یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 68 ص.‏ 162-‏ص.‏ 163 پ.‏ 1
  • الیشبع کا ایک بیٹا پیدا ہوا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • الیشبع کا ایک بیٹا پیدا ہوا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏وہ دونوں خدا کی نظر میں نیک تھے‘‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • راستہ تیار کرنے والے کی پیدائش
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • خدا کی طرف سے دو خاص پیغام
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • خدا رتھوں اور ایک تاج کے ذریعے آپ کی حفاظت کر رہا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 68 ص.‏ 162-‏ص.‏ 163 پ.‏ 1
زکریاہ اپنے دوستوں اور رشتے‌داروں کو بتا رہے ہیں کہ اُن کے بیٹے کا نام یوحنا ہوگا۔‏

سبق نمبر 68

الیشبع کا ایک بیٹا پیدا ہوا

یروشلم کی دیواریں بنے 400 سال سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا تھا۔ زکریاہ نام کے ایک کاہن اور اُن کی بیوی الیشبع یروشلم کے قریب ہی رہتے تھے۔ اُن کی شادی کو کئی سال ہو گئے تھے لیکن اُن کا کوئی بچہ نہیں تھا۔ ایک دن جب زکریاہ ہیکل کے مُقدس مقام میں بخور جلا رہے تھے تو جبرائیل نام کا ایک فرشتہ اُنہیں دِکھائی دیا۔ زکریاہ بہت ڈر گئے۔ لیکن جبرائیل نے اُن سے کہا:‏ ”‏ڈریں نہیں۔ مَیں یہوواہ کی طرف سے آپ کے پاس اچھی خبر لے کر آیا ہوں۔ آپ کی بیوی الیشبع کا ایک بیٹا ہوگا اور آپ اُس نام یوحنا رکھنا۔ یہوواہ نے یوحنا کو ایک خاص کام کے لیے چُنا ہے۔“‏ زکریاہ نے پوچھا:‏ ”‏مَیں یہ کیسے مان لوں؟ مَیں اور میری بیوی بچے پیدا کرنے کی عمر سے گزر چُکے ہیں۔“‏ جبرائیل نے کہا:‏ ”‏خدا نے مجھے بھیجا ہے تاکہ مَیں آپ کو یہ خبر دوں۔ لیکن آپ نے میری بات پر یقین نہیں کِیا۔ اِس لیے جب تک بچے کی پیدائش نہیں ہو جاتی تب تک آپ بول نہیں سکیں گے۔“‏

اُس دن زکریاہ باقی دنوں سے زیادہ دیر تک مُقدس مقام میں رہے۔ جب وہ باہر آئے تو لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ہوا ہے۔ زکریاہ بول نہیں پا رہے تھے۔ وہ صرف اِشارے کر پا رہے تھے۔ لوگ سمجھ گئے کہ زکریاہ کو خدا کی طرف سے کوئی پیغام ملا ہے۔‏

کچھ وقت بعد فرشتے کی بات پوری ہوئی۔ الیشبع حاملہ ہوئیں اور اُن کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ الیشبع کے پڑوسی اور رشتے‌دار بچے کو دیکھنے آئے۔ وہ سب بہت خوش تھے۔ الیشبع نے اُن سے کہا:‏ ”‏اِس کا نام یوحنا ہوگا۔“‏ اُن کے پڑوسیوں اور رشتے‌داروں نے کہا:‏ ”‏آپ کے گھرانے میں تو کسی کا نام یوحنا نہیں۔ اِس کا نام اِس کے ابو کے نام پر زکریاہ رکھ دیں۔“‏ لیکن زکریاہ نے ایک تختی پر یہ لکھا:‏ ”‏اِس کا نام یوحنا ہے۔“‏ اُسی وقت زکریاہ دوبارہ بولنے لگے۔ بچے کے بارے میں خبر پورے یہودیہ میں پھیل گئی اور لوگ یہ سوچ رہے تھے:‏ ”‏یہ بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟“‏

پھر زکریاہ پاک روح سے معمور ہو گئے۔ اُنہوں نے یہ پیش‌گوئی کی:‏ ”‏یہوواہ کی بڑائی ہو!‏ اُس نے اَبراہام سے وعدہ کِیا تھا کہ وہ ایک نجات دینے والا بھیجے گا یعنی مسیح۔ وہ ہمیں بچائے گا۔ یوحنا ایک نبی ہوگا اور وہ مسیح کے آنے کے لیے راستہ تیار کرے گا۔“‏

الیشبع کی رشتے‌دار مریم کے ساتھ بھی ایک بہت ہی خاص واقعہ پیش آیا۔ آئیے اِس بارے میں اگلے سبق میں پڑھتے ہیں۔‏

‏”‏اِنسانوں کے لیے یہ ناممکن ہے لیکن خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔“‏—‏متی 19:‏26

سوال:‏ جبرائیل نے زکریاہ کو کیا بتایا؟ یوحنا نے کون سا خاص کام کرنا تھا؟‏

متی 11:‏7-‏14؛‏ لُوقا 1:‏5-‏25،‏ 57-‏79؛‏ یسعیاہ 40:‏3؛‏ ملاکی 3:‏1

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں