کہانیوں کے بارے میں سوال
کہانی نمبر ا
زمین اور آسمان کس نے بنائے؟
سب چیزیں کس نے بنائی ہیں؟ خدا نے کیاکیا بنایا؟
خدا نے سب سے پہلے کس کو بنایا؟
سب سے پہلا فرشتہ خاص کیوں تھا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ شروعشروع میں زمین کیسی لگتی تھی؟
خدا نے کیا کِیا تاکہ زمین پر جانور اور انسان رہ سکیں؟
مزید سوال:
یرمیاہ ۱۰:۱۲ کو پڑھیں۔
خدا نے جو کچھ بنایا، اِس سے اُس کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟ (یسع ۴۰:۲۶؛ روم ۱۱:۳۳)
کلسیوں ۱:۱۵-۱۷ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے کائنات کو بنانے میں کونسا کردار ادا کِیا؟ یہ جان کر ہمیں یسوع مسیح کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟ (کل ۱:۱۵-۱۷)
پیدایش ۱:۱-۱۰ کو پڑھیں۔
زمین کیسے وجود میں آئی؟ (پید ۱:۱)
جب خدا نے زمین کو انسان کے لئے تیار کرنا شروع کِیا تو اُس نے پہلے دن کیا کِیا؟ (پید ۱:۳-۵)
جب خدا زمین کو انسان کے لئے تیار کر رہا تھا تو اُس نے دوسرے دن کیا کِیا؟ (پید ۱:۷، ۸)
کہانی نمبر ۲
ایک خوبصورت باغ
خدا نے زمین کو خوبصورت بنانے کے لئے کیا کِیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ خدا نے کون کونسے جانور بنائے؟
باغِعدن کس وجہ سے خاص تھا؟
خدا ساری زمین کے بارے میں کیا چاہتا تھا؟
مزید سوال:
پیدایش ۱:۱۱-۲۵ کو پڑھیں۔
جب خدا زمین کو انسان کے لئے تیار کر رہا تھا تو اُس نے تیسرے دن کیا کِیا؟ (پید ۱:۱۲)
چوتھے دن کیا ہوا؟ (پید ۱:۱۶)
خدا نے پانچویں اور چھٹے دن کن جانداروں کو بنایا؟ (پید ۱:۲۰، ۲۱، ۲۵)
پیدایش ۲:۸، ۹ کو پڑھیں۔
خدا نے باغِعدن میں کونسے دو خاص درخت لگائے؟ یہ درخت کسکس بات کی علامت تھے؟
کہانی نمبر ۳
پہلے انسان
کہانی نمبر ۳ کی تصویر میں اور کہانی نمبر دو کی تصویر میں کیا فرق ہے؟
پہلے آدمی کو کس نے بنایا؟ پہلے آدمی کا کیا نام تھا؟
خدا نے آدم کو کیا کام دیا؟
خدا نے آدم کو گہری نیند کیوں سلا دیا؟
آدم اور حوا کب تک زندہ رہ سکتے تھے؟ یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو کونسا کام دیا؟
مزید سوال:
زبور ۸۳:۱۸ کو پڑھیں۔
خدا کا کیا نام ہے؟ خدا کتنے اختیار کا مالک ہے؟ (یرم ۱۶:۲۱؛ دان ۴:۱۷)
پیدایش ۱:۲۶-۳۱ کو پڑھیں۔
پیدایش ۲:۷-۲۵ کو پڑھیں۔
آدم نے جانوروں کو نام دینے سے پہلے کیا کِیا ہوگا تاکہ وہ اُن کو موزوں نام دے سکیں؟ (پید ۲:۱۹)
پیدایش ۲:۲۴ کے مطابق یہوواہ خدا شادی کے بندھن، علیٰحدگی اور طلاق کو کیسا خیال کرتا ہے؟ (متی ۱۹:۴-۶، ۹)
کہانی نمبر ۴
آدم اور حوا کی سزا
تصویر میں آدم اور حوا دُکھی کیوں لگ رہے ہیں؟
یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو سزا کیوں دی؟
سانپ نے حوا سے کیا کہا؟
سانپ بول نہیں سکتے۔ تو پھر حوا سے کون بات کر رہا تھا؟
خدا نے آدم اور حوا کو باغِعدن سے کیوں نکال دیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۲:۱۶، ۱۷ اور ۳:۱-۱۳، ۲۴ کو پڑھیں۔
شیطان نے حوا کے دل میں یہوواہ خدا کے بارے میں کونسا شک پیدا کرنے کی کوشش کی؟ (پید ۳:۱-۵؛ ۱-یوح ۵:۳)
حوا نے جو کچھ کِیا، اُس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (فل ۴:۸؛ یعقو ۱:۱۴، ۱۵؛ ۱-یوح ۲:۱۶)
ہم کیسے جانتے ہیں کہ آدم اور حوا نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی؟ (پید ۳:۱۲، ۱۳)
یہوواہ خدا نے باغِعدن کے مشرق کی طرف کروبیوں کو کیوں کھڑا کِیا؟ اِس سے ہم خدا کے اختیار کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (پید ۳:۲۴)
مکاشفہ ۱۲:۹ کو پڑھیں۔
شیطان انسانوں کو خدا کی حکمرانی کے خلاف کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا ہے؟ (۱-یوح ۵:۱۹)
کہانی نمبر ۵
مشکل زندگی
باغِعدن سے باہر آدم اور حوا کی زندگی کیسی تھی؟
آدم اور حوا کی سب سے بڑی سزا کیا تھی؟ اُن کو یہ سزا کیوں ملی؟
آدم اور حوا کے بچے ہمیشہ تک زندہ کیوں نہیں رہ سکتے تھے؟
اگر آدم اور حوا خدا کا کہنا مانتے تو اُن کی زندگی اور اُن کے بچوں کی زندگی کیسی ہوتی؟
اگر حوا خدا کا کہنا مانتیں تو اُن کو کونسی تکلیف نہ ہوتی؟
آدم اور حوا کے پہلے بیٹے کا کیا نام تھا؟ اُن کے دوسرے بیٹے کا کیا نام تھا؟
تصویر میں جو بچے ہیں، وہ کس کے ہیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۳:۱۶-۲۳ اور ۴:۱، ۲ کو پڑھیں۔
جب خدا نے زمین کو لعنتی ٹھہرایا تو اِس سے آدم کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟ (پید ۳:۱۷-۱۹؛ روم ۸:۲۲)
عبرانی زبان میں لفظ حوا کا مطلب زندگی ہے۔ یہ نام پہلی عورت کے لئے موزوں کیوں تھا؟ (پید ۳:۲۰)
ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کی ضروریات کا تب بھی خیال رکھا جب وہ گُناہ کر چکے تھے؟ (پید ۳:۷، ۲۱)
مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھیں۔
اِس کا کیا مطلب ہے کہ ”پہلی چیزیں جاتی رہیں“؟ آپ کو اُس وقت کا کیوں انتظار ہے جب ”پہلی چیزیں“ نہیں رہیں گی؟
کہانی نمبر ۶
ایک اچھا بیٹا اور ایک بُرا بیٹا
قائن کیا کام کرتے تھے؟ ہابل کیا کام کرتے تھے؟
قائن نے خدا کو خوش کرنے کے لئے کیا پیش کِیا؟ ہابل نے خدا کو کیا پیش کِیا؟
خدا کو ہابل کی قربانی کیوں اچھی لگی؟ خدا کو قائن کی قربانی کیوں اچھی نہیں لگی؟
قائن کس طرح کے انسان تھے؟ جب قائن غصے میں آئے تو یہوواہ خدا نے اُن سے کیا کہا؟
جب قائن اور ہابل کھیت میں اکیلے تھے تو قائن نے کیا کِیا؟
خدا نے قائن کو کیا سزا دی؟
مزید سوال:
پیدایش ۴:۲-۲۶ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے قائن کو کس خطرے سے آگاہ کِیا؟ (پید ۴:۷)
کس بات سے پتہ چلتا ہے کہ قائن اپنی غلطی سے تائب نہیں تھے؟ (پید ۴:۹)
یہوواہ خدا اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو معصوم لوگوں کا خون کرتے ہیں؟ (پید ۴:۱۰؛ یسع ۲۶:۲۱)
۱-یوحنا ۳:۱۱، ۱۲ کو پڑھیں۔
قائن غضبناک کیوں ہوئے؟ اِس واقعے سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (پید ۴:۴، ۵؛ امثا ۱۴:۳۰؛ گل ۵:۱۹-۲۱)
پاک کلام سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم تب بھی یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں جب ہمارے گھر والے خدا کے خلاف ہوں؟ (زبور ۲۷:۱۰؛ متی ۱۰:۲۱، ۲۲)
یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے اپنے وفادار خادموں سے کیا وعدہ کِیا ہے؟ (یوح ۵:۲۴)
کہانی نمبر ۷
ایک بہادر آدمی
حنوک میں اور باقی لوگوں میں کیا فرق تھا؟
حنوک کے زمانے میں لوگ اِتنے بُرے کیوں تھے؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ حنوک کے زمانے میں لوگ کونکونسے بُرے کام کرتے تھے؟
حنوک کو بہادر کیوں بننا پڑا؟
حنوک کے زمانے میں لوگ کتنی دیر تک زندہ رہتے تھے؟ لیکن حنوک کتنی دیر تک زندہ رہے؟
جب حنوک مر گئے تو کیا ہوا؟
مزید سوال:
پیدایش ۵:۲۱-۲۴، ۲۷ کو پڑھیں۔
پیدایش ۶:۵، ۱۱-۱۳ کو پڑھیں۔
حنوک کی موت کے بعد حالات کس حد تک بگڑ گئے؟ وہ زمانہ اور ہمارا زمانہ کس لحاظ سے ملتاجلتا ہے؟ (۲-تیم ۳:۱۳)
عبرانیوں ۱۱:۵ کو پڑھیں۔
حنوک خدا کو کیوں پسند آئے؟ خدا نے حنوک کے لئے کیا کِیا؟ (پید ۵:۲۲)
یہوداہ ۱۴، ۱۵ کو پڑھیں۔
آجکل سچے مسیحی، لوگوں کو ہرمجِدّون کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اِس سلسلے میں وہ حنوک سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-تیم ۴:۲؛ عبر ۱۳:۶)
کہانی نمبر ۸
فرشتوں کے بچے
جن فرشتوں نے شیطان کی بات مان لی، اُنہوں نے کیا کِیا؟
کچھ فرشتے آسمان سے زمین پر رہنے کے لئے کیوں آئے؟
کچھ فرشتے زمین پر آ گئے اور انسانوں کی طرح رہنے لگے۔ یہ غلط کیوں تھا؟
فرشتوں کے بچوں اور دوسرے بچوں میں کیا فرق تھا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب فرشتوں کے بچے بڑے ہو گئے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
اُس اچھے آدمی کا نام کیا تھا جو حنوک کے بعد زمین پر رہتا تھا؟ خدا اِس آدمی کو کیوں پسند کرتا تھا؟
مزید سوال:
پیدایش ۶:۱-۸ کو پڑھیں۔
پیدایش ۶:۶ کے مطابق کیا ہمارے اچھے یا بُرے کاموں سے خدا کو کوئی فرق پڑتا ہے؟ وضاحت کریں۔ (زبور ۷۸:۴۰، ۴۱؛ امثا ۲۷:۱۱)
یہوداہ ۶ کو پڑھیں۔
نوح کے زمانے میں کچھ فرشتوں نے اپنے ”خاص مقام کو چھوڑ دیا۔“ ہم اِن بُرے فرشتوں سے کونسا سبق سیکھتے ہیں؟ (۱-کر ۳:۵-۹؛ ۲-پطر ۲:۹، ۱۰)
کہانی نمبر ۹
نوح کی کشتی
نوح اور اُن کے گھر والے مل کر کتنے لوگ تھے؟ نوح کے بیٹوں کے نام بتائیں۔
خدا نے نوح کو کونسا خاص کام دیا؟ خدا نے نوح کو یہ کام کیوں دیا؟
جب نوح کشتی بنا رہے تھے تو لوگوں نے کیا کِیا؟
خدا نے نوح سے جانوروں کے بارے میں کیا کہا؟
جب خدا نے کشتی کا دروازہ بند کر دیا تو نوح اور اُن کے گھر والوں نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۶:۹-۲۲ کو پڑھیں۔
نوح نے کس لحاظ سے شاندار مثال قائم کی؟ (پید ۶:۹، ۲۲)
یہوواہ خدا ظلموتشدد کو کیسا خیال کرتا ہے؟ ہمیں اِس بات کو اُس وقت کیوں یاد رکھنا چاہئے جب ہم فلموں، کتابوں، ویڈیو گیمز وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیں؟ (پید ۶:۱۱، ۱۲؛ زبور ۱۱:۵)
جب ہمیں خدا کی تنظیم کی طرف سے کوئی ہدایت ملتی ہے تو ہم نوح کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (پید ۶:۲۲؛ ۱-یوح ۵:۳)
پیدایش ۷:۱-۹ کو پڑھیں۔
حالانکہ نوح خطاکار انسان تھے تو بھی یہوواہ خدا نے اُن کو راستباز کہا۔ اِس سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (پید ۷:۱؛ امثا ۱۰:۱۶؛ یسع ۲۶:۷)
کہانی نمبر ۱۰
ایک بہت بڑا طوفان
جب بارش شروع ہو گئی تو لوگ کشتی میں کیوں نہیں جا سکے؟
بارش کتنے دنوں اور کتنی راتوں تک ہوتی رہی؟ پانی کہاں تک چڑھ گیا؟
جب پانی چڑھنے لگا تو کشتی کا کیا ہوا؟
سیلاب میں فرشتوں کے بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟ جب سیلاب آیا تو بُرے فرشتوں نے کیا کِیا؟
پانچ مہینوں کے بعد کیا ہوا؟
نوح نے کوّے کو کیوں اُڑایا؟
نوح کو کیسے پتہ چلا کہ زمین خشک ہو گئی ہے؟
جب نوح اور اُن کے گھر والوں کو کشتی میں ایک سال ہو گیا تو خدا نے نوح سے کیا کہا؟
مزید سوال:
پیدایش ۷:۱۰-۲۴ کو پڑھیں۔
طوفان میں کیا کچھ تباہ ہو گیا؟ (پید ۷:۲۳)
بارش کے شروع ہونے سے لے کر زمین کے خشک ہو جانے تک کتنا عرصہ لگا؟ (پید ۷:۱۱؛ ۸:۱۳، ۱۴)
پیدایش ۸:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
پیدایش ۸:۱۷ سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ خدا نے زمین کو جس مقصد کے لئے بنایا تھا، وہ مقصد طوفان کے بعد بھی نہیں بدلا؟ (پید ۱:۲۲)
۲-پطرس ۲:۹ کو پڑھیں۔
کہانی نمبر ۱۱
پہلی دھنک
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ نوح نے کشتی سے نکل کر سب سے پہلا کام کیا کِیا؟
طوفان کے بعد خدا نے نوح کو اور اُن کے گھر والوں کو کیا حکم دیا؟
خدا نے کونسا پکا ارادہ کِیا؟
جب ہم دھنک دیکھتے ہیں تو ہمیں کیا یاد آنا چاہئے؟
مزید سوال:
پیدایش ۸:۱۸-۲۲ کو پڑھیں۔
ہم کونسی قربانیاں چڑھا سکتے ہیں تاکہ یہوواہ خدا ’راحتانگیز خوشبو لے‘ اور ہم سے خوش ہو؟ (پید ۸:۲۱؛ عبر ۱۳:۱۵، ۱۶)
یہوواہ خدا نے انسان کے دل کے بارے میں کیا کہا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (پید ۸:۲۱؛ متی ۱۵:۱۸، ۱۹؛ امثا ۴:۲۳)
پیدایش ۹:۹-۱۷ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے زمین پر رہنے والے ہر جاندار سے کیا عہد کِیا؟ (پید ۹:۱۰، ۱۱)
خدا نے سب جانداروں سے جو عہد باندھا، وہ کب تک قائم رہے گا؟ (پید ۹:۱۶)
کہانی نمبر ۱۲
ایک بہت بڑا مینار
نمرود کون تھے؟ خدا کو نمرود کیسے لگتے تھے؟
تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ لوگ اینٹیں کیوں بنا رہے ہیں؟
یہوواہ خدا کو یہ بات کیوں اچھی نہیں لگی کہ لوگ مینار بنا رہے ہیں؟
خدا نے لوگوں کو مینار بنانے سے کیسے روکا؟
لوگ جو شہر بنا رہے تھے، اُس کا کیا نام رکھا گیا؟ اِس نام کا کیا مطلب ہے؟
جب لوگ الگالگ زبانیں بولنے لگے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۱۰:۱، ۸-۱۰ کو پڑھیں۔
نمرود کونسے بُرے کام کرتے تھے؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (زبور ۱۱:۵)
پیدایش ۱۱:۱-۹ کو پڑھیں۔
لوگ مینار کیوں بنانے لگے؟ وہ اپنے اِس منصوبے میں کامیاب کیوں نہیں ہو سکتے تھے؟ (پید ۱۱:۴؛ امثا ۱۶:۱۸؛ یوح ۵:۴۴)
کہانی نمبر ۱۳
خدا کا دوست
جو لوگ شہر اُور میں رہتے تھے، وہ کس کی پوجا کرتے تھے؟
تصویر میں جو آدمی نظر آ رہا ہے، وہ کون ہے؟ وہ کب پیدا ہوئے؟ اُن کے شہر کا نام کیا تھا؟
جب ابرہام شہر اُور میں رہتے تھے تو خدا نے اُن سے کیا کہا؟
خدا کے کلام میں ابرہام کو یہوواہ خدا کا دوست کیوں کہا گیا ہے؟
جب ابرہام شہر اُور سے روانہ ہوئے تو اُن کے ساتھ کونکون گیا؟
یہوواہ خدا نے ملک کنعان میں ابرہام سے کیا کہا؟
جب ابرہام ۹۹ سال کے تھے تو خدا نے اُن سے کیا وعدہ کِیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۱۱:۲۷-۳۲ کو پڑھیں۔
لوط، ابرہام کے کیا لگتے تھے؟ (پید ۱۱:۲۷)
پیدایش ۱۱:۳۱ میں لکھا ہے کہ تارح اپنے گھر والوں کو لے کر کنعان کو روانہ ہوئے۔ لیکن ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ اصل میں ابرہام نے یہ قدم اُٹھایا تھا؟ اُنہوں نے یہ قدم کیوں اُٹھایا تھا؟ (اعما ۷:۲-۴)
پیدایش ۱۲:۱-۷ کو پڑھیں۔
شہر اُور میں یہوواہ خدا نے ابرہام کے ساتھ ایک عہد باندھا۔ پھر جب ابرہام کنعان پہنچے تو خدا نے اِس عہد میں اَور کونسا وعدہ شامل کِیا؟ (پید ۱۲:۷)
پیدایش ۱۷:۱-۸، ۱۵-۱۷ کو پڑھیں۔
جب ابرام ۹۹ سال کے تھے تو خدا نے اُن کا نام بدل کر کیا رکھا؟ خدا نے اُن کا نام کیوں بدل دیا؟ (پید ۱۷:۵)
یہوواہ خدا نے سارہ سے کیا وعدہ کِیا؟ (پید ۱۷:۱۵، ۱۶)
پیدایش ۱۸:۹-۱۹ کو پڑھیں۔
پیدایش ۱۸:۱۹ کے مطابق ایک والد کی کیا ذمہداری ہے؟ (است ۶:۶، ۷؛ افس ۶:۴)
سارہ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا، اِس سے ہم کیسے جان جاتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا سے کوئی بات نہیں چھپا سکتے؟ (پید ۱۸:۱۲، ۱۵؛ زبور ۴۴:۲۱)
کہانی نمبر ۱۴
ابرہام کا ایمان
خدا نے ابرہام سے کیا وعدہ کِیا؟ خدا نے یہ وعدہ کیسے پورا کِیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ خدا نے ابرہام کو کیا حکم دیا؟
ابرہام کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ خدا نے اُن سے کیوں کہا کہ ”اپنے بیٹے کو قربان کر دو۔“ لیکن پھر بھی اُنہوں نے کیا کِیا؟
جب ابرہام نے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے چھری اُٹھائی تو کیا ہوا؟
ابرہام کا ایمان کتنا مضبوط تھا؟
خدا نے کیا کِیا تاکہ ابرہام قربانی چڑھا سکیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۲۱:۱-۷ کو پڑھیں۔
ابرہام نے اپنے بیٹے کا ختنہ آٹھویں دن کیوں کِیا؟ (پید ۱۷:۱۰-۱۲؛ ۲۱:۴)
پیدایش ۲۲:۱-۱۸ کو پڑھیں۔
ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِضحاق ایک فرمانبردار بیٹے تھے؟ ابرہام اور اِضحاق نے موریاہ کے پہاڑ پر جو کچھ کِیا، اُس سے کس اہم واقعے کی جھلک ملتی ہے؟ (پید ۲۲:۷-۹؛ ۱-کر ۵:۷؛ فل ۲:۸، ۹)
کہانی نمبر ۱۵
لوط کی بیوی کی سزا
ابرہام اور لوط ایک دوسرے سے الگ کیوں ہو گئے؟
لوط اُس علاقے میں کیوں رہنے لگے جہاں شہر سدوم تھا؟
شہر سدوم میں کیسے لوگ رہتے تھے؟
فرشتوں نے لوط کو کیا بتایا؟
لوط کی بیوی نمک کا ستون کیوں بن گئیں؟
لوط کی بیوی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۱۳:۵-۱۳ کو پڑھیں۔
اگر دو لوگوں میں مسئلہ کھڑا ہو جائے تو وہ ابرہام کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (پید ۱۳:۸، ۹؛ روم ۱۲:۱۰؛ فل ۲:۳، ۴)
پیدایش ۱۸:۲۰-۳۳ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے ابرہام سے سدوم اور عمورہ کے بارے میں جو کچھ کہا، اِس سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح مستقبل میں بھی انصاف سے پیش آئیں گے؟ (پید ۱۸:۲۵، ۲۶؛ متی ۲۵:۳۱-۳۳)
پیدایش ۱۹:۱-۲۹ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا ہمجنسپرستی کو کیسا خیال کرتا ہے؟ (پید ۱۹:۵، ۲۴؛ احبا ۲۰:۱۳)
جب خدا نے لوط کو حکم دیا تو اُنہوں نے کیا ردِعمل دِکھایا اور جب خدا نے ابرہام کو حکم دیا تو اُنہوں نے کیا ردِعمل دِکھایا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (پید ۱۹:۱۵، ۱۶، ۱۹، ۲۰؛ ۲۲:۳)
لوقا ۱۷:۲۸-۳۲ کو پڑھیں۔
لوط کی بیوی مالودولت کو کیسا خیال کرتی تھیں؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (لو ۱۲:۱۵؛ ۱۷:۳۱، ۳۲؛ متی ۶:۱۹-۲۱، ۲۵)
۲-پطرس ۲:۶-۸ کو پڑھیں۔
لوط کی طرح ہمیں بھی شیطان کی دُنیا کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟ (حز ۹:۴؛ ۱-یوح ۲:۱۵-۱۷)
کہانی نمبر ۱۶
اِضحاق کی شادی
تصویر میں جو لڑکی اور لڑکا نظر آ رہے ہیں، اُن کا کیا نام ہے؟
ابرہام نے کیا کِیا تاکہ اِضحاق کی شادی ایک اچھی لڑکی سے ہو؟ ابرہام نے ایسا کیوں کِیا؟
خدا نے ابرہام کے نوکر کی دُعا کا جواب کیسے دیا؟
کیا ربقہ، اِضحاق سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟
اِضحاق خوش کیوں رہنے لگے؟
مزید سوال:
پیدایش ۲۴:۱-۶۷ کو پڑھیں۔
اُس واقعے پر غور کریں جب ربقہ، ابرہام کے نوکر سے کنویں پر ملیں اور بتائیں کہ ربقہ کیسی لڑکی تھیں۔ (پید ۲۴:۱۷-۲۰؛ امثا ۳۱:۱۷، ۳۱)
ابرہام نے اِضحاق کی شادی کرنے کے سلسلے میں جو کچھ کِیا، اِس سے یہوواہ خدا کے خادم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (پید ۲۴:۳۷، ۳۸؛ ۱-کر ۷:۳۹؛ ۲-کر ۶:۱۴)
اِضحاق کی طرح ہمیں بھی سوچنے اور غوروفکر کرنے کے لئے وقت کیوں نکالنا چاہئے؟ (پید ۲۴:۶۳؛ زبور ۷۷:۱۲؛ فل ۴:۸)
کہانی نمبر ۱۷
جڑواں بھائی
عیسو اور یعقوب کون تھے؟ اِن دونوں بھائیوں میں کیا فرق تھا؟
جب ابرہام مر گئے تو عیسو اور یعقوب کتنے سال کے تھے؟
عیسو نے کیا کِیا جس کی وجہ سے اُن کے امیابو بہت دُکھی ہو گئے؟
عیسو کو یعقوب پر کیوں غصہ آیا؟
اِضحاق نے یعقوب کو کیا حکم دیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۲۵:۵-۱۱، ۲۰-۳۴ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے ربقہ کے بیٹوں کے بارے میں کونسی پیشینگوئی کی؟ (پید ۲۵:۲۳)
عیسو پہلوٹھے کے حق کو کتنا اہم سمجھتے تھے؟ یعقوب پہلوٹھے کے حق کو کتنا اہم سمجھتے تھے؟ (پید ۲۵:۳۱-۳۴)
پیدایش ۲۶:۳۴، ۳۵؛ ۲۷:۱-۴۶ اور ۲۸:۱-۵ کو پڑھیں۔
یہ کیسے ظاہر ہوا کہ عیسو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کو اہم خیال نہیں کرتے تھے؟ (پید ۲۶:۳۴، ۳۵؛ ۲۷:۴۶)
یہوواہ خدا کی برکت حاصل کرنے کے لئے یعقوب کو کس بات پر عمل کرنا تھا؟ (پید ۲۸:۱-۴)
عبرانیوں ۱۲:۱۶، ۱۷ کو پڑھیں۔
جو لوگ اُن چیزوں کی قدر نہیں کرتے جن کو خدا اہم خیال کرتا ہے، اُن کا انجام کیا ہوتا ہے؟ عیسو کی مثال دے کر واضح کریں۔
کہانی نمبر ۱۸
یعقوب کی محبت
تصویر میں جو لڑکی نظر آ رہی ہے، وہ کون ہے؟ یعقوب نے کنویں پر اُن کے لئے کیا کِیا؟
یعقوب نے کیا کِیا تاکہ وہ راخل سے شادی کر سکیں؟
جب یعقوب اور راخل کی شادی کا دن آیا تو لابن نے کیا کِیا؟
یعقوب نے لابن سے کیا وعدہ کِیا تاکہ اُن کی شادی راخل سے ہو جائے؟
مزید سوال:
پیدایش ۲۹:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
حالانکہ لابن نے یعقوب کو دھوکا دیا لیکن یعقوب نے لابن سے اپنا وعدہ پورا کِیا۔ اِس سے یعقوب کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟ ہم اِس واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (پید ۲۹:۲۶-۲۸؛ متی ۵:۳۷)
یعقوب کی مثال دے کر واضح کریں کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے؟ (پید ۲۹:۲۰، ۳۰؛ غز ۸:۶)
اُن چار عورتوں کے کیا نام ہیں جن سے یعقوب کے بیٹے ہوئے؟ (پید ۲۹:۲۳، ۲۴، ۲۸، ۲۹)
کہانی نمبر ۱۹
یعقوب کے گھر والے
یعقوب اور لیاہ کے چھ بیٹوں کے نام بتائیں۔
راخل کی خادمہ بلہاہ کے دو بیٹوں کے نام کیا تھے؟
لیاہ کی خادمہ زِلفہ کے دو بیٹوں کے نام کیا تھے؟
یعقوب اور راخل کے دو بیٹوں کے نام بتائیں۔ جب راخل کا دوسرا بیٹا پیدا ہو رہا تھا تو کیا ہوا؟
تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یعقوب کے کتنے بیٹے تھے؟ یعقوب کے بیٹوں سے جو قوم بنی، اُس کو کیا کہتے ہیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۲۹:۳۲-۳۵؛ ۳۰:۱-۲۶ اور ۳۵:۱۶-۱۹ کو پڑھیں۔
جیسا کہ یعقوب کے بیٹوں کے ناموں سے ظاہر ہوتا ہے، عبرانی لڑکوں کے نام اکثر کس بنیاد پر رکھے جاتے تھے؟
پیدایش ۳۷:۳۵ کو پڑھیں۔
ہم کیسے جانتے ہیں کہ دینہ کے علاوہ یعقوب کی اَور بھی بیٹیاں تھیں؟ (پید ۳۷:۳۴، ۳۵)
کہانی نمبر ۲۰
دینہ کی غلطی
ابرہام اور اِضحاق کیوں نہیں چاہتے تھے کہ اُن کے بچے کنعانی لوگوں سے شادی کریں؟
کیا یعقوب اِس بات سے خوش تھے کہ دینہ نے کنعانی لڑکیوں سے دوستی کی تھی؟
تصویر میں جو آدمی دینہ کو دیکھ رہا ہے، وہ کون ہے؟ اُس آدمی نے کونسا بُرا کام کِیا؟
جب شمعون اور لاوی کو پتہ چلا کہ دینہ کے ساتھ کیا ہوا تھا تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
جب شمعون اور لاوی نے سکم اور باقی آدمیوں کو مار ڈالا تو کیا یعقوب خوش ہوئے؟
یعقوب اور اُن کے گھر والوں پر یہ ساری مشکل کیوں آئی؟
مزید سوال:
پیدایش ۳۴:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
سکم نے جو کچھ کِیا، وہ غلط تھا لیکن ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ اِس میں ایک حد تک دینہ کی بھی غلطی تھی؟ (گل ۶:۷)
نوجوان کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ اُنہوں نے دینہ کی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے؟ (امثا ۱۳:۲۰؛ ۱-کر ۱۵:۳۳؛ ۱-یوح ۵:۱۹)
کہانی نمبر ۲۱
یوسف کے ظالم بھائی
یوسف کے بھائی اُن سے کیوں جلتے تھے؟ یوسف کے بھائی کیا کرنا چاہتے تھے؟
روبن نے اپنے بھائیوں سے کیا کہا؟ اِس کے بعد یوسف کے بھائیوں نے کیا کِیا؟
جب یوسف کے بھائیوں نے سوداگروں کو دیکھا تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
یوسف کے بھائیوں نے کیا کِیا تاکہ یعقوب کو لگے کہ یوسف مر گئے ہیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۳۷:۱-۳۵ کو پڑھیں۔
جب کلیسیا میں کوئی شخص غلط کام کرتا ہے تو ہم یوسف کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (پید ۳۷:۲؛ احبا ۵:۱؛ ۱-کر ۱:۱۱)
یوسف کے بھائیوں نے اُن پر ظلموزیادتی کیوں کی؟ (پید ۳۷:۱۱، ۱۸؛ امثا ۲۷:۴؛ یعقو ۳:۱۴-۱۶)
جب کوئی مر جاتا ہے تو کیا رونا غلط ہے؟ یعقوب کی مثال سے واضح کریں۔ (پید ۳۷:۳۵)
کہانی نمبر ۲۲
یوسف قیدخانے میں
جب سوداگر یوسف کو مصر لے گئے تو یوسف کتنے سال کے تھے؟ مصر میں یوسف کے ساتھ کیا ہوا؟
یوسف کو قیدخانے میں کیوں ڈالا گیا؟
قیدخانے کے افسر نے یوسف کو کیا ذمہداری دی؟
یوسف نے ساقیوں کے سردار اور نان بنانے والوں کے سردار کے لئے کیا کِیا؟
جب ساقیوں کے سردار قید سے چُھوٹ گئے تو وہ کیا کرنا بھول گئے؟
مزید سوال:
پیدایش ۳۹:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
خدا نے توریت میں زناکاری سے منع کِیا۔ لیکن یوسف کے زمانے میں توریت نہیں تھی تو پھر یوسف کیسے جانتے تھے کہ زناکاری گُناہ ہے؟ (پید ۲:۲۴؛ ۲۰:۳؛ ۳۹:۹)
پیدایش ۴۰:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
ساقیوں کے سردار نے کیا خواب دیکھا اور یوسف نے خدا کی مدد سے خواب کا کیا مطلب بتایا؟ (پید ۴۰:۹-۱۳)
نان بنانے والوں کے سردار نے کیا خواب دیکھا اور یوسف نے خواب کا کیا مطلب بتایا؟ (پید ۴۰:۱۶-۱۹)
دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت یوسف کی مثال پر کیسے عمل کرتی ہے؟ (پید ۴۰:۸؛ زبور ۳۶:۹؛ یوح ۱۷:۱۷؛ اعما ۱۷:۲، ۳)
پیدایش ۴۰:۲۰، ۲۲ میں جس شخص نے سالگرہ منائی، کیا وہ یہوواہ خدا کی عبادت کرتا تھا؟ اُس کی سالگرہ پر کیا ہوا؟ اِس سے ہم سالگرہ منانے کے سلسلے میں کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟ (واعظ ۷:۱؛ مر ۶:۲۱-۲۸)
کہانی نمبر ۲۳
فرعون کے خواب
ایک رات فرعون نے کیا دیکھا؟
ساقیوں کے سردار کو یوسف کیوں یاد آئے؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ فرعون نے کونسے دو خواب دیکھے؟
یوسف نے فرعون کے خوابوں کا کیا مطلب بتایا؟
یوسف مصر میں فرعون کے بعد سب سے اہم آدمی کیوں بن گئے؟
یوسف کے بھائی مصر کیوں آئے؟ یوسف کے بھائی یوسف کو کیوں نہیں پہچان سکے؟
یوسف کو کونسے خواب یاد آئے؟ اب یوسف کیا سمجھ گئے؟
مزید سوال:
پیدایش ۴۱:۱-۵۷ کو پڑھیں۔
یوسف نے یہوواہ خدا کی بڑائی کیسے کی؟ ہم یوسف کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (پید ۴۱:۱۶، ۲۵، ۲۸؛ متی ۵:۱۶؛ ۱-پطر ۲:۱۲)
ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ مصر میں سات اچھے سالوں کا اشارہ یہوواہ کے گواہوں کی روحانی حالت کی طرف ہے جبکہ سات بُرے سالوں کا اشارہ باقی مسیحیوں کی روحانی حالت کی طرف ہے؟ (پید ۴۱:۲۹، ۳۰؛ یسع ۶۵:۱۳، ۱۴؛ عامو ۸:۱۱، ۱۲)
پیدایش ۴۲:۱-۸ اور ۵۰:۲۰ کو پڑھیں۔
کچھ ملکوں میں عہدہداروں کی عزت کرنے کے لئے اُن کے سامنے جھک کر سلام کرنے کا رواج ہے۔ کیا یہوواہ کے گواہوں کے لئے ایسا کرنا غلط ہے؟ (پید ۴۲:۶؛ روم ۱۳:۱، ۷)
کہانی نمبر ۲۴
یوسف کے بھائیوں کا اِمتحان
یوسف نے اپنے بھائیوں پر یہ الزام کیوں لگایا کہ وہ جاسوس ہیں؟
یعقوب نے بنیمین کو مصر کیوں جانے دیا؟
یوسف کا پیالہ بنیمین کے بورے میں کیسے آیا؟
یہوداہ نے یوسف سے کیا کہا تاکہ بنیمین گھر جا سکیں؟
یوسف کو کیسے پتہ چلا کہ اُن کے بھائی بدل گئے ہیں؟
مزید سوال:
پیدایش ۴۲:۹-۳۸ کو پڑھیں۔
پیدایش ۴۲:۱۸ میں یوسف نے کہا کہ ”مجھے خدا کا خوف ہے۔“ اِس سے وہ لوگ کیا سیکھ سکتے ہیں جن کو یہوواہ خدا کی تنظیم میں ذمہداریاں دی گئی ہیں؟ (نحم ۵:۱۵؛ ۲-کر ۷:۱، ۲)
پیدایش ۴۳:۱-۳۴ کو پڑھیں۔
حالانکہ روبن اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے لیکن ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوداہ اپنے بھائیوں کی نمائندگی کرتے تھے؟ (پید ۴۳:۳، ۸، ۹؛ ۴۴:۱۴، ۱۸؛ ۱-توا ۵:۲)
یوسف نے اپنے بھائیوں کا اِمتحان کیسے لیا اور اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟ (پید ۴۳:۳۳، ۳۴)
پیدایش ۴۴:۱-۳۴ کو پڑھیں۔
یوسف نے کیا کہا تاکہ اُن کے بھائی اُن کو پہچان نہ سکیں؟ (پید ۴۴:۵، ۱۵؛ احبا ۱۹:۲۶)
یہ کیسے ظاہر ہوا کہ یوسف کے بھائیوں میں حسد کرنے کا رُجحان ختم ہو گیا تھا؟ (پید ۴۴:۱۳، ۳۳، ۳۴)
کہانی نمبر ۲۵
یعقوب کا خاندان مصر میں کیوں رہنے لگا؟
جب یوسف نے اپنے بھائیوں کو بتایا کہ وہ کون ہیں تو اُن کے بھائیوں کو کیسا لگا؟
یوسف نے اپنے بھائیوں کو کونسی بات سمجھائی؟
جب فرعون کو پتہ چلا کہ یوسف کے بھائی آئے ہیں تو فرعون نے کیا کہا؟
جب یعقوب مصر میں رہنے لگے تو اُن کے خاندان میں کتنے لوگ تھے؟
خدا کے کلام میں یعقوب کے بچوں کو کیا کہا گیا ہے؟ اُن کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
مزید سوال:
پیدایش ۴۵:۱-۲۸ کو پڑھیں۔
یوسف کے ساتھ جو کچھ ہوا، اِس سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ جب لوگ خدا کے بندوں کو نقصان پہنچاتے ہیں تو یہوواہ خدا اِس نقصان سے بھی اچھا انجام نکال سکتا ہے؟ (پید ۴۵:۵-۸؛ یسع ۸:۱۰؛ فل ۱:۱۲-۱۴)
پیدایش ۴۶:۱-۲۷ کو پڑھیں۔
جب یعقوب مصر جا رہے تھے تو یہوواہ خدا نے اُن سے کیا وعدے کئے؟ (پید ۴۶:۱-۴)
کہانی نمبر ۲۶
ایوب کی وفاداری
ایوب کیسے آدمی تھے؟
شیطان کا کیا خیال تھا؟ کیا وہ ایسا کر سکا؟
یہوواہ خدا نے شیطان کو کیا کرنے کی اجازت دی؟ خدا نے یہ اجازت کیوں دی؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ ایوب کی بیوی نے اُن سے یہ کیوں کہا: ”خدا کی توہین کریں اور مر جائیں“؟
دوسری تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہوواہ خدا نے ایوب کے لئے کیا کچھ کِیا؟ خدا نے یہ سب کچھ کیوں کِیا؟
اگر ہم بھی ایوب کی طرح یہوواہ خدا کے وفادار رہیں گے تو خدا ہمارے لئے کیا کچھ کرے گا؟
مزید سوال:
ایوب ۱:۱-۲۲ کو پڑھیں۔
ہم ایوب کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (ایو ۱:۱؛ فل ۲:۱۵؛ ۲-پطر ۳:۱۴)
ایوب ۲:۱-۱۳ کو پڑھیں۔
جب شیطان، ایوب پر مصیبتیں لایا تو ایوب کے ردِعمل اور اُن کی بیوی کے ردِعمل میں کیا فرق تھا؟ (ایو ۲:۹، ۱۰؛ امثا ۱۹:۳؛ میک ۷:۷؛ ملا ۳:۱۴)
ایوب ۴۲:۱۰-۱۷ کو پڑھیں۔
ایوب کو اور یسوع مسیح کو اُن کی وفاداری کا جو اجر ملا، وہ کس لحاظ سے ملتاجلتا ہے؟ (ایو ۴۲:۱۲؛ فل ۲:۹-۱۱)
یہ جان کر ہمارا حوصلہ کیوں بڑھتا ہے کہ خدا نے ایوب کو اُن کی وفاداری کا اجر دیا؟ (ایو ۴۲:۱۰، ۱۲؛ عبر ۶:۱۰؛ یعقو ۱:۲-۴، ۱۲؛ ۵:۱۱)
کہانی نمبر ۲۷
ایک بُرا فرعون
تصویر میں جس آدمی کے ہاتھ میں کوڑا ہے، وہ کون ہے؟ اور جس آدمی کو کوڑے لگ رہے ہیں، وہ کون ہے؟
جب یوسف مر گئے تو بنیاسرائیل کے ساتھ کیا ہوا؟
مصریوں کو اسرائیلیوں سے کیوں ڈر لگنے لگا؟
فرعون نے دائیوں کو کیا حکم دیا؟
مزید سوال:
خروج ۱:۶-۲۲ کو پڑھیں۔
خدا اُس وعدے کو کیسے پورا کرنے لگا جو اُس نے ابرہام سے کِیا تھا؟ (خر ۱:۷؛ پید ۱۲:۲؛ اعما ۷:۱۷)
اسرائیلی دائیوں نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ زندگی کو قیمتی خیال کرتی تھیں؟ (خر ۱:۱۷؛ پید ۹:۶)
چونکہ دائیاں یہوواہ خدا کی وفادار رہیں اِس لئے خدا نے اُن کو کیا اجر دیا؟ (خر ۱:۲۰، ۲۱؛ امثا ۱۹:۱۷)
خدا نے وعدہ کِیا تھا کہ مسیح ابرہام کی نسل سے آئے گا۔ لیکن شیطان نے ابرہام کی نسل کو ختم کرنے کی کوشش کیسے کی؟ (خر ۱:۲۲؛ متی ۲:۱۶)
کہانی نمبر ۲۸
موسیٰ کیسے بچ گئے؟
تصویر میں جو بچہ ہے، اُس کا کیا نام ہے؟ بچے نے کس کی اُنگلی پکڑی ہوئی ہے؟
موسیٰ کی امی نے اُن کو بچانے کے لئے کیا کِیا؟
تصویر میں چھوٹی لڑکی کون ہے؟ اِس لڑکی نے کیا کِیا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ موسیٰ کے ساتھ کیا ہوگا؟
مریم نے فرعون کی بیٹی سے کیا کہا؟
فرعون کی بیٹی نے موسیٰ کی امی سے کیا کہا؟
مزید سوال:
خروج ۲:۱-۱۰ کو پڑھیں۔
موسیٰ کی امی کو موسیٰ کی تربیت کرنے کا کونسا موقع ملا؟ موسیٰ کی امی نے اپنے بیٹے کی تربیت کے سلسلے میں جو مثال قائم کی، اِس پر والدین کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (خر ۲:۹، ۱۰؛ است ۶:۶-۹؛ امثا ۲۲:۶؛ افس ۶:۴؛ ۲-تیم ۳:۱۵)
کہانی نمبر ۲۹
موسیٰ مصر سے کیوں بھاگ گئے؟
جب موسیٰ مصر میں تھے تو وہ کہاں رہتے تھے؟ لیکن موسیٰ کو کیا پتہ تھا؟
جب موسیٰ ۴۰ سال کے تھے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
موسیٰ نے ایک اسرائیلی آدمی سے کیا کہا؟ اُس آدمی نے موسیٰ کو کیا جواب دیا؟
موسیٰ ملک مصر سے کیوں بھاگ گئے؟
موسیٰ کس ملک میں چلے گئے؟ اُس ملک میں موسیٰ کس سے ملے؟
موسیٰ نے مِدیان میں ۴۰ سال تک کیا کِیا؟
مزید سوال:
خروج ۲:۱۱-۲۵ کو پڑھیں۔
یہ کیسے ظاہر ہوا کہ موسیٰ مصر کے علوم کی تعلیم پانے کے باوجود یہوواہ خدا اور اپنی قوم کے وفادار رہے تھے؟ (خر ۲:۱۱، ۱۲؛ عبر ۱۱:۲۴)
اعمال ۷:۲۲-۲۹ کو پڑھیں۔
جب موسیٰ نے اپنی طاقت سے بنیاسرائیل کو مصریوں کی غلامی سے چھڑانے کی کوشش کی تو اِس کے اچھے نتیجے نہیں نکلے۔ اِس سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (اعما ۷:۲۳-۲۵؛ ۱-پطر ۵:۶، ۱۰)
کہانی نمبر ۳۰
ایک عجیب جھاڑی
تصویر میں جو پہاڑ نظر آ رہا ہے، اُس کا کیا نام ہے؟
جب موسیٰ پہاڑ کے پاس گئے تو اُنہوں نے کونسی عجیب چیز دیکھی؟
جھاڑی میں سے کس کی آواز آئی؟ اُس نے موسیٰ سے کیا کہا؟
جب خدا نے موسیٰ سے کہا کہ ”جاؤ اور میرے بندوں کو مصر سے نکال لاؤ“ تو موسیٰ نے کیا کہا؟
خدا نے موسیٰ سے کیا کہا تاکہ موسیٰ بنیاسرائیل کو بتا سکیں کہ اُن کو کس نے بھیجا ہے؟
خدا نے موسیٰ کو کیا کرنے کی طاقت دی تاکہ لوگ جان جائیں کہ خدا نے موسیٰ کو بھیجا ہے؟
مزید سوال:
خروج ۳:۱-۲۲ کو پڑھیں۔
جب ہمیں خدا کی تنظیم کی طرف سے کوئی ذمہداری ملتی ہے تو شاید ہمیں لگے کہ ہم اِس کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ اِس صورت میں موسیٰ کی زندگی پر غور کرنے سے ہمیں کیا حوصلہ ملے گا؟ (خر ۳:۱۱، ۱۳؛ ۲-کر ۳:۵، ۶)
خروج ۴:۱-۲۰ کو پڑھیں۔
موسیٰ نے مِدیان میں ۴۰ سال گزارے۔ اِس دوران اُن کی سوچ میں کیا تبدیلی آئی؟ اِس سے وہ لوگ کیا سیکھ سکتے ہیں جو کلیسیا میں ذمہداریاں اُٹھانے کی خواہش رکھتے ہیں؟ (خر ۲:۱۱، ۱۲؛ ۴:۱۰، ۱۳؛ میک ۶:۸؛ ۱-تیم ۳:۱، ۶، ۱۰)
اگر یہوواہ خدا کی تنظیم کے ذریعے ہماری اصلاح کی جائے تو موسیٰ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُس سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (خر ۴:۱۲-۱۴؛ زبور ۱۰۳:۱۴؛ عبر ۱۲:۴-۱۱)
کہانی نمبر ۳۱
موسیٰ اور فرعون کا سامنا
جب موسیٰ اور ہارون نے بنیاسرائیل کے سامنے معجزے کئے تو بنیاسرائیل کو کس بات کا یقین ہو گیا؟
جب موسیٰ اور ہارون پہلی بار فرعون سے ملنے گئے تو اُنہوں نے فرعون سے کیا کہا؟ فرعون نے موسیٰ اور ہارون کو کیا جواب دیا؟
تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ جب ہارون نے اپنی لاٹھی زمین پر پھینکی تو کیا ہوا؟
خدا نے فرعون کو سبق سکھانے کے لئے کیا کِیا؟ فرعون نے کچھ آفتوں کے دوران کیا کِیا؟
دسویں آفت کے بعد کیا ہوا؟
مزید سوال:
خروج ۴:۲۷-۳۱ اور ۵:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
فرعون کی اِس بات کا کیا مطلب تھا کہ ”مَیں [یہوواہ] کو نہیں جانتا“؟ (خر ۵:۲؛ ۱-سمو ۲:۱۲؛ روم ۱:۲۱)
خروج ۶:۱-۱۳، ۲۶-۳۰ کو پڑھیں۔
ابرہام، اِضحاق اور یعقوب، یہوواہ خدا کا نام جانتے تھے اور اِسے استعمال بھی کرتے تھے۔ لیکن وہ اِس نام کے بارے میں کیا نہیں جانتے تھے؟ (خر ۳:۱۳، ۱۴؛ ۶:۳؛ پید ۲۲:۱۴)
یہوواہ خدا نے موسیٰ کو تب بھی بھاری ذمہداری سونپی جب موسیٰ خود کو اِس لائق نہیں سمجھتے تھے۔ اِس سے ہمارا حوصلہ کیسے بڑھتا ہے؟ (خر ۶:۱۲، ۳۰؛ لو ۲۱:۱۳-۱۵)
خروج ۷:۱-۱۳ کو پڑھیں۔
موسیٰ اور ہارون نے بڑی دلیری سے فرعون کو یہوواہ خدا کا پیغام سنایا۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (خر ۷:۲، ۳، ۶؛ اعما ۴:۲۹-۳۱)
یہوواہ خدا نے کیسے ثابت کِیا کہ وہ مصر کے دیوتاؤں سے زیادہ طاقتور ہے؟ (خر ۷:۱۲؛ ۱-توا ۲۹:۱۲)
کہانی نمبر ۳۲
دس آفتیں
تصویروں کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوواہ خدا مصر پر پہلے کونسی تین آفتیں لایا؟
پہلی تین آفتیں کنکن پر آئیں؟ باقی سات آفتیں کن پر آئیں؟
چوتھی، پانچویں اور چھٹی آفت کیا تھی؟
ساتویں، آٹھویں اور نویں آفت کیا تھی؟
دسویں آفت لانے سے پہلے یہوواہ خدا نے اسرائیلیوں کو کیا حکم دیا؟
دسویں آفت کیا تھی؟ اِس آفت کے بعد کیا ہوا؟
مزید سوال:
خروج ۷:۱۹–۸:۲۳ کو پڑھیں۔
جب تیسری آفت آئی تو مصری جادوگروں کو کیا تسلیم کرنا پڑا؟ (خر ۸:۱۸، ۱۹؛ متی ۱۲:۲۴-۲۸)
جب چوتھی آفت آئی تو یہ کیسے ثابت ہو گیا کہ یہوواہ خدا اپنے لوگوں کو بچا سکتا ہے؟ یہ جان کر ہم آنے والی ”بڑی مصیبت“ کے سلسلے میں کیا اُمید رکھ سکتے ہیں؟ (خر ۸:۲۲، ۲۳؛ مکا ۷:۱۳، ۱۴؛ ۲-توا ۱۶:۹)
خروج ۸:۲۴؛ ۹:۳، ۶، ۱۰، ۱۱، ۱۴، ۱۶، ۲۳-۲۵ اور ۱۰:۱۳-۱۵، ۲۱-۲۳ کو پڑھیں۔
فرعون مصریوں کے حاکم تھے اور جادوگر مصریوں کے مذہبی رہنما۔ آج کون لوگ اِن کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمیں اِن کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟ (خر ۸:۱۰، ۱۸، ۱۹؛ ۹:۱۴)
خروج ۹:۱۶ سے اِس بات کی وضاحت کریں کہ یہوواہ خدا نے شیطان کو ابھی تک ختم کیوں نہیں کِیا ہے۔ (حز ۳۸:۲۳)
خروج ۱۲:۲۱-۳۲ کو پڑھیں۔
فسح کی قربانی کے ذریعے بہت سے لوگوں کی جانیں کیوں بچ گئیں؟ فسح کے برّے نے کس کی عکاسی کی؟ (خر ۱۲:۲۱-۲۳؛ یوح ۱:۲۹؛ روم ۵:۱۸، ۱۹، ۲۱؛ ۱-کر ۵:۷)
کہانی نمبر ۳۳
فرعون کی ہار
اسرائیلی عورتوں اور بچوں کے علاوہ کتنے اسرائیلی آدمی مصر سے روانہ ہوئے؟ بنیاسرائیل کے ساتھ اَور کون لوگ گئے؟
فرعون کو کس بات کا افسوس ہونے لگا؟ پھر فرعون نے کیا کِیا؟
یہوواہ خدا نے کیا کِیا تاکہ مصری، بنیاسرائیل پر حملہ نہ کر سکیں؟
جب موسیٰ نے پہلی بار اپنی لاٹھی سمندر کی طرف اُٹھائی تو کیا ہوا؟ اِس کے بعد بنیاسرائیل نے کیا کِیا؟
جب مصری، بنیاسرائیل کا پیچھا کرتےکرتے سمندر کو پار کرنے لگے تو کیا ہوا؟
بنیاسرائیل نے یہوواہ خدا کا شکریہ کیسے ادا کِیا؟
مزید سوال:
خروج ۱۲:۳۳-۳۶ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے اسرائیلیوں کو اُن کی غلامی کا معاوضہ کیسے دِلوایا؟ (خر ۳:۲۱، ۲۲؛ ۱۲:۳۵، ۳۶)
خروج ۱۴:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
خروج ۱۴:۱۳، ۱۴ میں درج الفاظ پڑھ کر ہمیں ہرمجِدّون کے بارے میں کیا یقین ہو جاتا ہے؟ (۲-توا ۲۰:۱۷؛ زبور ۹۱:۸)
خروج ۱۵:۱-۸، ۲۰، ۲۱ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا کے خادموں کو گیت گا کر اُس کی بڑائی کیوں کرنی چاہئے؟ (خر ۱۵:۱، ۲؛ زبور ۱۰۵:۲، ۳؛ مکا ۱۵:۳، ۴)
مریم اور باقی اسرائیلی عورتوں نے بحرِقلزم پر خدا کی بڑائی کی۔ اِس سے وہ عورتیں کیا سیکھ سکتی ہیں جو آج یہوواہ خدا کی عبادت کرتی ہیں؟ (خر ۱۵:۲۰، ۲۱؛ زبور ۶۸:۱۱)
کہانی نمبر ۳۴
انوکھا کھانا
تصویر میں لوگ کیا جمع کر رہے ہیں؟ یہ چیز دِکھنے میں کیسی تھی؟
موسیٰ نے لوگوں کو من جمع کرنے کے بارے میں کیا کہا؟
یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کو چھٹے دن کے بارے میں کیا حکم دیا؟ خدا نے بنیاسرائیل کو یہ حکم کیوں دیا؟
جب بنیاسرائیل نے من کو ساتویں دن کے لئے رکھ لیا تو یہوواہ خدا نے کونسا معجزہ کِیا؟
یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کو کب تک من کھانے کو دیا؟
مزید سوال:
خروج ۱۶:۱-۳۶ اور گنتی ۱۱:۷-۹ کو پڑھیں۔
خروج ۱۶:۸ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اُن لوگوں کا احترام کرنا چاہئے جن کو کلیسیا میں ذمہداریاں دی گئی ہیں؟ (عبر ۱۳:۱۷)
جب بنیاسرائیل بیابان میں تھے تو یہوواہ خدا نے اُن کو ہر روز کیسے یاد دِلایا کہ وہ اُس کے رحموکرم پر ہیں؟ (خر ۱۶:۱۴-۱۶، ۳۵؛ است ۸:۲، ۳)
یسوع مسیح کے مطابق من کس کی علامت تھا؟ جو روٹی آسمان سے اُتری، اُس سے ہمیں کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ (یوح ۶:۳۱-۳۵، ۴۰)
یشوع ۵:۱۰-۱۲ کو پڑھیں۔
بنیاسرائیل نے کتنے سال تک من کھایا؟ من اُن کے لئے اِمتحان کیوں بن گیا؟ ہم اِس واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (خر ۱۶:۳۵؛ گن ۱۱:۴-۶؛ ۱-کر ۱۰:۱۰، ۱۱)
کہانی نمبر ۳۵
بنیاسرائیل کے لئے خدا کے حکم
بنیاسرائیل کچھ مہینوں تک کس جگہ پر رہے؟
یہوواہ خدا بنیاسرائیل سے کیا چاہتا تھا؟ بنیاسرائیل نے کیا جواب دیا؟
یہوواہ خدا نے موسیٰ کو پتھر کی دو تختیاں کیوں دیں؟
کیا یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کو صرف دس حکم دئے؟
یسوع مسیح نے کن دو حکموں کے بارے میں کہا تھا کہ یہ سب سے اہم حکم ہیں؟
مزید سوال:
خروج ۱۹:۱-۲۵؛ ۲۰:۱-۲۱؛ ۲۴:۱۲-۱۸ اور ۳۱:۱۸ کو پڑھیں۔
خروج ۱۹:۸ کے مطابق خود کو خدا کے لئے وقف کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟ (متی ۱۶:۲۴؛ ۱-پطر ۴:۱-۳)
استثنا ۶:۴-۶؛ احبار ۱۹:۱۸ اور متی ۲۲:۳۶-۴۰ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا کے خادم یہ کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ اُنہیں خدا سے اور پڑوسی سے محبت ہے؟ (۱-یوح ۵:۳؛ مر ۶:۳۴؛ اعما ۴:۲۰؛ روم ۱۵:۲)
کہانی نمبر ۳۶
سونے کا بُت
تصویر میں لوگ کیا کر رہے ہیں؟ وہ یہ کام کیوں کر رہے ہیں؟
یہوواہ خدا کو کیوں غصہ آیا؟ جب موسیٰ نے دیکھا کہ لوگ بُت کی پوجا کر رہے ہیں تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
موسیٰ نے کچھ آدمیوں سے کیا کہا؟
اِس کہانی سے ہم کونسا سبق سیکھتے ہیں؟
مزید سوال:
خروج ۳۲:۱-۳۵ کو پڑھیں۔
جب لوگ یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کے ساتھساتھ جھوٹے مذاہب کے رسمورواج پر چلتے ہیں تو خدا کو کیسا لگتا ہے؟ (خر ۳۲:۴-۱۰؛ ۱-کر ۱۰:۷، ۱۱)
حالانکہ خدا کے خادموں کے لئے ناچنا اور گانا غلط نہیں ہے لیکن ہمیں ایسی تفریح کا انتخاب کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟ (خر ۳۲:۱۸، ۱۹؛ افس ۵:۱۵، ۱۶؛ ۱-یوح ۲:۱۵-۱۷)
بنیلاوی نے خدا کی عبادت کو پاک رکھنے کے سلسلے میں کونسی مثال قائم کی؟ (خر ۳۲:۲۵-۲۸؛ زبور ۱۴۵:۲۰)
کہانی نمبر ۳۷
ایک خاص خیمہ
تصویر میں جو خیمہ نظر آ رہا ہے، اِس کو کیا کہتے ہیں؟ اِس خیمے میں کیا کِیا جاتا تھا؟
خدا نے یہ کیوں کہا تھا کہ ”خیمۂاجتماع کو اِس طرح بنانا کہ اِس کے حصوں کو آسانی سے الگالگ کِیا جا سکے“؟
چھوٹے کمرے میں جو صندوق ہے، اِس کو کیا کہتے ہیں؟ اِس صندوق میں کونسی چیزیں تھیں؟
یہوواہ خدا نے کن کو سردارکاہن بنایا؟ سردارکاہن کیا کام کرتے تھے؟
خیمۂاجتماع کے بڑے کمرے میں کونسی تین چیزیں تھیں؟
خیمۂاجتماع کے صحن میں کونسی دو چیزیں تھیں؟ اِن چیزوں کو کس کام کے لئے استعمال کرتے تھے؟
مزید سوال:
خروج ۲۵:۸-۴۰؛ ۲۶:۱-۳۷؛ ۲۷:۱-۸ اور ۲۸:۱ کو پڑھیں۔
شہادت کے صندوق پر بنے کروبی کس بات کی علامت تھے؟ (خر ۲۵:۲۰، ۲۲؛ گن ۷:۸۹؛ ۲-سلا ۱۹:۱۵)
خروج ۳۰:۱-۱۰، ۱۷-۲۱؛ ۳۴:۱، ۲ اور عبرانیوں ۹:۱-۵ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے اِس بات پر کیوں زور دیا کہ خیمۂاجتماع میں خدمت کرنے والے کاہن خود کو پاکصاف رکھیں؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (خر ۳۰:۱۸-۲۱؛ ۴۰:۳۰، ۳۱؛ عبر ۱۰:۲۲)
پولس رسول نے عبرانیوں کے نام اپنے خط میں کیسے واضح کِیا کہ مسیحی، خیمۂاجتماع میں عبادت کرنے اور شریعت پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں؟ (عبر ۹:۱، ۹، ۲۴-۲۶؛ ۱۰:۱)
کہانی نمبر ۳۸
بارہ جاسوس
انگور کے گچھے کو دو آدمیوں نے کیوں اُٹھایا ہے؟ یہ پھل کہاں کا ہے؟
موسیٰ نے مُلک کنعان میں ۱۲ جاسوس کیوں بھیجے؟
جب جاسوس کنعان سے واپس آئے تو دس جاسوسوں نے موسیٰ کو کیا بتایا؟
دو جاسوسوں نے کیا کہا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ یہوواہ خدا پر پکا ایمان رکھتے تھے؟ اُن کے نام کیا تھے؟
یہوواہ خدا کو بنیاسرائیل پر کیوں غصہ آیا؟ خدا نے موسیٰ سے کیا کہا؟
مزید سوال:
گنتی ۱۳:۱-۳۳ کو پڑھیں۔
موسیٰ نے جن آدمیوں کو کنعان میں جاسوسی کرنے کے لئے بھیجا، اُن کا عہدہ کیا تھا؟ اُن آدمیوں کو کیا ثابت کرنے کا موقع ملا؟ (گن ۱۳:۲، ۳، ۱۸-۲۰)
یشوع اور کالب کی رائے باقی جاسوسوں کی رائے سے فرق کیوں تھی؟ اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (گن ۱۳:۲۸-۳۰؛ متی ۱۷:۲۰؛ ۲-کر ۵:۷)
گنتی ۱۴:۱-۳۸ کو پڑھیں۔
ہمیں اُن لوگوں کے خلاف کیوں نہیں بڑبڑانا چاہئے جو یہوواہ خدا کی تنظیم کی طرف سے ہماری رہنمائی کرتے ہیں؟ (گن ۱۴:۲، ۳، ۲۷؛ متی ۲۵:۴۰، ۴۵؛ ۱-کر ۱۰:۱۰)
گنتی ۱۴:۲۴ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کو اپنے ہر خادم کی ذات میں دلچسپی ہے؟ (۱-سلا ۱۹:۱۸؛ امثا ۱۵:۳)
کہانی نمبر ۳۹
ہارون کی لاٹھی پر پھول کیوں اُگے؟
بنیاسرائیل میں کونکون موسیٰ اور ہارون کے خلاف ہو گئے؟ اِن لوگوں نے موسیٰ سے کیا کہا؟
موسیٰ نے قورح اور بنیاسرائیل کے ۲۵۰ سرداروں سے کیا کہا؟
موسیٰ نے بنیاسرائیل سے کیا کہا؟ اِس کے بعد کیا ہوا؟
قورح اور اُن کے ۲۵۰ ساتھیوں کے ساتھ کیا ہوا؟
ہارون کے بیٹے الیعزر نے قورح اور اُن کے ۲۵۰ ساتھیوں کے بخوردانوں کے ساتھ کیا کِیا؟ یہوواہ خدا نے الیعزر کو یہ کام کیوں دیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوواہ خدا نے ہارون کی لاٹھی پر پھول کیوں اُگائے؟
مزید سوال:
گنتی ۱۶:۱-۴۹ کو پڑھیں۔
قورح اور اُن کے ساتھیوں نے کیا کِیا؟ یہ خدا کے خلاف بغاوت کرنے کے برابر کیوں تھا؟ (گن ۱۶:۹، ۱۰، ۱۸؛ ۲-توا ۲۶:۱۸؛ امثا ۱۱:۲)
قورح اور ’جماعت کے ۲۵۰ سرداروں‘ نے اپنے دل میں کس غلط سوچ کو بڑھنے دیا؟ (گن ۱۶:۱-۳؛ امثا ۱۵:۳۳)
گنتی ۱۷:۱-۱۱ کو پڑھیں۔
خدا نے کیا واضح کرنے کے لئے ہارون کی لاٹھی پر پھول اُگائے؟ یہوواہ خدا نے یہ حکم کیوں دیا کہ ہارون کی لاٹھی کو عہد کے صندوق میں رکھا جائے؟ (گن ۱۷:۵، ۸، ۱۰)
ہم اُس واقعے سے کونسا اہم سبق سیکھ سکتے ہیں جب ہارون کی لاٹھی پر پھول اُگے تھے؟ (گن ۱۷:۱۰؛ اعما ۲۰:۲۸؛ فل ۲:۱۴؛ عبر ۱۳:۱۷)
کہانی نمبر ۴۰
چٹان سے پانی
جب بنیاسرائیل بیابان میں تھے تو یہوواہ خدا نے اُن کا خیال کیسے رکھا؟
جب بنیاسرائیل قادس پہنچے تو اُنہوں نے موسیٰ سے کیا شکایت کی؟
یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کو پانی کیسے دیا؟
تصویر میں جو آدمی اپنی طرف اشارہ کر رہا ہے، وہ کون ہے؟ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟
یہوواہ خدا کس وجہ سے موسیٰ اور ہارون سے ناراض ہوا؟ اُس نے موسیٰ اور ہارون کو کیا سزا دی؟
کوہِہور پر کیا ہوا؟ ہارون کے بعد کون بنیاسرائیل کے سردارکاہن بنے؟
مزید سوال:
گنتی ۲۰:۱-۱۳، ۲۲-۲۹ اور استثنا ۲۹:۵ کو پڑھیں۔
ہم اِس بات سے کیا سیکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے بیابان میں بنیاسرائیل کی ضروریات پوری کیں؟ (است ۲۹:۵؛ متی ۶:۳۱؛ عبر ۱۳:۵؛ یعقو ۱:۱۷)
جب موسیٰ اور ہارون نے لوگوں کے سامنے یہوواہ خدا کی بڑائی نہ کی تو یہوواہ خدا کو کیسا لگا؟ (گن ۲۰:۱۲؛ ۱-کر ۱۰:۱۲؛ مکا ۴:۱۱)
جب یہوواہ خدا نے موسیٰ کی اصلاح کی تو موسیٰ نے کیا ردِعمل دِکھایا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (گن ۱۲:۳؛ ۲۰:۱۲، ۲۷، ۲۸؛ است ۳۲:۴؛ عبر ۱۲:۷-۱۱)
کہانی نمبر ۴۱
تانبے کا سانپ
تصویر میں جو لمبا ڈنڈا نظر آ رہا ہے، اُس پر کیا لٹکا ہوا ہے؟ یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کیوں کہا کہ ”اِس کو ایک ڈنڈے پر لٹکا دو“؟
بنیاسرائیل نے کیا کہا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ناشکرے تھے؟
جب یہوواہ خدا نے سانپ بھیجے تو لوگوں نے موسیٰ سے کیا کہا؟
یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کیوں کہا کہ ”تانبے کا ایک سانپ بناؤ“؟
ہم اِس کہانی سے کونسی اہم بات سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
گنتی ۲۱:۴-۹ کو پڑھیں۔
ہمیں خدا کی نعمتوں کو کیسا خیال نہیں کرنا چاہئے؟ بنیاسرائیل کی مثال دے کر بتائیں۔ (گن ۲۱:۵، ۶؛ روم ۲:۴)
بنیاسرائیل تانبے کے سانپ کو کس لئے استعمال کرنے لگے؟ بادشاہ حزقیاہ نے تانبے کے سانپ کے ساتھ کیا کِیا؟ (گن ۲۱:۹؛ ۲-سلا ۱۸:۱-۴)
یوحنا ۳:۱۴، ۱۵ کو پڑھیں۔
تانبے کے سانپ اور یسوع مسیح میں کونسی مشابہتیں پائی جاتی ہیں؟ (گل ۳:۱۳؛ ۱-پطر ۲:۲۴)
کہانی نمبر ۴۲
بلعام کی گدھی
بلق کون تھے؟ اُنہوں نے بلعام کے پاس اپنے آدمی کیوں بھیجے؟
بلعام کی گدھی زمین پر کیوں بیٹھ گئی؟
بلعام کی گدھی نے کیا کہا؟
فرشتے نے بلعام سے کیا کہا؟
جب بلعام نے بنیاسرائیل کو بددُعا دینے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟
مزید سوال:
گنتی ۲۱:۲۱-۳۵ کو پڑھیں۔
بنیاسرائیل نے اموریوں کے بادشاہ سیحون اور بسن کے بادشاہ عوج سے جنگ کیوں کی؟ (گن ۲۱:۲۱-۲۳، ۳۳، ۳۴)
گنتی ۲۲:۱-۴۰ کو پڑھیں۔
بلعام نے بنیاسرائیل کو بددُعا دینے کی کوشش کیوں کی؟ ہم اِس واقعے سے کونکون سے سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (گن ۲۲:۱۶، ۱۷؛ امثا ۶:۱۶، ۱۸؛ ۲-پطر ۲:۱۵؛ یہوداہ ۱۱)
گنتی ۲۳:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
اگرچہ بلعام کی باتوں سے لگتا تھا کہ وہ خدا کے خادم تھے لیکن اُن کے کاموں سے کیا ظاہر ہوا؟ (گن ۲۳:۳، ۱۱-۱۴؛ ۱-سمو ۱۵:۲۲)
گنتی ۲۴:۱-۲۵ کو پڑھیں۔
اِس واقعے کو پڑھ کر کس بات پر ہمارا ایمان مضبوط ہو جاتا ہے؟ (گن ۲۴:۱۰؛ یسع ۵۴:۱۷)
کہانی نمبر ۴۳
بنیاسرائیل کا نیا سردار
تصویر میں موسیٰ کے ساتھ جو دو آدمی کھڑے ہیں، وہ کون ہیں؟
یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کیا کہا؟
موسیٰ کوہِنبو پر کیوں چڑھے؟ کوہِنبو پر یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کیا کہا؟
جب موسیٰ مرے تو وہ کتنے سال کے تھے؟
بنیاسرائیل کیوں روئے؟ بنیاسرائیل کس بات پر خوش ہوئے؟
مزید سوال:
گنتی ۲۷:۱۲-۲۳ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے یشوع کو کونسی بھاری ذمہداری سونپی؟ ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ خدا آج بھی اپنے لوگوں کا خیال رکھتا ہے؟ (گن ۲۷:۱۵-۱۹؛ اعما ۲۰:۲۸؛ عبر ۱۳:۷)
استثنا ۳:۲۳-۲۹ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے موسیٰ اور ہارون کو ملک کنعان میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (است ۳:۲۵-۲۷؛ گن ۲۰:۱۲، ۱۳)
استثنا ۳۱:۱-۸، ۱۴-۲۳ کو پڑھیں۔
موسیٰ نے بنیاسرائیل سے جو آخری باتیں کہیں، اُن سے کیسے ظاہر ہوا کہ اُنہوں نے خدا کی طرف سے ملنے والی اصلاح کو قبول کِیا تھا؟ (است ۳۱:۶-۸، ۲۳)
استثنا ۳۲:۴۵-۵۲ کو پڑھیں۔
خدا کے کلام میں جو کچھ لکھا ہے، ہمیں اُسے کتنا اہم خیال کرنا چاہئے؟ (است ۳۲:۴۶، ۴۷؛ احبا ۱۸:۵؛ عبر ۴:۱۲)
استثنا ۳۴:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
حالانکہ موسیٰ نے یہوواہ خدا کو کبھی نہیں دیکھا تھا لیکن استثنا ۳۴:۱۰ سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟ (خر ۳۳:۱۱، ۲۰)
کہانی نمبر ۴۴
راحب کی بہادری
راحب کس شہر میں رہتی تھیں؟
تصویر میں جو آدمی نظر آ رہے ہیں، وہ کون ہیں؟ وہ یریحو میں کیوں گئے؟
یریحو کے بادشاہ نے راحب کو کیا حکم دیا؟ راحب نے کیا جواب دیا؟
راحب نے دو جاسوسوں کی مدد کیسے کی؟ راحب نے جاسوسوں سے کیا وعدہ لیا؟
جاسوسوں نے راحب سے کیا کہا؟
مزید سوال:
یشوع ۲:۱-۲۴ کو پڑھیں۔
خروج ۲۳:۲۷ میں درج یہوواہ خدا کا وعدہ اُس وقت کیسے پورا ہوا جب بنیاسرائیل یریحو پر حملہ کرنے گئے؟ (یشو ۲:۹-۱۱)
عبرانیوں ۱۱:۳۱ کو پڑھیں۔
راحب کی مثال سے کیسے واضح ہوتا ہے کہ خدا پر مضبوط ایمان رکھنا بہت ضروری ہے؟ (روم ۱:۱۷؛ عبر ۱۰:۳۹؛ یعقو ۲:۲۵)
کہانی نمبر ۴۵
دریا کا پانی کہاں گیا؟
یہوواہ خدا نے کیا کِیا تاکہ بنیاسرائیل دریائےیردن کو پار کر سکیں؟
کاہنوں کو یہوواہ خدا پر بھروسا کرنے کی ضرورت کیوں تھی؟
بارہ پتھروں کا ڈھیر کس بات کی یادگار تھا؟
جب کاہن دریائےیردن میں سے باہر آئے تو کیا ہوا؟
مزید سوال:
یشوع ۳:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا کی مدد اور برکت حاصل کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ (یشو ۳:۱۳، ۱۵؛ امثا ۳:۵؛ یعقو ۲:۲۲، ۲۶)
جب بنیاسرائیل دریائےیردن پار کرنے والے تھے تو دریا کا پانی کتنا چڑھا ہوا تھا؟ اِس بات کی وجہ سے یہوواہ خدا کے نام کی بڑائی کیسے ہوئی؟ (یشو ۳:۱۵؛ ۴:۱۸، ۲۳، ۲۴؛ زبور ۶۶:۵-۷)
یشوع ۴:۱-۱۸ کو پڑھیں۔
جلجال میں دریائےیردن کے ۱۲ پتھروں کا ڈھیر کس مقصد کے لئے لگایا گیا تھا؟ (یشو ۴:۴-۷، ۱۹-۲۴)
کہانی نمبر ۴۶
یریحو کی دیواریں
فوجیوں اور کاہنوں نے چھ دن تک کیا کِیا؟
فوجیوں اور کاہنوں نے ساتویں دن کیا کِیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یریحو کی دیواروں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
ایک گھر کی کھڑکی سے لال رسی کیوں لٹک رہی ہے؟
فوجیوں نے یریحو کے لوگوں اور شہر کے ساتھ کیا کِیا؟ فوجیوں نے سونے، چاندی، تانبے اور لوہے کی چیزوں کے ساتھ کیا کِیا؟
یشوع نے اُن دو آدمیوں سے کیا کہا جنہوں نے یریحو کی جاسوسی کی تھی؟
مزید سوال:
یشوع ۶:۱-۲۵ کو پڑھیں۔
بنیاسرائیل نے ساتویں دن یریحو کے گِرد ایک نہیں بلکہ سات چکر لگائے۔ اِس آخری زمانے میں ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں اِس نمونے پر کیسے عمل کر رہے ہیں؟ (یشو ۶:۱۵، ۱۶؛ متی ۲۴:۱۴؛ ۱-کر ۹:۱۶؛ ۱-تیم ۴:۱۰)
یشوع ۶:۲۶ میں جو پیشینگوئی کی گئی تھی، وہ ۵۰۰ سال بعد کیسے پوری ہوئی؟ اِس سے ہم خدا کے کلام کے بارے میں کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟ (۱-سلا ۱۶:۳۴؛ یسع ۵۵:۱۱)
کہانی نمبر ۴۷
چوری کا انجام
تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اُس آدمی کا کیا نام ہے جو چیزیں چھپا رہا ہے؟ جو لوگ اُس آدمی کی مدد کر رہے ہیں، وہ کون ہیں؟
عکن اور اُن کے گھر والوں نے جو کام کِیا، وہ بُرا کیوں تھا؟
جب یشوع نے یہوواہ خدا سے پوچھا کہ ”ہم کیوں ہار گئے“ تو یہوواہ خدا نے کیا جواب دیا؟
جب پتہ چلا کہ عکن اور اُن کے گھر والوں نے چوری کی ہے تو لوگوں نے اُن کے ساتھ کیا کِیا؟
اِس کہانی سے ہم کونسا اہم سبق سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
یشوع ۷:۱-۲۶ کو پڑھیں۔
یشوع کی دُعا سے اُن کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟ (یشو ۷:۷-۹؛ زبور ۱۱۹:۱۴۵؛ ۱-یوح ۵:۱۴)
عکن کے واقعے سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟ ہم اِس واقعے سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (یشو ۷:۱۱، ۱۴، ۱۵؛ امثا ۱۵:۳؛ ۱-تیم ۵:۲۴؛ عبر ۴:۱۳)
یشوع ۸:۱-۲۹ کو پڑھیں۔
کلیسیا کو پاک رکھنے کے سلسلے میں ہم سب پر کونسی ذمہداری آتی ہے؟ (یشو ۷:۱۳؛ احبا ۵:۱؛ امثا ۲۸:۱۳)
کہانی نمبر ۴۸
سمجھدار جبعونی
جبعونی ملک کنعان کے باقی لوگوں سے فرق کیوں تھے؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جبعونیوں نے کیا کِیا؟ اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟
یشوع اور بنیاسرائیل کے سرداروں نے جبعونیوں سے کیا وعدہ کِیا؟ لیکن تین دن کے بعد اُن کو کیا پتہ چلا؟
جب دوسرے بادشاہوں نے سنا کہ جبعونیوں نے بنیاسرائیل سے صلح کر لی ہے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
یشوع ۹:۱-۲۷ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل سے کہا تھا کہ ’کنعان کے سب باشندوں کو نیستونابود کر دینا‘ لیکن اُس نے جبعونیوں کی جان بخش دی۔ اِس سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ (یشو ۹:۲۲، ۲۴؛ متی ۹:۱۳؛ اعما ۱۰:۳۴، ۳۵؛ ۲-پطر ۳:۹)
یشوع نے جبعونیوں سے اپنا وعدہ پورا کِیا۔ اِس طرح اُنہوں نے ہمارے لئے کونسی مثال قائم کی؟ (یشو ۹:۱۵، ۱۸، ۱۹؛ متی ۵:۳۷؛ افس ۴:۲۵)
یشوع ۱۰:۱-۵ کو پڑھیں۔
بڑی بِھیڑ کس لحاظ سے جبعونیوں کی طرح ہے؟ اِس وجہ سے کون بڑی بِھیڑ کو اپنا نشانہ بناتا ہے؟ (یشو ۱۰:۴؛ زک ۸:۲۳؛ متی ۲۵:۳۵-۴۰؛ مکا ۱۲:۱۷)
کہانی نمبر ۴۹
سورج رُک گیا
تصویر میں یشوع کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟
یہوواہ خدا نے یشوع اور اُن کے فوجیوں کی مدد کیسے کی؟
یشوع نے کتنے بادشاہوں کو ہرایا؟ اِس میں کتنے سال لگے؟
یشوع نے کنعان کو بنیاسرائیل کے قبیلوں میں کیوں بانٹ دیا؟
جب یشوع مرے تو وہ کتنے سال کے تھے؟ اِس کے بعد بنیاسرائیل نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
یشوع ۱۰:۶-۱۵ کو پڑھیں۔
یہ جان کر ہمارا حوصلہ کیوں بڑھتا ہے کہ یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کی خاطر سورج اور چاند کو روک دیا تھا؟ (یشو ۱۰:۸، ۱۰، ۱۲، ۱۳؛ زبور ۱۸:۳؛ امثا ۱۸:۱۰)
یشوع ۱۲:۷-۲۴ کو پڑھیں۔
کنعان کے ۳۱ بادشاہوں کو اصل میں کس نے شکست دی تھی؟ ہم اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یشو ۱۲:۷؛ ۲۴:۱۱-۱۳؛ است ۳۱:۸؛ لو ۲۱:۹، ۲۵-۲۸)
یشوع ۱۴:۱-۵ کو پڑھیں۔
ملک کنعان بنیاسرائیل کے قبیلوں میں کس طرح تقسیم کِیا گیا؟ اِس سے ہم اُس میراث کے بارے میں کِیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں جو ہمیں فردوس میں ملے گی؟ (یشو ۱۴:۲؛ یسع ۶۵:۲۱؛ حز ۴۷:۲۱-۲۳؛ ۱-کر ۱۴:۳۳)
قضاۃ ۲:۸-۱۳ کو پڑھیں۔
یشوع کی طرح آج کون اِس بات کا خیال رکھ رہے ہیں کہ یہوواہ کے خادم سیدھی راہ پر چلتے رہیں؟ (قضا ۲:۸، ۱۰، ۱۱؛ متی ۲۴:۴۵-۴۷؛ ۲-تھس ۲:۳-۶؛ طط ۱:۷-۹؛ مکا ۱:۱؛ ۲:۱، ۲)
کہانی نمبر ۵۰
دو بہادر عورتیں
خدا کے کلام میں کن کو قاضی کہا گیا ہے؟ کچھ قاضیوں کے نام بتائیں۔
دبورہ کیا تھیں؟ وہ کیا کرتی تھیں؟
دبورہ نے برق کو یہوواہ خدا کی طرف سے کیا پیغام دیا؟ جیت کا اعزاز کس کو ملا؟
ہم کیسے جانتے ہیں کہ یاعیل ایک بہادر عورت تھیں؟
بادشاہ یابین کی موت کے بعد کیا ہوا؟
مزید سوال:
قضاۃ ۲:۱۴-۲۲ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا کا غصہ بنیاسرائیل پر کیوں بھڑکا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (قضا ۲:۲۰؛ امثا ۳:۱، ۲؛ حز ۱۸:۲۱-۲۳)
قضاۃ ۴:۱-۲۴ کو پڑھیں۔
مسیحی عورتیں ایمان اور بہادری کے سلسلے میں دبورہ اور یاعیل سے کیا سیکھ سکتی ہیں؟ (قضا ۴:۴، ۸، ۹، ۱۴، ۲۱، ۲۲؛ امثا ۳۱:۳۰؛ ۱-کر ۱۶:۱۳)
قضاۃ ۵:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ دبورہ اور برق نے جو گیت گایا، وہ ہرمجِدّون کی جنگ کے سلسلے میں ایک دُعا بھی ہے؟ (قضا ۵:۳، ۳۱؛ ۱-توا ۱۶:۸-۱۰؛ مکا ۷:۹، ۱۰؛ ۱۶:۱۶؛ ۱۹:۱۹-۲۱)
کہانی نمبر ۵۱
روت اور نعومی
نعومی ملک موآب میں کیوں رہنے لگیں؟
روت اور عرفہ کون تھیں؟
جب نعومی نے روت اور عرفہ سے کہا کہ ”واپس چلی جاؤ“ تو عرفہ نے کیا کِیا؟ لیکن روت نے کیا کِیا؟
بوعز کون تھے؟ اُنہوں نے روت اور نعومی کی مدد کیسے کی؟
بوعز اور روت کے بیٹے کا کیا نام تھا؟ ہمیں یہ نام کیوں یاد رکھنا چاہئے؟
مزید سوال:
روت ۱:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
روت نے کیا کہا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نعومی سے بہت پیار کرتی تھیں؟ (روت ۱:۱۶، ۱۷)
روت نے نعومی کے ساتھ جو رویہ رکھا، یہ اُس رویے سے کیسے ملتاجلتا ہے جو یسوع مسیح کی ”اَور بھی بھیڑیں“ ممسوح مسیحیوں کے ساتھ رکھتی ہیں؟ (یوح ۱۰:۱۶؛ زک ۸:۲۳)
روت ۲:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
جوان عورتیں روت سے کیا سیکھ سکتی ہیں؟ (روت ۲:۱۷، ۱۸؛ امثا ۲۳:۲۲؛ ۳۱:۱۵)
روت ۳:۵-۱۳ کو پڑھیں۔
جب روت کسی جوان آدمی سے شادی کرنے کی بجائے بوعز سے شادی کرنے کو تیار ہو گئیں تو بوعز کا ردِعمل کیا تھا؟
روت سے ہم محبت کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (روت ۳:۱۰؛ ۱-کر ۱۳:۴، ۵)
روت ۴:۷-۱۷ کو پڑھیں۔
مسیحی مرد بوعز کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (روت ۴:۹، ۱۰؛ ۱-تیم ۳:۱، ۱۲، ۱۳؛ ۵:۸)
کہانی نمبر ۵۲
چھوٹی فوج کی جیت
بنیاسرائیل پر کون لوگ ظلم کر رہے تھے؟ بنیاسرائیل پر یہ مصیبت کیوں آئی؟
یہوواہ خدا نے جدعون سے کیوں کہا کہ ”تمہاری فوج میں بہت زیادہ آدمی ہیں“؟
جب جدعون نے اُن آدمیوں کو گھر بھیج دیا جن کو مِدیانیوں سے ڈر لگ رہا تھا تو اُن کی فوج میں کتنے آدمی رہ گئے؟
یہوواہ خدا نے جدعون سے کیا کہا جس کی وجہ سے جدعون کی فوج میں صرف ۳۰۰ آدمی رہ گئے؟ (تصویر کو دیکھ کر بتائیں۔)
جدعون نے اپنے ۳۰۰ فوجیوں کے ساتھ کیا کِیا؟ بنیاسرائیل جنگ کیسے جیتے؟
مزید سوال:
قضاۃ ۶:۳۶-۴۰ کو پڑھیں۔
جدعون نے یہوواہ خدا کی مرضی جاننے کے لئے کیا کِیا؟
ہم یہوواہ خدا کی مرضی جاننے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ (امثا ۲:۳-۶؛ متی ۷:۷-۱۱؛ ۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷)
قضاۃ ۷:۱-۲۵ کو پڑھیں۔
ہم اُن ۳۰۰ فوجیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں جو باقی فوجیوں کی نسبت چوکس رہے؟ (قضا ۷:۳، ۶؛ روم ۱۳:۱۱، ۱۲؛ افس ۵:۱۵-۱۷)
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح ۳۰۰ فوجیوں نے اپنے سردار جدعون کے کاموں پر غور کرنے سے سیکھا، اُسی طرح ہم اپنے سردار یسوع مسیح کی مثال پر غور کرنے سے سیکھ سکتے ہیں؟ (قضا ۷:۱۷؛ متی ۱۱:۲۹، ۳۰؛ ۲۸:۱۹، ۲۰؛ ۱-پطر ۲:۲۱)
قضاۃ ۷:۲۱ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کی تنظیم کی طرف سے ہمیں جو بھی ذمہداری دی جاتی ہے، ہمیں اُس کو خوشی سے پورا کرنا چاہئے؟ (۱-کر ۱۲:۱۴-۱۸؛ یعقو ۴:۱۰)
قضاۃ ۸:۱-۳ کو پڑھیں۔
اگر ہمارا کسی مسیحی سے اختلاف ہو جائے تو ہم اُس واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں جب جدعون اور اِفرائیمیوں میں اختلاف ہو گیا تھا؟ (امثا ۱۵:۱؛ متی ۵:۲۳، ۲۴؛ متی ۱۸:۴)
کہانی نمبر ۵۳
اِفتاح کا وعدہ
اِفتاح کون تھے؟ اُن کے زمانے میں بنیاسرائیل نے کیا کِیا؟
اِفتاح نے یہوواہ خدا سے کیا وعدہ کِیا؟
جب اِفتاح جنگ جیت کر واپس آئے تو وہ دُکھی کیوں ہو گئے؟
اِفتاح کی بیٹی نے اپنے ابو سے کیا کہا؟
لوگ اِفتاح کی بیٹی سے کیوں پیار کرتے تھے؟
مزید سوال:
قضاۃ ۱۰:۶-۱۸ کو پڑھیں۔
بنیاسرائیل نے باربار یہوواہ خدا سے بےوفائی کی۔ اِس سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (قضا ۱۰:۶، ۱۵، ۱۶؛ روم ۱۵:۴؛ مکا ۲:۱۰)
قضاۃ ۱۱:۱-۱۱، ۲۹-۴۰ کو پڑھیں۔
خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ اِفتاح نے اپنی بیٹی کو ’سوختنی قربانی کے طور پر گزرانا۔‘ ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اِفتاح نے اپنی بیٹی کو آگ میں جلا دیا تھا؟ (قضا ۱۱:۳۱؛ احبا ۱:۱۲، ۱۳؛ است ۱۸:۱۰، ۱۲)
اِفتاح نے کس مفہوم میں اپنی بیٹی کو یہوواہ خدا کے لئے قربان کِیا؟
اِفتاح نے یہوواہ خدا سے جو وعدہ کِیا، اُسے پورا بھی کِیا۔ اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (قضا ۱۱:۳۵، ۳۹؛ واعظ ۵:۴، ۵؛ متی ۱۶:۲۴)
اِفتاح کی بیٹی نے پوری زندگی یہوواہ خدا کی خدمت کی۔ اِس سلسلے میں نوجوان مسیحی اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (قضا ۱۱:۳۶؛ متی ۶:۳۳؛ فل ۳:۸)
کہانی نمبر ۵۴
سب سے طاقتور آدمی
سب سے طاقتور آدمی کا کیا نام تھا؟ اُن کو اِتنی زیادہ طاقت کس نے دی تھی؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ سمسون نے ببر شیر کے ساتھ کیا کِیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ سمسون، دلیلہ کو کیا بتا رہے ہیں؟ اِس کے بعد فلستیوں نے سمسون کے ساتھ کیا کِیا؟
سمسون کے ساتھ ۳۰۰۰ فلستی کیسے مر گئے؟
مزید سوال:
قضاۃ ۱۳:۱-۱۴ کو پڑھیں۔
والدین بچوں کی پرورش کرنے کے سلسلے میں منوحہ اور اُن کی بیوی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (قضا ۱۳:۸؛ زبور ۱۲۷:۳؛ افس ۶:۴)
قضاۃ ۱۴:۵-۹ اور ۱۵:۹-۱۶ کو پڑھیں۔
سمسون نے یہوواہ خدا کی پاک روح کی مدد سے ببرشیر کو مار ڈالا، نئی رسیاں توڑ دیں اور گدھے کے جبڑے سے ۱۰۰۰ فلستی مار دئے۔ اِس سے یہوواہ خدا کی پاک روح کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے؟ (قضا ۱۴:۶؛ ۱۵:۱۴، ۱۵)
خدا کی پاک روح ہماری مدد کس طرح کرتی ہے؟ (زک ۴:۶؛ اعما ۴:۳۱)
قضاۃ ۱۶:۱۸-۳۱ کو پڑھیں۔
سمسون پر بُری دوستی کا کیا اثر ہوا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (قضا ۱۶:۱۸، ۱۹؛ ۱-کر ۱۵:۳۳)
کہانی نمبر ۵۵
سموئیل کی وفاداری
تصویر میں جو بچہ ہے، اُس کا کیا نام ہے؟ تصویر میں باقی لوگ کون ہیں؟
حنّہ نے خیمۂاجتماع میں جا کر کیا دُعا کی؟ یہوواہ خدا نے حنّہ کی دُعا کیسے سنی؟
جب سموئیل کے امیابو اُن کو خیمۂاجتماع میں چھوڑنے آئے تو سموئیل کتنے سال کے تھے؟ سموئیل کی امی ہر سال اُن کے لئے کیا لاتی تھیں؟
عیلی کے بیٹوں کے کیا نام تھے؟ وہ کیسے آدمی تھے؟
جب سموئیل خیمۂاجتماع میں سو رہے تھے تو یہوواہ خدا نے کیا کِیا؟ یہوواہ خدا نے سموئیل کو کیا بتایا؟
سموئیل بڑے ہو کر کیا بنے؟ جب سموئیل بوڑھے ہو گئے تو بنیاسرائیل نے اُن سے کیا کہا؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۱:۱-۲۸ کو پڑھیں۔
شوہر خدا کی عبادت میں پیشوائی کرنے کے سلسلے میں القانہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سمو ۱:۳، ۲۱؛ متی ۶:۳۳)
جب ہمیں مسئلوں کا سامنا ہوتا ہے تو ہم حنّہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (۱-سمو ۱:۱۰، ۱۱؛ زبور ۵۵:۲۲؛ روم ۱۲:۱۲)
۱-سموئیل ۲:۱۱-۳۶ کو پڑھیں۔
عیلی نے کیسے ظاہر کِیا کہ اُنہیں یہوواہ خدا سے زیادہ اپنے بیٹے عزیز تھے؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سمو ۲:۲۲-۲۴، ۲۷، ۲۹؛ است ۲۱:۱۸-۲۱؛ متی ۱۰:۳۶، ۳۷)
۱-سموئیل ۴:۱۶-۱۸ کو پڑھیں۔
عیلی کو میدانِجنگ سے کونسی چار بُری خبریں ملیں؟ اِن خبروں کا عیلی پر کیا اثر ہوا؟
۱-سموئیل ۸:۴-۹ کو پڑھیں۔
بنیاسرائیل نے یہوواہ خدا کی توہین کیسے کی؟ خدا کی بادشاہت کے وفادار رہنے میں کیا کچھ شامل ہے؟ (۱-سمو ۸:۵، ۷؛ یوح ۱۷:۱۶؛ یعقو ۴:۴)
کہانی نمبر ۵۶
بنیاسرائیل کا پہلا بادشاہ
تصویر میں سموئیل کیا کر رہے ہیں؟ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟
یہوواہ خدا ساؤل کو کیوں پسند کرتا تھا؟ آپ ساؤل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
ساؤل کے بیٹے کا کیا نام تھا اور اُس نے کیا کچھ کِیا؟
جب سموئیل کو آنے میں دیر ہو گئی تو ساؤل نے قربانی کیوں چڑھا دی؟
ہم ساؤل کی کہانی سے کونسے دو سبق سیکھتے ہیں؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۹:۱۵-۲۱ اور ۱۰:۱۷-۲۷ کو پڑھیں۔
ساؤل خود کو بڑا نہیں سمجھتے تھے۔ یہ رُجحان اُن کے لئے اُس وقت کیسے فائدہمند رہا جب کچھ آدمیوں نے اُن کو حقیر جانا؟ (۱-سمو ۹:۲۱؛ ۱۰:۲۱، ۲۲، ۲۷؛ امثا ۱۷:۲۷)
۱-سموئیل ۱۳:۵-۱۴ کو پڑھیں۔
ساؤل نے جلجال میں کونسا گُناہ کِیا؟ (۱-سمو ۱۰:۸؛ ۱۳:۸، ۹، ۱۳)
۱-سموئیل ۱۵:۱-۳۵ کو پڑھیں۔
ساؤل نے عمالیقیوں کے بادشاہ اجاج کے سلسلے میں کونسا سنگین گُناہ کِیا؟ (۱-سمو ۱۵:۲، ۳، ۸، ۹، ۲۲)
جب سموئیل نے ساؤل کی اصلاح کی تو ساؤل کیا صفائیاں دینے لگے؟ (۱-سمو ۱۵:۲۴)
جب ہماری اصلاح کی جاتی ہے تو ہمیں کس بات سے خبردار رہنا چاہئے؟ (۱-سمو ۱۵:۱۹-۲۱؛ زبور ۱۴۱:۵؛ امثا ۹:۸، ۹؛ ۱۱:۲)
کہانی نمبر ۵۷
ایک بہادر لڑکا
تصویر میں جو لڑکا ہے، اُس کا کیا نام ہے؟ ہمیں کیسے پتہ ہے کہ وہ بہت بہادر تھے؟
داؤد کہاں رہتے تھے؟ اُن کے ابو اور دادا کا نام بتائیں۔
یہوواہ خدا نے سموئیل کو یسی کے گھر کیوں بھیجا؟
جب یسی نے اپنے سات بیٹے سموئیل کو دِکھائے تو کیا ہوا؟
جب داؤد گھر آئے تو یہوواہ خدا نے سموئیل سے کیا کہا؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۱۷:۳۴، ۳۵ کو پڑھیں۔
ہم کیسے جانتے ہیں کہ داؤد بہت بہادر تھے اور یہوواہ خدا پر بھروسا کرتے تھے؟ (۱-سمو ۱۷:۳۷)
۱-سموئیل ۱۶:۱-۱۴ کو پڑھیں۔
عام طور پر لوگ دوسروں کی شکلوصورت اور رُتبے کو دیکھ کر اُن کے ساتھ یا تو اچھا یا پھر بُرا سلوک کرتے ہیں۔ لیکن ہم ۱-سموئیل ۱۶:۷ میں درج یہوواہ خدا کے الفاظ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (اعما ۱۰:۳۴، ۳۵؛ ۱-تیم ۲:۴)
جب یہوواہ خدا ایک شخص سے پاک روح ہٹا لیتا ہے تو اُس شخص میں ایک بُری روح یعنی بُرے کام کرنے کا شدید رُجحان پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ بات ساؤل کی زندگی سے کیسے ظاہر ہوئی؟ (۱-سمو ۱۶:۱۴؛ متی ۱۲:۴۳-۴۵؛ گل ۵:۱۶)
کہانی نمبر ۵۸
داؤد اور جولیت کا مقابلہ
جولیت ہر روز اسرائیلی فوج سے کیا کہتے تھے؟
جولیت کتنے لمبے تھے؟ بادشاہ ساؤل نے اُس آدمی کو کیا انعام دینے کا وعدہ کِیا جو جولیت کو مارے گا؟
جب ساؤل نے داؤد سے کہا کہ ”تُم جولیت سے نہیں لڑ سکتے کیونکہ تُم ابھی چھوٹے ہو“ تو داؤد نے کیا جواب دیا؟
داؤد نے جولیت سے جو کچھ کہا، اِس سے ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ داؤد یہوواہ خدا پر بھروسا کرتے تھے؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ داؤد نے جولیت کو کیسے مار ڈالا؟ اِس کے بعد فلستی فوج کے ساتھ کیا ہوا؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۱۷:۱-۵۴ کو پڑھیں۔
داؤد اِتنے بہادر کیوں تھے؟ ہم داؤد کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (۱-سمو ۱۷:۳۷، ۴۵؛ افس ۶:۱۰، ۱۱)
جب یہوواہ کے گواہ مل کر کوئی کھیل کھیلتے ہیں تو اُن کو جولیت کی طرح مقابلہبازی کیوں نہیں کرنی چاہئے؟ (۱-سمو ۱۷:۸؛ گل ۵:۲۶؛ ۱-تیم ۴:۸)
داؤد نے جولیت سے جو کچھ کہا، اِس سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ داؤد کو پکا یقین تھا کہ یہوواہ خدا اُن کی مدد کرے گا؟ (۱-سمو ۱۷:۴۵-۴۷؛ ۲-توا ۲۰:۱۵)
ہم کیسے جانتے ہیں کہ اسرائیلیوں اور فلستیوں کی جنگ میں اصل مقابلہ یہوواہ خدا اور جھوٹے دیوتاؤں کے درمیان تھا؟ (۱-سمو ۱۷:۴۳، ۴۶، ۴۷)
ممسوح مسیحی یہوواہ خدا پر بھروسا رکھنے کے سلسلے میں داؤد کی مثال پر کیسے عمل کر رہے ہیں؟ (۱-سمو ۱۷:۳۷؛ یرم ۱:۱۷-۱۹؛ مکا ۱۲:۱۷)
کہانی نمبر ۵۹
داؤد کی جان خطرے میں
بادشاہ ساؤل، داؤد سے کیوں جلتے تھے؟ لیکن یونتن اپنے ابو کی طرح کیوں نہیں تھے؟
ایک دن جب داؤد بربط بجا رہے تھے تو ساؤل نے کیا کِیا؟
اپنی بیٹی اور داؤد کی شادی کروانے سے پہلے ساؤل نے داؤد کو کیا کام دیا؟ ساؤل نے داؤد کو یہ کام کیوں دیا؟
جب داؤد بربط بجا رہے تھے تو ساؤل نے تیسری بار کیا کِیا؟
میکل نے داؤد کو بچانے کے لئے کیا کِیا؟ اِس کے بعد داؤد کو سات سال تک کیا کرنا پڑا؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۱۸:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
یونتن اور داؤد کی اٹوٹ محبت نے اُس محبت کی جھلک کیسے پیش کی جو ’اَور بھی بھیڑوں‘ اور ”چھوٹے گلّے“ میں پائی جاتی ہے؟ (۱-سمو ۱۸:۱؛ یوح ۱۰:۱۶؛ لو ۱۲:۳۲؛ زک ۸:۲۳)
ساؤل کا بیٹا ہونے کے ناتے یونتن تخت کے وارث تھے لیکن اُنہوں نے داؤد کو بنیاسرائیل کے اگلے بادشاہ کے طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ یہ بات ۱-سموئیل ۱۸:۴ سے کیسے واضح ہوتی ہے؟
ساؤل کی مثال سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص حسد کرتا ہے، وہ سنگین گُناہ کرنے کے خطرے میں ہوتا ہے؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سمو ۱۸:۷-۹، ۲۵؛ یعقو ۳:۱۴-۱۶)
۱-سموئیل ۱۹:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ یونتن نے داؤد کے حق میں بات کرنے سے اپنی جان خطرے میں ڈال دی؟ (۱-سمو ۱۹:۱، ۴-۶؛ امثا ۱۶:۱۴)
کہانی نمبر ۶۰
ابیجیل اور داؤد
تصویر میں جو عورت داؤد سے ملنے آ رہی ہے، وہ کون ہے؟ وہ کیسی عورت تھیں؟
نابال کون تھے؟
داؤد کے آدمیوں نے نابال سے کھانا کیوں مانگا؟
نابال نے داؤد کے آدمیوں سے کیا کہا؟ نابال کی بات سُن کر داؤد نے کیا کِیا؟
ابیجیل نے کیا کِیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت سمجھدار تھیں؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۲۲:۱-۴ کو پڑھیں۔
داؤد کے گھر والے مصیبت کے وقت اُن کا سہارا بنے۔ ہم اُن کی مثال پر عمل کرتے ہوئے اپنے مسیحی بہنبھائیوں کا سہارا کیسے بن سکتے ہیں؟ (امثا ۱۷:۱۷؛ ۱-تھس ۵:۱۴)
۱-سموئیل ۲۵:۱-۴۳ کو پڑھیں۔
خدا کے کلام میں نابال کو خبیث آدمی کیوں کہا گیا ہے؟ (۱-سمو ۲۵:۲-۵، ۱۰، ۱۴، ۲۱، ۲۵)
شادیشُدہ مسیحی عورتیں ابیجیل سے کیا سیکھ سکتی ہیں؟ (۱-سمو ۲۵:۳۲، ۳۳؛ امثا ۳۱:۲۶؛ افس ۵:۲۴)
ابیجیل نے داؤد کو کونسے دو بُرے کام کرنے سے روکا؟ (۱-سمو ۲۵:۳۱، ۳۳؛ روم ۱۲:۱۹؛ افس ۴:۲۶)
داؤد نے ابیجیل کا احترام کِیا۔ اِس سے مرد کیا سیکھ سکتے ہیں تاکہ وہ بھی عورتوں کے بارے میں یہوواہ خدا کا نظریہ اپنا سکیں؟ (اعما ۲۱:۸، ۹؛ روم ۲:۱۱؛ ۱-پطر ۳:۷)
کہانی نمبر ۶۱
داؤد کس طرح بادشاہ بنے؟
جب ساؤل اپنے خیمے میں سو رہے تھے تو داؤد اور ابیشے نے کیا کِیا؟
داؤد نے ساؤل سے کیا پوچھا؟
جب ساؤل اپنے گھر چلے گئے تو داؤد کہاں جا کر رہنے لگے؟
داؤد کونسی خبر سُن کر دُکھی ہو گئے؟
جب داؤد کو حبرون میں بادشاہ بنایا گیا تو وہ کتنے سال کے تھے؟ داؤد کے کچھ بیٹوں کے نام بتائیں۔
بعد میں داؤد کس شہر سے بنیاسرائیل پر حکومت کرنے لگے؟
مزید سوال:
۱-سموئیل ۲۶:۱-۲۵ کو پڑھیں۔
پہلا سموئیل ۲۶:۱۱ کے مطابق داؤد اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتے تھے جن کو یہوواہ خدا نے اختیار سونپا تھا؟ (زبور ۳۷:۷؛ روم ۱۳:۲)
کبھیکبھار ہم دوسروں کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے کی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اِس کی قدر نہیں کرتے۔ اِس صورت میں ہمیں ۱-سموئیل ۲۶:۲۳ میں درج داؤد کے الفاظ سے کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (۱-سلا ۸:۳۲؛ زبور ۱۸:۲۰)
۲-سموئیل ۱:۲۶ کو پڑھیں۔
خدا کے خادم کیا کر سکتے ہیں تاکہ وہ بھی داؤد اور یونتن کی طرح ”آپس میں بڑی محبت“ رکھیں؟ (۱-پطر ۴:۸؛ کل ۳:۱۴؛ ۱-یوح ۴:۱۲)
۲-سموئیل ۵:۱-۱۰ کو پڑھیں۔
داؤد نے کتنے سال تک حکومت کی؟ اُنہوں نے حبرون اور یروشلیم سے کتنےکتنے سال حکومت کی؟ (۲-سمو ۵:۴، ۵)
داؤد کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ ہمیں یہ بات کیوں یاد رکھنی چاہئے؟ (۲-سمو ۵:۱۰؛ ۱-سمو ۱۶:۱۳؛ ۱-کر ۱:۳۱؛ فل ۴:۱۳)
کہانی نمبر ۶۲
داؤد کی غلطی
یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل سے کونسا وعدہ پورا کِیا؟
ایک شام جب داؤد محل کی چھت پر ٹہل رہے تھے تو کیا ہوا؟
یہوواہ خدا داؤد پر غصہ کیوں ہوا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوواہ خدا نے کس کو داؤد کے پاس بھیجا؟ اِس آدمی نے داؤد کو کیا کچھ بتایا؟
داؤد پر کیاکیا مصیبتیں آئیں؟
داؤد کے بعد کون بنیاسرائیل کا بادشاہ بنا؟
مزید سوال:
۲-سموئیل ۱۱:۱-۲۷ کو پڑھیں۔
خدا کی خدمت میں مصروف رہنے سے ہم گُناہ میں پڑنے سے بچ سکتے ہیں۔ یہ بات داؤد کی مثال سے کیسے ظاہر ہوتی ہے؟
داؤد گُناہ کرنے میں کیوں پڑ گئے؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سمو ۱۱:۲؛ متی ۵:۲۷-۲۹؛ ۱-کر ۱۰:۱۲؛ یعقو ۱:۱۴، ۱۵)
۲-سموئیل ۱۲:۱-۱۸ کو پڑھیں۔
ناتن نے جس طریقے سے داؤد کی اصلاح کی، اِس سے والدین اور کلیسیا کے بزرگ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سمو ۱۲:۱-۴؛ امثا ۱۲:۱۸؛ متی ۱۳:۳۴)
یہوواہ خدا نے داؤد کا گُناہ کیوں معاف کر دیا؟ (۲-سمو ۱۲:۱۳؛ زبور ۳۲:۵؛ ۲-کر ۷:۹، ۱۰)
کہانی نمبر ۶۳
سلیمان کی سمجھداری
یہوواہ خدا نے سلیمان سے خواب میں کیا کہا؟ سلیمان نے کیا جواب دیا؟
یہوواہ خدا خوش تھا کہ سلیمان نے اپنے لئے عقل اور سمجھ مانگی تھی۔ اِس لئے اُس نے سلیمان سے کیا وعدہ کِیا؟
دو عورتیں بادشاہ سلیمان کے پاس کونسا مسئلہ لے کر آئیں؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ سلیمان نے دو عورتوں کا مسئلہ کیسے حل کِیا؟
جب سلیمان، بادشاہ تھے تو اسرائیلیوں کی زندگی کیسی تھی؟ اُن کی زندگی ایسی کیوں تھی؟
مزید سوال:
۱-سلاطین ۳:۳-۲۸ کو پڑھیں۔
سلیمان نے ۱-سلاطین ۳:۷ میں جو دُعا کی، اِس سے وہ آدمی کیا سیکھ سکتے ہیں جنہیں خدا کی تنظیم میں ذمہداریاں دی جاتی ہیں؟ (زبور ۱۱۹:۱۰۵؛ امثا ۳:۵، ۶)
سلیمان کی مثال دے کر بتائیں کہ کن باتوں کے لئے دُعا کرنا مناسب ہوتا ہے؟ (۱-سلا ۳:۹، ۱۱؛ امثا ۳۰:۸، ۹؛ ۱-یوح ۵:۱۴)
بادشاہ سلیمان نے جس طرح سے دو عورتوں کا مسئلہ سلجھایا، اِس سے ہمیں اپنے بادشاہ یسوع مسیح کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ (۱-سلا ۳:۲۸؛ یسع ۹:۶، ۷؛ ۱۱:۲-۴)
۱-سلاطین ۴:۲۹-۳۴ کو پڑھیں۔
جب سلیمان نے یہوواہ خدا سے ”سمجھنے والا دل“ مانگا تو خدا نے اُن کی درخواست کیسے پوری کی؟ (۱-سلا ۴:۲۹)
جب لوگ سلیمان کی حکمت بھری باتیں سننے کے لئے دُوردُور سے آ سکتے تھے تو ہمیں خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کو کتنا اہم خیال کرنا چاہئے؟ (۱-سلا ۴:۲۹، ۳۴؛ یوح ۱۷:۳؛ ۲-تیم ۳:۱۶)
کہانی نمبر ۶۴
سلیمان کی شاندار ہیکل
ہیکل کو بنانے میں کتنے سال لگے؟ ہیکل کو بنانے میں بہت سارے پیسے کیوں لگے؟
ہیکل میں کتنے خاص کمرے تھے؟ سلیمان نے چھوٹے کمرے میں کیا رکھوایا؟
جب ہیکل بن گئی تو سلیمان نے کیا دُعا کی؟
لوگوں کو کیسے پتہ چلا کہ یہوواہ خدا نے سلیمان کی دُعا سُن لی ہے؟
سلیمان اپنی بیویوں کی وجہ سے کیا کرنے لگے؟ اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟
یہوواہ خدا سلیمان پر کیوں غصہ ہوا؟ خدا نے سلیمان سے کیا کہا؟
مزید سوال:
۱-تواریخ ۲۸:۹، ۱۰ کو پڑھیں۔
داؤد نے سلیمان کو ۱-تواریخ ۲۸:۹، ۱۰ میں جو ہدایت دی، اِس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں روزمرہ زندگی میں کیا کرنا چاہئے؟ (زبور ۱۹:۱۴؛ فل ۴:۸، ۹)
۲-تواریخ ۶:۱۲-۲۱، ۳۲-۴۲ کو پڑھیں۔
سلیمان نے کیا کہا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا انسان کی بنائی ہوئی عمارتوں میں نہیں رہتا؟ (۲-توا ۶:۱۸؛ اعما ۱۷:۲۴، ۲۵)
سلیمان نے ۲-تواریخ ۶:۳۲، ۳۳ میں جو الفاظ کہے، اِن سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ (اعما ۱۰:۳۴، ۳۵؛ گل ۲:۶)
۲-تواریخ ۷:۱-۵ کو پڑھیں۔
جب بنیاسرائیل نے یہوواہ خدا کا جلال دیکھا تو اُنہوں نے اُس کی ستائش کی۔ اِسی طرح جب ہم اُن برکتوں پر غور کرتے ہیں جو یہوواہ خدا ہمیں دیتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (۲-توا ۷:۳؛ زبور ۲۲:۲۲؛ ۳۴:۱؛ ۹۶:۲)
۱-سلاطین ۱۱:۹-۱۳ کو پڑھیں۔
سلیمان کی زندگی پر غور کرنے سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ مرتے دم تک یہوواہ خدا کا وفادار رہنا بہت ضروری ہوتا ہے؟ (۱-سلا ۱۱:۴، ۹؛ متی ۱۰:۲۲؛ مکا ۲:۱۰)
کہانی نمبر ۶۵
بنیاسرائیل کیوں بٹ گئے؟
تصویر میں جو دو آدمی نظر آ رہے ہیں، اُن کے نام کیا ہیں؟ یہ آدمی کون تھے؟
اخیاہ نبی نے اپنی قمیض کے ساتھ کیا کِیا؟ اِس کے بعد اخیاہ نے یربعام کو کیا بتایا؟
بادشاہ سلیمان نے یربعام کے ساتھ کیا کرنے کی کوشش کی؟
دس قبیلوں نے یربعام کو اپنا بادشاہ کیوں بنا لیا؟
یربعام نے سونے کے دو بُت کیوں بنوائے؟ اِس کے نتیجے میں کیا ہوا؟
ملک یہوداہ پر کیا مصیبت آئی؟ ہیکل کے ساتھ کیا ہوا؟
مزید سوال:
۱-سلاطین ۱۱:۲۶-۴۳ کو پڑھیں۔
یربعام کس طرح کے آدمی تھے؟ اگر یربعام یہوواہ خدا کے حکم مانتے تو خدا اُن کے لئے کیا کرتا؟ (۱-سلا ۱۱:۲۸، ۳۸)
۱-سلاطین ۱۲:۱-۳۳ کو پڑھیں۔
بادشاہ رحبعام نے اپنے اختیار کا غلط استعمال کِیا۔ اِس سے والدین اور کلیسیا کے بزرگ کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سلا ۱۲:۱۳؛ واعظ ۷:۷؛ ۱-پطر ۵:۲، ۳)
نوجوانوں کو کسی اہم معاملے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے کس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے؟ (۱-سلا ۱۲:۶، ۷؛ امثا ۱:۸، ۹؛ ۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷؛ عبر ۱۳:۷)
بادشاہ یربعام نے کس وجہ سے سونے کے دو بُت بنوائے؟ اِس سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ وہ یہوواہ خدا پر مضبوط ایمان نہیں رکھتے تھے؟ (۱-سلا ۱۱:۳۷؛ ۱۲:۲۶-۲۸)
کس نے ملک اسرائیل کے لوگوں کو یہوواہ خدا کی عبادت سے برگشتہ کر دیا تھا؟ (۱-سلا ۱۲:۳۲، ۳۳)
کہانی نمبر ۶۶
ملکہ اِیزبل کا انجام
اِیزبل کون تھیں؟
بادشاہ اخیاب اُداس کیوں تھے؟
ملکہ اِیزبل نے کیا کِیا تاکہ نبوت کا باغ اُن کے شوہر کو مل جائے؟
یہوواہ خدا نے اِیزبل کو سزا دینے کے لئے کس کو بھیجا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب یاہو محل کے پاس پہنچے تو کیا ہوا؟
مزید سوال:
۱-سلاطین ۱۶:۲۹-۳۳ اور ۱۸:۳، ۴ کو پڑھیں۔
بادشاہ اخیاب کے دَور میں ملک اسرائیل کے حالات کس حد تک بگڑ گئے تھے؟ (۱-سلا ۱۴:۹)
۱-سلاطین ۲۱:۱-۱۶ کو پڑھیں۔
نبوت نے کیا کِیا جس سے ظاہر ہوا کہ وہ یہوواہ خدا کے فرمانبردار تھے اور دلیر شخص تھے؟ (۱-سلا ۲۱:۱-۳؛ احبا ۲۵:۲۳-۲۸)
بادشاہ اخیاب مایوسی میں نڈھال ہو گئے۔ لیکن ہمیں مایوسی سے کیسے نمٹنا چاہئے؟ (۱-سلا ۲۱:۴؛ روم ۵:۳-۵)
۲-سلاطین ۹:۳۰-۳۷ کو پڑھیں۔
یاہو نے بڑی سرگرمی سے خدا کی خدمت کی۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۹:۴-۱۰؛ ۲-کر ۹:۱، ۲؛ ۲-تیم ۴:۲)
کہانی نمبر ۶۷
بادشاہ یہوسفط جنگ کیسے جیت گئے؟
یہوسفط کون تھے؟ وہ کس کے زمانے میں رہتے تھے؟
ملک یہوداہ کے لوگ کیوں ڈر گئے تھے؟ ملک یہوداہ کے بہت سے لوگوں نے کیا کِیا؟
یہوواہ خدا نے یہوسفط کی دُعا کا کیا جواب دیا؟
یہوواہ خدا نے کیا کِیا تاکہ یہوسفط کی فوج کو لڑنا نہ پڑے؟
ہم اِس کہانی سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
۲-تواریخ ۲۰:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
جب ہمیں کسی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو ہم بادشاہ یہوسفط کی طرح کیا کر سکتے ہیں؟ (۲-توا ۲۰:۱۲؛ زبور ۲۵:۱۵؛ ۶۲:۱)
بادشاہ یہوسفط کے دنوں میں یہوواہ خدا نے اپنے خادم یحزیایل کے ذریعے اپنے لوگوں کی رہنمائی کی۔ آج یہوواہ خدا اپنے لوگوں کی رہنمائی کیسے کرتا ہے؟ (۲-توا ۲۰:۱۴، ۱۵؛ متی ۲۴:۴۵-۴۷؛ یوح ۱۵:۱۵)
جب یہوواہ خدا کے ”روزِعظیم کی لڑائی“ شروع ہوگی تو ہماری صورتحال کس لحاظ سے یہوسفط کی صورتحال جیسی ہوگی؟ (۲-توا ۲۰:۱۵، ۱۷؛ ۳۲:۸؛ مکا ۱۶:۱۴، ۱۶)
پہلکار اور مشنری مُنادی کے کام کے سلسلے میں لاویوں کی مثال پر کیسے عمل کر رہے ہیں؟ (۲-توا ۲۰:۱۹، ۲۱؛ روم ۱۰:۱۳-۱۵؛ ۲-تیم ۴:۲)
کہانی نمبر ۶۸
کیا مُردے زندہ ہو سکتے ہیں؟
تصویر میں جو لوگ نظر آ رہے ہیں، وہ کون ہیں؟ اِس لڑکے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
ایلیاہ نبی نے لڑکے کے لئے کیا دُعا کی؟ اِس کے بعد کیا ہوا؟
جو آدمی ایلیاہ کی خدمت کرتا تھا، اُس کا نام کیا تھا؟
شہر شونیم کی ایک عورت الیشع نبی کو کیوں بلانے گئی؟
جب الیشع مرے ہوئے لڑکے کے کمرے میں گئے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ اِس کے بعد کیا ہوا؟
یہوواہ خدا کے پاس کیا کرنے کی طاقت ہے؟
مزید سوال:
۱-سلاطین ۱۷:۸-۲۴ کو پڑھیں۔
ایلیاہ کن مشکلات کے باوجود خدا کی خدمت کرتے رہے؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سلا ۱۷:۹؛ ۱۹:۱-۴، ۱۰)
صارپت میں رہنے والی بیوہ کا ایمان مثالی کیوں تھا؟ (۱-سلا ۱۷:۱۲-۱۶؛ لو ۴:۲۵، ۲۶)
یسوع مسیح نے متی ۱۰:۴۱، ۴۲ میں جو بات کہی، وہ صارپت میں رہنے والی بیوہ کے سلسلے میں کیسے سچ ثابت ہوئی؟ (۱-سلا ۱۷:۱۰-۱۲، ۱۷، ۲۳، ۲۴)
۲-سلاطین ۴:۸-۳۷ کو پڑھیں۔
مہماننوازی کے سلسلے میں ہم شونیمی عورت سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۴:۸؛ لو ۶:۳۸؛ روم ۱۲:۱۳؛ ۱-یوح ۳:۱۷)
ہم کن طریقوں سے خدا کے خادموں کے ساتھ نیکی کر سکتے ہیں؟ (اعما ۲۰:۳۵؛ ۲۸:۱، ۲؛ گل ۶:۹، ۱۰؛ عبر ۶:۱۰)
کہانی نمبر ۶۹
چھوٹی لڑکی اور فوج کا سردار
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ چھوٹی لڑکی عورت کو کیا بتا رہی ہے؟
تصویر میں جو عورت نظر آ رہی ہے، وہ کون ہے؟ اسرائیلی لڑکی اِس عورت کے گھر میں کیوں رہتی تھی؟
الیشع نبی نے اپنے خادم کے ذریعے نعمان کو کیا پیغام بھیجا؟ نعمان کو کیوں غصہ آیا؟
جب نعمان نے دریائےیردن میں سات بار ڈبکی لگائی تو کیا ہوا؟
الیشع نبی نے نعمان سے تحفہ کیوں نہیں لیا؟ لیکن جیحازی نے کیا کِیا؟
جیحازی کے ساتھ کیا ہوا؟ اِس سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟
مزید سوال:
۲-سلاطین ۵:۱-۲۷ کو پڑھیں۔
بچے اور نوجوان، اسرائیلی لڑکی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۵:۳؛ زبور ۸:۲؛ ۱۴۸:۱۲، ۱۳)
جب کوئی شخص پاک کلام سے ہماری اصلاح کرتا ہے تو ہمیں نعمان کے واقعے کو کیوں ذہن میں رکھنا چاہئے؟ (۲-سلا ۵:۱۵؛ عبر ۱۲:۵، ۶؛ یعقو ۴:۶)
الیشع کے رویے کا موازنہ جیحازی کے رویے سے کریں اور بتائیں کہ ہم اِن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۵:۹، ۱۰، ۱۴-۱۶، ۲۰؛ متی ۱۰:۸؛ اعما ۵:۱-۵)
کہانی نمبر ۷۰
یوناہ اور ایک بڑی مچھلی
یوناہ کون تھے؟ یہوواہ خدا نے یوناہ سے کیا کہا؟
یوناہ شہر نینوہ نہیں جانا چاہتے تھے اِس لئے اُنہوں نے کیا کِیا؟
یوناہ نے ملاحوں سے کیا کہا تاکہ طوفان رُک جائے؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب یوناہ ڈوبنے لگے تو کیا ہوا؟
یوناہ کتنی دیر تک مچھلی کے پیٹ میں رہے؟ یوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں کیا کِیا؟
جب مچھلی نے یوناہ کو اُگل دیا تو یوناہ کہاں چلے گئے؟ ہم اِس کہانی سے کیا سبق سیکھتے ہیں؟
مزید سوال:
یوناہ ۱:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے یوناہ کو شہر نینوہ بھیجا تاکہ وہ وہاں جا کر مُنادی کریں۔ یوناہ کو یہ ذمہداری کیسی لگی؟ (یوناہ ۱:۲، ۳؛ امثا ۳:۷؛ واعظ ۸:۱۲)
یوناہ ۲:۱، ۲، ۱۰ کو پڑھیں۔
یوناہ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اِس سے ہمیں کیوں یقین ہو جاتا ہے کہ یہوواہ خدا ہماری دُعائیں سنے گا؟ (زبور ۲۲:۲۴؛ ۳۴:۶؛ ۱-یوح ۵:۱۴)
یوناہ ۳:۱-۱۰ کو پڑھیں۔
حالانکہ یوناہ نے شروع میں یہوواہ خدا کا کہنا نہیں مانا تھا لیکن پھر بھی یہوواہ خدا نے اُن کو دوبارہ سے ذمہداری دی۔ اِس سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (زبور ۱۰۳:۱۴؛ ۱-پطر ۵:۱۰)
نینوہ کے لوگوں کے بارے میں یوناہ کی سوچ غلط ثابت ہوئی۔ لہٰذا ہمیں اُن لوگوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے جنہیں ہم بادشاہت کی خوشخبری سناتے ہیں؟ (یوناہ ۳:۶-۹؛ واعظ ۱۱:۶)
کہانی نمبر ۷۱
فردوس کیسا ہوگا؟
یسعیاہ کون تھے؟ وہ کب پیدا ہوئے؟ یہوواہ خدا نے یسعیاہ کو کیا بتایا؟
لفظ فردوس کا کیا مطلب ہے؟ تصویر میں جو جگہ نظر آ رہی ہے، وہ کس باغ کی طرح لگتی ہے؟
یسعیاہ نبی نے فردوس کے بارے میں کیا لکھا؟
خدا نے آدم اور حوا کو فردوس سے کیوں نکال دیا تھا؟
خدا نے اُن لوگوں سے کیا وعدہ کِیا ہے جو اُس سے پیار کرتے ہیں؟
مزید سوال:
یسعیاہ ۱۱:۶-۹ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ فردوس میں جانور اور انسان ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے؟ (زبور ۱۴۸:۱۰، ۱۳؛ یسع ۶۵:۲۵؛ حز ۳۴:۲۵)
یسعیاہ نبی کی پیشینگوئی آجکل یہوواہ کے گواہوں کے سلسلے میں کیسے پوری ہو رہی ہے؟ (روم ۱۲:۲؛ افس ۴:۲۳، ۲۴)
جب لوگ بُرے کام چھوڑ کر خود میں خوبیاں پیدا کرتے ہیں تو اصل میں وہ کس کی مدد سے ایسا کرتے ہیں؟ (یسع ۴۸:۱۷، ۱۸؛ گل ۵:۲۲، ۲۳؛ فل ۴:۷)
مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ خدا حقیقی معنی میں زمین پر آکر نہیں رہے گا؟ (احبا ۲۶:۱۱، ۱۲؛ ۲-توا ۶:۱۸؛ یسع ۶۶:۱؛ مکا ۲۱:۲، ۳، ۲۲-۲۴)
فردوس میں کس طرح کا درد اور کس طرح کے آنسو نہیں رہیں گے؟ (لو ۸:۴۹-۵۲؛ روم ۸:۲۱، ۲۲؛ مکا ۲۱:۴)
کہانی نمبر ۷۲
خدا نے بادشاہ حزقیاہ کو کیسے بچایا؟
تصویر میں جو آدمی نظر آ رہا ہے، وہ کون ہے؟ وہ کس مشکل میں ہیں؟
بادشاہ حزقیاہ نے قربانگاہ کے آگے جو خط رکھے تھے، اُن میں کیا لکھا تھا؟ بادشاہ حزقیاہ نے کیا دُعا کی؟
حزقیاہ کیسے بادشاہ تھے؟ یسعیاہ نبی نے اُن کو یہوواہ خدا کا کیا پیغام بھیجا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوواہ خدا کے فرشتے نے کیا کِیا؟
جب بادشاہ حزقیاہ مر گئے تو اِس کے بعد کیا ہوا؟
مزید سوال:
۲-سلاطین ۱۸:۱-۳۶ کو پڑھیں۔
ربشاقی نے اسرائیلیوں کے ایمان کو کمزور کرنے کی کوشش کیسے کی؟ (۲-سلا ۱۸:۲۹، ۳۰، ۳۵؛ زبور ۶۴:۳)
جب یہوواہ کے گواہوں کو مخالفین کا سامنا ہوتا ہے تو وہ بادشاہ حزقیاہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۱۸:۳۶؛ زبور ۳۹:۱؛ امثا ۲۶:۴؛ ۲-تیم ۲:۲۴)
۲-سلاطین ۱۹:۱-۳۷ کو پڑھیں۔
جب یہوواہ کے گواہ کسی مشکل میں ہوتے ہیں تو وہ بادشاہ حزقیاہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (۲-سلا ۱۹:۱، ۲؛ امثا ۳:۵، ۶؛ عبر ۱۰:۲۴، ۲۵؛ یعقو ۵:۱۴، ۱۵)
بادشاہ سنحیرب کو کس لحاظ سے تین طرح کی شکست ہوئی؟ بادشاہ سنحیرب نے کس کی عکاسی کی؟ (۲-سلا ۱۹:۳۲، ۳۵، ۳۷؛ مکا ۲۰:۲، ۳)
۲-سلاطین ۲۱:۱-۶، ۱۶ کو پڑھیں۔
ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ منسی ملک یہوداہ کے سب سے بُرے بادشاہوں میں سے ایک تھے؟ (۲-توا ۳۳:۴-۶، ۹)
کہانی نمبر ۷۳
ایک نوجوان بادشاہ
جب یوسیاہ، بادشاہ بنے تو وہ کتنے سال کے تھے؟ جب یوسیاہ ۱۵ سال کے تھے تو کیا ہوا؟
پہلی تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یوسیاہ کیا کر رہے ہیں؟
جب ہیکل کی مرمت ہو رہی تھی تو سردارکاہن کو کونسی کتاب ملی؟
بادشاہ یوسیاہ نے اپنے کپڑے کیوں پھاڑے؟
خلدہ نبِیّہ نے سردارکاہن سے کیا کہا؟
مزید سوال:
۲-تواریخ ۳۴:۱-۲۸ کو پڑھیں۔
جو لوگ بچپن میں بہت سی مشکلات سے گزرے ہیں، وہ بادشاہ یوسیاہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-توا ۳۳:۲۱-۲۵؛ ۳۴:۱، ۲؛ زبور ۲۷:۱۰)
بادشاہ یوسیاہ نے یہوواہ خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکمرانی کے آٹھویں، بارھویں اور اٹھارھویں سال میں کیا کِیا؟ (۲-توا ۳۴:۳، ۸)
بادشاہ یوسیاہ اور سردارکاہن خلقیاہ نے عبادتگاہ کو صافستھرا اور اچھی حالت میں رکھنے کے سلسلے میں جو کچھ کِیا، اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-توا ۳۴:۹-۱۳؛ امثا ۱۱:۱۴؛ ۱-کر ۱۰:۳۱)
کہانی نمبر ۷۴
یرمیاہ نبی کی بہادری
تصویر میں جو آدمی لوگوں کو خدا کا پیغام سنا رہا ہے، وہ کون ہے؟
جب یہوواہ خدا، یرمیاہ کو نبی بنانا چاہتا تھا تو یرمیاہ نے کیا کہا؟ لیکن یہوواہ خدا نے یرمیاہ سے کیا کہا؟
یرمیاہ نبی نے لوگوں کو باربار کونسا پیغام دیا؟
کاہنوں نے یرمیاہ سے کیا کہا؟ یرمیاہ نبی نے کیسے بہادری دِکھائی؟
اسرائیلی بُرے کام کرتے رہے۔ اِس وجہ سے اُن کے ساتھ کیا ہوا؟
مزید سوال:
یرمیاہ ۱:۱-۸ کو پڑھیں۔
یرمیاہ نبی کی مثال دے کر واضح کریں کہ ایک شخص خدا کی خدمت کرنے کے لائق کیسے بنتا ہے؟ (۲-کر ۳:۵، ۶)
نوجوان مسیحی، یرمیاہ نبی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (واعظ ۱۲:۱؛ ۱-تیم ۴:۱۲)
یرمیاہ ۱۰:۱-۵ کو پڑھیں۔
یرمیاہ نبی نے کیسے ثابت کِیا کہ بُتوں پر بھروسا کرنا فضول ہے؟ (یرم ۱۰:۵؛ یسع ۴۶:۷؛ حبق ۲:۱۹)
یرمیاہ ۲۶:۱-۱۶ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے یرمیاہ نبی کو اپنے پیغام کے سلسلے میں یہ حکم دیا: ’اِس میں سے ایک لفظ بھی کم نہ کرنا۔‘ آج ممسوح مسیحیوں نے اِس حکم پر کیسے عمل کِیا ہے؟ (یرم ۲۶:۲؛ است ۴:۲؛ اعما ۲۰:۲۷)
یرمیاہ نبی نے بڑی دلیری سے لوگوں کو گواہی دی۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۲۶:۸، ۱۲، ۱۴، ۱۵؛ ۲-تیم ۴:۱-۵)
۲-سلاطین ۲۴:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
یہوداہ کے لوگ یہوواہ خدا کے وفادار نہیں رہے تھے۔ اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟ (۲-سلا ۲۴:۲-۴، ۱۴)
کہانی نمبر ۷۵
چار لڑکوں کا امتحان
تصویر میں جو چار اسرائیلی لڑکے ہیں، اِن کے کیا نام ہیں؟ یہ لڑکے شہر بابل میں کیوں ہیں؟
بادشاہ نبوکدنضر کیا چاہتے تھے؟ اُنہوں نے اپنے خادموں کو کیا حکم دیا؟
دانیایل نے اسپنز سے کیا کہا؟
دانیایل اور اُن کے دوستوں نے دس دن تک سبزیاں کھائیں مگر باقی لڑکوں نے بادشاہ والا کھانا کھایا۔ اِس کے بعد کون زیادہ صحتمند تھا؟
بادشاہ نے دانیایل، سدرک، میسک اور عبدنجو کو اپنے پاس محل میں کیوں رکھ لیا؟ جب بادشاہ نبوکدنضر اپنے دربار کے دانشمند آدمیوں سے کوئی سوال کرتے تھے تو کن کے جواب سب سے اچھے ہوتے تھے؟
مزید سوال:
دانیایل ۱:۱-۲۱ کو پڑھیں۔
اگر ہم کسی غلط خواہش یا کمزوری پر قابو پانا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ (دان ۱:۸؛ پید ۳۹:۷، ۱۰؛ گل ۶:۹)
دانیایل پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ شاہی خوراک کھائیں۔ آجکل نوجوانوں پر کس طرح کا دباؤ ڈالا جاتا ہے؟ (دان ۱:۸؛ امثا ۲۰:۱؛ ۲-کر ۶:۱۷–۷:۱)
جب ہم دانیایل اور اُن کے تین دوستوں کی زندگی پر غور کرتے ہیں تو ہم دُنیاوی تعلیم کے بارے میں کیا سمجھ جاتے ہیں؟ (دان ۱:۲۰؛ یسع ۵۴:۱۳؛ ۱-کر ۳:۱۸-۲۰)
کہانی نمبر ۷۶
یروشلیم کی تباہی
بتائیں کہ تصویر میں کیا ہو رہا ہے؟
حزقیایل کون تھے؟ یہوواہ خدا نے اُن کو کیا کچھ دِکھایا؟
ملک یہوداہ کے لوگ یہوواہ خدا کی عزت نہیں کرتے تھے اِس لئے یہوواہ خدا نے کیا کہا؟
جب یروشلیم کے لوگ بادشاہ نبوکدنضر کے خلاف ہو گئے تو بادشاہ نے کیا کِیا؟
یہوواہ خدا نے اسرائیلیوں پر مصیبت کیوں آنے دی؟
جو لوگ ملک یہوداہ میں باقی رہ گئے تھے، وہ مصر کیوں بھاگ گئے؟ ملک یہوداہ کتنے سال تک خالی رہا؟
مزید سوال:
۲-سلاطین ۲۵:۱-۲۶ کو پڑھیں۔
صدقیاہ کون تھے؟ اُن کے ساتھ کیا ہوا؟ اِس طرح پاک کلام کی کونسی پیشینگوئی پوری ہوئی؟ (۲-سلا ۲۴:۱۸، ۱۹؛ ۲۵:۵-۷؛ حز ۱۲:۱۳-۱۵)
یہوواہ خدا نے کس کو اسرائیلیوں کے بُرے کاموں کا ذمہدار ٹھہرایا؟ (۲-سلا ۲۵:۹، ۱۱، ۱۲، ۱۸، ۱۹؛ ۲-توا ۳۶:۱۴، ۱۷)
حزقیایل ۸:۱-۱۸ کو پڑھیں۔
ملک یہوداہ کے لوگ یہوواہ خدا سے برگشتہ ہو گئے تھے۔ آجکل مسیحی مذاہب اُن کے نقشِقدم پر کیسے چل رہے ہیں؟ (حز ۸:۱۶؛ یسع ۵:۲۰، ۲۱؛ یوح ۳:۱۹-۲۱؛ ۲-تیم ۴:۳)
کہانی نمبر ۷۷
تین بہادر دوست
بادشاہ نبوکدنضر نے اپنے بڑےبڑے افسروں کو کیا کرنے کا حکم دیا؟
سدرک، میسک اور عبدنجو نے سونے کے بُت کو سجدہ کیوں نہیں کِیا؟
ہمیں کیسے پتہ ہے کہ سدرک، میسک اور عبدنجو کو یہوواہ خدا پر بھروسا تھا؟
بادشاہ نے اپنے طاقتور فوجیوں سے کیا کہا؟
جب بادشاہ نے بھٹی میں دیکھا تو اُن کو کیا نظر آیا؟
بادشاہ نبوکدنضر نے سدرک، میسک اور عبدنجو کے خدا کی بڑائی کیوں کی؟ ہم سدرک، میسک اور عبدنجو سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
دانیایل ۳:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
جب ہمیں آزمائشوں کا سامنا ہوتا ہے تو ہمیں سدرک، میسک اور عبدنجو کی طرح کیسی سوچ رکھنی چاہئے؟ (دان ۳:۱۷، ۱۸؛ متی ۱۰:۲۸؛ روم ۱۴:۷، ۸)
بادشاہ نبوکدنضر کو یہوواہ خدا کے بارے میں کیا تسلیم کرنا پڑا؟ (دان ۳:۲۸، ۲۹؛ ۴:۳۴، ۳۵)
کہانی نمبر ۷۸
دیوار پر پیغام
جب بادشاہ بیلشضر نے یہوواہ خدا کی ہیکل کے برتنوں کو استعمال کِیا تو کیا ہوا؟
بادشاہ نے اپنے دانشمند آدمیوں سے کیا کہا؟ لیکن دانشمند آدمی کیا نہیں کر سکے؟
بادشاہ کی امی نے بادشاہ سے کیا کہا؟
خدا نے دیوار پر پیغام کیوں لکھوایا تھا؟
اُس پیغام کا کیا مطلب تھا جو دیوار پر لکھا ہوا تھا؟
جب دانیایل، بادشاہ سے بات کر رہے تھے تو کیا ہوا؟
مزید سوال:
دانیایل ۵:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
خدا کے خادم خدا کا خوف کیوں رکھتے ہیں؟ یہ خوف اُس خوف سے کیسے فرق ہے جو بادشاہ بیلشضر پر طاری ہوا تھا؟ (دان ۵:۶، ۷؛ زبور ۱۹:۹؛ روم ۸:۳۵-۳۹)
دانیایل نے بادشاہ بیلشضر اور اُن کے درباریوں سے بات کرتے وقت دلیری کیسے دِکھائی؟ (دان ۵:۱۷، ۱۸، ۲۲، ۲۶-۲۸؛ اعما ۴:۲۹)
دانیایل ۵ باب سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کائنات کا حاکم ہے؟ (دان ۴:۱۷، ۲۵؛ ۵:۲۱)
کہانی نمبر ۷۹
شیروں کی ماند میں
دارا کون تھے؟ دارا کو دانیایل نبی کیسے لگتے تھے؟
جو افسر دانیایل سے جلتے تھے، اُنہوں نے کیا کِیا؟
جب دانیایل کو نئے قانون کے بارے میں پتہ چلا تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
بادشاہ دارا پوری رات کیوں نہیں سوئے؟ جیسے ہی صبح ہوئی، بادشاہ کہاں گئے؟
دانیایل نے بادشاہ کو کیا جواب دیا؟
بادشاہ نے بُرے افسروں کو کیا سزا دی؟ بادشاہ نے سب لوگوں کو کیا کرنے کا حکم دیا؟
مزید سوال:
دانیایل ۶:۱-۲۸ کو پڑھیں۔
جس طریقے سے بُرے آدمیوں نے دانیایل کے خلاف سازش کی اُسی طریقے سے آجکل مخالفین یہوواہ کے گواہوں کے کام کو روکنے کی کوشش کیسے کرتے ہیں؟ (دان ۶:۷؛ زبور ۹۴:۲۰؛ یسع ۱۰:۱؛ روم ۸:۳۱)
”حکومتوں کا تابعدار“ رہنے کے سلسلے میں ہم دانیایل نبی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (دان ۶:۵، ۱۰؛ روم ۱۳:۱؛ اعما ۵:۲۹)
دانیایل ہر صورتحال میں اپنے معمول کے مطابق یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہے۔ ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (دان ۶:۱۶، ۲۰؛ فل ۳:۱۶؛ مکا ۷:۱۵)
کہانی نمبر ۸۰
بادشاہ خورس کا حکم
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اسرائیلی کیا کر رہے ہیں؟
یسعیاہ نبی نے خورس کے بارے میں جو باتیں بتائی تھیں، وہ کیسے پوری ہوئیں؟
بادشاہ خورس نے اُن اسرائیلیوں سے کیا کہا جو یروشلیم واپس نہیں جا سکتے تھے؟
بادشاہ خورس نے یروشلیم جانے والے لوگوں کو کونسی چیزیں واپس کر دیں؟
اسرائیلیوں کو یروشلیم پہنچنے میں کتنا وقت لگا؟
ملک یہوداہ کتنے سالوں تک خالی رہا تھا؟
مزید سوال:
یسعیاہ ۴۴:۲۸ اور ۴۵:۱-۴ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے اِس بات پر کیسے زور دیا کہ خورس کے بارے میں کی گئی پیشینگوئی ضرور پوری ہوگی؟ (یسع ۵۵:۱۰، ۱۱؛ روم ۴:۱۷)
یسعیاہ نبی نے خورس کے بارے میں جو پیشینگوئی کی، وہ پوری ہوئی۔ اِس سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا جان جاتے ہیں؟ (یسع ۴۲:۹؛ ۴۵:۲۱؛ ۴۶:۱۰، ۱۱؛ ۲-پطر ۱:۲۰)
عزرا ۱:۱-۱۱ کو پڑھیں۔
جو اسرائیلی یروشلیم نہیں جا سکتے تھے، اُنہوں نے یروشلیم جانے والے اسرائیلیوں کی مدد کی۔ ہم اُن کی مثال پر عمل کرتے ہوئے کُلوقتی خادموں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (عز ۱:۴، ۶؛ روم ۱۲:۱۳؛ کل ۴:۱۲)
کہانی نمبر ۸۱
خدا پر بھروسا کرنے کے فائدے
کتنے لوگ بابل سے یروشلیم گئے؟ جب وہ یروشلیم پہنچے تو اُنہوں نے کیا دیکھا؟
اسرائیلیوں نے یروشلیم میں کیا بنانا شروع کِیا؟ لیکن اُن کے دُشمنوں نے کیا کِیا؟
حجی اور زکریاہ کون تھے؟ اُنہوں نے اسرائیلیوں سے کیا کہا؟
تتنی نے بادشاہ دارا کو خط کیوں بھیجا؟ بادشاہ دارا نے اُن کو کیا جواب دیا؟
جب عزرا کو پتہ چلا کہ ہیکل کو مرمت کی ضرورت ہے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ عزرا کیا دُعا کر رہے ہیں؟ کیا خدا نے اُن کی دُعا سُن لی؟ اِس کہانی سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
عزرا ۳:۱-۱۳ کو پڑھیں۔
اگر ہمیں کسی ایسے علاقے میں رہنا پڑے جہاں یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیا نہیں ہے تو تب بھی ہمیں کیا کرتے رہنا چاہئے؟ (عز ۳:۳، ۶؛ اعما ۱۷:۱۶، ۱۷؛ عبر ۱۳:۱۵)
عزرا ۴:۱-۷ کو پڑھیں۔
کیا ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ مل کر خدا کی عبادت کرنی چاہئے؟ زربابل کی مثال سے واضح کریں۔ (خر ۳۴:۱۲؛ ۱-کر ۱۵:۳۳؛ ۲-کر ۶:۱۴-۱۷)
عزرا ۵:۱-۵، ۱۷ اور ۶:۱-۲۲ کو پڑھیں۔
اسرائیلیوں کے دُشمن ہیکل کی تعمیر کو کیوں نہ روک سکے؟ (عز ۵:۵؛ یسع ۵۴:۱۷)
یہودیوں کے بزرگ مخالفت کا سامنا کرتے وقت یہوواہ خدا کی رہنمائی پر چلے۔ اِس سے کلیسیا کے بزرگ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (عز ۶:۱۴؛ زبور ۳۲:۸؛ روم ۸:۳۱؛ یعقو ۱:۵)
عزرا ۸:۲۱-۲۳، ۲۸-۳۶ کو پڑھیں۔
کوئی بھی اہم منصوبہ باندھنے سے پہلے ہمیں عزرا کی طرح کیا کرنا چاہئے؟ (عز ۸:۲۳؛ زبور ۱۲۷:۱؛ امثا ۱۰:۲۲؛ یعقو ۴:۱۳-۱۵)
کہانی نمبر ۸۲
مردکی اور آستر
مردکی اور آستر کون تھے؟
بادشاہ اخسویرس ایک نئی ملکہ کیوں لانا چاہتے تھے؟ بادشاہ نے کس کو ملکہ بنایا؟
ہامان کون تھے؟ ہامان کو غصہ کیوں آیا؟
بادشاہ نے ہامان کی بات مان کر کیا حکم دیا؟ جب آستر کو مردکی کا پیغام ملا تو آستر نے کیا کِیا؟
ہامان کے ساتھ کیا ہوا؟ مردکی کے ساتھ کیا ہوا؟
اسرائیلی کیسے بچ گئے؟
مزید سوال:
آستر ۲:۱۲-۱۸ کو پڑھیں۔
آستر کی مثال سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ حلم کی خوبی پیدا کرنے سے فائدہ ہوتا ہے؟ (آستر ۲:۱۵؛ ۱-پطر ۳:۱-۵)
آستر ۴:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
آستر کو خدا کے لئے محبت اور وفاداری ظاہر کرنے کا موقع ملا۔ ہم خدا کے لئے محبت اور وفاداری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (آستر ۴:۱۳، ۱۴؛ متی ۵:۱۴-۱۶؛ ۲۴:۱۴)
آستر ۷:۱-۶ کو پڑھیں۔
آستر اپنی جان پر کھیل کر یہوواہ خدا اور اُس کی قوم کی وفادار رہیں۔ آجکل بہت سے یہوواہ کے گواہ آستر کی مثال پر کیسے عمل کر رہے ہیں؟ (آستر ۷:۴؛ متی ۱۰:۱۶-۲۲؛ ۱-پطر ۲:۱۲)
کہانی نمبر ۸۳
یروشلیم کی دیواریں
جب یروشلیم کی دیواریں ٹوٹی ہوئی تھیں تو اُس وقت اسرائیلیوں کو کیا لگتا تھا؟
نحمیاہ کون تھے؟
نحمیاہ کیا کام کرتے تھے؟ یہ کام کیوں اہم تھا؟
نحمیاہ کس بات کو سُن کر اُداس ہو گئے؟ نحمیاہ نے کیا کِیا؟
بادشاہ ارتخششتا نے نحمیاہ کے لئے کیا کِیا؟
نحمیاہ نے کیا کِیا تاکہ دُشمن دیواریں بنانے کا کام روک نہ سکیں؟
مزید سوال:
نحمیاہ ۱:۴-۶ اور ۲:۱-۲۰ کو پڑھیں۔
نحمیاہ نے یہوواہ خدا سے کیسے رہنمائی حاصل کی؟ (نحم ۲:۴، ۵؛ روم ۱۲:۱۲؛ ۱-پطر ۴:۷)
نحمیاہ ۳:۳-۵ کو پڑھیں۔
تقوعیوں اور اُن کے امیروں کے رویے میں کیا فرق تھا؟ کلیسیا کے بزرگ اور خادم اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (نحم ۳:۵، ۲۷؛ ۲-تھس ۳:۷-۱۰؛ ۱-پطر ۵:۵)
نحمیاہ ۴:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
اسرائیلی سخت مخالفت کے باوجود یروشلیم کی دیواریں بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اِس کی کیا وجہ تھی؟ (نحم ۴:۶، ۸، ۹؛ زبور ۵۰:۱۵؛ یسع ۶۵:۱۳، ۱۴)
اسرائیلیوں کی مثال پر غور کرنے سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟
نحمیاہ ۶:۱۵ کو پڑھیں۔
اسرائیلی، خدا پر مضبوط ایمان رکھتے تھے اِس لئے اُنہوں نے دو مہینے کے اندراندر یروشلیم کی دیواریں بنا لیں۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (زبور ۵۶:۳، ۴؛ متی ۱۷:۲۰؛ ۱۹:۲۶)
کہانی نمبر ۸۴
مریم کے لئے خوشخبری
تصویر میں جو لڑکی ہے، وہ کون ہے؟
جبرائیل نے مریم کو کیا بتایا؟
مریم کی شادی نہیں ہوئی تھی تو پھر وہ ماں کیسے بنیں؟
جب مریم اپنی رشتہدار، الیشبع سے ملنے گئیں تو کیا ہوا؟
جب یوسف کو پتہ چلا کہ مریم ماں بننے والی ہیں تو اُنہوں نے کیا سوچا؟ لیکن پھر کیا ہوا؟
مزید سوال:
لوقا ۱:۲۶-۵۶ کو پڑھیں۔
لوقا ۱:۳۵ پر غور کریں اور بتائیں کہ جب خدا نے یسوع کی زندگی مریم کے رَحم میں ڈالی تو یسوع ناپاک کیوں نہ ہوئے؟ (حج ۲:۱۱-۱۳؛ یوح ۶:۶۹؛ عبر ۷:۲۶؛ ۱۰:۵)
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ یسوع کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اُن کی تعظیم کی گئی؟ (لو ۱:۴۱-۴۳)
جن لوگوں کو خدا کی تنظیم کی طرف سے خاص ذمہداریاں دی جاتی ہیں، وہ مریم سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (لو ۱:۳۸، ۴۶-۴۹؛ ۱۷:۱۰؛ امثا ۱۱:۲)
متی ۱:۱۸-۲۵ کو پڑھیں۔
حالانکہ یسوع کا نام عمانوایل نہیں رکھا گیا تھا لیکن جب وہ زمین پر تھے تو اِس نام کا مطلب کیسے پورا ہوا؟ (متی ۱:۲۲، ۲۳؛ یوح ۱۴:۸-۱۰؛ عبر ۱:۱-۳)
کہانی نمبر ۸۵
ایک بہت خاص بچہ
تصویر میں جو چھوٹا بچہ ہے، وہ کون ہے؟ مریم بچے کو کہاں لٹا رہی ہیں؟
یسوع ایک ایسے گھر میں کیوں پیدا ہوئے جہاں جانوروں کو رکھا جاتا ہے؟
تصویر میں جو آدمی یسوع کو دیکھنے آ رہے ہیں، وہ کون ہیں؟ فرشتے نے اِن آدمیوں کو کیا بتایا تھا؟
یسوع اِتنے خاص کیوں تھے؟
پاک کلام میں یسوع کو خدا کا بیٹا کیوں کہا گیا ہے؟
مزید سوال:
لوقا ۲:۱-۲۰ کو پڑھیں۔
قیصر اَوگوستُس نے کیا کِیا جس کی وجہ سے یسوع مسیح کی پیدائش کے سلسلے میں ایک پیشینگوئی پوری ہوئی؟ (لو ۲:۱-۴؛ میک ۵:۲)
ایک شخص کو کیا کرنا چاہئے تاکہ وہ اُن لوگوں میں شامل ہو جائے جن سے خدا راضی ہے؟ (لو ۲:۱۴؛ متی ۱۶:۲۴؛ یوح ۱۷:۳؛ اعما ۳:۱۹؛ عبر ۱۱:۶)
یسوع مسیح کی پیدائش پر چرواہے بہت خوش ہوئے لیکن آج ہم اَور زیادہ خوش کیوں ہو سکتے ہیں؟ (لو ۲:۱۰، ۱۱؛ افس ۳:۸، ۹؛ مکا ۱۱:۱۵؛ ۱۴:۶)
کہانی نمبر ۸۶
ایک چمکدار ستارہ
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہ آدمی کون ہیں؟ ایک آدمی ستارے کی طرف کیوں اشارہ کر رہا ہے؟
بادشاہ ہیرودیس کیوں پریشان ہو گئے؟ اُنہوں نے کیا کِیا؟
چمکدار ستارہ نجومیوں کو کہاں لے گیا؟ نجومی دوسرے راستے سے اپنے ملک کیوں چلے گئے؟
بادشاہ ہیرودیس نے کیا حکم دیا؟ اُنہوں نے یہ حکم کیوں دیا؟
یہوواہ خدا نے یوسف کو خواب میں کیا بتایا؟
چمکدار ستارہ کس کی طرف سے تھا؟ اُس نے یہ ستارہ کیوں چمکایا؟
مزید سوال:
متی ۲:۱-۲۳ کو پڑھیں۔
جب نجومی، یسوع کے پاس آئے تو یسوع کتنے سال کے تھے اور وہ بیتلحم میں کہاں رہ رہے تھے؟ (متی ۲:۱، ۱۱، ۱۶)
کہانی نمبر ۸۷
یسوع ہیکل میں کیوں رہ گئے؟
تصویر میں یسوع کتنے سال کے ہیں اور وہ کہاں ہیں؟
یوسف اور مریم ہر سال اپنے بچوں کو لے کر کہاں جاتے تھے؟
یوسف اور مریم کو واپس یروشلیم کیوں جانا پڑا؟
یوسف اور مریم کو یسوع کہاں ملے؟ لوگ حیران ہو کر یسوع کے بارے میں کیا سوچ رہے تھے؟
یسوع نے اپنی امی سے کیا کہا؟
ہم یسوع کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟
مزید سوال:
لوقا ۲:۴۱-۵۲ کو پڑھیں۔
شریعت کے مطابق صرف مردوں کو عیدوں کے لئے یروشلیم جانا تھا۔ لیکن یوسف اور مریم نے والدین کے لئے کیا مثال قائم کی؟ (لو ۲:۴۱؛ است ۱۶:۱۶؛ ۳۱:۱۲؛ امثا ۲۲:۶)
یسوع مسیح نے بچوں اور نوجوانوں کے لئے کونسی مثال قائم کی؟ (لو ۲:۵۱؛ است ۵:۱۶؛ امثا ۲۳:۲۲؛ کل ۳:۲۰)
متی ۱۳:۵۳-۵۶ کو پڑھیں۔
پاک کلام میں یسوع مسیح کے کن چار بھائیوں کے نام بتائے گئے ہیں؟ اِن میں سے دو کو بعد میں خدا کی طرف سے کونسے شرف ملے تھے؟ (متی ۱۳:۵۵؛ اعما ۱۲:۱۷؛ ۱۵:۶، ۱۳؛ ۲۱:۱۸؛ یعقو ۱:۱؛ یہوداہ ۱)
کہانی نمبر ۸۸
یسوع کا بپتسمہ
تصویر میں جو دو آدمی نظر آ رہے ہیں، وہ کون ہیں؟
یوحنا کیسے بپتسمہ دیتے تھے؟
لوگ یوحنا کے پاس بپتسمہ لینے کیوں آتے تھے؟
یسوع کس وجہ سے بپتسمہ لینا چاہتے تھے؟
ہمیں کیسے پتہ ہے کہ جب یسوع مسیح نے بپتسمہ لیا تو خدا خوش ہوا؟
جب یسوع مسیح ۴۰ دن تک ایک ویران جگہ میں رہے تو وہاں کیا ہوا؟
یسوع مسیح کے پہلے شاگردوں کے نام بتائیں۔ یسوع مسیح کا پہلا معجزہ کیا تھا؟
مزید سوال:
متی ۳:۱۳-۱۷ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے بپتسمہ لے کر ہمارے لئے کیا نمونہ قائم کِیا؟ (زبور ۴۰:۷، ۸؛ متی ۲۸:۱۹، ۲۰؛ لو ۳:۲۱، ۲۲)
متی ۴:۱-۱۱ کو پڑھیں۔
باقاعدگی سے پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟ یسوع مسیح کی مثال سے واضح کریں۔ (متی ۴:۵-۷؛ ۲-پطر ۳:۱۷، ۱۸؛ اعما ۱۷:۱۱)
یوحنا ۱:۲۹-۵۱ کو پڑھیں۔
یوحنا بپتسمہ دینے والے نے اپنے شاگردوں کو کس کی پیروی کرنے کو کہا؟ ہم اِس سلسلے میں یوحنا سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یوح ۱:۲۹، ۳۵، ۳۶؛ ۳:۳۰؛ متی ۲۳:۱۰)
یوحنا ۲:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
خدا چاہتا ہے کہ اُس کے خادم ہر اچھی چیز سے لطفاندوز ہوں۔ یہ بات یسوع مسیح کے پہلے معجزے سے کیسے ظاہر ہوتی ہے؟ (یوح ۲:۹، ۱۰؛ زبور ۸۴:۱۱؛ یعقو ۱:۱۷)
کہانی نمبر ۸۹
خدا کے گھر میں بازار
کچھ آدمی ہیکل میں جانور کیوں بیچ رہے تھے؟
یسوع مسیح کو کیوں غصہ آیا تھا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یسوع مسیح نے کیا کِیا؟ اُنہوں نے کبوتر بیچنے والے آدمیوں سے کیا کہا؟
یسوع مسیح کے شاگردوں کو کونسی بات یاد آئی؟
جب یسوع مسیح گلیل جا رہے تھے تو وہ کس علاقے سے گزرے؟
مزید سوال:
یوحنا ۲:۱۳-۲۵ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح کو اُن لوگوں پر بہت غصہ آیا جو ہیکل میں خریدوفروخت کر رہے تھے۔ اِس سے ہم اپنی عبادتگاہ میں خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کے سلسلے میں کیا سمجھ جاتے ہیں؟ (یوح ۲:۱۵، ۱۶؛ ۱-کر ۱۰:۲۴، ۳۱-۳۳)
کہانی نمبر ۹۰
زندگی کا پانی
یسوع مسیح ایک کنویں کے پاس کیوں بیٹھ گئے تھے؟ وہاں اُنہوں نے ایک عورت سے کیا مانگا؟
عورت حیران کیوں ہوئی؟ یسوع مسیح نے عورت سے کیوں بات کی تھی؟ یسوع مسیح نے عورت سے کیا کہا؟
عورت کے خیال میں یسوع مسیح کس پانی کی بات کر رہے تھے؟ یسوع مسیح اصل میں کس بارے میں بات کر رہے تھے؟
جب یسوع مسیح نے عورت کو اُس کی شادیوں کے بارے میں بتایا تو عورت حیران کیوں ہو گئی؟ یسوع مسیح کو عورت کے بارے میں یہ باتیں کس نے بتائی تھیں؟
ہم اِس کہانی سے کیا سیکھتے ہیں؟
مزید سوال:
یوحنا ۴:۵-۴۳ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح کی مثال دے کر بتائیں کہ ہمیں اُن لوگوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے جو ہماری قوم یا طبقے کے نہیں ہیں؟ (یوح ۴:۹؛ ۱-کر ۹:۲۲؛ ۱-تیم ۲:۳، ۴؛ طط ۲:۱۱)
یسوع مسیح کے شاگرد بننے کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟ (یوح ۴:۱۴؛ یسع ۵۸:۱۱؛ ۲-کر ۴:۱۶)
سامری عورت نے دوسرے لوگوں کو بھی وہ باتیں بتائیں جو اُس نے یسوع مسیح سے سیکھی تھیں۔ ہم سامری عورت کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (یوح ۴:۷، ۲۸؛ متی ۶:۳۳؛ لو ۱۰:۴۰-۴۲)
کہانی نمبر ۹۱
پہاڑ پر اچھیاچھی باتیں
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یسوع مسیح کہاں ہیں؟ جو آدمی یسوع مسیح کے نزدیک بیٹھے ہیں، وہ کون ہیں؟
بارہ رسولوں کے نام بتائیں۔
یسوع مسیح نے لوگوں کو کس بادشاہت کے بارے میں بتایا؟ یہ بادشاہت کیا کرے گی؟
یسوع مسیح نے کن باتوں کے بارے میں دُعا کرنا سکھایا؟
ہمیں ایک دوسرے سے کیسا سلوک کرنا چاہئے؟
مزید سوال:
متی ۵:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
یہ کیسے ظاہر ہوگا کہ ہم ”دل کے غریب“ ہیں یعنی اپنی روحانی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ (متی ۵:۳؛ روم ۱۰:۱۳-۱۵؛ ۱-تیم ۴:۱۳، ۱۵، ۱۶)
متی ۵:۲۱-۲۶ کو پڑھیں۔
متی ۵:۲۳، ۲۴ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنے مسیحی بہنبھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھیں گے تو ہم یہوواہ خدا کی قربت کھو بیٹھیں گے؟ (متی ۶:۱۴، ۱۵؛ زبور ۱۳۳:۱؛ کل ۳:۱۳؛ ۱-یوح ۴:۲۰)
متی ۶:۱-۸ کو پڑھیں۔
کچھ لوگ صرف دِکھاوے کے لئے خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ لیکن ہم اِس پھندے میں پڑنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ (لو ۱۸:۱۱، ۱۲؛ ۱-کر ۴:۶، ۷؛ ۲-کر ۹:۷)
متی ۶:۲۵-۳۴ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح کی کس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں بھروسا رکھنا چاہئے کہ یہوواہ خدا ہماری ضروریات پوری کرے گا؟ (خر ۱۶:۴؛ زبور ۳۷:۲۵؛ فل ۴:۶)
متی ۷:۱-۱۱ کو پڑھیں۔
ہم متی ۷:۵ میں درج تمثیل سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (امثا ۲۶:۱۲؛ روم ۲:۱؛ ۱۴:۱۰؛ یعقو ۴:۱۱، ۱۲)
کہانی نمبر ۹۲
لڑکی زندہ ہو گئی!
تصویر میں جو لڑکی ہے، اُس کے ابو کا نام کیا ہے؟ اِس لڑکی کے امیابو اِتنے پریشان کیوں تھے؟
یائیر نے یسوع مسیح کے پاس جا کر کیا کہا؟
جب یسوع مسیح، یائیر کے گھر جا رہے تھے تو راستے میں کیا ہوا؟ ایک آدمی نے آکر یائیر سے کیا کہا؟
لوگوں نے یسوع مسیح کا مذاق کیوں اُڑایا؟
جب یسوع مسیح، لڑکی کے امیابو اور تین رسول کمرے میں گئے تو یسوع مسیح نے کیا کِیا؟
جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے کس کس کو زندہ کِیا؟ جب یسوع مسیح پوری زمین پر حکومت کریں گے تو وہ کیا کریں گے؟
مزید سوال:
لوقا ۸:۴۰-۵۶ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ یسوع مسیح نے بیمار عورت کی صورتحال کو سمجھا اور اُس کے ساتھ رحم سے پیش آئے؟ اِس سے کلیسیا کے بزرگ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (لو ۸:۴۳، ۴۴، ۴۷، ۴۸؛ احبا ۱۵:۲۵-۲۷؛ متی ۹:۱۲، ۱۳؛ کل ۳:۱۲-۱۴)
لوقا ۷:۱۱-۱۷ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے شہر نائین میں رہنے والی بیوہ کے لئے جو کچھ کِیا، اِس سے اُن لوگوں کو کیوں تسلی ملتی ہے جن کا کوئی عزیز فوت ہو گیا ہے؟ (لو ۷:۱۳؛ ۲-کر ۱:۳، ۴؛ عبر ۴:۱۵)
یوحنا ۱۱:۱۷-۴۴ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح کی مثال دے کر بتائیں کہ کسی عزیز کی موت پر افسردہ ہونا غلط نہیں ہوتا۔ (یوح ۱۱:۳۳-۳۶، ۳۸؛ ۲-سمو ۱۸:۳۳؛ ۱۹:۱-۴)
کہانی نمبر ۹۳
پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں
یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ یہ خبر سُن کر یسوع مسیح کو کیسا لگا؟
یسوع مسیح نے لوگوں کو کھانا کیسے کھلایا؟ کتنا کھانا بچ گیا تھا؟
جب شاگرد کشتی میں تھے تو وہ کیوں ڈر گئے؟ پطرس کے ساتھ کیا ہوا؟
جب یسوع مسیح نے دوسری بار لوگوں کو کھانا کھلایا تو اُن کے پاس کیاکیا تھا؟
یسوع مسیح بادشاہ کے طور پر کیا کریں گے؟
مزید سوال:
متی ۱۴:۱-۳۲ کو پڑھیں۔
متی ۱۴:۲۳-۳۲ میں درج واقعے سے ہمیں پطرس رسول کی شخصیت کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟
پاک کلام سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ بعد میں پطرس رسول سمجھدار ہو گئے تھے اور صبر سے کام لینا سیکھ گئے تھے؟ (متی ۱۴:۲۷-۳۰؛ یوح ۱۸:۱۰؛ ۲۱:۷؛ اعما ۲:۱۴، ۳۷-۴۰؛ ۱-پطر ۵:۶، ۱۰)
متی ۱۵:۲۹-۳۸ کو پڑھیں۔
ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا کی نعمتوں کی قدر کرتے تھے؟ (متی ۱۵:۳۷؛ یوح ۶:۱۲؛ کل ۳:۱۵)
یوحنا ۶:۱-۲۱ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے حکومتوں کے سلسلے میں جو رویہ اپنایا، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یوح ۶:۱۵؛ متی ۲۲:۲۱؛ روم ۱۲:۲؛ ۱۳:۱-۴)
کہانی نمبر ۹۴
یسوع مسیح اور چھوٹے بچے
رسول راستے میں کس بات پر لڑ رہے تھے؟
یسوع مسیح نے ایک بچے کو رسولوں کے سامنے کیوں کھڑا کِیا؟
یسوع مسیح نے رسولوں سے کیوں کہا کہ ”بچوں کی طرح بنو“؟
کچھ مہینوں بعد کیا ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح بچوں سے بہت پیار کرتے تھے؟
مزید سوال:
متی ۱۸:۱-۴ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح تعلیم دیتے وقت تمثیلیں کیوں استعمال کرتے تھے؟ (متی ۱۳:۳۴، ۳۶؛ مر ۴:۳۳، ۳۴)
متی ۱۹:۱۳-۱۵ کو پڑھیں۔
اگر ہم فردوس میں رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں بچوں کی کونسی خوبیاں اپنانی ہوں گی؟ (زبور ۲۵:۹؛ ۱۳۸:۶؛ ۱-کر ۱۴:۲۰)
مرقس ۹:۳۳-۳۷ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو اعلیٰ مرتبہ حاصل کرنے کی خواہش کے بارے میں کیا تعلیم دی؟ (مر ۹:۳۵؛ متی ۲۰:۲۵، ۲۶؛ گل ۶:۳؛ فل ۲:۵-۸)
مرقس ۱۰:۱۳-۱۶ کو پڑھیں۔
لوگ یسوع مسیح سے بات کرنے سے نہیں ہچکچاتے تھے۔ اِس سلسلے میں کلیسیا کے بزرگ یسوع مسیح سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (مر ۶:۳۰-۳۴؛ فل ۲:۱-۴؛ ۱-تیم ۴:۱۲)
کہانی نمبر ۹۵
سب سے اچھے اُستاد
ایک مذہبی اُستاد نے یسوع مسیح سے کیا پوچھا؟ اُس آدمی کو کیا لگتا تھا؟
یسوع مسیح کبھیکبھی لوگوں کو ایک بات سمجھانے کے لئے کیا کرتے تھے؟ ہم نے یہودیوں اور سامریوں کے بارے میں کیا پڑھا تھا؟
یسوع مسیح نے جو کہانی سنائی، اُس میں ایک یہودی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
جب ایک کاہن اور ایک لاوی زخمی آدمی کے پاس سے گزرے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
تصویر میں زخمی آدمی کی مدد کون کر رہا ہے؟
کہانی سنانے کے بعد یسوع مسیح نے مذہبی اُستاد سے کیا پوچھا؟ مذہبی اُستاد نے کیا جواب دیا؟
مزید سوال:
لوقا ۱۰:۲۵-۳۷ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے مذہبی اُستاد کو فوراً جواب دینے کی بجائے کیا کِیا تاکہ وہ خود صحیح نتیجے پر پہنچے؟ (لو ۱۰:۲۶؛ متی ۱۶:۱۳-۱۶)
یسوع مسیح تعلیم دیتے وقت اکثر کونسا طریقہ اپناتے تھے؟ یہ طریقہ لوگوں کے دل سے تعصب دُور کرنے کے لئے فائدہمند کیوں تھا؟ (متی ۱۳:۳۴؛ لو ۱۰:۳۶، ۳۷؛ ۱۸:۹-۱۴؛ طط ۱:۹)
کہانی نمبر ۹۶
یسوع مسیح معجزے کیوں کرتے تھے؟
یسوع مسیح جہاں بھی جاتے تھے، وہاں کیا کرتے تھے؟
یسوع مسیح نے رسولوں کو کیا بتایا؟
تصویر میں جو لوگ ہیں، وہ کون ہیں؟ یسوع مسیح نے کبڑی عورت کی مدد کیسے کی؟
مذہبی اُستاد، یسوع مسیح کی بات سُن کر شرمندہ کیوں ہو گئے؟
یسوع مسیح نے دو اندھے آدمیوں کے لئے کیا کِیا؟
یسوع مسیح معجزے کیوں کرتے تھے؟
مزید سوال:
متی ۱۵:۳۰، ۳۱ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے یہوواہ خدا کی قوت سے کونسے شاندار کام کئے؟ اِس بات پر غور کرنے سے ہمارا ایمان خدا کے وعدوں پر مضبوط کیوں ہو جاتا ہے؟ (زبور ۳۷:۲۹؛ یسع ۳۳:۲۴)
لوقا ۱۳:۱۰-۱۷ کو پڑھیں۔
یہ جان کر کہ یسوع مسیح نے سبت کے دن لوگوں کو طرحطرح کی تکلیفوں سے آرام دیا، ہم اُن کی ہزار سالہ حکمرانی کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (لو ۱۳:۱۰-۱۳؛ زبور ۴۶:۹؛ متی ۱۲:۸؛ کل ۲:۱۶، ۱۷؛ مکا ۲۱:۱-۴)
متی ۲۰:۲۹-۳۴ کو پڑھیں۔
اِس واقعے سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح مصروف ہونے کے باوجود لوگوں کی مدد کرنے کے لئے وقت نکالتے تھے؟ ہم اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (است ۱۵:۷؛ یعقو ۲:۱۵، ۱۶؛ ۱-یوح ۳:۱۷)
کہانی نمبر ۹۷
بادشاہ کو خوشآمدید!
یسوع مسیح نے دو شاگردوں سے کیا کہا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب یسوع مسیح یروشلیم کے پاس پہنچے تو کیا ہوا؟
جب یسوع مسیح نے ہیکل میں اندھے اور لنگڑے لوگوں کو ٹھیک کر دیا تو بچوں نے کیا کِیا؟
یسوع مسیح نے مذہبی اُستادوں سے کیا کہا؟
ہم اُن بچوں کی طرح کیسے بن سکتے ہیں جنہوں نے یسوع مسیح کی تعریف کی تھی؟
یسوع مسیح کے شاگردوں نے اُن سے کیا پوچھا؟
مزید سوال:
متی ۲۱:۱-۱۷ کو پڑھیں۔
رومی جنرل بڑی دھومدھام سے فتح کا جشن مناتے تھے۔ جب یسوع مسیح بادشاہ کے طور پر یروشلیم گئے تو وہ کس لحاظ سے رومی جنرلوں سے فرق تھے؟ (متی ۲۱:۴، ۵؛ زک ۹:۹؛ فل ۲:۵-۸)
جب یسوع مسیح ہیکل میں تھے تو بچوں نے زبور ۱۱۸ کا حوالہ دے کر اُن کی تعریف کی۔ آجکل بچے اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (متی ۲۱:۹، ۱۵؛ زبور ۱۱۸:۲۵، ۲۶؛ ۲-تیم ۳:۱۵؛ ۲-پطر ۳:۱۸)
یوحنا ۱۲:۱۲-۱۶ کو پڑھیں۔
جب لوگوں نے کھجور کی ڈالیاں لے کر یسوع مسیح کا استقبال کِیا تو اِس طرح اُنہوں نے کیا ظاہر کِیا؟ (یوح ۱۲:۱۳؛ فل ۲:۱۰؛ مکا ۷:۹، ۱۰)
کہانی نمبر ۹۸
یسوع مسیح کب بادشاہ بنیں گے؟
تصویر میں یسوع مسیح کون ہیں؟ اُن کے ساتھ اَور کون کون ہے؟
مذہبی اُستاد یسوع مسیح کے ساتھ کیا کرنا چاہتے تھے؟ یسوع مسیح نے مذہبی اُستادوں سے کیا کہا؟
رسولوں نے یسوع مسیح سے کیا پوچھا؟
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو کیوں بتایا کہ جب وہ آسمان پر بادشاہ بنیں گے تو زمین پر کیا ہوگا؟
یسوع مسیح بُرائی کو ختم کریں گے لیکن اِس سے پہلے زمین پر کیاکیا ہوگا؟
مزید سوال:
متی ۲۳:۱-۳۹ کو پڑھیں۔
پاک کلام کے مطابق دوسروں سے بات کرتے وقت اُن کا خطاب استعمال کرنا غلط نہیں ہے۔ لیکن متی ۲۳:۸-۱۱ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں کلیسیا میں کسی شخص کی خوشامد کرنے کے لئے اُس کو خطاب نہیں دینا چاہئے؟ (اعما ۲۶:۲۵؛ روم ۱۳:۷؛ ۱-پطر ۲:۱۳، ۱۴)
فریسیوں نے کیا کِیا تاکہ لوگ یسوع مسیح کے شاگرد نہ بنیں؟ آجکل مذہبی رہنما فریسیوں کی طرح کیا کر رہے ہیں؟ (متی ۲۳:۱۳؛ لو ۱۱:۵۲؛ یوح ۹:۲۲؛ ۱۲:۴۲؛ ۱-تھس ۲:۱۶)
متی ۲۴:۱-۱۴ کو پڑھیں۔
متی ۲۴:۱۳ کے مطابق ’آخر تک برداشت کرنا‘ یعنی آخر تک یہوواہ خدا کا وفادار رہنا کیوں ضروری ہے؟
متی ۲۴:۱۳ میں درج اصطلاح ”آخر تک“ کا کیا مطلب ہے؟ (متی ۱۶:۲۷؛ روم ۱۴:۱۰-۱۲؛ ۲-کر ۵:۱۰)
مرقس ۱۳:۳-۱۰ کو پڑھیں۔
مرقس ۱۳:۱۰ سے ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بادشاہت کی خوشخبری سنانا بہت اہم کام ہے؟ یہ جاننے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (روم ۱۳:۱۱، ۱۲؛ ۱-کر ۷:۲۹-۳۱؛ ۲-تیم ۴:۲)
کہانی نمبر ۹۹
ایک نئی تقریب
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یسوع مسیح اور ۱۲ رسول اِس کمرے میں کیوں جمع ہیں؟
یہودی، عیدِفسح کیوں مناتے تھے؟
تصویر میں جو آدمی کمرے سے باہر جا رہا ہے، وہ کون ہے؟ وہ کہاں جا رہے ہیں؟
عیدِفسح کا کھانا کھانے کے بعد یسوع مسیح نے کونسی نئی تقریب شروع کی؟ یسوع مسیح کیوں چاہتے تھے کہ اُن کے شاگرد ہر سال اِس تقریب کو منائیں؟
نئی تقریب کو منانے کے بعد یسوع مسیح نے رسولوں سے کیا کہا؟ اِس کے بعد اُن سب نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
متی ۲۶:۱۴-۳۰ کو پڑھیں۔
متی ۲۶:۱۵ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوداہ اسکریوتی نے جانبُوجھ کر یسوع مسیح کو پکڑوایا تھا؟
یسوع مسیح کے خون کے ذریعے کونسی دو باتیں انجام پائیں؟ (متی ۲۶:۲۷، ۲۸؛ یرم ۳۱:۳۱-۳۳؛ افس ۱:۷؛ عبر ۹:۱۹، ۲۰)
لوقا ۲۲:۱-۳۹ کو پڑھیں۔
شیطان کس مفہوم میں یہوداہ اسکریوتی میں سما گیا تھا؟ (لو ۲۲:۳؛ یوح ۱۳:۲؛ اعما ۱:۲۴، ۲۵)
یوحنا ۱۳:۱-۲۰ کو پڑھیں۔
یوحنا ۱۳:۲ پر غور کرکے بتائیں کہ یہوداہ اسکریوتی نے جو کچھ کِیا، کیا اُنہیں اِس کا ذمہدار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (پید ۴:۷؛ ۲-کر ۲:۱۱؛ گل ۶:۱؛ یعقو ۱:۱۳، ۱۴)
جب یسوع مسیح نے رسولوں کے پاؤں دھوئے تو اصل میں وہ اپنے پیروکاروں کو کیا سکھانا چاہتے تھے؟ (یوح ۱۳:۱۵؛ متی ۲۳:۱۱؛ ۱-پطر ۲:۲۱)
یوحنا ۱۷:۱-۲۶ کو پڑھیں۔
جب یسوع مسیح نے کہا کہ اُن کے شاگرد ”ایک ہوں“ تو اُن کی اِس بات کا کیا مطلب تھا؟ (یوح ۱۷:۱۱، ۲۱-۲۳؛ روم ۱۳:۸؛ ۱۴:۱۹؛ کل ۳:۱۴)
کہانی نمبر ۱۰۰
گتسمنی باغ میں
یسوع مسیح اور رسول کہاں گئے؟ یسوع مسیح نے رسولوں سے کیا کرنے کو کہا؟
جب یسوع مسیح رسولوں کے پاس واپس آئے تو اُنہوں نے کیا دیکھا؟ یسوع مسیح نے کتنی بار رسولوں سے کہا کہ ”جاگتے رہو“؟
باغ میں اَور کون لوگ آئے؟ تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوداہ اسکریوتی کیا کر رہے ہیں؟
یہوداہ اسکریوتی نے یسوع مسیح کو کیوں چُوما؟ پطرس نے کیا کِیا؟
یسوع مسیح نے پطرس سے کیا کہا؟ یسوع مسیح نے مدد کے لئے دُعا کیوں نہیں کی؟
مزید سوال:
متی ۲۶:۳۶-۵۶ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے جس طریقے سے اپنے شاگردوں کی اصلاح کی، اُس سے کلیسیا کے بزرگ کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (متی ۲۰:۲۵-۲۸؛ ۲۶:۴۰، ۴۱؛ گل ۵:۱۷؛ افس ۴:۲۹، ۳۱، ۳۲)
کیا یسوع مسیح چاہتے ہیں کہ اُن کے پیروکار ہتھیار استعمال کریں؟ وضاحت کریں۔ (متی ۲۶:۵۲؛ لو ۶:۲۷، ۲۸؛ یوح ۱۸:۳۶)
لوقا ۲۲:۳۹-۵۳ کو پڑھیں۔
کیا یسوع مسیح کا ایمان کمزور ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک فرشتے نے آکر اُن کو تقویت دی؟ وضاحت کریں۔ (لو ۲۲:۴۱-۴۳؛ یسع ۴۹:۸؛ متی ۴:۱۰، ۱۱؛ عبر ۵:۷)
یوحنا ۱۸:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
گتسمنی باغ میں یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کی جان بچانے کے لئے کیا کِیا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یوح ۱۰:۱۱، ۱۲؛ ۱۸:۱، ۶-۹؛ عبر ۱۳:۶؛ یعقو ۲:۲۵)
کہانی نمبر ۱۰۱
یسوع مسیح کی موت
کس نے یسوع مسیح کے دُشمنوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ وہ یسوع مسیح کو مار دیں؟
جب یسوع مسیح کو گرفتار کِیا گیا تو رسولوں نے کیا کِیا؟
سردارکاہن کائفا کے گھر کیا ہوا؟
پطرس کیوں روئے؟
مذہبی اُستاد، پیلاطُس کے سامنے چلّا چلّا کر کیا کہنے لگے؟
سپاہیوں نے یسوع مسیح کے ساتھ کیا کِیا؟ یسوع مسیح نے ایک ڈاکو سے کیا وعدہ کِیا؟
فردوس کہاں ہوگا؟
مزید سوال:
متی ۲۶:۵۷-۷۵ کو پڑھیں۔
یہ کیسے ظاہر ہوا کہ یہودیوں کی صدر عدالت کے رُکن بہت بُرے تھے؟ (متی ۲۶:۵۹، ۶۷، ۶۸)
متی ۲۷:۱-۵۰ کو پڑھیں۔
اگرچہ یہوداہ اسکریوتی اپنے کئے پر پچھتائے تھے تو بھی ہم کیوں کہہ سکتے ہیں اُنہوں نے دل سے توبہ نہیں کی تھی؟ (متی ۳:۸؛ ۲۷:۳، ۴؛ مر ۳:۲۹؛ ۱۴:۲۱؛ ۲-کر ۷:۱۰)
لوقا ۲۲:۵۴-۷۱ کو پڑھیں۔
پطرس رسول نے تین بار یسوع مسیح کا انکار کِیا۔ اِس واقعے سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (لو ۲۲:۶۰-۶۲؛ متی ۲۶:۳۱-۳۵؛ ۱-کر ۱۰:۱۲)
لوقا ۲۳:۱-۴۹ کو پڑھیں۔
حالانکہ یسوع مسیح کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی لیکن اُن کا ردِعمل کیا تھا؟ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (لو ۲۳:۳۳، ۳۴؛ روم ۱۲:۱۷-۱۹؛ ۱-پطر ۲:۲۳)
یوحنا ۱۸:۱۲-۴۰ کو پڑھیں۔
لوگوں کے ڈر کی وجہ سے پطرس رسول کا ایمان وقتی طور پر کمزور ہو گیا تھا لیکن بعد میں اُنہوں نے بڑے جوش سے خدا کی خدمت کی۔ اِس سے ہم کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟ (یوح ۱۸:۲۵-۲۷؛ ۱-کر ۴:۲؛ ۱-پطر ۳:۱۴، ۱۵؛ ۵:۸، ۹)
یوحنا ۱۹:۱-۳۰ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح زندگی کی آسائشوں کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے تھے؟ (یوح ۲:۱، ۲، ۹، ۱۰؛ ۱۹:۲۳، ۲۴؛ متی ۶:۳۱، ۳۲؛ ۸:۲۰)
یسوع مسیح نے دَم توڑتے وقت کہا کہ ”تمام ہوا“۔ اُن کی اِس بات کا کیا مطلب تھا؟ (یوح ۱۶:۳۳؛ ۱۹:۳۰؛ ۲-پطر ۳:۱۴؛ ۱-یوح ۵:۴)
کہانی نمبر ۱۰۲
خالی قبر
تصویر میں جو عورت اور آدمی نظر آ رہے ہیں، وہ کون ہیں؟ وہ کہاں کھڑے ہیں؟
پیلاطُس نے یسوع مسیح کی قبر پر کچھ سپاہیوں کو کیوں کھڑا کروایا؟
جب یسوع مسیح کو مرے ہوئے دو دن ہو گئے تو تیسرے دن ایک فرشتے نے کیا کِیا؟ جب مذہبی اُستادوں کو پتہ چلا کہ یسوع مسیح کی قبر خالی ہے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
جب کچھ عورتیں یسوع مسیح کی قبر پر گئیں تو وہ پریشان کیوں ہو گئیں؟
پطرس اور یوحنا بھاگے بھاگے یسوع مسیح کی قبر پر کیوں گئے؟ وہاں اُنہوں نے کیا دیکھا؟
خدا نے یسوع مسیح کی لاش کے ساتھ کیا کِیا؟ یسوع مسیح نے کیا کِیا تاکہ شاگردوں کو یقین ہو جائے کہ وہ زندہ ہو گئے ہیں؟
مزید سوال:
متی ۲۷:۶۲-۶۶ اور ۲۸:۱-۱۵ کو پڑھیں۔
جب سردارکاہنوں اور فریسیوں نے سنا کہ یسوع مسیح زندہ ہو گئے ہیں تو اُنہوں نے کیا کِیا جو پاک روح کے خلاف کفر بکنے کے برابر تھا؟ (متی ۱۲:۲۴، ۳۱، ۳۲؛ ۲۸:۱۱-۱۵)
لوقا ۲۴:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
ہم کس بِنا پر یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا کی نظر میں عورتوں کی گواہی قابلِقبول ہے؟ (لو ۲۴:۴، ۹، ۱۰؛ متی ۲۸:۱-۷)
یوحنا ۲۰:۱-۱۲ کو پڑھیں۔
اگر ہم ایک پیشینگوئی کو پوری طرح سمجھ نہیں پا رہے تو ہمیں صبر سے کام لینا چاہئے۔ یہ بات یوحنا ۲۰:۸، ۹ سے کیسے ظاہر ہوتی ہے؟ (امثا ۴:۱۸؛ متی ۱۷:۲۲، ۲۳؛ لو ۲۴:۵-۸؛ یوح ۱۶:۱۲)
کہانی نمبر ۱۰۳
شاگردوں کی خوشی
مریم نے اُس آدمی سے کیا کہا جس کو وہ مالی سمجھ رہی تھیں؟ مریم کو کیسے پتہ چلا کہ وہ آدمی یسوع مسیح ہیں؟
جب دو شاگرد ایک گاؤں جا رہے تھے تو راستے میں کیا ہوا؟
جب دو شاگرد رسولوں کو یسوع مسیح کے بارے میں بتا رہے تھے تو کونسی عجیب بات ہوئی؟
بتائیں کہ یسوع مسیح اب تک کتنی بار شاگردوں کو دِکھائی دئے؟
جب شاگردوں نے توما کو یسوع مسیح کے بارے میں بتایا تو توما نے کیا کہا؟ اِس کے آٹھ دن بعد کیا ہوا؟
مزید سوال:
یوحنا ۲۰:۱۱-۲۹ کو پڑھیں۔
کیا یوحنا ۲۰:۲۳ میں درج بات کا یہ مطلب ہے کہ انسانوں کو ایسے گُناہ معاف کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو خدا کے خلاف کئے جاتے ہیں؟ وضاحت کریں۔ (زبور ۴۹:۲، ۷؛ یسع ۵۵:۷؛ ۱-تیم ۲:۵، ۶؛ ۱-یوح ۲:۱، ۲)
لوقا ۲۴:۱۳-۴۳ کو پڑھیں۔
ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم پاک کلام میں درج باتوں کو دل سے قبول کریں اور اُن پر عمل کریں؟ (لو ۲۴:۳۲، ۳۳؛ عز ۷:۱۰؛ اعما ۱۶:۱۴؛ عبر ۵:۱۱-۱۴)
کہانی نمبر ۱۰۴
آسمان پر واپسی
ایک بار یسوع مسیح کتنے شاگردوں کو دِکھائی دئے؟ یسوع مسیح نے اُن سے کس بارے میں بات کی؟
خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ جب یسوع مسیح حکومت کریں گے تو زندگی کیسی ہوگی؟
یسوع مسیح کتنے دن تک اپنے شاگردوں کو دِکھائی دئے؟ پھر کس بات کا وقت آ گیا تھا؟
یسوع مسیح نے آسمان پر جانے سے پہلے اپنے شاگردوں کو کونسے دو حکم دئے؟
بتائیں کہ تصویر میں کیا ہو رہا ہے؟ کس چیز نے یسوع مسیح کو چھپا لیا تھا؟
مزید سوال:
۱-کرنتھیوں ۱۵:۳-۸ کو پڑھیں۔
پولس رسول اِتنے یقین سے کیوں کہہ سکتے تھے کہ یسوع مسیح زندہ ہو گئے ہیں؟ ہم کن باتوں کے بارے میں یقین سے بات کر سکتے ہیں؟ (۱-کر ۱۵:۴، ۷، ۸؛ یسع ۲:۲، ۳؛ متی ۲۴:۱۴؛ ۲-تیم ۳:۱-۵)
اعمال ۱:۱-۱۱ کو پڑھیں۔
اعمال ۱:۸ میں درج پیشینگوئی پہلی صدی میں کیسے پوری ہوئی؟ (اعما ۶:۷؛ ۹:۳۱؛ ۱۱:۱۹-۲۱؛ کل ۱:۲۳)
کہانی نمبر ۱۰۵
پاک روح کا اثر
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب شاگرد یروشلیم میں رہے تو کیا ہوا؟
جو لوگ دوسرے ملکوں سے یروشلیم آئے ہوئے تھے، وہ کیوں حیران ہوئے؟
پطرس رسول نے لوگوں کو کیا بتایا؟
جب لوگوں نے سنا کہ یسوع مسیح کے ساتھ بُرا سلوک ہوا تھا تو اُن کو کیسا لگا؟ پطرس رسول نے لوگوں کو کیا کرنے کو کہا؟
عیدِپنتِکُست پر کتنے لوگوں نے بپتسمہ لیا؟
مزید سوال:
اعمال ۲:۱-۴۷ کو پڑھیں۔
اعمال ۲:۲۳، ۳۶ میں درج پطرس رسول کی بات سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری یہودی قوم یسوع مسیح کی موت کی ذمہدار تھی؟ (۱-تھس ۲:۱۴، ۱۵)
ہم کیسے جانتے ہیں کہ پطرس رسول پاک کلام سے دلیلیں دینے میں ماہر تھے؟ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (اعما ۲:۱۶، ۱۷، ۲۹، ۳۱، ۳۶، ۳۹؛ کل ۴:۶)
یسوع مسیح نے پطرس رسول سے وعدہ کِیا تھا کہ ”مَیں آسمان کی بادشاہی کی کُنجیاں تجھے دوں گا۔“ پطرس رسول نے پہلی کُنجی کن لوگوں کے لئے استعمال کی؟ (اعما ۲:۱۴، ۲۲-۲۴، ۳۷، ۳۸؛ متی ۱۶:۱۹)
کہانی نمبر ۱۰۶
رسولوں کی دلیری
ایک دن جب پطرس رسول اور یوحنا رسول ہیکل میں جا رہے تھے تو کیا ہوا؟
پطرس رسول نے لنگڑے آدمی سے کیا کہا؟ پطرس رسول نے اُس آدمی کے لئے کیا کِیا؟
مذہبی اُستادوں کو پطرس رسول اور یوحنا رسول پر غصہ کیوں آیا؟ اُنہوں نے اِن دونوں رسولوں کے ساتھ کیا کِیا؟
پطرس رسول نے مذہبی اُستادوں کو کیا جواب دیا؟ مذہبی اُستادوں نے رسولوں کو کس بات سے منع کِیا؟
مذہبی اُستاد، رسولوں سے کیوں جلنے لگے؟ جب رسولوں کو دوسری بار قیدخانے میں ڈالا گیا تو کیا ہوا؟
رسولوں نے بڑی عدالت میں مذہبی اُستادوں سے کیا کہا؟
مزید سوال:
اعمال ۳:۱-۱۰ کو پڑھیں۔
حالانکہ آجکل خدا کے خادموں کو معجزے کرنے کی طاقت نہیں ملی تو بھی وہ لوگوں کو کیا دے سکتے ہیں جو پیسوں سے بھی زیادہ قیمتی ہے؟ (یوح ۱۷:۳؛ اعما ۳:۶؛ ۲-کر ۵:۱۸-۲۰؛ فل ۳:۸)
اعمال ۴:۱-۳۱ کو پڑھیں۔
جب مخالفین ہمیں بادشاہت کی منادی کرنے سے روکتے ہیں تو ہم پہلی صدی کے مسیحیوں کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (اعما ۴:۲۹، ۳۱؛ افس ۶:۱۸-۲۰؛ ۱-تھس ۲:۲)
اعمال ۵:۱۷-۴۲ کو پڑھیں۔
کچھ عہدہدار بادشاہت کی مُنادی کے سلسلے میں کونسا نظریہ رکھتے ہیں؟ مثالیں دے کر واضح کریں۔ (اعما ۵:۳۴-۳۹)
کہانی نمبر ۱۰۷
ستفنس کا قتل
ستفنس کون تھے؟ خدا نے ستفنس کو کیا کرنے کی طاقت دی تھی؟
ستفنس نے بڑی عدالت میں کیا کہا جس کی وجہ سے مذہبی اُستادوں کو بہت غصہ آیا؟
کچھ آدمیوں نے شہر کے باہر ستفنس کے ساتھ کیا کِیا؟
تصویر میں جو آدمی چادروں کا خیال رکھ رہا ہے، وہ کون ہے؟
ستفنس نے مرنے سے پہلے کیا دُعا کی؟
اگر کوئی ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
مزید سوال:
اعمال ۶:۸-۱۵ کو پڑھیں۔
مذہبی رہنما کونسے حربے استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم بادشاہت کی مُنادی کرنا بند کر دیں؟ (اعما ۶:۹، ۱۱، ۱۳)
اعمال ۷:۱-۶۰ کو پڑھیں۔
ستفنس بڑی مہارت سے پاک کلام کے پیغام کا دفاع کیوں کر سکے؟ ہم اِس سے کیا سیکھتے ہیں؟ (اعما ۷:۵۱-۵۳؛ روم ۱۵:۴؛ ۲-تیم ۳:۱۴-۱۷؛ ۱-پطر ۳:۱۵)
ہمیں اُن لوگوں کے بارے میں کیسی سوچ اپنانی چاہئے جو بادشاہت کی مُنادی کے کام کی مخالفت کرتے ہیں؟ (اعما ۷:۵۸-۶۰؛ متی ۵:۴۴؛ لو ۲۳:۳۳، ۳۴)
کہانی نمبر ۱۰۸
آسمان سے آواز
ساؤل، یسوع مسیح کے شاگردوں کے ساتھ کیا کرنے لگے؟
جب ساؤل دمشق جا رہے تھے تو کونسی عجیب بات ہوئی؟
یسوع مسیح نے ساؤل سے کیا کرنے کو کہا؟
یسوع مسیح نے حننیاہ سے کیا کہا؟ ساؤل کی آنکھیں کیسے ٹھیک ہو گئیں؟
ساؤل کس نام سے مشہور ہو گئے؟ ساؤل نے پاک روح کی مدد سے کیا کِیا؟
مزید سوال:
اعمال ۸:۱-۴ کو پڑھیں۔
یروشلیم میں مسیحیوں پر بہت اذیت ڈھائی گئی لیکن اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟ یہ ہمارے زمانے میں بھی کیسے دیکھنے میں آیا ہے؟ (اعما ۸:۴؛ یسع ۵۴:۱۷)
اعمال ۹:۱-۲۰ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے ساؤل کو کنکن لوگوں کو خوشخبری سنانے کے لئے چُنا؟ (اعما ۹:۱۵؛ ۱۳:۵؛ ۲۶:۱؛ ۲۷:۲۴؛ روم ۱۱:۱۳)
اعمال ۲۲:۶-۱۶ کو پڑھیں۔
ہم حننیاہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنا مسیحیوں کے لئے ضروری کیوں ہے؟ (اعما ۲۲:۱۲؛ ۱-تیم ۳:۷؛ ۱-پطر ۱:۱۴-۱۶؛ ۲:۱۲)
اعمال ۲۶:۸-۲۰ کو پڑھیں۔
شروع میں ساؤل مسیحیوں کی مخالفت کرتے تھے لیکن بعد میں وہ خود بھی مسیحی بن گئے۔ اِس سے اُن یہوواہ کے گواہوں کو کیا حوصلہ ملتا ہے جن کا جیونساتھی اُن کا ہمایمان نہیں ہے؟ (اعما ۲۶:۱۱؛ ۱-تیم ۱:۱۴-۱۶؛ ۲-تیم ۴:۲؛ ۱-پطر ۳:۱-۳)
کہانی نمبر ۱۰۹
پطرس رسول اور کُرنیلیس کی ملاقات
تصویر میں جو آدمی سجدہ کر رہا ہے، وہ کون ہے؟
ایک فرشتے نے کُرنیلیس سے کیا کہا؟
جب پطرس رسول چھت پر تھے تو خدا نے اُن کو معجزے سے کیا دِکھایا؟
پطرس رسول کیوں نہیں چاہتے تھے کہ کُرنیلیس اُن کو سجدہ کریں؟
پطرس رسول کے دوست کیوں حیران ہوئے؟
ہم اِس کہانی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
مزید سوال:
اعمال ۱۰:۱-۴۸ کو پڑھیں۔
اعمال ۱۰:۴۲ میں درج پطرس رسول کے الفاظ سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟ (متی ۲۸:۱۹؛ مر ۱۳:۱۰؛ اعما ۱:۸)
اعمال ۱۱:۱-۱۸ کو پڑھیں۔
جب خدا نے پطرس رسول پر واضح کِیا کہ وہ غیریہودیوں کو کیسا خیال کرتا ہے تو پطرس رسول کا ردِعمل کیا تھا؟ جب ہمیں خدا کی تنظیم کی طرف سے کوئی ہدایت ملتی ہے تو ہم پطرس رسول کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (اعما ۱۱:۱۷، ۱۸؛ ۲-کر ۱۰:۵؛ افس ۵:۱۷)
کہانی نمبر ۱۱۰
پولس رسول اور تیمتھیس
تصویر میں جو لڑکا ہے، وہ کون ہے؟ وہ کہاں رہتے تھے؟ اُن کی امی کا کیا نام تھا؟ اُن کی نانی کا کیا نام تھا؟
جب پولس رسول نے تیمتھیس کو اپنے ساتھ آنے کو کہا تو تیمتھیس نے کیا کہا؟
یسوع مسیح کے شاگرد سب سے پہلے کس شہر میں مسیحی کہلائے؟
پولس رسول، سیلاس اور تیمتھیس کنکن شہروں میں گئے؟
تیمتھیس نے پولس رسول کے ساتھ مل کر کیا کِیا؟ جب آپ بڑے ہوں گے تو آپ کیا کریں گے؟
مزید سوال:
اعمال ۹:۱۹-۳۰ کو پڑھیں۔
جب پولس رسول کو خوشخبری سنانے کی وجہ سے مخالفت کا سامنا ہوا تو اُنہوں نے سمجھداری سے کیسے کام لیا؟ (اعما ۹:۲۲-۲۵، ۲۹، ۳۰؛ متی ۱۰:۱۶)
اعمال ۱۱:۱۹-۲۶ کو پڑھیں۔
اعمال ۱۱:۱۹-۲۱ میں درج بات سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا اپنی پاک روح کے ذریعے خوشخبری سنانے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے؟
اعمال ۱۳:۱۳-۱۶، ۴۲-۵۲ کو پڑھیں۔
اعمال ۱۳:۵۱، ۵۲ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح کے شاگرد مخالفت کی وجہ سے بےحوصلہ نہیں ہوئے تھے؟ (متی ۱۰:۱۴؛ اعما ۱۸:۶؛ ۱-پطر ۴:۱۴)
اعمال ۱۴:۱-۶، ۱۹-۲۸ کو پڑھیں۔
پاک کلام میں اصطلاح ”اُنہیں [یہوواہ] کے سپرد کِیا“ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اُن لوگوں کے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہیں ہونا چاہئے جن کو ہم پاک کلام کی تعلیم دے رہے ہیں یا جنہوں نے ابھیابھی بپتسمہ لیا ہے؟ (اعما ۱۴:۲۱-۲۳؛ ۲۰:۳۲؛ یوح ۶:۴۴)
اعمال ۱۶:۱-۵ کو پڑھیں۔
تیمتھیس خوشخبری سنانے کی خاطر اپنا ختنہ تک کروانے کو تیار ہو گئے۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (اعما ۱۶:۳؛ ۱-کر ۹:۲۳؛ ۱-تھس ۲:۸)
اعمال ۱۸:۱-۱۱، ۱۸-۲۲ کو پڑھیں۔
اعمال ۱۸:۹، ۱۰ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح نے خوشخبری سنانے کے سلسلے میں شاگردوں کی رہنمائی خود کی؟ اِس سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (متی ۲۸:۲۰)
کہانی نمبر ۱۱۱
یوتخس زندہ ہو گئے!
تصویر میں جو لڑکا سڑک پر پڑا ہوا ہے، وہ کون ہے؟ وہ سڑک پر کیوں پڑے ہوئے ہیں؟
جب پولس رسول نے دیکھا کہ یوتخس مر گئے ہیں تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
پولس رسول، تیمتھیس اور اُن کے ساتھی کہاں جا رہے تھے؟ جب وہ میلیتُس پہنچے تو کیا ہوا؟
اگبُس نبی نے پولس رسول سے کیا کہا؟ اُن کی بات کیسے پوری ہوئی؟
مزید سوال:
اعمال ۲۰:۷-۳۸ کو پڑھیں۔
ہم اعمال ۲۰:۲۶، ۲۷ کے مطابق ”سب آدمیوں کے خون“ سے کیسے پاک رہ سکتے ہیں؟ (حز ۳۳:۸؛ اعما ۱۸:۶، ۷)
کلیسیا کے بزرگوں کو تعلیم دیتے وقت ”ایمان کے کلام“ یعنی پاک کلام پر کیوں قائم رہنا چاہئے؟ (اعما ۲۰:۱۷، ۲۹، ۳۰؛ طط ۱:۷-۹؛ ۲-تیم ۱:۱۳)
اعمال ۲۶:۲۴-۳۲ کو پڑھیں۔
یسوع مسیح نے پولس رسول کو ایک خاص کام دیا تھا۔ اِس کام کو کرنے کے لئے پولس رسول نے اپنی رومی شہریت کو کیسے استعمال کِیا؟ (اعما ۹:۱۵؛ ۱۶:۳۷، ۳۸؛ ۲۵:۱۱، ۱۲؛ ۲۶:۳۲؛ لو ۲۱:۱۲، ۱۳)
کہانی نمبر ۱۱۲
ایک خطرناک سفر
جب کشتی کریتے سے گزری تو کیا ہوا؟
پولس رسول نے اُن لوگوں سے کیا کہا جو کشتی میں تھے؟
کشتی کیوں ٹوٹ گئی؟
سپاہیوں کے افسر نے لوگوں کو کیا حکم دیا؟ کتنے لوگ زندہ بچ گئے؟
کشتی جس جزیرے کے پاس ٹوٹی، اُس کا کیا نام تھا؟ جب موسم بہتر ہو گیا تو سپاہیوں نے کیا کِیا؟
مزید سوال:
اعمال ۲۷:۱-۴۴ کو پڑھیں۔
جب ہم پاک کلام میں پولس رسول کے سمندری سفر کے بارے میں پڑھتے ہیں تو اِس بات پر ہمارا ایمان کیوں مضبوط ہو جاتا ہے کہ پاک کلام میں جو کچھ لکھا ہے، وہ سب صحیح ہے؟ (اعما ۲۷:۱۶-۱۹، ۲۷-۳۲؛ لو ۱:۳؛ ۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷)
اعمال ۲۸:۱-۱۴ کو پڑھیں۔
حالانکہ مالٹا کے لوگ یہوواہ خدا کی عبادت نہیں کرتے تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے اجنبیوں پر ”خاص مہربانی کی۔“ اِس سے ہمیں کیا کرنے کی ترغیب ملتی ہے؟ ہمیں کیا کئے بغیر ایسا کرنا چاہئے؟ (اعما ۲۸:۱، ۲؛ عبر ۱۳:۱، ۲؛ ۱-پطر ۴:۹)
کہانی نمبر ۱۱۳
پولس رسول روم میں
جب پولس رسول قید میں تھے تو اُنہوں نے کنکن کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتایا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ پولس رسول سے کون ملنے آیا ہے؟ وہ کیا کر رہے ہیں؟
اِپفردِتس کون تھے؟ جب وہ فلپی واپس گئے تو وہ اپنے ساتھ کیا لے کر گئے؟
پولس رسول نے اپنے دوست فلیمون کو خط کیوں لکھا؟
جب پولس رسول رِہا ہو گئے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ لیکن بعد میں اُن کے ساتھ کیا ہوا؟
یہوواہ خدا نے کس سے پاک کلام کی آخری کتابیں لکھوائیں؟ مکاشفہ میں کیا بتایا گیا ہے؟
مزید سوال:
اعمال ۲۸:۱۶-۳۱ اور فلپیوں ۱:۱۳ کو پڑھیں۔
پولس رسول قید میں بھی کیا کرتے رہے؟ جب کلیسیا کے بہنبھائیوں نے پولس رسول کا ایمان دیکھا تو اُن پر کیا اثر ہوا؟ (اعما ۲۸:۲۳، ۳۰، ۳۱؛ فل ۱:۱۴)
فلپیوں ۲:۱۹-۳۰ کو پڑھیں۔
پولس رسول نے کس طرح ظاہر کِیا کہ وہ تیمتھیس اور اِپفردِتس کی قدر کرتے ہیں؟ ہم پولس رسول کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (فل ۲:۲۰، ۲۲، ۲۵، ۲۹، ۳۰؛ ۱-کر ۱۶:۱۸؛ ۱-تھس ۵:۱۲، ۱۳)
فلیمون ۱-۲۵ کو پڑھیں۔
پولس رسول نے کس جذبے کی بِنا پر فلیمون سے درخواست کی کہ وہ اُنیسمس کو معاف کر دیں؟ کلیسیا کے بزرگ اِس بات سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (فلیمون ۹؛ ۲-کر ۸:۸؛ گل ۵:۱۳)
فلیمون ۱۳، ۱۴ سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ پولس رسول اِس بات کا احترام کرتے تھے کہ ہر شخص کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حق ہے؟ (۱-کر ۸:۷، ۱۳؛ ۱۰:۳۱-۳۳)
۲-تیمتھیس ۴:۷-۹ کو پڑھیں۔
پولس رسول کی طرح ہم بھی اِس بات پر پکا ایمان کیوں رکھ سکتے ہیں کہ اگر ہم آخر تک خدا کے وفادار رہیں گے تو وہ ہمیں انعام دے گا؟ (متی ۲۴:۱۳؛ عبر ۶:۱۰)
کہانی نمبر ۱۱۴
خدا کی جنگ
جب پاک کلام میں لکھا ہے کہ آسمان پر گھوڑے ہیں تو اِس کا کیا مطلب ہے؟
اُس جنگ کا نام بتائیں جو خدا بُرے لوگوں سے لڑے گا۔ خدا یہ جنگ کیوں لڑے گا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ فوج میں جو آدمی سب سے آگے ہے، وہ کون ہے؟ اُنہوں نے تاج کیوں پہنا ہے؟ اُن کے ہاتھ میں تلوار کیوں ہے؟
کہانی نمبر ۱۰، ۱۵ اور ۳۳ سے ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ خدا بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا؟
کہانی نمبر ۳۶ اور ۷۶ سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ اگر خدا کے خادم بُرے کام کریں گے تو خدا اُن کو بھی ختم کر دے گا؟
مزید سوال:
مکاشفہ ۱۹:۱۱-۱۶ کو پڑھیں۔
پاک کلام سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص سفید گھوڑے پر سوار ہے، وہ یسوع مسیح ہیں؟ (مکا ۱:۵؛ ۳:۱۴؛ ۱۹:۱۱؛ یسع ۱۱:۴)
پاک کلام کے مطابق یسوع مسیح نے خون کی چھڑکی ہوئی پوشاک پہنی ہوئی ہے۔ اِس سے کیسے پتہ چلتا ہے وہ اپنے دُشمنوں پر ضرور فتح حاصل کریں گے؟ (مکا ۱۴:۱۸-۲۰؛ ۱۹:۱۳)
جو فوج سفید گھوڑوں پر سوار ہو کر یسوع مسیح کے پیچھے پیچھے آئے گی، اُس میں کونکون شامل ہوگا؟ (مکا ۲:۲۶، ۲۷؛ ۱۲:۷؛ ۱۹:۱۴؛ متی ۲۵:۳۱، ۳۲)
کہانی نمبر ۱۱۵
فردوس میں زندگی
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ جب زمین فردوس بن جائے گی تو وہ کیسی لگے گی؟
خدا نے اُن لوگوں سے کیا وعدہ کِیا ہے جو فردوس میں رہیں گے؟
یسوع مسیح زمین کو فردوس کب بنائیں گے؟
جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ اِس سے ہمیں کیا پتہ چلتا ہے؟
جب یسوع مسیح اور اُن کے ساتھی حکومت کریں گے تو زمین پر کیسا دَور ہوگا؟
مزید سوال:
مکاشفہ ۵:۹، ۱۰ کو پڑھیں۔
ہم اِس بات پر کیوں یقین رکھ سکتے ہیں کہ جو لوگ مسیح کی ہزار سالہ حکمرانی میں ہمارے بادشاہ اور کاہن ہوں گے، وہ ہمارے ساتھ ہمدردی اور رحم سے پیش آئیں گے؟ (افس ۴:۲۰-۲۴؛ ۱-پطر ۱:۷؛ ۳:۸؛ ۵:۶-۱۰)
مکاشفہ ۱۴:۱-۳ کو پڑھیں۔
پاک کلام کے مطابق ایک لاکھ ۴۴ ہزار ممسوح مسیحیوں کے ماتھے پر باپ اور برّے کا نام لکھا جائے گا۔ اِس کا کیا مطلب ہے؟ (۱-کر ۳:۲۳؛ ۲-تیم ۲:۱۹؛ مکا ۳:۱۲)
کہانی نمبر ۱۱۶
ہمیشہ کی زندگی کن کو ملے گی؟
اگر ہم ہمیشہ تک زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کن کے بارے میں سیکھنا ہوگا؟
تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں سیکھنے کا ایک طریقہ کیا ہے؟
ہمیں اَور کونسی کتاب پڑھنی ہوگی؟ ہمیں اِس کو ہر روز کیوں پڑھنا چاہئے؟
ہمیں یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں سیکھنے کے ساتھساتھ اَور کیا کرنا ہوگا؟
ہم نے کہانی نمبر ۶۹ سے کیا سبق سیکھا تھا؟
کہانی نمبر ۵۵ کو دیکھ کر بتائیں کہ چھوٹے بچے سموئیل کی طرح کیا کر سکتے ہیں؟
ہم یسوع مسیح کی طرح کیا کر سکتے ہیں؟ پھر خدا ہمیں کیا انعام دے گا؟
مزید سوال:
یوحنا ۱۷:۳ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں جاننے کا مطلب صرف یہ نہیں کہ ہم اُن کے بارے میں علم حاصل کریں۔ یہ بات پاک کلام سے کیسے ظاہر ہوتی ہے؟ (متی ۷:۲۱؛ یعقو ۲:۱۸-۲۰؛ ۱-یوح ۲:۱۷)
زبور ۱۴۵:۱-۲۱ کو پڑھیں۔
ہمیں یہوواہ خدا کی ستائش کیوں کرنی چاہئے؟ (زبور ۱۴۵:۸-۱۱؛ مکا ۴:۱۱)
یہوواہ خدا کس لحاظ سے ”سب پر مہربان“ ہے؟ یہ جان کر ہم اُس کے اَور زیادہ قریب کیوں ہو جاتے ہیں؟ (زبور ۱۴۵:۹؛ متی ۵:۴۳-۴۵)
اگر یہوواہ خدا ہمارے دل کو عزیز ہے تو ہم کیا کریں گے؟ (زبور ۱۱۹:۱۷۱، ۱۷۲، ۱۷۵؛ ۱۴۵:۱۱، ۱۲، ۲۱)