یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw باب 3 ص.‏ 24-‏27
  • اُنہوں نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُنہوں نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏
  • یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں
  • مزید جانیں
  • ‏’‏تُو خوب‌صورت عورت ہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
  • لمبے عرصے بعد ایک بیٹا ہوا!‏
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ابرہام اور سارہ—‏آپ اُنکے ایمان کی نقل کر سکتے ہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ابرہام نبی—‏دلیری کی مثال
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw باب 3 ص.‏ 24-‏27

3 سارہ

اُنہوں نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

سارہ کی شادی اَبراہام سے ہوئی تھی جن سے وہ محبت کرتی تھیں۔ وہ دونوں ملک سِنعار کے ایک بڑے شہر اُور میں رہتے تھے۔ اِس شہر کی دیواریں بہت اُونچی اور مضبوط تھیں اور اِس کے قریب ہی دریائے‌فرات بہتا تھا۔ اِس شہر میں ہر طرف بُت‌پرستی پھیلی ہوئی تھی لیکن اَبراہام اِس شہر کے لوگوں کی طرح بُت‌پرست نہیں تھے۔ وہ صرف سچے خدا یہوواہ کی عبادت کرتے تھے۔ سارہ بھی یہوواہ پر ایمان رکھتی تھیں۔ لیکن بہت جلد سارہ کو ایک ایسے اِمتحان سے گزرنا پڑا جس کے لیے اُنہیں بہت زیادہ ایمان اور دلیری کی ضرورت تھی۔‏

اَبراہام نے سارہ کو بتایا کہ یہوواہ نے اُن سے بات کی ہے!‏ بے‌شک یہ سُن کر سارہ بہت خوش ہوئی ہوں گی لیکن جو کام یہوواہ نے اُن کے شوہر کو کرنے کے لیے کہا تھا، وہ یقیناً اُنہیں کافی مشکل لگا ہوگا۔ یہوواہ نے اَبراہام سے کہا کہ وہ شہر اُور میں اپنے گھر اور رشتے‌داروں کو چھوڑ کر ایک دُور ملک میں چلے جائیں۔ اَبراہام اور سارہ کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ایک بہت لمبا سفر کرنا تھا اور اِس میں بہت وقت بھی لگنا تھا۔ اِس دوران اُنہیں خیموں میں رہنا تھا یعنی ایک ایسی جگہ جہاں تحفظ کے لیے نہ تو کوئی مضبوط دیواریں ہونی تھیں اور نہ ہی سر پر کوئی مضبوط چھت۔ اب سارہ کے پاس ایک بڑا گھر بھی نہیں ہونا تھا جہاں پانی کثرت سے آتا اور جہاں اُن کے پاس بہت سی سہولتیں ہوتیں۔ وہاں تو کوئی بازار بھی نہیں ہونا تھا جہاں سے وہ کھانے پینے کی اور دوسری ضروری چیزیں خرید سکتیں!‏ حالانکہ سارہ کو بہت سی مشکلوں کا سامنا کرنا تھا لیکن وہ پھر بھی خوشی سے یہوواہ کا حکم ماننے کو تیار تھیں۔ سارہ نے یہوواہ پر پورا بھروسا کرتے ہوئے اپنی چیزیں باندھیں، اپنے گھر والوں اور دوستوں کو خدا حافظ کہا اور اَبراہام کے ساتھ ایک انجان ملک میں جانے کے لیے روانہ ہو گئیں۔‏

سارہ نے کبھی بھی اَبراہام کو مجبور نہیں کِیا کہ وہ اُنہیں واپس شہر اُور لے جائیں۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے اُس جگہ جانے میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا جہاں یہوواہ اُنہیں لے جانا چاہتا تھا۔‏

سارہ نے ایک اَور طرح سے بھی دلیری دِکھائی۔ پولُس رسول نے اُن کے اور اُن کے شوہر کے بارے میں کہا:‏ ”‏اگر وہ اُس جگہ کے بارے میں سوچتے رہتے جس سے وہ آئے تھے تو وہ واپس جانے کا راستہ نکال لیتے۔“‏ (‏عبر 11:‏15‏)‏ اگر سارہ چاہتیں تو وہ یہ سوچ سکتی تھیں کہ شہر اُور میں اُن کی زندگی کتنے آرام سے گزر رہی تھی اور وہاں وہ خود کو کتنا محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ لیکن اُنہوں نے دلیری سے ہر مشکل کا سامنا کِیا اور کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔‏

سارہ اور اَبراہام شہر اُور چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ وہ اونٹوں پر سوار ہیں اور اُن کا پورا گھرانہ اُن کے ساتھ جا رہا ہے۔‏

پھر جب سارہ اور اَبراہام ملک کنعان پہنچے تو یقیناً سارہ نے دیکھا ہوگا کہ وہاں دریائے‌فرات جیسا کوئی بڑا دریا نہیں ہے جہاں تاجروں کی کشتیوں کے ذریعے کھانے پینے کا سامان یا دوسری چیزیں آ سکتیں۔ اِس لیے جب ملک کنعان میں قحط پڑا تو سارہ اور اَبراہام کے پاس وہاں سے کسی اَور ملک میں چلے جانے کے علاوہ اَور کوئی چارہ نہیں تھا۔ حالانکہ سارہ کے لیے یہ وقت بہت مشکل رہا ہوگا لیکن اُنہوں نے اَبراہام پر یہ دباؤ نہیں ڈالا کہ وہ اُنہیں اور پورے گھرانے کو لے کر واپس اُور چلے جائیں۔ اِس کی بجائے وہ خوشی سے اَبراہام کے ساتھ مصر جانے کو تیار تھیں۔‏

سارہ بہت ہی خوب‌صورت تھیں اِس لیے اَبراہام کو ڈر تھا کہ کہیں مصر کے لوگ سارہ کو اُن سے چھیننے کے لیے اُنہیں مار نہ ڈالیں۔ اِس لیے اَبراہام نے سارہ سے کہا کہ وہ لوگوں پر یہ ظاہر کریں کہ وہ اُن کی بہن ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے بھی خطرہ اُن کے سر سے نہیں ٹلا کیونکہ جیسے ہی فِرعون کو سارہ کی خوب‌صورتی کے بارے میں پتہ چلا، اُس نے اپنے ملازموں کو حکم دیا کہ وہ سارہ کو اُس کے محل میں لے آئیں۔ بے‌شک محل میں زندگی خیموں میں زندگی گزارنے سے کہیں زیادہ آسان، محفوظ اور آرام‌دہ تھی۔ لیکن کیا سارہ نے یہ سوچا کہ وہ محل میں آرام‌دہ زندگی گزارنے کی خاطر اَبراہام کو چھوڑ دیں گی؟ بالکل نہیں۔ اُنہوں نے دلیری سے اپنے شوہر کا ساتھ نبھایا اور وہ اُس کی وفادار رہیں۔ یہوواہ نے بھی اپنی اِس بندی کو بچا لیا!‏ جلد ہی سارہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں۔‏a

یہوواہ نے وعدہ کِیا تھا کہ اَبراہام کی نسل سے ایک بڑی قوم آئے گی۔ لیکن اُس وقت تک سارہ اولاد پیدا کرنے کی عمر سے نکل چُکی تھیں۔ سارہ کے لیے یہ غم بہت بڑا تھا۔ لیکن جب سارہ اور اَبراہام کو کنعان میں رہتے ہوئے کئی سال ہو گئے تو یہوواہ نے سارہ کو برکت دی۔ اُس نے اُن کی دلی خواہش پوری کر دی۔ حالانکہ سارہ 90 سال کی تھیں لیکن اُنہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا!‏ یہوواہ نے اَبراہام اور سارہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا نام اِضحاق رکھیں جس کا مطلب تھا:‏ ”‏ہنسی۔“‏ اَبراہام اور سارہ دونوں ہی خوشی سے اُس وقت ہنسے تھے جب اُنہیں پتہ چلا تھا کہ اُن کا بیٹا پیدا ہوگا۔ سارہ کو تو اِس بات کا پکا یقین تھا کہ جب لوگ یہوواہ کے اِس شان‌دار معجزے کے بارے میں سنیں گے تو وہ بھی خوشی سے اُن کے ساتھ ہنسیں گے۔‏

سارہ اِتنے عرصے تک زندہ رہی تھیں کہ وہ اپنے بیٹے کی اچھی پرورش کر سکیں اور یہ دیکھ پائیں کہ اُن کا بیٹا یہوواہ سے کتنا پیار کرتا ہے۔ ایسا اِسی وجہ سے ہو سکا کیونکہ اُنہوں نے دلیری سے اپنے بیٹے کی حفاظت کرنے کے لیے قدم اُٹھایا۔ سارہ نے مرتے دم تک کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے اپنا دھیان شان‌دار مستقبل پر رکھا۔ سارہ اور اُن کے گھرانے نے اپنی زندگی میں تو یہوواہ کے وعدوں کو پورا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بہت جلد وہ اِنہیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔‏

اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • پیدائش 12:‏1-‏20؛‏ 15:‏18؛‏ 16:‏1، 2؛‏ 17:‏3-‏8،‏ 15-‏19؛‏ 18:‏9-‏15؛‏ 20:‏1-‏17؛‏ 21:‏1-‏13

  • اعمال 7:‏1-‏7

بات‌چیت کے لیے:‏

سارہ نے کن طریقوں سے دلیری دِکھائی؟‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

  1. 1.‏ کیا سارہ کا اپنے سوتیلے بھائی اَبراہام کے ساتھ شادی کرنا غلط تھا؟‏ (‏م‌ع17.‏3 ص.‏ 12 پ.‏ 5، فٹ‌نوٹ‏)‏

  2. 2.‏ سارہ نے شہر اُور میں کیا کچھ چھوڑا ہوگا؟‏ (‏م‌ع17.‏3 ص.‏ 13 پ.‏ 4–‏ص.‏ 14 پ.‏ 3‏)‏ تصویر نمبر 1

    ایک زیور جو بیش‌قیمت دھاتوں اور پتھروں سے بنا ہے۔‏

    Photograph taken by courtesy of the British Museum

    تصویرنمبر 1‏:‏ قدیم شہر اُور کی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک زیور

  3. 3.‏ یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ اَبراہام نے یہ بات چھپا کر سمجھ‌داری ظاہر کی تھی کہ سارہ اُن کی بیوی ہیں؟‏ (‏م‌ع17.‏3 ص.‏ 14 پ.‏ 7–‏ص.‏ 15 پ.‏ 2‏)‏

  4. 4.‏ حالانکہ سارہ اَبراہام کا دل سے احترام کرتی تھیں لیکن کیا اِس کا یہ مطلب تھا کہ وہ کسی معاملے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتی تھیں؟‏ (‏جاگو 08/‏4 ص.‏ 19 پ.‏ 4-‏5‏)‏ تصویر نمبر 2

    سارہ کُھل کر اَبراہام سے ایک مسئلے پر بات کر رہی ہیں اور اَبراہام کو اُن کی بات اچھی نہیں لگ رہی۔‏

    تصویرنمبر 2

آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • سارہ کا موازنہ لُوط کی بیوی سے کریں۔‏

    • کن معاملوں میں اُن کی صورتحال ایک جیسی تھی؟ (‏پید 12:‏1؛‏ 13:‏5-‏7؛‏ 19:‏12،‏ 15‏)‏

    • وہ کن معاملوں میں ایک دوسرے سے فرق تھیں؟ (‏پید 19:‏17،‏ 26؛‏ لُو 17:‏28-‏32‏)‏

    • سارہ اور لُوط کی بیوی نے جو فیصلے کیے اور اِن کے جو نتیجے نکلے، اُن سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • سارہ بہت خوب‌صورت تھیں اور اُن کے شوہر بہت امیر تھے۔ لیکن سارہ خوب‌صورتی اور پیسے کے حوالے سے جو سوچ رکھتی تھیں، اُس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (‏اَمثا 31:‏30؛‏ 1-‏تیم 6:‏17-‏19‏)‏

  • آپ اپنی زندگی میں سارہ کی طرح دلیری کیسے دِکھا سکتے ہیں؟ تصویر نمبر 3

    تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک میاں بیوی اپنا سامان باندھ رہے ہیں اور شہر میں اپنے اچھے فلیٹ اور آرام‌دہ زندگی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ 2.‏ وہی میاں بیوی بڑی خوشی سے ایک دُوردراز علاقے میں لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری سنا رہے ہیں۔‏

    تصویر نمبر 3

یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں

  • مجھے اِس واقعے سے یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

  • اِس واقعے کا یہوواہ کے مقصد سے کیا تعلق ہے؟‏

  • جب یہوواہ سارہ کو زندہ کرے گا تو مَیں سارہ سے کیا پوچھوں گا؟‏

مزید جانیں

کیا صرف بیویوں کو ہی سارہ کی مثال پر غور کرنے سے فائدہ ہوگا یا کیا شوہر بھی سارہ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِن سے سیکھیں—‏سارہ (‏27:‏6)‏

سارہ اور اَبراہام نے پوری زندگی ایک دوسرے کے لیے عزت دِکھائی۔ دیکھیں کہ کس چیز نے ایسا کرنے میں اُن کی مدد کی۔‏

‏”‏’‏یاہ کا شعلہ‘‏ جلائے رکھیں“‏ (‏م23.‏05 ص.‏ 24-‏25 پ.‏ 15-‏17)‏

a کچھ عرصے بعد سارہ کو پھر سے ایسی ہی مشکل سے گزرنا پڑا۔ ابی‌مَلِک نام کے بادشاہ نے اُنہیں اُن کے شوہر سے جُدا کر کے اپنے محل میں رکھ لیا۔ اِس موقعے پر بھی سارہ نے دلیری سے اپنے شوہر کی ہدایتوں کو مانا اور یہوواہ نے اُنہیں پھر سے بچا لیا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں