گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—”خوشخبری“ بروشر کے ذریعے دروازے پر ہی بائبل کا مطالعہ شروع کریں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ لوگوں کو یسوع مسیح کا شاگرد بنانے کے لیے ہمیں خدا کے کلام کو مہارت سے اِستعمال کرنا چاہیے۔ (متی 28:19، 20) خدا کی تنظیم نے ہمیں بہت سی کتابیں اور بروشر وغیرہ فراہم کیے ہیں تاکہ ہم مؤثر طریقے سے تعلیم دے سکیں۔ بروشر خدا کی طرف سے خوشخبری کو خاص طور پر اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ ہم آسانی سے لوگوں کو سچائی سکھا سکیں۔ ہم اِس بروشر کے ذریعے پہلی ملاقات پر دروازے پر کھڑے کھڑے ہی بائبل کا مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔
اِس مہینے یہ کریں:
یہوواہ خدا سے بائبل کے مطالعے کے لیے دُعا کریں۔ اُس سے درخواست کریں کہ وہ کسی شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے میں آپ کی مدد کرے اور آپ کو مؤثر طریقے سے سچائی سکھانے کی توفیق دے۔—فل 2:13۔
خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے دوران بکس میں دی گئی پیشکش کی مشق کریں۔ اِس طرح آپ اِعتماد سے بات کر سکیں گے اور دروازے پر کھڑے کھڑے بائبل کا مطالعہ شروع کر پائیں گے۔