یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م17 جنوری ص.‏ 32
  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایمان کا اِمتحان
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ابرہام کا ایمان
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
م17 جنوری ص.‏ 32
اِضحاق نے لکڑی اُٹھائی ہوئی ہے اور ابراہام نے ایک مٹکا اُٹھایا ہوا ہے جس میں دہکتے انگارے ہیں۔‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

قدیم زمانے میں لوگ آگ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کیسے لے جاتے تھے؟‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ابراہام نے ایک دُوردراز علاقے میں جا کر قربانی چڑھانے کے لیے کیا تیاری کی۔ پیدایش 22:‏6 میں لکھا ہے:‏ ”‏اؔبرہام نے سوختنی قربانی کی لکڑیاں لے کر اپنے بیٹے اِضحاؔق پر رکھیں اور آگ اور چھری اپنے ہاتھ میں لی اور دونوں اِکٹھے روانہ ہوئے۔“‏

بائبل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ قدیم زمانے میں آگ کیسے جلائی جاتی تھی۔ ایک عالم کا خیال ہے کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ ابراہام نے جو آگ اپنے ساتھ لی تھی، وہ اُس لمبے سفر کے دوران جلتی رہی جو اُنہوں نے اِضحاق کے ساتھ کِیا تھا۔ لہٰذا ہو سکتا ہے کہ ابراہام نے بس آگ جلانے کا سامان اپنے ساتھ لیا تھا۔‏

دوسرے عالم کہتے ہیں کہ اُس زمانے میں آگ جلانا کوئی آسان کام نہیں تھا اور لوگ خود آگ جلانے کی بجائے اکثر اپنے پڑوسی سے انگارا لے کر آگ جلاتے تھے۔ اِس وجہ سے اِن عالموں کا خیال ہے کہ ابراہام نے اپنے سفر پر ایسا برتن ساتھ لیا ہوگا جس میں دہکتے انگارے تھے۔ شاید یہ ایک مٹکا تھا جو ایک زنجیر سے اُٹھایا جاتا تھا اور جس میں رات کو جلائی گئی آگ کے کچھ انگارے رکھے جاتے تھے۔ (‏یسعیاہ 30:‏14‏)‏ اِن دہکتے انگاروں سے سفر کے دوران کسی بھی وقت آگ جلائی جا سکتی تھی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں