یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 3
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی سلیمان کی خیمہ‌گاہ میں (‏1:‏1–‏3:‏5‏)‏

    • شُولیمی لڑکی یروشلم میں (‏3:‏6–‏8:‏4‏)‏

        • صِیّون کی بیٹیاں (‏6-‏11‏)‏

          • سلیمان کے قافلے کی شان

غزلُ‌الغزلات 3:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏اپنی جان کے پیارے کو“‏

غزلُ‌الغزلات 3:‏2

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏اپنی جان کے پیارے کو“‏

غزلُ‌الغزلات 3:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کے پیارے کو“‏

غزلُ‌الغزلات 3:‏4

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کا پیارا“‏

غزلُ‌الغزلات 3:‏5

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 31

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15-‏16

غزلُ‌الغزلات 3:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    چاروں طرف سے ڈھکی ہوئی ایک سواری جس میں کسی اہم شخصیت کو لے جایا جاتا تھا

غزلُ‌الغزلات 3:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏پھولوں کا تاج“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 3:‏1-‏11

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

3 مَیں نے راتوں کو اپنے بستر پر

اپنے محبوب کو*‏ ڈھونڈا؛‏

مَیں نے اُسے ڈھونڈا لیکن وہ مجھے نہیں ملا۔‏

 2 مَیں نے کہا:‏ ”‏مَیں اُٹھ کر شہر میں گھوموں گی؛‏

مَیں گلیوں اور چوکوں میں جاؤں گی؛‏

مَیں اپنے محبوب کو*‏ ڈھونڈوں گی۔“‏

مَیں نے اُسے ڈھونڈا لیکن وہ مجھے نہیں ملا۔‏

 3 مجھے شہر میں گشت کرنے والے پہرےدار ملے۔‏

مَیں نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ نے میرے محبوب کو*‏ دیکھا ہے؟“‏

 4 مَیں ابھی اُن سے تھوڑا ہی آگے گئی تھی

کہ مجھے میرا محبوب*‏ مل گیا۔‏

مَیں نے اُسے پکڑ لیا اور تب تک نہیں چھوڑا

جب تک مَیں اُسے اپنی ماں کے گھر میں،‏

ہاں، مجھے جنم دینے والی کے کمرے میں نہیں لے گئی۔‏

 5 یروشلم کی بیٹیو!‏ مَیں تمہیں میدان کی ہِرنیوں

اور غزالوں کی قسم دیتی ہوں

کہ میرے دل میں محبت جگانے کی کوشش نہ کرو

جب تک کہ یہ خودبخود نہ جاگے۔“‏

 6 ‏”‏یہ ویرانے سے دُھوئیں کے ستونوں جیسا کیا آ رہا ہے

جو مُر اور لبان اور تاجروں کے ہر طرح کے عطر سے مہک رہا ہے؟“‏

 7 ‏”‏دیکھو!‏ یہ سلیمان کی پالکی*‏ ہے؛‏

اِس کے اِردگِرد اِسرائیل کے زورآور آدمیوں میں سے 60 آدمی ہیں۔‏

 8 وہ سب تلواروں سے لیس ہیں؛‏

سب جنگ کرنے میں ماہر ہیں؛‏

ہر ایک کے پہلو میں اُس کی تلوار ہے

تاکہ رات کے خطروں کا سامنا کر سکے۔“‏

 9 ‏”‏یہ بادشاہ سلیمان کی شاہی پالکی ہے

جو اُنہوں نے لبنان کے درختوں سے اپنے لیے بنوائی۔‏

10 اُنہوں نے چاندی سے اِس کے ستون بنوائے

اور سونے سے اِس کی ٹیکیں۔‏

اِس کی گدی جامنی اُون کی ہے

اور یروشلم کی بیٹیوں نے اِسے اندر سے بڑے پیار سے سجایا ہے۔“‏

11 ‏”‏صِیّون کی بیٹیو!‏ باہر جاؤ؛‏

بادشاہ سلیمان کی طرف دیکھو

جنہوں نے وہ کُلّاہ*‏ پہنا ہے

جو اُن کی والدہ نے اُن کی شادی کے دن پر اُن کے لیے بنایا،‏

ہاں، اُس دن پر جب بادشاہ کا دل خوشی سے جھوم رہا تھا۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں