مُنادی کے کام میں خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں
جب کوئی شخص ہمارا پیغام سننے کو تیار ہوتا ہے تو ہمیں اِس موقعے کا بہترین اِستعمال کرتے ہوئے بائبل سے آیتیں پڑھنی چاہئیں۔ یوں ہم خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کر رہے ہوں گے۔ پچھلے سال خاص اِجتماع پر اِسی بات پر زور دیا گیا تھا۔ حلقے کے نگہبان نے ایک تقریر پیش کی جس کا عنوان تھا: ”مُنادی کے کام میں خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں۔“ کیا آپ کو اِس تقریر کی خاص خاص باتیں یاد ہیں؟
خدا کا کلام ہماری باتوں سے زیادہ مؤثر کیوں ہے؟—2-تیم 3:16، 17۔
خدا کا کلام کیسے ایک شخص میں جوشوجذبہ پیدا کرتا ہے، اُس کی سوچ کو ڈھالتا ہے، اُس کی نیت کو سدھارتا ہے اور اُس کے چالچلن پر گہرا اثر ڈالتا ہے؟—مینارِنگہبانی 1 جون 2012ء، ص. 30، پ. 7 کو دیکھیں۔
جب ہم مُنادی کے دوران بائبل سے کوئی آیت پڑھتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں جس سے دوسروں کے دل میں خدا کے کلام کے لیے احترام پیدا ہو؟—کتابچہ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا، ص. 25، پ. 1 اور مارچ 2013ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ص. 12، پ. 8 کو دیکھیں۔
جو آیتیں ہم پڑھتے ہیں، اِن کی وضاحت کرنا اور اِن کے ذریعے دلیلیں پیش کرنا ضروری کیوں ہے اور ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟—اعما 17:2، 3؛ کتابچہ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا، ص. 29، پ. 21 کو دیکھیں۔