یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 اکتوبر ص.‏ 4
  • محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • مَیں مذہب سے نااُمید ہو گیا تھا
    پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
  • امن کی راہ کیسے اپنائیں؟‏
    جاگو!‏—‏2012ء
  • آپ سچے مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏اِتحاد برقرار رکھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 اکتوبر ص.‏ 4

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ یسوع مسیح نے بتایا کہ محبت اُن کے شاگردوں کی پہچان ہوگی۔ (‏یوح 13:‏34، 35‏)‏ مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کے لیے ہمیں دوسروں کے فائدے کا سوچنا ہوگا اور غصے میں بھڑکنے سے بچنا ہوگا۔—‏1-‏کُر 13:‏5‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • جب کسی کی بات یا کام سے آپ کو دُکھ پہنچتا ہے تو رُک کر سوچیں کہ اُس نے ایسا کیوں کِیا اور آپ کے ردِعمل کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔—‏امثا 19:‏11‏۔‏

  • یاد رکھیں کہ ہم سب عیب‌دار ہیں اور کبھی کبھار ایسی باتیں یا کام کر بیٹھتے ہیں جن پر بعد میں ہمیں پچھتاوا ہوتا ہے۔‏

  • اِختلافات کو فوراً دُور کر لیں۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏آپس میں محبت رکھیں‘‏—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بھائی ہیری نے بھائی ٹام کی تجویز پر شدید ردِعمل کیسے ظاہر کِیا؟‏

  • جب بھائی ٹام نے رُک کر سوچا تو وہ غصے کا اِظہار کرنے سے کیسے بچ گئے؟‏

  • بھائی ٹام کے نرمی سے جواب دینے سے صورتحال مزید بگڑنے سے کیسے بچ گئی؟‏

کیون، ہیری اور ٹام

جب ہمیں غصہ دِلایا جاتا ہے تو ہم پُرسکون رہنے سے کلیسیا کو کیسے فائدہ پہنچاتے ہیں؟‏

داؤد بادشاہ کی مثال پر سوچ بچار کریں:‏ جب سمعی نے داؤد پر لعنت کی تو داؤد نے اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیا۔—‏2-‏سمو 16:‏5-‏13‏۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏مَیں کن صورتحال میں زیادہ بہتر طور پر ظاہر کر سکتا ہوں کہ مَیں اپنے غصے کو قابو میں رکھ سکتا ہوں؟“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں