یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 86
  • ایک چمک‌دار ستارہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک چمک‌دار ستارہ
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • نجومیوں کی یسوع سے ملاقات
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع کے خون کا پیاسا بادشاہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • خدا نے یسوع کی حفاظت کی
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 86
rats thgirb a wollof sregolortsA

کہانی نمبر ۸۶

ایک چمک‌دار ستارہ

کیا آپ کو تصویر میں ایک بہت ہی چمک‌دار ستارہ نظر آ رہا ہے؟ دیکھیں، ایک آدمی اُس کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ یہ آدمی ایک ایسے ملک سے آئیں ہیں جو شہر یروشلیم سے بہت دُور ہے۔ وہ نجومی ہیں اور ستاروں کا علم رکھتے ہیں۔ اِن نجومیوں کو لگتا ہے کہ یہ ستارہ اُن کو ایک اہم شخص کے پاس لے جائے گا اِس لئے وہ اِس کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔‏

mehelhteB evoba yks eht ni rats thgirb ehT

جب نجومی یروشلیم پہنچے تو اُنہوں نے لوگوں سے پوچھا:‏ ”‏وہ بچہ کہاں ہے جو یہودیوں کا بادشاہ بنے گا؟“‏ اسرائیلیوں کو یہودی بھی کہتے ہیں۔ نجومیوں نے کہا:‏ ”‏جب ہم اپنے ملک میں تھے تو ہم نے اِس بچے کا ستارہ دیکھا تھا۔ ہم اِس بچے کو سجدہ کرنے کے لئے آئے ہیں۔“‏

اُس وقت ہیرودیس شہر یروشلیم کے بادشاہ تھے۔ جب اُنہوں نے نجومیوں کی بات سنی تو وہ بہت پریشان ہو گئے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی اَور شخص اُن کی جگہ بادشاہ بنے۔ اِس لئے اُنہوں نے سردارکاہنوں کو بلا‌یا اور اُن سے پوچھا کہ ”‏یہودیوں کا بادشاہ کہاں پیدا ہوگا؟“‏ اُنہوں نے جواب دیا:‏ ”‏پاک کلام میں لکھا ہے کہ وہ بیت‌لحم میں پیدا ہوگا۔“‏

پھر بادشاہ ہیرودیس نے نجومیوں کو بلا‌یا اور کہا:‏ ”‏جائیں، اُس بچے کو ڈھونڈیں۔ جب وہ آپ کو مل جائے تو مجھے خبر دیں۔ مَیں بھی جا کر اُس کو سجدہ کروں گا۔“‏ لیکن یہ جھوٹ تھا کیونکہ اصل میں بادشاہ ہیرودیس اُس بچے کو مار ڈالنا چاہتے تھے۔‏

جب نجومی یروشلیم سے روانہ ہوئے تو اُن کو پھر وہی چمک‌دار ستارہ نظر آیا۔ یہ ستارہ اُن کے آگے آگے چلا اور اُن کو بیت‌لحم لے گیا۔ پھر ستارہ اُس گھر کے اُوپر رُک گیا جہاں یسوع رہتے تھے۔ نجومی گھر کے اندر گئے اور مریم اور یسوع سے ملے۔ اُنہوں نے یسوع کو بہت سارے تحفے دئے۔ بعد میں یہوواہ خدا نے نجومیوں کو خواب میں کہا:‏ ”‏ہیرودیس کے پاس واپس مت جانا۔“‏ اِس لئے نجومی دوسرے راستے سے اپنے ملک واپس چلے گئے۔‏

جب بادشاہ ہیرودیس کو پتہ چلا کہ نجومی واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں تو اُن کو بہت غصہ آیا۔ اُنہوں نے حکم دیا:‏ ”‏بیت‌لحم میں اُن سب لڑکوں کو مار ڈالو جو دو سال کے ہیں یا اِس سے چھوٹے ہیں۔“‏ لیکن یہوواہ خدا نے یوسف کو ایک خواب میں پہلے سے یہ بتا دیا کہ ”‏ہیرودیس، یسوع کو مارنا چاہتا ہے۔ اِس لئے یسوع اور مریم کو لے کر مصر چلے جاؤ۔“‏ یوسف نے ایسا ہی کِیا۔ بعد میں جب یوسف کو پتہ چلا کہ بادشاہ ہیرودیس مر گئے ہیں تو وہ مریم اور یسوع کو لے کر اپنے ملک آ گئے اور شہر ناصرت میں رہنے لگے۔ یسوع اِسی شہر میں بڑے ہوئے۔‏

آپ کے خیال میں چمک‌دار ستارہ کس کی طرف سے تھا؟ یاد ہے، یہ ستارہ نجومیوں کو پہلے کہاں لے کر گیا تھا؟ وہ اُن کو یروشلیم لے گیا تھا جہاں بادشاہ ہیرودیس رہتے تھے۔ اصل میں شیطان چاہتا تھا کہ یسوع مر جائیں۔ اُس کو پتہ تھا کہ بادشاہ ہیرودیس، یسوع کو جان سے مارنے کی کوشش کریں گے۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ چمک‌دار ستارہ شیطان کی طرف سے تھا۔‏

متی ۲:‏۱-‏۲۳؛‏ میکاہ ۵:‏۲۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں