مستقبل قریب میں صاف زمین پر خوشی کریں!
ہم کسقدر خوش ہو سکتے ہیں کہ یہوواہ، ایک قرینے والا اور صفائیپسند خدا، اس زمین کو ایک عالمگیر فردوس میں تبدیل کرنے کے اپنے ابتدائی مقصد کو پورا کریگا! (یسعیاہ ۱۱:۶-۹) وہ وعدہ کرتا ہے: ”میرا کلام جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے ... بےانجام میرے پاس واپس نہ آئیگا بلکہ جو کچھ میری خواہش ہوگی وہ اسے پورا کریگا۔“ ”خدا کا جھوٹ بولنا ممکن نہیں۔“ پس یہ الفاظ بےمعنی نہیں۔—یسعیاہ ۵۵:۱۱، عبرانیوں ۶:۱۸۔
ہم اس سے تسلی پا سکتے ہیں کہ پیشتر اس سے کہ انسان عدم واپسی کے اس مقام تک پہنچ جائیں جس مقام سے مکمل ماحولیاتی تباہی ناگزیر ہو جائے، یہوواہ مشفقانہ طور پر مداخلت کریگا!—مکاشفہ ۱۱:۱۸۔
یہوواہ غیرتائب، بلاوجہ آلودگی پیدا کرنے والوں اور ان لوگوں کو جو قرینے اور صفائی سے متعلق اس کے اصولوں کو باغیانہ طور پر نظرانداز کرتے ہیں ختم کر دیگا۔ کسی کو بھی بحالشدہ فردوس کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔—امثال ۲:۲۰-۲۲۔
خدا کی بادشاہی کی حکمرانی کے دوران، مسیح یسوع کی راہنمائی کے تحت، انسانوں کو یہ تعلیم دی جائیگی کہ کیسے جسمانی آلودگی کے ہر طرح کے باقیماندہ اسباب کو جڑ سے ختم کیا جائے۔ اس وقت—نہ کہ اب—جب یہ اشد ضروری ہوگا کہ خدا کے تمام خادم انفرادی اور اجتماعی طور پر ایسے اقدام اٹھانے کیلئے سرگرم عمل ہوں جو کہ بینظیر عالمگیر صفائی کا باعث ہونگے۔—مقابلہ کریں حزقیایل ۳۹:۸-۱۶۔
موجودہ شریر نظامالعمل کے خاتمے سے بچنے والے اس جسمانی صفائی کے پروگرام کی حمایت اسی مخصوصیت اور جوش کیساتھ کرینگے جس سے وہ آج کی روحانی صفائی کی مہم میں شرکت کرتے ہیں۔—زبور ۱۱۰:۳۔
ایک پاکصاف کی ہوئی زمین یقیناً آئیگی جس کے بعد، خدا کی بادشاہی کے ذریعے ایک بہت بڑی صفائی کی مہم سرانجام دی جائیگی۔ آلودگی کے تمام نشانات مٹا دئے جائینگے۔ کہیں بھی دیواروں پر لکھائی دکھائی نہیں دے گی۔ اس کے بعد بیکار بوتلیں، ڈبے، پلاسٹک کی تھیلیاں، چیونگ گمز اور ٹافیوں کے کاغذ، اخبارات اور رسالوں کی ردی کسی بھی ساحل یا فردوسی جگہ پر بکھرے ہوئے دکھائی نہ دینگے۔
مستقبل قریب میں زمین پر خوشی کریں! (۷ ۲/۱۵ w۹۳)
[تصویر]
کیا آپ عنقریب ہونے والی عالمگیر صفائی میں حصہ لے رہے ہو نگے؟