پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 21، 22
کیا آپ یہوواہ کی طرح زندگی کو قیمتی خیال کرتے ہیں؟
21:20، 22، 23، 28، 29
یہوواہ زندگی کو بہت قیمتی خیال کرتا ہے۔ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ اُس کی طرح ہم بھی زندگی کو قیمتی خیال کرتے ہیں؟
اپنے دل میں دوسروں کے لیے گہری محبت اور احترام پیدا کریں۔—متی 22:39؛ 1-یوح 3:15۔
اِس محبت کو ظاہر کرنے کے لیے مُنادی کے کام میں اَور لگن سے حصہ لیں۔—1-کُر 9:22، 23؛ 2-پطر 3:9۔
ظاہر کریں کہ آپ کی نظر میں جان کی حفاظت ایک بہت اہم معاملہ ہے۔—امثا 22:3۔
زندگی کی قدر کرنے سے ایک شخص قتل کے اِلزام سے کیسے پاک رہ سکتا ہے؟