بائبل—بنیآدم کی قدیمترین جدید کتاب
۱ پوری تاریخ میں بائبل سب سے زیادہ تقسیم ہونے والی کتاب ہے۔ کسی دوسری کتاب کا اتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ نہیں کیا گیا۔ مزید یہ کہ لوگوں کا کوئی بھی گروہ بائبل کو تقسیم کرنے اور لوگوں کے سامنے اسے بطور خدا کے کلام کے پیش کرنے میں یہوواہ کے گواہوں کی طرح سرگرم نہیں رہا۔
۲ چونکہ یہ خدا کا کلام ہے اسلئے ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یہ جدید زمانے کے مسائل کا عملی جواب دیتی ہے۔ اور یہوواہ کی تنظیم اشاعتوں اور ویڈیوز کے ذریعے ایسے جوابات تلاش کرنے میں عملی مدد فراہم کرتی ہے۔ لہذا ہم یہ اعلان کرکے خوش ہیں کہ بائبل کو الہامی ثابت کرنے والی تین ویڈیوز میں سے دوسری دی بائبل—مین کائینڈز اولڈسٹ ماڈرن بک، کی انگلش ورشن کا بروکلن سے حاصل ہو جانے کے بعد اب آپ اپنی کلیسیا کے ذریعے آڈر بھیج سکتے ہیں۔ یہ ۴۰ منٹ کی ہے۔
۳ اس سلسلے کی پہلی ویڈیو کی طرح، یہ دوسری بھی بائبل پر بطور ایک الہی راہنمائی کے اعتماد کو تعمیر کرتی ہے۔ یہ بائبل میں متذکرہ ممالک اور دنیا بھر کے عجائب گھروں سے حاصلکردہ تصویری مواد کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں یہ احساس دلانے میں مدد دیتی ہے کہ کیسے یہوواہ خدا نے صدیوں کے دوران ہمارے زمانے تک بائبل کی حفاظت کی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کیسے بار بار نقل کئے جانے اور ترجمہ کئے جانے کے باوجود بائبل کی صحتوصداقت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ آپ یہ بھی دیکھینگے کہ اس کی تقسیم کے سلسلے میں شدید مخالفت کے باوجود کیسے اس الہی کتاب کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ آپ ایسی زندہ شہادتیں بھی دیکھینگے کہ کیسے بائبل نے لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرکے بہتر بنا دیا ہے۔
۴ یہ ویڈیو خاندانی بائبل مباحثوں اور کئی دیگر عملی مقاصد کیلئے بیشقیمت ہوگی—بالکل پہلی کی طرح۔ ہمیں یقین ہے کہ یہوواہ اسکے استعمال کو بابرکت بنائیگا۔ جنہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا وہ کلیسیا کے لٹریچر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز دی بائبل—ایکوریٹ ہسٹری، ریلائبل پرافسی اور جیہوواز وٹنسز—دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دای نیم کا بھی آرڈر بھیجا جا سکتا ہے۔