یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw باب 4 ص.‏ 28-‏31
  • وہ پہلا آدمی جس نے یہوواہ کے لیے جنگ لڑی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • وہ پہلا آدمی جس نے یہوواہ کے لیے جنگ لڑی
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏
  • یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں
  • مزید جانیں
  • وہ سخت اِمتحان میں بھی یہوواہ کے وفادار رہے
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ابرہام—‏یہوواہ کے قریبی دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw باب 4 ص.‏ 28-‏31

4 اَبراہام

وہ پہلا آدمی جس نے یہوواہ کے لیے جنگ لڑی

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

یہوواہ نے اپنے دوست اَبراہام سے ایک شان‌دار وعدہ کِیا۔ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جس کا اِنسانوں کے مستقبل پر گہرا اثر پڑنا تھا۔ اُس نے اَبراہام سے کہا:‏ ”‏مَیں تمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا۔“‏ یہوواہ نے اَبراہام کو وہ خوب‌صورت ملک بھی دِکھایا جہاں اِس قوم نے آباد ہونا تھا۔ (‏پید 12:‏2؛‏ 13:‏14، 15‏)‏ لیکن شیطان کسی بھی صورت میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ قوم وجود میں آئے۔ وہ جانتا تھا کہ اِسی قوم سے وہ ”‏نسل“‏ آئے گی جو اُس کی حکمرانی کو اور آخرکار اُسے بھی ختم کر دے گی۔—‏پید 3:‏15‏۔‏

تو شیطان نے اَبراہام اور اُن کے گھرانے پر حملے کرنے شروع کر دیے۔ اَبراہام کے بھتیجے لُوط کو تو اِن حملوں کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی تکلیف اُٹھانی پڑی۔ اَبراہام نے لُوط کے ساتھ نرمی سے پیش آتے ہوئے اُنہیں وہ علاقہ چُننے کو کہا جہاں لُوط رہنا چاہتے تھے۔ لُوط نے اپنے لیے ایک بہت ہی ہرا بھرا علاقہ چُنا۔ یہ علاقہ شہر سدوم کے نزدیک تھا جہاں کے ”‏لوگ بہت بُرے تھے اور یہوواہ کے خلاف سنگین گُناہ کرتے تھے۔“‏ (‏پید 13:‏8-‏13‏)‏ سدوم کے بادشاہ اور کنعان کے چار بادشاہوں کا آپس میں اِتحاد تھا اور یہ پانچوں بادشاہ ہی عِیلام کے بادشاہ کو ٹیکس دے دے کر تنگ آ چُکے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے اُس کے خلاف بغاوت کی۔ اِس پر مشرق میں رہنے والا عِیلام کا بادشاہ اور تین اَور بادشاہ مل کر کنعانی بادشاہوں سے جنگ لڑنے کے لیے نکلے اور اُنہیں شکست دی۔ پھر عِیلام کا بادشاہ اور اُس کے اِتحادی اپنے اپنے ملک لوٹ گئے اور وہ اپنے ساتھ بہت سا لُوٹا ہوا سامان اور بہت سے لوگوں کو قیدی بنا کر لے گئے۔ اِن قیدیوں میں لُوط اور اُن کے گھر والے بھی تھے۔‏

اَبراہام نے اپنے 318 آدمیوں کے ساتھ مل کر چار طاقت‌ور بادشاہوں کی فوجوں کا پیچھا کِیا اور اُن سے جنگ لڑی۔‏

جب اَبراہام نے سنا کہ لُوط اور اُن کے گھر والوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ وہ یہ سوچ سکتے تھے کہ لُوط اپنے اُوپر یہ مصیبت خود لائے ہیں کیونکہ اُنہوں نے ہی سدوم میں رہنے کا فیصلہ کِیا تھا۔ اَبراہام یہ بھی سوچ سکتے تھے کہ اگر وہ لُوط کو بچانے گئے تو اُنہیں بہت طاقت‌ور بادشاہوں سے جنگ لڑنی پڑے گی۔ اَبراہام خیموں میں رہتے تھے۔ وہ کوئی جنگجو نہیں بلکہ چرواہے تھے۔ اِس کے علاوہ اگر وہ اِن بادشاہوں سے لڑ بھی لیتے تو اِن میں سے ایک بادشاہ ملک سِنعار کا بادشاہ تھا جہاں سے اَبراہام خود بھی تھے۔ اگر اَبراہام اِس بادشاہ سے لڑتے تو اُن کے پاس پھر کبھی شہر اُور میں واپس جا کر آرام‌دہ زندگی گزارنے کی کوئی اُمید نہ رہتی۔ لیکن اَبراہام نے اِن سب باتوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ اُنہوں نے لُوط کو بچانے کا فیصلہ کِیا کیونکہ اُنہیں اِس بات پر پورا بھروسا تھا کہ یہوواہ اُن کے ساتھ ہے اور وہ اُنہیں فتح بخشے گا۔‏

اُس وقت تک اَبراہام کا گھرانہ بہت بڑھ چُکا تھا اور شاید اب اِس میں 1000 سے بھی زیادہ لوگ ہو گئے تھے۔ تو اَبراہام نے جنگ کے لیے اپنے 318 تربیت‌یافتہ نوکروں کو جمع کِیا۔ وہ اپنے اِن نوکروں اور کچھ اِتحادیوں کے ساتھ مل کر عِیلام کے بادشاہ اور اُس کے اِتحادیوں سے جنگ لڑنے کے لیے نکل پڑے۔ وہ بہت لمبا سفر کر کے شمال میں دان کے علاقے میں پہنچے جہاں اُنہیں دُشمن فوجیں مل گئیں۔ اَبراہام نے اپنے آدمیوں کے گروہ بنائے اور پھر رات کو دُشمن فوج پر حملہ کر دیا۔ حالانکہ دُشمن فوج کے مقابلے میں اَبراہام اور اُن کے آدمیوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی لیکن وہ اُن پر غالب آ گئے اور دُشمن اُن کے سامنے سے بھاگنے لگے۔ لیکن اَبراہام اُن کا پیچھا کرتے رہے اور پھر دمشق کے نزدیک اُنہوں نے دُشمنوں کو پوری طرح سے شکست دے دی۔ اُنہوں نے اُس مال کو جمع کر لیا جو دُشمن فوجوں نے کنعان میں لُوٹا تھا اور اُن لوگوں کو بھی چھڑا لیا جنہیں اُنہوں نے اپنے قبضے میں رکھا ہوا تھا۔ اِس طرح لُوط اور اُن کے گھر والے آزاد ہو گئے۔‏

اَبراہام اور اُن کے نوکر رات کے وقت اُونٹوں پر سوار ہو کر لُوط کو بچانے کے لیے جا رہے ہیں۔‏

اَبراہام نے جو کچھ کِیا، اُس کے بارے میں یہوواہ کو کیسا لگا؟ اِس سوال کا جواب اُس وقت واضح ہو جاتا ہے جب اَبراہام شہر سالِم کے نزدیک پہنچے۔ اِس شہر کا بادشاہ مَلکی‌صدق تھا جو یہوواہ کا کاہن بھی تھا۔ مَلکی‌صدق شہر سے باہر اَبراہام سے ملنے گئے اور اُنہیں اُن کی دلیری اور ایمان کے لیے یہوواہ کے نام سے برکت دی۔ اَبراہام نے بڑی خاکساری سے مَلکی‌صدق کو لُوٹ کے مال میں سے ہر چیز کا دسواں حصہ دیا۔‏

بے‌شک اَبراہام نے نہ تو اپنے فائدے کے لیے یہ جنگ لڑی تھی اور نہ ہی اپنی طاقت سے۔ اُنہوں نے یہ جنگ یہوواہ کی طاقت سے لڑی تھی اور اُس کے لیے لڑی تھی۔ بائبل میں ’‏کتاب[‏یہوواہ]‏کی جنگوں‘‏ کا ذکر ہوا ہے۔ (‏گن 21:‏14، اُردو جیو ورشن‏)‏ اِس کتاب میں شاید اَبراہام کی اِس جنگ کا سب سے پہلے ذکر ہوا ہوگا۔ 400 سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد جب اَبراہام کی اولاد نے ملک کنعان کے بُرے لوگوں سے جنگیں لڑیں تو یہوواہ نے اپنے اِن بندوں کو ایک کے بعد ایک جنگ میں فتح بخشی۔ اَبراہام کی اولاد کو بعد میں بنی‌اِسرائیل کہا جانے لگا۔‏

لیکن جب بنی‌اِسرائیل نے یہوواہ سے مُنہ موڑ لیا تو یہوواہ نے اُنہیں برکتیں اور تحفظ دینا چھوڑ دیا۔ اور بعد میں جب اُنہوں نے اُس کے بیٹے کو مسیح کے طور پر قبول کرنے سے اِنکار کر دیا تو یہوواہ نے اُن سے ناتا ہی توڑ دیا۔ یہوواہ بنی‌اِسرائیل کی جگہ یسوع کے مسح‌شُدہ پیروکاروں کو برکت دینے لگا جنہیں ’‏خدا کا اِسرائیل‘‏ کہا جاتا ہے۔ (‏گل 6:‏16‏)‏ یسوع نے اپنے شاگردوں کو جنگ میں حصہ لینے سے منع کِیا ہے۔ (‏متی 26:‏52‏)‏ اِس کی بجائے اُنہوں نے اُنہیں یہ سکھایا ہے کہ وہ روحانی جنگ لڑیں۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ بُرے چال‌چلن اور شیطان اور اُس کی پھیلائی ہوئی جھوٹی تعلیمات کے خلاف جنگ لڑیں۔ زمین پر رہتے ہوئے یسوع مسیح نے ثابت کِیا کہ جتنی دلیری سچ‌مچ کی جنگ لڑنے کے لیے چاہیے ہوتی ہے اُتنی ہی دلیری روحانی جنگ لڑنے اور یہوواہ کا وفادار رہنے کے لیے بھی چاہیے ہوتی ہے۔‏

اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • پیدائش 14:‏1-‏24

  • عبرانیوں 7:‏1-‏4

بات‌چیت کے لیے:‏

اَبراہام نے اپنی زندگی کے اِس حصے میں کن طریقوں سے دلیری دِکھائی؟‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

  1. 1.‏ یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ اِس واقعے میں بتائی گئی تفصیلات بالکل درست ہیں؟‏ (‏ڈبلیو89 1/‏7 ص.‏ 5 پ.‏ 4–‏ص.‏ 6 پ.‏ 1‏)‏

  2. 2.‏ جغرافیائی لحاظ سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ سدوم اور عمورہ کے بارے میں بائبل میں جو معلومات دی گئی ہے، وہ بالکل درست ہے؟‏ (‏آئی‌ٹی ”‏بحیرۂ‌شور“‏ پ.‏ 6‏)‏ تصویر نمبر 1

    بحیرۂ‌مُردار کے قریب کھیت، درخت اور کچھ اَور فصلیں

    BestTravelPhotography/iStock via Getty Images Plus

    تصویر نمبر 1‏:‏ آج بھی اُس علاقے میں کھجور کے درختوں اور دوسری فصلوں کی بھرمار ہے جہاں شاید کبھی شہر سدوم ہوا کرتا تھا۔‏

  3. 3.‏ مَلکی‌صدق سالِم کے بادشاہ اور کاہن تھے۔ سالِم کہاں واقع تھا؟‏ (‏آئی‌ٹی ”‏سالِم“‏‏)‏

  4. 4.‏ مَلکی‌صدق کس لحاظ سے یسوع مسیح کی طرح تھے؟‏ (‏آئی‌ٹی ”‏کاہنِ‌اعظم“‏ پ.‏ 27-‏28‏)‏ تصویر نمبر 2

    اَبراہام اور اُن کے ساتھی مَلکی‌صدق کو کچھ سامان دے رہے ہیں جو اُنہوں نے جنگ کے دوران حاصل کِیا تھا۔‏

    تصویر نمبر 2

آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • اَبراہام نے لُوط کو بہترین ملک لینے دیا۔ ہم اپنے گھر والوں، اپنے ہم‌ایمانوں اور دوسروں کے ساتھ پیش آنے کے حوالے سے اَبراہام سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ تصویر نمبر 3

    حلقے کے اِجتماع کے دوران ایک جوان بھائی بوڑھے میاں بیوی کو بیٹھنے کے لیے وہ جگہ دے رہا ہے جہاں وہ بیٹھا ہوا تھا۔‏

    تصویر نمبر 3

  • اَبراہام نے اپنے بھتیجے لُوط کو دُشمنوں کے ہاتھ سے بچانے کے لیے بہت بڑا خطرہ مول لیا۔ اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟‏

  • آپ اپنی زندگی میں کن طریقوں سے اَبراہام کی طرح ویسے ہی دلیری دِکھا سکتے ہیں جس کا اِس باب میں ذکر ہوا ہے؟‏

یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں

  • مجھے اِس واقعے سے یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

  • اِس واقعے کا یہوواہ کے مقصد سے کیا تعلق ہے؟‏

  • جب یہوواہ اَبراہام اور لُوط کو زندہ کرے گا تو مَیں اَبراہام یا لُوط سے کیا پوچھوں گا؟‏

مزید جانیں

غور کریں کہ اَبراہام یہوواہ پر مکمل بھروسا کیسے کرنے لگے۔‏

اِن جیسا ایمان ظاہر کریں—‏اَبراہام،‏ حصہ 1 (‏43:‏10)‏

اَبراہام نے شہر اُور چھوڑنے سے پہلے ہی دلیری کیسے دِکھائی؟‏

‏”‏ابرہام نبی—‏دلیری کی مثال“‏ (‏م12 1/‏2 ص.‏ 6-‏7)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں