عظیمترین آدمی کی بابت سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں
۱ بہتیرے لوگ جنہوں نے دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ بک کو پڑھا ہے انہوں نے اس اثر کیلئے مخلص قدردانی کا اظہار کیا ہے جو اس نے ان کی زندگیوں پر کیا ہے۔ ایک شخص نے لکھا: ”جب میں کتاب کے آخر پر پہنچا تو مجھے ایسا لگا جیسے یسوع نے مجھے اپنے ساتھ کام کرنے، اپنے ساتھ رہنے، اپنے دکھ، اپنے جذبات، اپنی خدمتگزاری کے ہر پہلو میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔ ... کتاب کو پڑھنا یسوع کی زندگی کی بابت فلم دیکھنے کے مترادف ہے۔“
۲ دی گریٹسٹ مین بک نہ صرف یسوع کیساتھ بہتر طریقے سے واقف ہونے میں ہماری مدد کرتی ہے بلکہ یہوواہ کے ساتھ بھی۔ (یوحنا ۱۴:۹) کتاب کے متعلق ایک ۱۲ سال کی عمر والے نے کہا: ”اس نے مجھے اتنی تسلی دی کہ جیسے ہی میں نے اسے پڑھا میں نے خوشی کے آنسوؤں کیساتھ یہوواہ سے دعا کی۔ دل ہی دل میں میری یہ جاننے میں ہمتافزائی ہوئی کہ یہوواہ اور یسوع ہمارا خیال رکھتے ہیں۔“ جیسے یوحنا ۱۷:۳ میں درج ہے، یسوع نے کہا کہ ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی کا مطلب یہ ہے کہ یہوواہ اور اسکے بیٹے کو جانیں۔ یسوع کی زندگی کی بابت اس کتاب کا مطالعہ کرنا ہمیں یہوواہ کی شخصیت کی خاص بصیرت عطا کرتا ہے کیونکہ یسوع ”اسکی ذات کا نقش“ ہے۔—عبرانیوں ۱:۳۔
۳ دی گریٹسٹ مین بک کی ۱۹ ملین سے زائد کاپیاں ۷۰ سے زائد زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتاب کو کتنی عمدگی سے قبول کیا گیا ہے۔ بہتیروں نے ساری کتاب کو جیسے ہی اسے حاصل کیا پڑھ ڈالا۔ ایک دلچسپی رکھنے والے شخص نے اسے حاصل کرنے کے وقت سے لیکر دو ہفتوں کے اندر اسے مکمل پڑھ لیا۔ کتاب قبول کرنے والے ایک پادری نے کہا: ”میں کتاب کو چھوڑ نہیں سکتا۔ میری بیوی اور میں ہر رات سونے سے پہلے اسکا کچھ حصہ پڑھتے ہیں۔“
۴ غیررسمی گواہی: ایک بھائی نے اپنی ملازمت کی جگہ پر لوگوں کو گریٹسٹ مین بک دکھائی۔ بات پھیل گئی کہ اسکے پاس یہ کتاب تھی اور جو کچھ اس کے اندر تھا اسکی بابت رپورٹیں مشہور ہو گئیں۔ اسکے ساتھی کارکنوں نے انکی ایک فہرست بنائی جو اسکی کاپی چاہتے تھے۔ اس نے ۴۶۱ کتابیں پیش کیں! جنہوں نے اسے حاصل کیا ان میں سے پانچ مطالعہ کر رہے ہیں۔ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے ایک بہن نے ایک پادری کو گریٹسٹ مین بک پیش کی جو ایک نئے کارڈینل کی تقرری کے موقع پر حاضر ہونے کیلئے جا رہا تھا۔ یہ پادری ۴۰ سال ویٹیکن میں رہ چکا تھا۔ دوسروں سے اس کتاب کی سفارش کرنے کے مواقع سے ہم سب کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
۵ نوجوان اسکی قدر کرتے ہیں: نوجوان اس کتاب میں بہت دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ایک نو سال کی عمر والے نے لکھا: ”میری پسندیدہ اشاعت دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ ہے کیونکہ میں اس سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔“ جب ہم میدانی خدمت میں نوجوان لوگوں سے ملتے ہیں تو اگر انکے والدین رضامند ہوں تو ہمیں ان نوجوان اشخاص کو کتاب دکھانے اور اسکے خاص نکات میں سے چند ایک اور مصوری پر نظرثانی کرنے کیلئے وقت نکالنا چاہیے۔ ہم ان نوجوان اشخاص کو کتابیں پیش کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ جب یسوع کی بابت جاننے کا موقع دیا جائے تو آجکل نوجوان اس سے اثرپذیر ہوسکتے ہیں۔ یسوع ایک قابلرسائی شخص تھا۔—متی ۱۹:۱۴، ۱۵۔
۶ گریٹسٹ مین بک پڑھنا لوگوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے۔ جسقدر ممکن ہو سکے آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکے مضامین کے ساتھ واقف کرانے کی کوشش کریں۔ ذیلی سرخی ”اسکی بابت سیکھنے سے فائدہ اٹھائیں“ کے تحت کتاب کی تمہید کے آخری صفحہ کے مواد کو استعمال کریں۔ یہ مواد لوگوں کی اس بات پر توجہ مرتکز کرنے میں مدد دیگا کہ وہ کتاب کو پڑھنے سے کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ شاید آپکے علاقے میں بہتیرے خوشی سے پکار اٹھیں جیسے ایک شخص نے کتاب پڑھنے کے بعد کیا: ”یہ بہترین کتاب ہے جو میں نے کبھی پڑھی ہو! اس نے میری زندگی کو بدل دیا۔“