گیت نمبر 68
بادشاہت کا بیج بوئیں
(متی 13:4-8)
1. فرمان دیا یسوع مسیح نے
کہ بیج بوئیں بادشاہت کا
ہماری تربیت وہ کرتے
اور ہم کو دِکھاتے ہیں راہ
اُن دلوں میں بیج جڑ پکڑتا ہے
جو کرتے ہیں نیکی سے پیار
سو آئیں ہم بوئیں بادشاہت کا بیج
جائیں لوگوں کے پاس ہم بار بار
2. گر دل سے ہم محنت کریں گے
تو ہوں گے کامیاب ہم ضرور
نیک دلوں کی ہم مدد کریں
سچائی کی تعلیم دیں بھرپور
مخالفت جب اُن کو سہنی پڑے
ہم بنیں سہارا اُن کا
ہمارا دل خوشی سے بھر جائے گا
جب بادشاہت کا بیج بڑھے گا
(متی 13:19-23؛ 22:37 کو بھی دیکھیں۔)