موسمگرما کی یاددہانیاں
۱ ہم میں سے بعض شاید اس موسمگرما کے چھٹیوں کے مہینوں کے دوران کچھ عرصہ کیلئے اپنی مقامی کلیسیاؤں سے دور ہونگے۔ اگر ہم مہینے کے آخر پر کہیں جائیں گے تو ہم یہ تسلی کر لینا چاہینگے کہ ہم نے اپنی میدانی خدمت کی رپورٹیں کلیسیا کے سیکریٹری کو بھیج دی ہیں۔ کافی جلدی ایسا کیا جانا چاہیے تاکہ یہ کلیسیا کی ماہانہ رپورٹ کے ساتھ شامل ہو جائے جسکو سیکریٹری مرتب کرتا اور مہینے کی چھٹی تاریخ تک سوسائٹی کو بھیجتا ہے۔
۲ ہم غیررسمی گواہی کے مواقع کیلئے بھی ہوشیار رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے مواقع سفر کرتے، رشتہداروں کے ہاں جاتے، یا دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت پیدا ہو سکتے ہیں جن سے ہم ملتے ہیں۔ کیا ہم گواہی دینے کی غرض سے مواقع کو ویسا ہی خیال کرتے ہیں جیسے کہ یسوع نے کیا تھا؟ وہ غیررسمی گواہی دینے سے باز نہ آیا۔ (یوحنا ۴:۵-۳۰) رسول پولس نے اسی طرح وقت کو غنیمت جانا اور عمدہ نتائج سے استفادہ کیا۔ (افسیوں ۵:۱۶، اعمال ۱۷:۱۷، ۲۸:۳۰، ۳۱، کلسیوں ۴:۵) غیررسمی گواہی میں شامل ہونے کیلئے قطعی منصوبے بنائیں۔ چند بروقت نکاتگفتگو کے ساتھ خوب تیار رہیں اور دلچسپی کو ابھارنے کیلئے ایک رسالہ یا ایک اشتہار تیار رکھیں۔
۳ ان یاددہانیوں پر احتیاط کیساتھ عملپیرا ہونے سے، ہم ضرور اپنے وقت کو اس موسمگرما میں دانشمندی سے استعمال کریں گے اور یہوواہ کو اپنے ”پہلے پھل“ دے رہے ہونگے۔—امثال ۳:۹۔