یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 1
  • گرمیوں کیلئے آپکے کیا منصوبے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گرمیوں کیلئے آپکے کیا منصوبے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • موسم‌گرما میں تھیوکریٹک سرگرمیوں کیلئے جستجو کرتے رہیں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • موسمِ‌گرما کیلئے آپ کے منصوبے کیا ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • موسم‌گرما کی یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 1

گرمیوں کیلئے آپکے کیا منصوبے ہیں؟‏

جب ہم گرمیوں کی بابت سوچتے ہیں، تو ہم گرم موسم کا سوچتے ہیں، اور آرام‌دہ تعطیلات یا رشتے‌داروں یا دوستوں سے خوشگوار ملاقات کے منصوبے بناتے ہیں۔ گرمیوں کیلئے اپنے منصوبے بناتے وقت یہ چند یاددہانیاں ہیں جو بادشاہتی مفادات کو مُقدم رکھنے کے لئے آپ کی مدد کر سکتی ہیں:‏

▪ سپیشل اسمبلی ڈے پر حاضر ہونے کے قطعی منصوبے بنائیں۔ کسی بھی طرح کے مسائل سے بچنے کیلئے اِسکا کافی پہلے بندوبست کریں۔‏

▪ اگر آپ تعطیلات کیلئے جاتے ہیں تو مقامی کلیسیا کے اجلاسوں پر حاضر ہونے اور خدمتگزاری میں حصہ لینے کا منصوبہ بنائیں۔ میدانی خدمت کی اپنی رپورٹیں ڈالنے کا یقین کر لیں، اگر ضروری ہو تو اُنہیں اپنی کلیسیا کے سیکرٹری کو ارسال کر دیں۔‏

▪ ایسے رشتے‌داروں کے پاس جانا جو سچائی میں نہیں ہیں آپکو ایک نتیجہ‌خیز غیررسمی گواہی دینے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔ اپنی بائبل اور لٹریچر رسد ساتھ لے جانے کا یقین کر لیں۔‏

▪ کیا آپ نے کسی قریبی کلیسیا کی مدد کرنے کی بابت سوچا ہے جسے اپنے علاقے کو مکمل کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہے؟ اپنے علاقے کی ضروریات کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے بزرگوں یا سرکٹ اوورسیئر سے بات‌چیت کریں۔‏

▪ سکول کی تعطیلات نوجوان لوگوں کو اپنی خدمتی کارگزاری کو بڑھانے کیلئے ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔ نوجوانو!‏ کیا آپ امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کرا سکتے ہیں؟‏

▪ خوشگوار موسم اور طویل دنوں کیساتھ، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ شام کے وقت، جب زیادہ لوگ گھر پر ہوتے ہیں زیادہ گواہی دینے سے خدمت میں شاندار نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔‏

▪ بزرگوں کو اُن لوگوں کی جو غیرحاضر ہوں گے تفویض‌کردہ ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے کے لئے کسی دوسرے کا بندوبست کرتے ہوئے، کلیسیائی سرگرمیوں کو خوب منظم رکھنے کے لئے چوکس رہنا چاہئے۔‏

▪ یاد رکھیں کہ ”‏محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“‏ (‏امثال ۲۱:‏۵‏)‏ اپنے گرمیوں کے وقت کو اچھے تھیوکریٹک مواقع بنانے کا منصوبہ بنائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں