کیوں اشتہارات آجکل ہماری خدمتگزاری میں اتنے قابلقدر ہیں
۱ مینارنگہبانی کے جولائی ۱۹۹۱ کے شمارے میں صفحہ ۳۰ پر ایک تجربہ آیا تھا جسکا عنوان تھا ”اس نے ریل کی پٹڑی پر ایک اشتہار پڑا پایا۔“ اس نے ایک ریل کی پٹڑی کی مرمت کرنے والوں کے نگران کی بابت بتایا جسکو ہمارے اشتہارات میں سے ایک ریل کی پٹڑی کے نیچے پھنسا ہوا ملا۔ اس نے فوراً اشتہار کو پڑھا اور پھر اپنے داماد کو بتایا: ”آج میں نے سچائی پا لی ہے!“ دونوں آدمیوں نے مزید لٹریچر کا آرڈر دیا اور اسکا مطالعہ کیا۔ اب، انکی اولاد میں سے سو سے زائد سچائی میں سرگرم ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ محض ایک اشتہار کے پڑھنے سے کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔
۲ مواقع سے فائدہ اٹھانا: ہر جگہ بھائی اشتہارات پیش کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک نوجوان گواہ بتاتی ہے کہ اسکی استانی اپنی ساس کی موت کی وجہ سے بہت غمناک محسوس کر رہی تھی۔ نوجوان بہن نے اپنی استانی کو ایک تسلیبخش خط لکھا اور اسکے ساتھ اشتہار وٹ ہوپ فار ڈیڈ لوڈ ونز؟ ملفوف کر دیا۔ استانی نے شکرگزاری کا نوٹ لکھا اور ہماری نوجوان بہن کے ساتھ باتچیت کی۔ اب یہ استانی اس سے باقاعدگی کیساتھ رسالوں کو قبول کرتی ہے۔
۳ کچھ پبلشروں نے جو اس گلی میں گواہی دینے کا کام کر رہے تھے جو ایک قبرستان کو جاتی تھی لوگوں کو قبروں پر سفیدی کرتے ہوئے دیکھا۔ پبلشروں نے انہیں اشتہارات پیش کرنے کے موقع کو استعمال کیا۔ اگلے دن ایک ایسی چھٹی تھی جس پر بہت سے لوگ قبرستان آتے ہیں، لہذا پبلشروں نے قبرستان کی گزرگاہ پر کھڑے ہو کر اشتہارات پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ پانچ سو سے زائد اشتہارات پیش کئے گئے جبکہ صرف تین اشخاص نے انہیں لینے سے انکار کیا۔ اگلے سال، پبلشر واپس گئے اور ایک ہزار سے زائد اشتہارات پیش کئے جبکہ صرف چھ نے ان سے انکار کیا۔ بہت سے اشخاص نے گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ ایک آدمی نے جبکہ وہ جا رہا تھا اشتہار کو پڑھا اور فوراً اس بہن سے بات کرنے کیلئے واپس آیا جس نے اسے یہ دیا تھا۔ اس نے کہا: ”کوئی اور شخص ہے جس کو میں یہ پیغام پڑھوانا چاہوں گا۔ کیا میں ایک اور لے سکتا ہوں؟“
۴ اشتہارات مناسب سائز کے ہوتے ہیں اور ہم جہاں کہیں بھی جائیں انہیں اپنے ساتھ لے جانا آسان ہوتا ہے۔ دوسروں کے ساتھ غیررسمی مباحثے کرتے وقت، خواہ اجنبی ہوں یا واقفکار، ہمیں ایک مختصر سی بات کہنے کی کوشش کرنی چاہیے جو اب ہمارے پاس دستیاب آٹھ اشتہارات میں سے کسی ایک سے گفتگو کرنے کا باعث ہو سکتی ہے۔ پڑوسیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت، خریدوفروخت یا ملاقات کا انتظار کرتے وقت، رشتہداروں سے ملتے وقت یا دیگر بہت سی حالتوں میں ایسا کیا جا سکتا ہے۔
۵ موثر ہونے کی وجہ: اشتہارات دلکش انداز سے رنگین ہیں۔ وہ مختصر ہیں۔ اصحابخانہ اور وہ جنکو ہم غیررسمی حالتوں میں ملتے ہیں بہت زیادہ پڑھائی کرنے کی پابندی محسوس کرتے ہوئے پریشان نہیں ہوتے۔ پھر بھی، پیغام دلآویز اور معلوماتی ہے۔ پڑھنے والا اشتہار میں بیانکردہ مسئلے کا ٹھوس روحانی نقطۂنظر حاصل کرتا ہے۔ اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی حاصل کرنے اور اسکے ساتھ اس پر نظرثانی کرنے کے بعد، ایک نوجوان نے خوشی سے کہا: ”میں نے دنیا کی حالت کی بابت کبھی ایسی حوصلہافزا معلومات نہیں سنیں!“
۶ ہم ہر مناسب موقع پر ان اشتہارات کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بہتیرے پبلشروں نے گھرباگھر کے کام کے درمیان مباحثے شروع کرنے میں انہیں مددگار پایا ہے۔ متعدد مطالعے جو اب کروائے جا رہے ہیں اشتہار ہی سے شروع ہوئے تھے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے کے صفحہ ۴ پر کچھ عملی تجاویز دی گئی ہیں کہ کیسے اشتہارات کو موثر طریقے سے استعمال کریں۔ جیہاں، اشتہارات چھوٹے مگر ہماری خدمتگزاری کیلئے قابلقدر اوزار ہیں۔