گیت نمبر 69
دلوجان سے بادشاہت کا اِعلان کریں
(2-تیمُتھیُس 4:5)
1. خدا کی بادشاہت کا چرچا
کریں گے ہم جا بجا
دِکھائیں گے پیار کی بِنا پر
پڑوسی کو ہم نیک راہ
یہوواہ کی خدمت ایک شرف ہے
سو جانیں ہم اِس کو عزیز
مُنادی ہے حکم خدا کا
قبول کریں ہم یہ تفویض
آئیں، کریں دل و جان سے ہم بادشاہت کا اِعلان
آئیں، ہر سُو کریں ہم خدا کی عظمت کا بیان
2. ہم چلتے ہیں شانہ بشانہ
سچائی کی عظیم راہ پہ
جوان ہوں یا عمررسیدہ
سب کرتے ہیں کام مل کے
ہم مانگتے ہیں طاقت خدا سے
لگاتے ہیں آس اُسی پہ
حالات چاہے جیسے بھی ہوں گے
خاموش ہم نہیں رہیں گے
آئیں، کریں دل و جان سے ہم بادشاہت کا اِعلان
آئیں، ہر سُو کریں ہم خدا کی عظمت کا بیان
(زبور 23:4؛ اعما 4:29، 31 کو بھی دیکھیں۔)