یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 4
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی یروشلم میں (‏3:‏6–‏8:‏4‏)‏

غزلُ‌الغزلات 4:‏1

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 16

غزلُ‌الغزلات 4:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏چھپی تمہاری دونوں کنپٹیاں“‏

غزلُ‌الغزلات 4:‏7

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 30

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 17

غزلُ‌الغزلات 4:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏لبنان کے مقابل پہاڑی سلسلے“‏

غزلُ‌الغزلات 4:‏9

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری بہن!‏“‏

غزلُ‌الغزلات 4:‏10

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری بہن!‏“‏

غزلُ‌الغزلات 4:‏11

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 30

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 16

غزلُ‌الغزلات 4:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری بہن،“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 32

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 17

    1/‏11/‏2000، ص.‏ 11

غزلُ‌الغزلات 4:‏13

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏جِلد“‏

  • *

    یا ”‏کا باغ“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 4:‏1-‏16

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

4 ‏”‏میری دل‌رُبا!‏ تُم کتنی خوب‌صورت، کتنی حسین ہو!‏

نقاب سے جھانکتی تمہاری آنکھیں کبوتر کی آنکھوں جیسی ہیں۔‏

تمہاری زُلفیں بکریوں کے اُس گلّے جیسی ہیں

جو جِلعاد کے پہاڑوں سے نیچے اُتر رہا ہو۔‏

 2 تمہارے دانت بھیڑوں کے اُس گلّے جیسے ہیں

جس کے بال ابھی ابھی کُترے گئے ہوں؛‏

جو نہا کر پانی سے باہر آیا ہو؛‏

جس میں ہر ایک کا جُڑواں ساتھی ہو

اور ایک بھی گُم نہ ہوا ہو۔‏

 3 تمہارے ہونٹ گہرے سُرخ رنگ کی ڈوری جیسے ہیں

اور تمہاری باتیں دل کو میٹھی لگتی ہیں۔‏

نقاب کے پیچھے چھپے تمہارے دونوں گال*‏

انار کے دو ٹکڑوں کی طرح ہیں۔‏

 4 تمہاری گردن داؤد کے بُرج کی طرح ہے

جسے پتھروں کے ردّے لگا کر کھڑا کِیا گیا ہے؛‏

جس پر ایک ہزار ڈھالیں لٹکی ہیں،‏

ہاں، زورآور آدمیوں کی ساری گول ڈھالیں۔‏

 5 تمہاری چھاتیاں ہِرن کے دو بچوں جیسی ہیں،‏

ہاں، غزال کے جُڑواں بچوں جیسی

جو سوسن کے پھولوں کے بیچ چرتے ہیں۔“‏

 6 ‏”‏اِس سے پہلے کہ دن کا وہ پہر آئے

جب ٹھنڈی ہوا چلتی ہے اور سائے ڈھل جاتے ہیں،‏

مَیں مُر کے پہاڑ اور لبان کی پہاڑی کی طرف جاؤں گی۔“‏

 7 ‏”‏میری دل‌رُبا!‏ تُم سر سے پاؤں تک خوب‌صورت ہو؛‏

تُم میں کوئی نقص نہیں ہے۔‏

 8 میری دُلہن!‏ میرے ساتھ لبنان سے چلو،‏

ہاں، چلو میرے ساتھ لبنان سے۔‏

اَمانہ*‏ کی چوٹی سے، سِنیر کی چوٹی سے،‏

ہاں، حرمون کی چوٹی سے نیچے اُتر آؤ

جہاں شیروں کی ماندیں ہیں اور جہاں تیندوے پہاڑوں میں رہتے ہیں۔‏

 9 میری محبوبہ!‏*‏ میری دُلہن!‏ تُم نے میرا دل چُرا لیا ہے۔‏

تُم نے ایک ہی نظر میں،‏

ہاں، اپنے ہار کے ایک موتی سے میرے دل پر قبضہ کر لیا ہے۔‏

10 میری محبوبہ!‏*‏ میری دُلہن!‏ تمہاری محبت کا اِظہار کتنا پیارا ہے!‏

تمہاری محبت کا اِظہار مے سے کہیں بہتر ہے!‏

تمہارے عطر کی مہک ہر طرح کی خوشبو سے زیادہ اچھی ہے!‏

11 میری دُلہن!‏ تمہارے لبوں سے چھتّے کا شہد ٹپکتا ہے۔‏

تمہاری زبان کے نیچے شہد اور دودھ رہتا ہے

اور تمہارے لباس کی خوشبو لبنان کی خوشبو جیسی ہے۔‏

12 میری محبوبہ،‏*‏ میری دُلہن ایک تالابند باغ ہے،‏

ہاں، ایک تالابند باغ، ایک ایسا چشمہ جسے مُہر لگا کر بند کِیا گیا ہو۔‏

13 تمہاری شاخیں*‏ اناروں کی جنت*‏ ہیں

جہاں عمدہ عمدہ پھل لگے ہیں، جہاں مہندی اور سُنبل کے پودے،‏

14 ہاں، سُنبل، زعفران، خوشبودار سرکنڈے، دارچینی،‏

لوبان کے ہر طرح کے درخت، مُر، عُود

اور سب عمدہ خوشبودار پودے بھی ہیں۔‏

15 تُم باغ کا چشمہ ہو، تازہ پانی کا کنواں ہو

اور لبنان سے بہتی ندیاں ہو۔‏

16 شمالی ہوا!‏ جاگو!‏

جنوبی ہوا!‏ آؤ!‏

ہولے ہولے میرے باغ سے گزرو

اور اِس کی خوشبو بکھیر دو۔“‏

‏”‏میرا محبوب اپنے باغ میں آئے

اور اِس کے عمدہ عمدہ پھل کھائے۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں