یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 76 ص.‏ 180-‏ص.‏ 181 پ.‏ 2
  • یسوع نے ہیکل کو پاک کِیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع نے ہیکل کو پاک کِیا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے گھر میں بازار
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • خدا کے گھر کے لیے یسوع مسیح کا جوش
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ہیکل میں تجارت کرنے والوں کے خلاف دوبارہ کارروائی
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ‏”‏وہ وقت آ گیا!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 76 ص.‏ 180-‏ص.‏ 181 پ.‏ 2
یسوع رسیوں کا ایک کوڑا بنا کر بھیڑوں اور دوسرے مویشیوں کو ہیکل سے باہر نکال رہے ہیں اور پیسوں کا کاروبار کرنے والوں کی میزیں اُلٹ رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 76

یسوع نے ہیکل کو پاک کِیا

سن 30 عیسوی کے موسمِ‌بہار میں یسوع یروشلم گئے۔ یروشلم میں بہت سے لوگ عیدِفسح منانے آئے ہوئے تھے۔ وہ ہیکل میں جانوروں کی قربانیاں چڑھا رہے تھے کیونکہ عید منانے میں یہ بھی شامل تھا۔ کچھ لوگ جانور اپنے ساتھ لائے تھے لیکن کچھ لوگ یروشلم سے ہی جانور خرید رہے تھے۔‏

جب یسوع ہیکل میں گئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ لوگ وہاں جانور بیچ رہے ہیں۔ یہ یہوواہ کی عبادت کی جگہ تھی لیکن وہ لوگ وہاں پیسے کما رہے تھے۔ یہ دیکھ کر یسوع نے کیا کِیا؟ اُنہوں نے رسیوں کا ایک کوڑا بنایا اور بھیڑوں اور دوسرے مویشیوں کو ہیکل سے باہر نکالا۔ اُنہوں نے پیسوں کا کاروبار کرنے والوں کی میزیں اُلٹ دیں اور اُن کے سِکے زمین پر بکھیر دیے۔ اُنہوں نے کبوتر بیچنے والوں سے کہا:‏ ”‏اِن چیزوں کو یہاں سے لے جاؤ۔ میرے باپ کے گھر کو منڈی نہ بناؤ۔“‏

یسوع کو یہ سب کرتا دیکھ کر لوگ بہت حیران ہوئے۔ اُن کے شاگردوں کو وہ پیش‌گوئی یاد آئی جو مسیح کے بارے میں کی گئی تھی۔ وہ پیش‌گوئی یہ تھی:‏ ”‏میرے دل میں تیرے گھر کے لیے جوش بھڑک اُٹھے گا۔“‏

اِس کے بعد 33 عیسوی میں یسوع نے دوسری بار ہیکل کو پاک کِیا۔ اُنہوں نے کسی کو بھی اپنے باپ کے گھر کی توہین نہیں کرنے دی۔‏

‏”‏آپ خدا اور دولت دونوں کے غلام نہیں بن سکتے۔“‏—‏لُوقا 16:‏13

سوال:‏ جب یسوع نے لوگوں کو ہیکل میں جانور بیچتے دیکھا تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ یسوع نے ایسا کیوں کِیا؟‏

متی 21:‏12، 13؛‏ مرقس 11:‏15-‏17؛‏ لُوقا 19:‏45، 46؛‏ یوحنا 2:‏13-‏17؛‏ زبور 69:‏9

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں