپنے ذہن اور دل پر نقش کریگا، اور یہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیگا۔‏

۱۵ تفصیلات میں دلچسپی لیں:‏ اوقات جو آپ پروکلیمرز بک کو پڑھنے کیلئے مختض کرتے ہیں ان کو پرلطف اور نفع‌بخش ہونا چاہئے۔‏

۱۶ کیا آپ پسند کرینگے کہ آپکا خاندان یہوواہ کے گواہوں کے عالمی ہیڈکوارٹر کا دورہ کرے؟ صفحات ۲۰۸-‏۲۰۹ ان سہولیات کو دکھاتے ہیں جنہیں سوسائٹی نے پٹس‌برگ کے علاقے میں ایک صدی پہلے استعمال کیا۔ صفحات ۲۱۶-‏۲۱۷ آپکو بعدازاں بروکلن میں استعمال ہونے والی عمارتوں سے واقف کراتے ہیں۔ صفحات ۳۵۲-‏۳۵۶ کی تصاویر آجکل کے عالمی ہیڈکوارٹر کی ذہنی تصویر بنانے کیلئے آپکی مدد کر سکتی ہیں۔ ۲۶ اور ۲۷ ابواب بیت‌ایل کے اندر کئے جانے والے کام کے متعلق تفصیلات سے پر ہیں، اور صفحات ۲۹۵-‏۲۹۸ بیت‌ایل میں زندگی کے متعلق مزید معلومات دیتے ہیں۔‏

۱۷ ہم میں سے زیادہ‌تر سوسائٹی کی بہت سی برانچوں کا دورہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ پروکلیمرز بک کے صفحات ۳۵۷-‏۴۰۱ آپکو دنیا کے دورے پر لے جاتے ہیں۔ انکی جلدی جلدی ورق‌گردانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر ملک میں تھوڑا وقت صرف کریں اور اس سے لطف‌اندوز ہوں۔ ہر جگہ کو ڈھونڈنے کیلئے صفحات ۴۱۵-‏۴۱۷ پر دنیا کے نقشے کو استعمال کریں۔ ہر برانچ کی تصویر کے ساتھ دئے گئے تبصروں کو پڑھیں۔ انڈیکس کے ذریعے آپ ہر ملک کے متعلق دیگر دلکش معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسرے ممالک میں اپنے روحانی خاندان کے ممبروں کو جاننے کیلئے اس موقع کو استعمال کریں۔‏

۱۸ جب لوگ میل‌جول کیلئے اکٹھے ملتے ہیں تو بعض اوقات وہ ایسے کھیل کھیلتے ہیں جن میں دنیاوی حقائق کی بابت علم شامل ہوتا ہے۔ کیا یہ کہیں زیادہ فائدہ‌مند نہ ہوگا کہ یہوواہ کے لوگوں کی جدید زمانے کی تاریخ کے قابل‌ذکر واقعات اور تواریخ کو جانیں؟ آپ پروکلیمرز بک کے صفحات ۷۱۸-‏۷۲۳ پر ایسے بہت سے حقائق درج پائینگے۔ وہ فہرست ایک بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے، اس میں آپ باقی کتاب کے اندر پائی جانے والی تفصیلات سے اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان کو اعادے کیلئے بنیاد کے طور پر استعمال کریں۔ خاندان میں نوجوان اشخاص غالباً انہیں جلدی سے یاد کر لینگے۔ ہم بڑی عمر والوں میں سے بعض کچھ سست رفتار ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ تھیوکریٹک تاریخ کی تفصیلات ہیں جنہیں جاننے سے ہم سب فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تواریخ اور بنیادی حقائق جان لینے کے بعد آپ اس بنیاد پر مزید باتوں کو استوار کریں۔ دیکھیں کہ آپ ہر واقعے کے سلسلے میں کتنی تفصیلات کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ پھر اس حصے کی بابت بات‌چیت کریں جو ہر واقعے نے خدا کی مرضی بجا لانے میں ادا کیا تھا۔ اسکے بعد، بحث کریں کہ کیسے اس نے آپکی اپنی زندگی پر اثر کیا ہے اور جو کچھ یہوواہ کر رہا ہے اس میں آپ کا کیا مقام ہے۔‏

۱۹ اپنے لئے دستیاب مواقع پر نگاہ رکھیں:‏ جب آپ جیہوواز وٹنسز—‏پروکلیمرز آف گاڈز کنگڈم کو پڑھیں گے اور اس پر بات‌چیت کرینگے تو آپ اپنی نگاہ کے سامنے یسعیاہ ۶۰:‏۲۲ کی شاندار تکمیل کا انکشاف ہوتا دیکھیں گے۔ کتاب صفحہ ۵۱۹ پر بیان کرتی ہے:‏ ”‏اس وعدے کی تکمیل کہ ”‏سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائیگا“‏ ضرور وقوع‌پذیر ہوئی ہے، اور خوب ہوئی ہے!‏ ۵۰ سے زیادہ ممالک میں سے ہر ایک میں جہاں کوئی ”‏سب سے چھوٹا“‏ بھی نہیں تھا—‏جہاں پر پیچھے ۱۹۱۹ میں یہوواہ کے گواہوں میں سے کوئی بھی نہ تھا، جہاں پر انہوں نے کوئی منادی نہیں کی تھی—‏وہاں پر اب یہوواہ کی حمد کرنے والے ایک ہزار سے بھی زیادہ ہیں۔ ان میں سے بعض ممالک میں، اب ہزاروں ، بلکہ سو ہزار سے بھی زیادہ، یہوواہ کے گواہ ہیں جو خدا کی بادشاہت کے سرگرم مناد ہیں!‏ دنیا بھر میں، یہوواہ کے گواہ ”‏ایک زبردست قوم“‏ بن گئے ہیں—‏ایک متحد عالمگیر کلیسیا کے طور پر تعداد میں دنیا کی تقریباً ۸۰ خودمختار اقوام میں سے کسی ایک کی انفرادی آبادی سے زیادہ۔“‏

۲۰ بادشاہتی اضافے کا وہ کام ہرگز ختم نہیں ہوا ہے۔ اسکے برعکس، یہوواہ نے بیمثال درجے تک اس میں اضافہ کیا ہے۔ آپ اس میں کس حد تک حصہ لینگے؟ کیا آپ تمام مواقع سے واقعی باخبر ہیں جو آپ کیلئے کھلے ہیں؟ جب آپ سیکھتے ہیں کہ دوسرے کیا کر رہے ہیں تو دعا ہے کہ آپکا اپنا دل تحریک پائے کہ آپ خود کو اس شاندار کام میں پوری طرح حصہ لینے کیلئے دستیاب کریں جسکی راہنمائی ہمارا پرمحبت خدا ہمارے زمانے میں یسوع مسیح کے ذریعے کر رہا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں