یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏10 ص.‏ 2
  • ایک نئی کتاب پیش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نئی کتاب پیش کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • کیا آپ اِن بروشروں کو استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 10/‏10 ص.‏ 2

ایک نئی کتاب پیش کریں

۱.‏ (‏ا)‏ نومبر کے مہینے میں ہم مُنادی کے دوران کیا پیش کریں گے؟ (‏ب)‏ اِس نئی کتاب کو شائع کرنے کا کیا مقصد ہے؟‏

۱ سن ۲۰۰۹ء کے صوبائی اجتماع ”‏جاگتے رہو“‏ پر ہمیں ایک نئی کتاب خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام ملی تھی۔ نومبر کے مہینے میں پوری دُنیا کے اندر کلیسیائیں پہلی بار اِس نئی کتاب کو مُنادی میں پیش کریں گی۔ یہ کتاب ہمارے علاقے کے لوگوں کے لئے کیسے فائدہ‌مند ثابت ہوگی؟ اِس کتاب کے صفحہ ۳ پر اِسے شائع کرنے کا مقصد بیان کِیا گیا ہے۔ اِس میں لکھا ہے کہ اگرچہ بائبل دُنیابھر میں دستیاب ہے تو بھی بہت کم لوگ اِس کے پیغام سے واقف ہیں۔ اِس نئی کتاب میں خدا کے پیغامات کا مختصر جائزہ پیش کِیا گیا ہے۔‏

۲.‏ ہم اِس نئی کتاب کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟‏

۲ اِسے پیش کرنے کا طریقہ:‏ ہم کچھ اِس طرح بات شروع کر سکتے ہیں:‏ ”‏دوسرا تیمتھیس ۳:‏۱۶ کو پڑھنے کے بعد صاحبِ‌خانہ سے پوچھیں کہ اِس آیت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جن لوگوں سے ہم ملتے ہیں اُن میں سے اکثر اِس بات سے متفق ہیں۔ لیکن بعض کا خیال ہے کہ بائبل محض ایک اچھی کتاب ہے۔ آپ بائبل کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ ہمارے مذہبی نظریات خواہ کچھ بھی ہوں، ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کی بِنا پر ہمیں بائبل کا جائزہ لینا چاہئے۔ [‏صفحہ ۳ کے شروع میں دئے گئے پیراگراف کو پڑھیں۔]‏ جب آپ اِس کتاب میں بائبل سے لی گئی دلچسپ معلومات پڑھیں گے تو یہ یقیناً آپ کو پسند آئیں گی۔ کیونکہ بائبل کا ایک ہی موضوع اور ایک ہی پیغام ہے۔“‏

۳.‏ ایسے علاقے میں جہاں زیادہ‌تر لوگ مسیحی نہیں وہاں آپ اِس کتاب کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟‏

۳ ایسے علاقے میں جہاں زیادہ‌تر لوگ مسیحی نہیں ہیں آپ اپنی بات‌چیت کا آغاز اِس طریقے سے بھی کر سکتے ہیں:‏ ”‏صاحبِ‌خانہ سے پوچھیں کہ اِس آیت کے بارے میں اُس کی کیا رائے ہے؟ [‏زبور ۳۷:‏۱۱ کو پڑھیں۔]‏ آپ کے خیال میں جب یہ پیشینگوئی پوری ہوگی تو ہماری زمین کیسی ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ جوکچھ ہم نے اِس آیت میں پڑھا وہ تو اِس بات کی ایک چھوٹی سی مثال ہے کہ کیسے مختلف تہذیب اور مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بائبل سے اُمید اور تسلی حاصل کر سکتے ہیں۔“‏ صفحہ ۳ کے شروع میں درج پیراگراف کو پڑھیں اور صاحبِ‌خانہ کو یہ نئی کتاب پیش کریں۔‏

۴.‏ ہم اِس نئی کتاب کو بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۴ بائبل کا مطالعہ شروع کریں:‏ جب آپ دوبارہ صاحبِ‌خانہ کے پاس جاتے ہیں تو اُسے یاد دلائیں کہ پچھلی دفعہ آپ کس موضوع پر بات‌چیت کر رہے تھے۔ جس موضوع پر آپ نے پہلے بات کی تھی اُس سے تعلق رکھنے والے ایک یا دو پیراگراف پر غور کریں اور اُن پر سوال بھی پوچھیں۔ یا اگر آپ صاحبِ‌خانہ کو پاک صحائف کی کتاب پیش کرنا چاہتے ہیں تو نئی کتاب کے آخری صفحے کی معلومات کو اُس کے ساتھ مل کر پڑھیں۔ پھر اُسے پاک صحائف کی کتاب دیں اور اُس سے پوچھیں کہ اُسے کونسا مضمون اچھا لگا ہے؟ اِس کے بعد اُس باب کے ایک یا دو پیراگراف پر غور کریں۔ دُعا ہے کہ ہم سب نومبر کے دوران اِس نئی کتاب کو پیش کرنے میں بھرپور حصہ لیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں