یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م17 جون ص.‏ 27
  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے گھر میں بازار
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع نے ہیکل کو پاک کِیا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ہیکل میں تجارت کرنے والوں کے خلاف دوبارہ کارروائی
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • خدا کے گھر کے لیے یسوع مسیح کا جوش
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
م17 جون ص.‏ 27
یسوع مسیح سوداگروں کو ہیکل سے نکال رہے ہیں۔‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

یسوع مسیح نے اُن لوگوں کو ’‏ڈاکو‘‏ کیوں کہا جو ہیکل میں جانور بیچ رہے تھے؟‏

متی کی اِنجیل میں لکھا ہے کہ ”‏یسوع ہیکل میں گئے اور اُن لوگوں کو باہر نکال دیا جو وہاں خریدوفروخت کر رہے تھے۔ اُنہوں نے پیسوں کا کاروبار کرنے والوں کی میزیں اور کبوتر بیچنے والوں کی چوکیاں اُلٹ دیں اور اُن سے کہا:‏ ”‏صحیفوں میں لکھا ہے کہ ”‏میرا گھر دُعا کا گھر کہلائے گا“‏ لیکن تُم اِسے ڈاکوؤں کا اڈا بنا رہے ہو۔“‏“‏—‏متی 21:‏12، 13‏۔‏

تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سوداگر ہیکل میں اپنا مال مہنگے داموں بیچتے تھے۔ مثال کے طور پر کبوتر عموماً اِتنے سستے ہوتے تھے کہ غریب لوگ اِن کو خرید کر اِن کی قربانی دے سکتے تھے۔ لیکن قدیم یہودی تحریروں کے مطابق پہلی صدی عیسوی میں ایک ایسا وقت تھا جب دو کبوتر سونے کے ایک دینار کے بکتے تھے۔ اِتنی رقم کمانے کے لیے ایک مزدور کو 25 دن محنت کرنی پڑتی تھی۔ اِس کا مطلب ہے کہ کبوتر اِتنے مہنگے ہو گئے تھے کہ غریب لوگ اِنہیں خرید ہی نہیں سکتے تھے۔ (‏احبار 1:‏14؛ 5:‏7؛ 12:‏6-‏8)‏ ربّی شمعون بِن گملی‌ایل کو اِس صورتحال پر اِتنا غصہ آیا کہ اُنہوں نے اُن قربانیوں کی تعداد ہی کم کر دی جو یہودیوں پر فرض تھیں۔ اِس پر دو کبوتروں کی قیمت اِتنی گِر گئی کہ ایک مزدور صرف تین گھنٹے کام کر کے اِنہیں خریدنے کی رقم کما سکتا تھا۔‏

اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو لوگ ہیکل میں کاروبار کر رہے تھے، وہ لالچی تھے اور اپنے گاہکوں کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے تھے۔ اور اِسی وجہ سے یسوع مسیح نے اُن کو ’‏ڈاکو‘‏ کہا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں