یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 1
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی سلیمان کی خیمہ‌گاہ میں (‏1:‏1–‏3:‏5‏)‏

        • غزلُ‌الغزلات (‏1‏)‏

        • شُولیمی لڑکی (‏2-‏7‏)‏

        • یروشلم کی بیٹیاں (‏8‏)‏

        • بادشاہ (‏9-‏11‏)‏

          • ‏”‏ہم تمہارے لیے سونے کے زیور بنائیں گے“‏ (‏11‏)‏

        • شُولیمی لڑکی (‏12-‏14‏)‏

          • ‏”‏میرا محبوب .‏.‏.‏ مُر کی خوشبودار تھیلی کی طرح“‏ (‏13‏)‏

        • چرواہا (‏15‏)‏

          • ‏”‏میری دل‌رُبا!‏ تُم .‏.‏.‏ کتنی حسین ہو!‏“‏

        • شُولیمی لڑکی (‏16، 17‏)‏

          • ‏”‏میرے محبوب!‏ تُم بہت .‏.‏.‏ پُرکشش ہو“‏ (‏16‏)‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    یعنی غزلوں میں سے بہترین غزل

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 14

غزلُ‌الغزلات 1:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 30

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15

غزلُ‌الغزلات 1:‏3

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 30

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15

غزلُ‌الغزلات 1:‏4

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏اپنے پیچھے کھینچ لو؛“‏

  • *

    یا ”‏کو یاد“‏

  • *

    یعنی لڑکیاں

غزلُ‌الغزلات 1:‏5

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏سیاہ‌فام“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15

غزلُ‌الغزلات 1:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری ماں کے بیٹے“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 32

غزلُ‌الغزلات 1:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کے پیارے!‏“‏

  • *

    یا ”‏ماتمی نقاب اوڑھ کر“‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏9

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏میری“‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏10

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏بالوں کی چوٹیوں“‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏گول زیور“‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏سُنبل“‏

غزلُ‌الغزلات 1:‏15

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 15

غزلُ‌الغزلات 1:‏17

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏عالی‌شان گھر“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 1:‏1-‏17

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

1 سلیمان کی غزلُ‌الغزلات:‏*‏

 2 ‏”‏وہ اپنے لبوں سے مجھے چُوم لے

کیونکہ تمہاری محبت کا اِظہار مے سے بہتر ہے۔‏

 3 تمہارے خوشبودار تیل کی مہک کتنی میٹھی ہے!‏

تمہارا نام اُس خوشبودار تیل کی طرح ہے

جسے سر پر ڈالا گیا ہو۔‏

اِسی لیے لڑکیاں تُم پر فِدا ہیں۔‏

 4 مجھے اپنے ساتھ لے چلو؛‏*‏ آؤ بھاگ چلیں

کیونکہ بادشاہ مجھے اپنے کمروں میں لے آیا ہے!‏

آؤ ہم خوش ہوں اور مل کر خوشی منائیں۔‏

آؤ مے سے زیادہ تمہاری محبت کے اِظہار کی تعریف*‏ کریں۔‏

اِسی لیے وہ*‏ تُم پر فِدا ہیں۔‏

 5 یروشلم کی بیٹیو!‏ مَیں سانولی*‏ مگر خوب‌صورت ہوں؛‏

مَیں قیدار کے خیموں کی طرح اور سلیمان کے خیمے کے کپڑوں کی طرح ہوں۔‏

 6 میرے سانولے‌پن کی وجہ سے مجھے نہ گھورو

کیونکہ سورج نے مجھے جھلسا دیا ہے۔‏

میرے بھائی*‏ مجھ سے ناراض تھے؛‏

اُنہوں نے مجھے انگور کے باغوں کی دیکھ‌بھال پر لگا دیا

اِس لیے مَیں اپنے انگور کے باغ کی دیکھ‌بھال نہیں کر پائی۔‏

 7 میری جان!‏*‏ مجھے بتاؤ،‏

تُم اپنی بھیڑ بکریوں کو کہاں چراتے ہو؟‏

تُم اُنہیں دوپہر کو کہاں بٹھاتے ہو؟‏

مَیں تمہارے ساتھیوں کی بھیڑ بکریوں کے بیچ

نقاب‌پوش عورت کی طرح*‏ کیوں پھروں؟“‏

 8 ‏”‏سب سے خوب‌صورت عورت!‏ اگر تُم نہیں جانتی

تو بھیڑبکریوں کے قدموں کے پیچھے جاؤ

اور چرواہوں کے خیموں کے پاس اپنے میمنے چراؤ۔“‏

 9 ‏”‏میری دل‌رُبا!‏ میری نظر میں تُم اُس*‏ خوب‌صورت گھوڑی کی طرح ہو

جسے فِرعون کے رتھ میں جوتا جاتا ہے۔‏

10 تمہارے گال زیوروں*‏ میں

اور تمہاری گردن موتیوں کی مالا میں کتنی حسین لگتی ہے!‏

11 ہم تمہارے لیے سونے کے زیور*‏ بنائیں گے

جن میں چاندی جڑی ہوگی۔“‏

12 ‏”‏جب تک بادشاہ اپنی گول میز پر بیٹھا ہے،‏

میرے عطر*‏ کی خوشبو اُٹھتی ہے۔‏

13 میرا محبوب میرے لیے مُر کی خوشبودار تھیلی کی طرح ہے؛‏

وہ میری چھاتیوں کے درمیان رات گزارتا ہے۔‏

14 میرا محبوب میرے لیے مہندی کے پھولوں کے اُس گچھے جیسا ہے

جو عین‌جدی کے انگور کے باغوں میں لگا ہو۔“‏

15 ‏”‏میری دل‌رُبا!‏ تُم کتنی خوب‌صورت، کتنی حسین ہو!‏

تمہاری آنکھیں کبوتر کی آنکھوں جیسی ہیں۔“‏

16 ‏”‏میرے محبوب!‏ تُم بہت خوب‌صورت اور پُرکشش ہو۔‏

سرسبز پتّے ہمارا بستر ہیں۔‏

17 ہمارے گھر*‏ کی چھت دیودار سے بنی ہے

اور اِس کے شہتیر صنوبر کے درختوں سے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں