عظیمترین انسان کی پیروی کرنے کیلئے دوسروں کو دعوت دیں
۱ جیسا کہ متی ۵:۱۴، میں درج ہے، یسوؔع نے اپنے شاگردوں کو بتایا: ”تم دنیا کے نور ہو۔“ یسوؔع کے پیروکاروں کو ہر جگہ لوگوں کو یہوؔواہ کی بادشاہت اور یسوؔع کے ذریعے نجات کے اس کے پُرمحبت اہتمام کی بابت بتانا تھا۔ اس حکم کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم جنوری کے مہینے کے دوران دی گریٹسٹ مین ہو ایور لِوڈ کتاب پیش کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ یہ ہیں چند تجاویز جنہیں آپ استعمال کرنے کی خواہش کر سکتے ہیں۔
۲ خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ مندرجہذیل تجویز کو اپنے الفاظ میں بیان کر سکتے ہیں:
▪ ”بہتیرے تعجب کرتے ہیں کہ یسوؔع اُس وقت کیسا ہوگا جب وہ بطور انسان اس زمین پر رہتا تھا۔ آپ کے خیال میں کن طریقوں سے وہ دوسرے لوگوں سے مختلف تھا؟ [جواب دینے دیں۔] یہ دلکش کتاب، دی گریٹسٹ مین ہو ایور لِوڈ، اسکی زندگی اور خدمتگزاری کی خاص باتوں کو بیان کرتی ہے اور وہ جس قسم کا انسان تھا اسکی بابت بصیرت عطا کرتی ہے۔ اِسے پڑھنے کے بعد، بعض محسوس کرتے ہیں کہ گویا انہیں ذاتی طور پر اس سے رفاقت رکھنے، اس کے دکھوں میں شریک ہونے اور براہِراست اسکی خدمتگزاری کا مشاہدہ کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔“ کتاب کی پہلی تصویر پر توجہ دلائیں جو کہ عنوان کو نمایاں کرتی ہے۔ اسکے بعد تمہید کی طرف توجہ دلائیں اور ”اسکی بابت سیکھنے سے فائدہ اٹھائیں“ کے ذیلی عنوان کے تحت دوسرا پیراگراف پڑھیں۔ اگر جوابیعمل اچھا ہے تو کتاب پیش کریں۔
۳ یا آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”دسمبر کے دوران لوگ یسوؔع کی بابت سوچ رہے تھے۔ تاہم، پوری دنیا میں اسقدر بُری چیزوں کے وقوعپذیر ہونے کی وجہ سے بعض شاید سوچیں کہ آیا یسوؔع واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے۔ آپ اسکی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟“ جواب دینے دیں۔ گریٹسٹ مین کتاب کے باب ۲۴ پر کھولیں اور مختصراً باتچیت کریں کہ یسوؔع زمین پر کیوں آیا۔ اسکے بعد دوسروں کے لئے یسوؔع کی گہری محبت پر زور دیتے ہوئے یوحنا ۱۵:۱۳ پڑھیں۔ اگر کتاب قبول نہیں کی جاتی تو یاد رکھیں کہ آپ کے پاس تازہترین رسالے، بروشر یا کوئی مناسب اشتہار پیش کرنے کے لئے دستیاب ہو۔
۴ ایک اور تجویز یہ ہے:
▪ ”زیادہتر لوگ نقل کرنے کے لئے تقلیدی کرداروں کی تلاش کر رہے ہیں لیکن تقلیدی کردار بمشکل ہی ملتے ہیں۔ یسوؔع مسیح نے ہر ایک کیلئے کامل نمونہ قائم کِیا۔ [پڑھیں ۱-پطرس ۲:۲۱۔] اسکی پوری زندگی اپنے آسمانی باپ کی پرستش پر مرکوز تھی۔ آپ کے خیال میں کیسا ہوتا اگر زیادہ لوگوں نے اسکی نقل کرنے کی کوشش کی ہوتی؟“ جواب دینے دیں۔ کتاب کے آخری سے پہلے صفحے کے تیسرے پیراگراف پر توجہ دلائیں جو اسکی خاص خوبیوں کو بیان کرتا ہے۔ واضح کریں کہ کیسے گریٹسٹ مین کتاب بہتر مسیحی بننے میں ہم سب کی مدد کر سکتی ہے۔
۵ آپ شاید کچھ اسطرح کی بات کہنا پسند کریں:
▪ ”جب کوئی شخص یسوؔع کا ذکر کرتا ہے تو بہتیرے لوگ اسے یا تو ایک بچے کے طور پر خیال کرتے ہیں یا پھر ایک ایسے دُکھ اُٹھانے والے شخص کے طور پر جو مرنے کے قریب ہے۔ یسوؔع کی بابت انکے تصور میں صرف اسکی پیدائش اور موت ہی شامل ہوتی ہے۔ شاندار باتیں جو اس نے اپنی زندگی کے دوران کیں اور کہیں ان پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی۔ جو کچھ اس نے انجام دیا وہ ہر اس شخص پر اثرانداز ہوتا ہے جو اس زمین پر کبھی زندہ رہا ہے۔ اسلئے یہ نہایت اہم ہے کہ جو بھی حیرانکن کام اس نے ہماری خاطر کئے ہیں ہم انکی بابت جتنا زیادہ سیکھ سکتے ہیں سیکھیں۔“ پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔ گریٹسٹ مین کتاب کی تمہید کے پہلے صفحے پر توجہ دلائیں اور چوتھے پیراگراف کو پڑھیں۔ وضاحت کریں کہ کتاب کو کیسے حاصل اور ذاتی مطالعہ کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۶ دلچسپی اور تقسیمکردہ مطبوعات کا ریکارڈ ضرور رکھیں تاکہ آپ واپسی ملاقاتیں کرنے سے رابطہ قائم رکھ سکیں۔ جبکہ ابھی وقت ہے، آئیں ہم گرمجوشی سے خلوص دل لوگوں کی تلاش کریں اور اپنے نجات دہندہ، یسوؔع مسیح کے پیروکار بننے میں انکی مدد کریں۔—متی ۱۶:۲۴۔