یسوع کی طرف غور سے دیکھنے کیلئے دوسروں کو ابھاریں۔
۱ دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ ایک نمایاں کتاب ہے۔ اسکے ۱۳۳ ابواب پڑھنے والوں کو ابھار سکتے ہیں کہ یسوع کو غور سے دیکھیں اور انہیں متحرک کر سکتے ہیں کہ اسکے نمونے کی نقل کریں۔ بڑی عمدگی سے یہ بیان کیا گیا ہے کہ تمام بادشاہ جنہوں نے کبھی حکومت کی، انکو اکٹھا کیا جائے، تو انہوں نے اس زمین پر انسان کی زندگی پر اتنا زبردست اثر نہیں کیا جتنا کہ یسوع نے کیا۔ وہ جو یسوع کو غور سے دیکھتے ہیں یقیناً فائدہ اٹھائیں گے۔
۲ یسوع نے اپنے شاگردوں کو اپنے باپ کی بابت سکھایا اور خدا کی بیشقیمت خوبیوں کا نمونہ دیا۔ ہمارے دل متحرک ہوتے ہیں جب ہم یسوع کی بطور ایک استاد عظیمترین لیاقت، بےخوف پیشوائی، اور اسکے پرمحبت ترس پر غور کرتے ہیں۔ ہمارے فدیے کیلئے اپنی جان دیتے وقت اس نے جو تکلیفیں اٹھائیں جب ہم ان کو یاد کرتے ہیں تو ہم قدردانی کے ساتھ متحرک ہوتے ہیں! دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ یسوع کو اسطرح دیکھنے لوگوں کی میں مدد کر سکتی ہے۔
۳ پوری طرح تیار ہوں: ایسی بائبل گفتگو شروع کرنے کیلئے تیار رہیں جو کہ دوسروں کو یسوع کی طرف غور سے دیکھنے کیلئے ابھارے گی۔ خاندانی گروہ اور دیگر لوگ اکٹھے ملکر مشق کر سکتے ہیں۔ دلچسپی کو پیدا کرنے کی کوشش کریں اور لوگوں کو تحریک دیں کہ گریٹسٹ مین کتاب کو پڑھیں۔ اسے انجام دینے کیلئے شاید کسی شخص کے ساتھ ایک سے زیادہ بار گفتگو کرنی پڑے۔ اگر ابتدائی دلچسپی محدود ہو تو ہم ایک اشتہار یا شاید ایک بروشر یا ایک رسالہ چھوڑ سکتے ہیں۔
۴ جنوری کے دوران ہمارے گھرباگھر کے مباحثے یسوع پر مرتکز ہوں گے اور لوگوں کی حوصلہافزائی کریں گے کہ یسوع کو بہتر طور پر جانیں۔ گریٹسٹ مین بک میں ظاہرکردہ خیالات کو پیش کرکے، ہم لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں کہ یسوع کو محض ایک تاریخی شخص کے طور پر نہیں بلکہ خدا کے بیٹے اور اس حکومت کو چلانے والے بادشاہ کے طور پر دیکھیں جو تمام بنینوع انسان کے مسائل کو حل کریگی۔
۵ جیسے کہ پچھلے مہینے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں زور دیا گیا تھا، ہم اپنے لٹریچر کا دانشمندی سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کیسے تعین کر سکتے ہیں کہ آیا ایک شخص خالصتاً دلچسپی رکھتا ہے؟ اگر وہ شخص احتیاط سے سنتا ہے، سوالات پوچھتا ہے، یا جو کچھ ہم بائبل میں سے پڑھتے ہیں اس پر خاص توجہ دیتا ہے تو یہ مخلص دلچسپی کا ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات صاحبخانہ ہماری ملاقاتوں کی قدر کرتا ہے یا بتاتا ہے کہ اس نے ہمارے لٹریچر کو پڑھنے سے لطف اٹھایا ہے۔ اگر ہم یہ کتاب دکھاتے ہیں اور وہ خوشی سے اس کا ملاحظ کرتا ہے یا پوچھتا ہے کہ وہ اسے کیسے حاصل کر سکتا ہے تو یہ حقیقی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر ایسی دلچسپی عیاں نہیں ہے تو ہم شاید اشتہار چھوڑ سکتے ہیں، مستقبل کی گفتگو کیلئے ایک سوال کھڑا کر سکتے ہیں اور واپسی ملاقات کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ واپسی ملاقات کرتے وقت ہم شاید زیادہ واضح طور پر اسکی دلچسپی کی حد کا تعین کرنے کے قابل ہو سکیں۔
۶ ایک شخص جو پڑھنے سے ہمیشہ لطف نہیں اٹھاتا اس نے گریٹسٹ مین بک کیلئے یہ کہتے ہوئے قدردانی کا اظہار کیا کہ اسکے دن کے اختتام پر اسکو پڑھنا ایک سامانراحت ہے۔ دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ کو حقیقی دلچسپی کے ساتھ پڑھنے سے یسوع کی طرف غور سے دیکھنے کیلئے ابھارنے کی خاطر ہر کوشش کرکے، آئیے ہم دوسروں کو ایسا ہی محسوس کرنے میں مدد دیں۔