یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌م‌ر باب 7 ص.‏ 22-‏23
  • نجومیوں کی یسوع سے ملاقات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نجومیوں کی یسوع سے ملاقات
  • یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک چمک‌دار ستارہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • خدا نے یسوع کی حفاظت کی
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یسوع کے خون کا پیاسا بادشاہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مزید
یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
ی‌م‌ر باب 7 ص.‏ 22-‏23
نجومی ستارے کا پیچھا کرتے کرتے اُس گھر تک پہنچ گئے ہیں جہاں یوسف، مریم اور یسوع رہ رہے ہیں۔‏

باب 7

نجومیوں کی یسوع سے ملاقات

متی 2:‏1-‏12

  • نجومی ستارے کی رہنمائی میں پہلے یروشلیم آئے اور پھر یسوع کے پاس گئے

مشرق سے کچھ آدمی آئے۔ وہ نجومی تھے۔ یہ ایسے آدمی تھے جن کا دعویٰ تھا کہ وہ ستاروں کی چال سے اِنسانوں کی زندگی میں ہونے والے واقعات کی پیش‌گوئی کر سکتے ہیں۔ (‏یسعیاہ 47:‏13‏)‏ جب وہ مشرق میں تھے تو اُنہیں ایک ستارہ دِکھائی دیا اور وہ اِس کی رہنمائی میں سینکڑوں میل کا فاصلہ طے کر کے یروشلیم آئے۔‏

وہاں پہنچ کر نجومیوں نے پوچھا:‏ ”‏وہ بچہ کہاں ہے جو یہودیوں کا بادشاہ ہے؟ جب ہم مشرق میں تھے تو ہم نے اُس کا ستارہ دیکھا اور ہم اُس کی تعظیم کرنے آئے ہیں۔“‏—‏متی 2:‏1، 2‏۔‏

نجومی بادشاہ ہیرودیس کے سامنے جھک رہے ہیں۔‏

یہ سُن کر بادشاہ ہیرودیس بہت گھبرا گیا۔ اُس نے اعلیٰ کاہنوں اور شریعت کے عالموں کو بلوا کر اُن سے پوچھا کہ ”‏مسیح کو کہاں پیدا ہونا تھا؟“‏ اُن لوگوں نے پاک صحیفوں کی بِنا پر جواب دیا:‏ ”‏بیت‌لحم میں۔“‏ (‏متی 2:‏5؛‏ میکاہ 5:‏2)‏ اِس پر بادشاہ ہیرودیس نے چپکے سے اُن نجومیوں کو بلوایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏جاؤ، بچے کو ڈھونڈو اور جب وہ تمہیں مل جائے تو واپس آ کر مجھے بتانا تاکہ مَیں بھی جا کر اُس کی تعظیم کروں۔“‏ (‏متی 2:‏8‏)‏ مگر اصل میں بادشاہ ہیرودیس بچے کو اِس لیے ڈھونڈنا چاہتا تھا تاکہ وہ اُسے مار ڈالے۔‏

جب نجومی یروشلیم سے روانہ ہوئے تو ایک حیرت‌انگیز بات ہوئی۔ اُنہوں نے مشرق میں جو ستارہ دیکھا تھا، وہ اُن کے آگے آگے چلنے لگا۔ اِس سے ظاہر ہوا کہ یہ کوئی عام ستارہ نہیں تھا بلکہ اُن کی رہنمائی کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ یہ ستارہ نجومیوں کو سیدھا اُس گھر تک لے گیا جہاں یوسف اور مریم اپنے بیٹے یسوع کے ساتھ رہ رہے تھے۔‏

نجومی مریم اور یسوع کو تحفے دے رہے ہیں۔‏

جب نجومی گھر میں داخل ہوئے تو وہ مریم اور چھوٹے یسوع سے ملے۔ اُنہوں نے جھک کر یسوع کی تعظیم کی اور اُنہیں تحفے کے طور پر سونا، لوبان اور مُر دیا‏۔ اِس کے بعد وہ بادشاہ ہیرودیس کے پاس لوٹنے کے لیے روانہ ہوئے لیکن خدا نے اُن کو خواب میں ہیرودیس کے پاس جانے سے منع کر دیا۔ اِس لیے وہ آدمی دوسرے راستے سے اپنے ملک لوٹ گئے۔‏

آپ کے خیال میں اُس ستارے کو کس نے بھیجا تھا؟ یاد کریں کہ وہ ستارہ نجومیوں کو سیدھا بیت‌لحم نہیں لے گیا جہاں یسوع رہ رہے تھے بلکہ وہ اُنہیں یروشلیم لے کر گیا جہاں اُن کی ملاقات بادشاہ ہیرودیس سے ہوئی جو یسوع کو مار ڈالنا چاہتا تھا۔ اگر خدا نجومیوں کو ہیرودیس کے پاس واپس جانے سے منع نہ کرتا تو یسوع کو ضرور مار ڈالا جاتا۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِس ستارے کو خدا کے دُشمن شیطان نے بھیجا تھا کیونکہ وہ خدا کے بیٹے کو مار ڈالنا چاہتا تھا۔‏

  • ہم کیسے جانتے ہیں کہ نجومیوں کو جو ستارہ دِکھائی دیا، وہ کوئی عام ستارہ نہیں تھا؟‏

  • جب نجومی یسوع سے ملے تو یسوع بیت‌لحم میں کہاں رہ رہے تھے؟‏

  • ہم یہ نتیجہ کیوں اخذ کر سکتے ہیں کہ شیطان ہی نے ستارے کے ذریعے نجومیوں کی رہنمائی کی تھی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں