یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 71 ص.‏ 168-‏ص.‏ 169 پ.‏ 1
  • یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک چمک‌دار ستارہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع کے خون کا پیاسا بادشاہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • نجومیوں کی یسوع سے ملاقات
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • قارئین کے سوال
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 71 ص.‏ 168-‏ص.‏ 169 پ.‏ 1
مریم اور ننھے یسوع گدھے پر بیٹھے ہیں اور یوسف ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 71

یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی

ملک اِسرائیل کے مشرق میں رہنے والے لوگ مانتے تھے کہ ستارے اُن کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ایک رات مشرق میں رہنے والے کچھ آدمیوں نے آسمان میں ایک چیز دیکھی جو چمکتے ہوئے ستارے جیسی لگ رہی تھی۔ وہ اِس کے پیچھے پیچھے چلنے لگے۔ یہ ستارہ اُنہیں یروشلم لے گیا۔ اُن آدمیوں نے لوگوں سے پوچھا:‏ ”‏وہ بچہ کہاں ہے جو بڑا ہو کر یہودیوں کا بادشاہ بنے گا؟ ہم جھک کر اُس کی تعظیم کرنے آئے ہیں۔“‏

جب یروشلم کے بادشاہ ہیرودیس نے نئے بادشاہ کے بارے میں سنا تو وہ بہت پریشان ہو گیا۔ اُس نے اعلیٰ کاہنوں سے پوچھا:‏ ”‏اِس بادشاہ نے کہاں پیدا ہونا تھا؟“‏ اُنہوں نے اُسے بتایا:‏ ”‏نبیوں نے کہا تھا کہ وہ بیت‌لحم میں پیدا ہوگا۔“‏ اِس لیے ہیرودیس نے مشرق سے آئے ہوئے اُن آدمیوں کو بُلوایا اور اُنہیں کہا:‏ ”‏بیت‌لحم جاؤ اور اِس بچے کو ڈھونڈو۔ واپس آ کر مجھے بتانا کہ وہ کہاں ہے۔ مَیں بھی جھک کر اُس کی تعظیم کرنا چاہتا ہوں۔“‏ اُس کی یہ بات بالکل جھوٹ تھی۔‏

ستارہ پھر سے آگے بڑھنے لگا۔ مشرق سے آئے آدمی اُس کے پیچھے چلتے چلتے بیت‌لحم پہنچ گئے۔ وہ ستارہ جا کر ایک گھر کے اُوپر رُک گیا اور وہ آدمی اندر چلے گئے۔ اُنہوں نے بچے کو اُس کی ماں کے ساتھ دیکھا۔ وہ بچے کے سامنے جھکے اور اُسے تحفے میں سونا، لبان اور مُر دیا۔ کیا یہوواہ نے اِن آدمیوں کو یسوع کو ڈھونڈنے کے لیے بھیجا تھا؟ جی نہیں۔‏

اُسی رات یہوواہ نے خواب میں یوسف سے کہا:‏ ”‏ہیرودیس یسوع کو مار ڈالنا چاہتا ہے۔ اپنی بیوی اور بیٹے کو لے کر مصر بھاگ جاؤ۔ جب تک مَیں نہ کہوں تب تک وہیں رہنا۔“‏ یوسف اور اُن کا گھرانہ فوراً مصر چلا گیا۔‏

یہوواہ نے مشرق سے آنے والے آدمیوں سے کہا تھا کہ وہ ہیرودیس کے پاس واپس نہ جائیں۔ جب ہیرودیس سمجھ گیا کہ وہ آدمی واپس نہیں آئیں گے تو اُسے بہت غصہ آیا۔ وہ یسوع کو ڈھونڈ نہیں پایا تھا اِس لیے اُس نے حکم دیا کہ بیت‌لحم میں یسوع کی عمر کے سب لڑکوں کو مار ڈالا جائے۔ لیکن یسوع دُور مصر میں بالکل محفوظ تھے۔‏

کچھ وقت بعد ہیرودیس مر گیا۔ یہوواہ نے یوسف سے کہا:‏ ”‏اب تُم واپس جا سکتے ہو۔“‏ یوسف، مریم اور یسوع اِسرائیل واپس چلے گئے اور ناصرت میں رہنے لگے۔‏

‏”‏ویسے ہی میرا کلام ہوگا جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے۔ .‏ .‏ .‏ اور اُس مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا جس کے لیے مَیں نے اُسے بھیجا ہے۔“‏—‏یسعیاہ 55:‏11

سوال:‏ یسوع کی جان خطرے میں کیوں تھی؟ یہوواہ نے اُنہیں کیسے بچایا؟‏

متی 2:‏1-‏23؛‏ میکاہ 5:‏2

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں