یسوع مسیح کی بابت صحیح علم کو بانٹیں
۱ جنوری کے دوران اپنی میدانی خدمتگزاری میں، ہم دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ کتاب پیش کریں گے۔ آپ ایک بروقت بائبل گفتگو کا آغاز کرنے کیلئے کیا کہیں گے، اور آپ اس نفیس اشاعت کو کیسے متعارف کرائیں گے؟
۲ اپنے نئے اشتہارات استعمال کرنا: کوئی دوسرا لٹریچر پیش کرنے سے بھی پہلے کسی شخص کی دلچسپی کو بھانپ لینے کیلئے بعض پبلشروں نے اشتہارات کا استعمال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکو انجام دینے کیلئے ہماری مدد کیسے ہو سکتی ہے؟ اپنے نئے اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ کو پیش کرنے سے۔
ایک مناسب پیغامتہنیت کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:
”ہم لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا وہ اتفاق کرتے ہیں کہ یسوع مسیح عظیمترین انسان تھا جو کبھی ہو گزرا ہے۔ [جواب کیلئے وقت دیں۔] بلاشبہ، بہتیرے آدمیوں نے انسانی امور کی روش کو متاثر کیا ہے، اور بعض نے نسلانسانی کی ترقی کی اعانت کی ہے، لیکن اس چیز کو نوٹ کریں جو یسوع کو دیگر تمام لوگوں سے جدا کرتی ہے۔ [پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔] کسی اور کے پاس نوعانسانی کو ابدی زندگی دینے کی طاقت نہیں ہے۔ [اشتہار کے صفحہ ۳ پر آئیں۔] جب یسوع یہاں زمین پر تھا تو اس نے ان واقعات کی بابت بیان کیا جو دنیا کے خاتمے سے پہلے وقوع میں آنے تھے۔ لیکن اس نے اپنے شاگردوں کی خوش ہونے کیلئے بھی حوصلہافزائی کی کیونکہ ان واقعات کا مطلب تھا کہ مخلصی نزدیک آ رہی تھی۔“ مسیح کی موجودگی کے نشان کے چند پہلوؤں پر مختصراً گفتگو کرنے کے بعد، پچھلے صفحے پر توجہ دلائیں، جو اسکی بادشاہتی حکمرانی کی برکات میں سے چند ایک کی وضاحت کرتا ہے۔
۳ ایک نوجوان پبلشر یا ایک نیا یا ناتجربہکار شخص اشتہار میں تصاویر کو تعارف کے ایک ذریعے کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔
”ول دس ورلڈ سروائیو؟“ اشتہار کو استعمال کرتے ہوئے، ایک پبلشر صفحات ۳ اور ۴ کو کھول سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے:
”ان دو تصاویر پر غور کریں، ایک جنگ کے دوران بم گراتے ہوئے جہاز کی ہے اور دوسری ایک قحط زدہ بچے کی ہے۔ [صفحہ ۵ کو کھولیں۔] زلزلے اور ہسپتال کے بستر پر ایک بیمار شخص کی ان تصاویر کو دیکھیں۔ [وقفہ دیں۔] بائبل ظاہر کرتی ہے کہ ایسی افسوسناک حالتیں بہت جلد ختم ہو جائینگی۔
۴ اگر وہ شخص دلچسپی لیتا ہوا معلوم ہو تو براہراست بائبل سے یا جیسے اشتہار میں صفحہ ۶ پر حوالہ دیا گیا ہے مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھیں۔ ظاہرکردہ دلچسپی پر انحصار کرتے ہوئے، آپ اضافی معلومات کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ جب حقیقی دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو آپ اپنے کام کی مجموعی نوعیت کی مختصر وضاحت کرنے، گریٹسٹ مین کتاب چھوڑنے، اور ایک واپسی ملاقات کا بندوبست کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۵ آئندہ ملاقات کیلئے بنیاد ڈالیں: بلاشبہ، چاہے ہم نے ایک اشتہار، گریٹسٹ مین کتاب، یا کوئی دوسرا لٹریچر چھوڑا ہو یا محض ایک خوشگوار گفتگو کی ہو، ہم کہہ سکتے ہیں: ”اگلی دفعہ جب میں آوُنگا تو میں آپ سے اس شہر کی بابت جہاں یسوع پیدا ہوا تھا ایک دلچسپ حقیقت پر گفتگو کرونگا۔“ ملاقات اور ظاہرکردہ دلچسپی کو احتیاط سے نوٹ کر لیں۔
۶ بادشاہت ہی نوعانسانی کیلئے حقیقی امید پیش کرتی ہے۔ آئیں ”خدا کے [پاک، NW] بھید یعنی مسیح [کے صحیح علم، NW]“ میں ان تمام کو شریک کرنے کیلئے اپنی سنجیدہ خواہش کا اظہار کریں جن سے ہم ملتے ہیں۔—کلسیوں۲:۲۔