اپنی اشاعتوں کی قدر کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا
۱ ”خدا کا کلام زندہ اور مؤثر ... ہے۔“ (عبرانیوں ۴:۱۲) چونکہ بائبل پر مبنی ہماری اشاعتیں لوگوں کو خدا کے کلام کی قوت سے مستفید ہونے میں مدد دیتی ہیں اسلئے غیررسمی گواہی دیتے ہوئے یا گھرباگھر گواہی دیتے وقت ہم انہیں بائبل میں دلچسپی کو ابھارنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
۲ فروری میں لٹریچر کی پیشکش ۱۹۲ صفحات والی کوئی بھی کتاب جس کا کاغذ پیلا پڑ گیا ہے یا رنگ اڑ گیا ہے یا ۱۹۸۰ سے پہلے کی شائعکردہ کوئی بھی کتاب۔ اگر ایسی کتب آپکی کلیسیا میں دستیاب ہیں تو بادشاہتی پیغام کی اپنی پیشکشوں کی اس طرح تیاری کریں کہ وہ اس کتاب میں جسے آپ استعمال کر رہے ہیں کسی خاص نکتے کی طرف لے جائے۔ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟
۳ جس طرح تیار کیا جائے: شروع میں، اس کتاب میں سے جسے آپ استعمال کر رہے ہیں، کسی ایسے بیان کا انتخاب کریں جو شاید آپکے علاقے میں مخلص لوگوں کو اپیل کرے۔ اسکے بعد، کسی ایسے تازہترین واقعے یا عمومی دلچسپی کے موضوع کی بابت سوچیں جس پر آپ صاحبخانہ کیساتھ مختصر گفتگو کرنے کے قابل ہونگے اس سے پیشتر کہ آپ اسکی توجہ چھپے ہوئے بیان کی جانب مبذول کرائیں جسکا آپ نے انتخاب کیا ہے۔ اپنے بیان کی حمایت میں، آپ بائبل سے یا براہراست کتاب سے ایسا صحیفہ پڑھ سکتے ہیں جس کا شاید حوالہ دیا گیا ہے یا جس کا اقتباس پیش کیا گیا ہے۔ اگر وہ شخص حقیقی دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو پھر آپ شاید کتاب پیش کرنا چاہیں۔ اسی وقت یا بعد میں اگر زیادہ مناسب ہو تو اختصار سے واضح کریں کہ پوری دنیا میں منادی کے کام کی مالی طور پر کیسے کفالت کی جاتی ہے اور اس شخص کو کتاب کے ہدیے کے بارے میں بھی بتائیں۔ ہر حالت میں اس کے پاس کوئی ایسا سوال یا خیال چھوڑنے کی کوشش کریں جسے آپ دوبارہ ملاقات کی بنیاد کے طور پر استعمال کر سکیں۔
۴ اگر آپ سچائی جو باعث ابدی زندگی ہے پیش کر رہے ہیں تو آپ مندرجہبالا طریقہ استعمال کر سکتے اور اس شاندار بائبل مطالعے کیلئے امدادی کتاب میں بیانکردہ بائبل کے بنیادی عقائد میں سے چند کو زیربحث لا سکتے ہیں۔
۵ مینکائینڈز سرچ فار گاڈ پیش کریں: کسی ایسی اخباری خبر پر توجہ مبذول کراتے ہوئے گفتگو شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جو شاید دنیاوی امورات میں مذہبی شمولیت کو نمایاں کرتی ہو یا اسکے برعکس لوگوں کی زندگیوں پر مذہبی اثرورسوخ کو نمایاں کرتی ہو۔
اسکے بعد کچھ اس طرح کا سوال کریں:
”آپ کے خیال میں خدا ان مذہبی دستورات کی بابت کیسا نظریہ رکھتا ہے جو آج دنیاوی معاملات پر اثرانداز ہو رہے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] کیا آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ ان تمام مذاہب کی تعلیمات بہت زیادہ ملتی جلتی ہیں اور یہ کہ وہ بائبل تعلیمات کے بالکل برعکس ہیں؟“ اگر صاحبخانہ سننے کو تیار ہے تو اسے فہرست مضامین دکھائیں اور مختصراً وضاحت کریں خواہ کوئی شخص مذہبی ہے یا نہیں، اسکی زندگی طاقتور مذہبی اثرات سے متاثر ہو رہی ہے۔ واضح کریں کہ وہ یہ سیکھنے سے مستفید ہو سکتا ہے کہ کیوں نوع انسانی کی طرف سے خدا کی تلاش بہتیروں کو اتنی زیادہ سمتوں میں اور یہ سیکھنے سے دور لے گئی ہے کہ سچے مذہب کی شناخت کس طرح کی جائے۔
۶ بعض اوقات شاید رسالے یا ایک اشتہار پیش کرنا ہی زیادہ مناسب ہو۔ ہمارے پاس دوسروں کی ان اشاعتوں کو پڑھنے کیلئے حوصلہافزائی کرنے میں پرجوش اور سرگرم ہونے کی ہر وجہ ہے تاکہ اسکی ہدایت سے اثرپذیر ہوتے ہوئے وہ اپنی زندگیوں میں خدا کے کلام کی تاثیر کا تجربہ کرنے کیلئے لیس کئے جا سکیں۔