یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 69 ص.‏ 164-‏ص.‏ 165 پ.‏ 2
  • جبرائیل مریم سے ملنے گئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جبرائیل مریم سے ملنے گئے
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • مریم کے لئے خوش‌خبری
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • پیدائش سے پہلے یسوع کی تعظیم
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ‏”‏دیکھیں!‏ مَیں یہوواہ کی بندی ہوں“‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • سوالات از قار,ئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 69 ص.‏ 164-‏ص.‏ 165 پ.‏ 2
جبرائیل مریم کے سامنے کھڑے ہیں۔‏

سبق نمبر 69

جبرائیل مریم سے ملنے گئے

یوسف کو خواب میں ایک فرشتہ نظر آ رہا ہے۔‏

الیشبع کی ایک رشتے‌دار تھی جس کا نام مریم تھا اور وہ الیشبع سے عمر میں چھوٹی تھی۔ مریم گلیل کے شہر ناصرت میں رہتی تھیں۔ مریم کی منگنی یوسف سے ہو چُکی تھی جو کہ ایک بڑھئی تھے۔ جب الیشبع کو حاملہ ہوئے چھ مہینے ہو چُکے تھے تو جبرائیل مریم سے ملنے گئے۔ اُنہوں نے مریم سے کہا:‏ ”‏سلام مریم!‏ یہوواہ نے آپ کو برکت دی ہے۔“‏ مریم جبرائیل کی بات کا مطلب نہیں سمجھ پائی تھیں۔ جبرائیل نے اُن سے کہا:‏ ”‏آپ حاملہ ہوں گی اور آپ کا ایک بیٹا ہوگا۔ آپ اُس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ ایک بادشاہ ہوگا اور اُس کی بادشاہت کبھی ختم نہیں ہوگی۔“‏

مریم نے کہا:‏ ”‏لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ میری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی۔“‏ جبرائیل نے کہا:‏ ”‏یہوواہ کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ پاک روح آپ پر نازل ہوگی اور آپ کا ایک بیٹا ہوگا۔ آپ کی رشتے‌دار الیشبع بھی حاملہ ہیں۔“‏ پھر مریم نے فرشتے سے کہا:‏ ”‏مَیں یہوواہ کی بندی ہوں۔ جیسا آپ نے کہا ہے ویسا ہی ہو۔“‏

یوسف مریم کو اپنی بیوی بنا کر گھر لے جا رہے ہیں۔‏

مریم الیشبع سے ملنے اُن کے شہر گئیں جو کہ پہاڑی علاقے میں تھا۔ جب مریم نے الیشبع کو سلام کہا تو الیشبع کے پیٹ میں بچہ اُچھل پڑا۔ الیشبع پاک روح سے معمور ہو گئیں اور اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مریم!‏ یہوواہ نے آپ کو برکت دی ہے۔ یہ میرے لیے کتنا بڑا اعزاز ہے کہ میرے مالک کی ماں مجھ سے ملنے آئی ہے۔“‏ مریم نے کہا:‏ ”‏مَیں پورے دل سے یہوواہ کی بڑائی کرتی ہوں۔“‏ مریم تین مہینے تک الیشبع کے پاس ہی رہیں اور پھر اپنے گھر ناصرت واپس چلی گئیں۔‏

جب یوسف کو پتہ چلا کہ مریم حاملہ ہیں تو اُنہوں نے مریم سے منگنی توڑنے کا سوچا۔ لیکن خواب میں اُنہیں ایک فرشتہ دِکھائی دیا جس نے اُن سے کہا:‏ ”‏مریم کو اپنے گھر لانے سے نہ ہچکچائیں۔ اُنہوں نے کچھ غلط نہیں کِیا۔“‏ اِس لیے یوسف مریم کو اپنی بیوی بنا کر گھر لے آئے۔‏

‏’‏آسمان میں اور زمین پر یہوواہ جو چاہتا ہے، وہ کرتا ہے۔‘‏—‏زبور 135:‏6

سوال:‏ جبرائیل نے مریم کو اُن کے بیٹے کے بارے میں کیا بتایا؟ الیشبع اور مریم کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُنہیں وہ سب کیسا لگا؟‏

متی 1:‏18-‏25؛‏ لُوقا 1:‏26-‏56؛‏ یسعیاہ 7:‏14؛‏ 9:‏7؛‏ دانی‌ایل 2:‏44؛‏ گلتیوں 4:‏4

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں