یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏93
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ٹیلیفون پر کامیاب گواہی دینا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ٹیلی‌فون کے ذریعے مؤثر گواہی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • دروازے پر کھڑےکھڑے اور ٹیلی‌فون پر بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 1/‏93

سوالی بکس

کیا ہمیں بائبل سوالوں کے جواب حاصل کرنے یا ذاتی مشورت کے لئے سوسائٹی کو ٹیلیفون کرنا چاہیے؟‏

بہتیرے لوگ چیزوں کو جلدی کرنے کے لئے ٹیلیفون استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثر اس میں رفتار سے زیادہ کچھ شامل ہوتا ہے۔ دنیا میں ذاتی سہولت پر ترجیح دینا عام ہے لوگ خود کو سخت کام کرنے سے بچاتے ہیں۔‏

خدا کی مشورت کے ساتھ ہم کیا ہی فرق پاتے ہیں!‏ وہ ہمیں پوشیدہ خزانوں کی طرح علم کی تلاش کرنے کی تاکید کرتا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ہم جدوجہد کرنے کے لئے رضامند ہوں۔ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا ایسا کرنا مزید دیرپا اطمینان پر منتج ہوتا ہے۔—‏امثال ۲:‏۱-‏۴‏۔‏

ایسی کوشش موزوں ہے اگر سوال اس وقت اٹھ کھڑا ہوتا ہے جب ہم اجلاس میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوتے ہیں یا اگر ہم ذاتی مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔ سوسائٹی کو محض ٹیلیفون کرنے کی بجائے، ہم ذاتی طور پر بائبل اور ہماری اشاعتوں خاصکر واچ‌ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس، اس کے ساتھ اسکے قابل‌قدر صحائف اور موضوعاتی انڈیکسوں میں کی گئی تحقیق سے فائدہ اٹھائیں گے۔‏

لہذا ”‏پوشیدہ خزانوں کی تلاش“‏ کر لینے کے بعد، اگر ہمیں ابھی تک مدد درکار ہے تو ہم مقامی بزرگوں میں سے کسی ایک تک رسائی کر سکتے ہیں۔ بزرگوں کے پاس کافی حد تک بائبل کا علم اور معلومات تلاش کرنے کا تجربہ ہوتا ہے۔ اگر ہمیں ذاتی مسئلے یا فیصلے کی بابت مشورت درکار ہے تو ان کی متوازن مدد خاصکر موزوں ہوگی کیونکہ وہ ہمارے اور ہماری صورتحال کے قریب ہوتے ہیں۔—‏مقابلہ کریں اعمال ۸:‏۳۰، ۳۱‏۔‏

اگر ابھی تک ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوسائٹی سے براہ‌راست زیادہ معلومات درکار ہیں تو خط بھیجنا عموماً بہتر ہے۔ اس کو تیار کرنے میں بزرگ بھی مدد کا باعث ہو سکتے ہیں۔ ایسا خط موزوں تحقیق یا غوروفکر پر مبنی جواب کے لئے وقت دے گا جو ٹیلیفون کال کے ساتھ عموماً ناممکن ہوتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں