یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 2
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی سلیمان کی خیمہ‌گاہ میں (‏1:‏1–‏3:‏5‏)‏

غزلُ‌الغزلات 2:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏شارون“‏

  • *

    ایک قسم کا پھول

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 31

غزلُ‌الغزلات 2:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 31

غزلُ‌الغزلات 2:‏4

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏مے“‏

غزلُ‌الغزلات 2:‏6

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15

غزلُ‌الغزلات 2:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    غزال ہِرن کی ایک قسم ہے۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 31

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15-‏16

غزلُ‌الغزلات 2:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 32

غزلُ‌الغزلات 2:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏بارشوں“‏

غزلُ‌الغزلات 2:‏17

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏کٹے پہاڑوں۔“‏ یا ”‏باتر کے پہاڑوں“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 2:‏1-‏17

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

2 مَیں بس ساحلی علاقے*‏ کی زعفران*‏

اور وادیوں کی سوسن ہوں۔“‏

 2 ‏”‏میری دل‌رُبا لڑکیوں کے بیچ ویسی ہی ہے

جیسے کانٹوں کے بیچ سوسن کا پھول۔“‏

 3 ‏”‏میرا محبوب لڑکوں کے بیچ ویسا ہی ہے

جیسے جنگل کے درختوں کے بیچ سیب کا درخت۔‏

میری دلی آرزو ہے کہ مَیں اُس کے سائے میں بیٹھوں؛‏

اُس کا پھل مجھے بہت میٹھا لگتا ہے۔‏

 4 وہ مجھے ضیافت*‏ والے گھر میں لے آیا

اور اپنی محبت کا جھنڈا مجھ پر لہرایا۔‏

 5 مجھے کشمش کی ٹکیاں دو تاکہ مَیں تازہ‌دم ہوں؛‏

مجھے سیب کھلاؤ تاکہ مجھے طاقت ملے

کیونکہ مجھے محبت کا روگ ہے۔‏

 6 اُس کا بایاں ہاتھ میرے سر کے نیچے ہے

اور اُس کا دایاں ہاتھ مجھے گلے لگا رہا ہے۔‏

 7 یروشلم کی بیٹیو!‏ مَیں تمہیں میدان کی ہِرنیوں

اور غزالوں*‏ کی قسم دیتی ہوں

کہ میرے دل میں محبت جگانے کی کوشش نہ کرو

جب تک کہ یہ خودبخود نہ جاگے۔‏

 8 میرے محبوب کی آواز آ رہی ہے!‏

دیکھو!‏ وہ آ رہا ہے؛‏

وہ پہاڑوں پر چڑھتا ہوا اور ٹیلوں کو پھلانگتا ہوا آ رہا ہے۔‏

 9 میرا محبوب ایک غزال، ہاں، ایک جوان ہِرن ہے۔‏

دیکھو وہ ہماری دیوار کے پیچھے کھڑا ہے۔‏

وہ کھڑکی سے جھانک رہا ہے؛‏

وہ جھروکے سے دیکھ رہا ہے۔‏

10 میرا محبوب مجھ سے کہتا ہے:‏

‏”‏اُٹھو میری دل‌رُبا!‏

میری حسینہ!‏ میرے ساتھ چلو۔‏

11 دیکھو!‏ سردی*‏ کا موسم گزر گیا ہے۔‏

بارشیں ختم ہو گئی ہیں۔‏

12 ملک میں پھولوں کی بہار ہے؛‏

انگور کی بیلوں کی کانٹ چھانٹ کا وقت آ گیا ہے۔‏

ہمارے دیس میں فاختاؤں کا گیت سنائی دے رہا ہے۔‏

13 اِنجیر کے درختوں کی پہلی فصل پک گئی ہے؛‏

انگور کی بیلوں پر کلیاں پھوٹ نکلی ہیں

اور اِن کی خوشبو پھیل رہی ہے۔‏

اُٹھو میری دل‌رُبا!‏ آؤ۔‏

میری حسینہ!‏ میرے ساتھ چلو۔‏

14 میری کبوتری!‏ چٹانوں کے شگافوں

اور ڈھلانوں کی دراڑوں سے باہر آؤ؛‏

مجھے اپنا دیدار کرنے دو اور اپنی آواز سننے دو

کیونکہ تمہاری آواز کانوں میں رس گھولتی ہے

اور تمہاری صورت دل کو موہ لیتی ہے۔“‏“‏

15 ‏”‏لومڑیوں کو پکڑو،‏

ہاں، اُن چھوٹی لومڑیوں کو

جو انگور کے باغوں کو تہس‌نہس کر دیتی ہیں

کیونکہ ہمارے انگور کے باغوں میں کلیاں پھوٹ رہی ہیں۔“‏

16 ‏”‏میرا محبوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہوں۔‏

وہ سوسن کے پھولوں کے بیچ بھیڑیں چرا رہا ہے۔‏

17 اِس سے پہلے کہ دن کا وہ پہر آئے

جب ٹھنڈی ہوا چلتی ہے اور سائے ڈھل جاتے ہیں،‏

میرے محبوب!‏ جلدی لوٹ آؤ،‏

اُس غزال یا جوان ہِرن کی طرح جو جُدائی کے پہاڑوں*‏ پر ہے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں