یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏15 ص.‏ 5-‏7
  • سن 2015ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے یاددہانیاں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سن 2015ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے یاددہانیاں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏غیرقوموں میں اپنا چال‌چلن نیک رکھو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • اپنے چال‌چلن سے یہوواہ خدا کو جلال دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • تازگی اور خوشی سے بھرے تین دن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ہمارے صوبائی اجتماعوں کے ذریعے سچائی کی روشنی چمکتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 4/‏15 ص.‏ 5-‏7

سن 2015ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے یاددہانیاں

  • پروگرام کے اوقات:‏ تینوں دن اِجتماع کا پروگرام صبح 20:‏9 پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح 00:‏8 بجے کھولے جائیں گے۔ جب موسیقی شروع ہو تو اپنی سیٹوں پر بیٹھ جائیں تاکہ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کِیا جا سکے۔ جمعے اور ہفتے کو اِختتامی گیت اور دُعا شام 55:‏4 پر اور اتوار کو 45:‏3 پر ہوگی۔‏

  • ‏’‏گیت گا کر یہوواہ کی ستائش کریں‘‏:‏ قدیم زمانے میں یہوواہ کے بندے گیت گا کر اُس کی ستائش کرتے تھے۔ گیت اور موسیقی آج بھی یہوواہ خدا کی عبادت کا ایک اہم پہلو ہے۔ (‏زبور 28:‏7‏)‏ ہمارے علاقائی اِجتماع کا ہر حصہ موسیقی سے شروع ہوتا ہے۔ ہمیں اِس موسیقی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے دلوں کو یہوواہ کی عبادت کے لیے تیار کرتی ہے۔ لہٰذا جب چیئرمین موسیقی کے شروع ہونے کا اِعلان کرتا ہے تو ہمیں اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ جانا چاہیے اور دھیان سے موسیقی کو سننا چاہیے۔ یوں ہم ظاہر کریں گے کہ ہم اُن بہن بھائیوں کی محنت کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے اِس موسیقی کو تیار کِیا ہے۔ ہر سال دو مرتبہ یہ بہن بھائی اپنے خرچے پر امریکہ میں پیٹرسن کے بیت‌ایل آتے ہیں اور ہمارے لیے اِتنی خوب‌صورت موسیقی تیار کرتے ہیں۔ موسیقی سننے کے بعد سب حاضرین کو یہوواہ کی حمد میں گیت گانا چاہیے۔‏

  • پارکنگ:‏ اِجتماع کے جن مقامات پر پارکنگ کی نگرانی ہمارے بھائی کریں گے، وہاں آپ کو پارکنگ ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ”‏پہلے آئیں پہلے پائیں“‏ کے اصول کے تحت آپ کو گاڑی کھڑی کرنے کے لیے جگہ دی جائے گی۔ یاد رکھیں کہ پارکنگ کی جگہ محدود ہوتی ہے۔ اِس لیے اگر آپ کی گاڑی میں گنجائش ہے تو دوسروں کو اپنے ساتھ لائیں تاکہ گاڑیوں کا زیادہ رش نہ ہو۔‏

  • سیٹ رکھنا:‏ جس ہال وغیرہ میں اِجتماع کا بندوبست کِیا گیا ہے، ہر صبح جب وہاں کے دروازے کھولے جائیں تو فوراً اپنی پسند کی سیٹیں لینے کے لیے نہ بھاگیں، ایسا نہ لگے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کوئی مقابلہ کر رہے ہیں۔ چونکہ ہم اپنے بہن بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اِس لیے ہم اُن کی بہتری چاہتے ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سچے مسیحی ہیں اور اِس سے باہر والوں کو بھی یہوواہ کی بڑائی کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ (‏یوح 13:‏34، 35؛‏ 1-‏کُر 13:‏5؛‏ 1-‏پطر 2:‏12‏)‏ صرف اُن کے لیے سیٹ رکھیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے ہیں یا پھر آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ مہربانی سے خالی سیٹوں پر اپنی چیزیں نہ رکھیں۔ یوں دوسرے بہن بھائی آسانی سے دیکھ سکیں گے کہ وہ سیٹیں دستیاب ہیں۔ بوڑھے اور بیمار بہن بھائیوں کے لیے خاص سیٹوں کا بندوبست کِیا گیا ہے۔ چونکہ اِن سیٹوں کی تعداد محدود ہے اِس لیے ایسے بہن بھائیوں کی دیکھ‌بھال کے لیے صرف ایک یا دو لوگ ہی اِن کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔‏

  • حیادار لباس:‏ اِجتماع پر ہمیں حیادار لباس پہننا چاہیے۔ ہمیں لباس کے سلسلے میں دُنیا کے نامناسب فیشن اپنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ (‏1-‏تیم 2:‏9‏)‏ ہوٹل میں آتے اور ہوٹل سے جاتے وقت یا پروگرام شروع ہونے سے پہلے یا ختم ہونے کے بعد بھی ہمارا لباس اوٹ‌پٹانگ اور بے‌سلیقہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہمارا لباس حیادار ہوگا تو ہم اپنا بیج فخر سے لگائیں گے اور جب گواہی دینے کا موقع ملے گا تو ہم شرمائیں گے نہیں۔ اِجتماع کے دوران ہمارے لباس اور نیک چال‌چلن کو دیکھ کر نہ صرف بعض لوگ بائبل کے پیغام کی طرف متوجہ ہوں گے بلکہ یہوواہ خدا کا دل بھی شاد ہوگا۔—‏صفن 3:‏17۔‏

  • فون، کیمرے وغیرہ کا اِستعمال:‏ پروگرام کے دوران اپنے موبائل فون وغیرہ کی آواز بند رکھنے سے ہم بہن بھائیوں کے لیے پاس‌ولحاظ دِکھاتے ہیں۔ کمپیوٹر ٹیبلٹ اِستعمال کرتے وقت، تصویریں کھینچتے یا ویڈیو بناتے وقت ہمیں اِس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ دوسروں کا دھیان نہ بٹے اور اُنہیں مقرر کو دیکھنے میں دقت نہ ہو۔ پروگرام کے دوران دوسروں کو ای‌میل یا میسج نہ بھیجنے سے بھی ہم آس‌پاس بیٹھے لوگوں کا لحاظ رکھتے ہیں۔‏

  • دوپہر کا کھانا:‏ برائے‌مہربانی اپنا کھانا ساتھ لائیں تاکہ آپ کو دوپہر کے وقفے میں کھانا خریدنے کے لیے باہر نہ جانا پڑے۔ آپ ایک چھوٹے بیگ میں کھانا لا سکتے ہیں جسے آپ اپنی سیٹ کے نیچے رکھ سکیں۔ اِجتماع کی جگہ پر بڑے بڑے بیگ اور شیشے کے برتن لانے کی اِجازت نہیں ہے۔‏

  • عطیات:‏ ہم اِجتماع پر عالم‌گیر کام کے لیے رضاکارانہ عطیات ڈال سکتے ہیں۔ اور یوں ہم علاقائی اِجتماع کے لیے اپنی قدردانی کا اِظہار کر سکتے ہیں۔ چیک کی صورت میں دیے جانے والے عطیات ”‏یہوواہ کے گواہوں کی مسیحی کلیسیا“‏ کے نام ہونے چاہئیں۔ اِس کے علاوہ ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی عطیات دیے جا سکتے ہیں۔‏

  • دوائیاں:‏ اگر آپ ہر روز کوئی دوائی اِستعمال کرتے ہیں تو مہربانی سے اِسے ساتھ لائیں کیونکہ علاقائی اِجتماع پر ایسی دوائیاں دستیاب نہیں ہوں گی۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے اور آپ کو ٹیکہ لگانا پڑتا ہے تو سرنج کو کچرے کے ڈبے میں پھینکنے سے پہلے کسی چیز میں اچھی طرح لپیٹ دیں تاکہ یہ کسی کو چبھ نہ جائے۔‏

  • احتیاطی تدابیر:‏ ایسے حادثوں سے بچنے کی کوشش کریں جو پھسلنے یا ٹھوکر کھانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ہر سال بہت سے حادثے جُوتوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، خاص طور پر اُونچی ایڑی والے جُوتوں کی وجہ سے۔ اِس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے لیے ایسے جُوتوں کا اِنتخاب کریں جن سے آپ کو سیڑھیاں چڑھنے اور ایسی جگہوں پر چلنے پھرنے میں آسانی ہو جہاں گِرنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔‏

  • بچوں کی ٹرالیاں اور لان چیئر:‏ اِجتماع کی جگہ پر بچوں کی ٹرالیاں اور اپنی کُرسیاں نہ لے کر آئیں۔ لیکن والدین اپنی کُرسی کے ساتھ بچوں کے لیے ایسی کُرسی لگا سکتے ہیں جو گاڑی میں بچوں کی حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے۔‏

  • خوشبوؤں کا اِستعمال:‏ ہمارے زیادہ‌تر اِجتماع ایسی جگہوں پر منعقد ہوتے ہیں جو زیادہ ہوادار نہیں ہوتیں۔ کچھ لوگوں کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا پھر کوئی سانس کی بیماری ہوتی ہے۔ لہٰذا تیز خوشبوؤں کا اِستعمال کرنے سے گریز کریں۔—‏1-‏کُر 10:‏24‏۔‏

  • فارم برائے‌مہربانی ملاقات کیجئے (‎S-43‎)‏‏:‏ اِجتماع کے دوران اگر آپ کسی کو گواہی دیتے ہیں اور وہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو برائے‌مہربانی ملاقات کیجئے (‎S-43‎) فارم کو بھریں۔ پھر اِسے بُک روم میں دے دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جا کر سیکرٹری کو دے دیں۔‏

  • ریسٹورنٹ:‏ اگر آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں تو وہاں بھی اپنے اچھے چال‌چلن اور لباس سے یہوواہ خدا کی بڑائی کریں۔ اگر وہاں ملازموں کو ٹپ دینے کا رواج ہے تو ٹپ ضرور دیں۔‏

  • ہوٹل:‏

    1. برائے‌مہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کریں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کی اِجازت ہے، اُس سے زیادہ نہ ٹھہرائیں۔‏

    2. اپنی بکنگ صرف اُسی صورت میں ختم کریں جب کوئی بہت سنگین صورتحال پیدا ہو جائے اور آپ کے لیے آنا ناممکن ہو۔ اگر بکنگ ختم کرنا لازمی ہو تو ہوٹل کے عملے کو فوراً اِطلاع دیں۔ (‏متی 5:‏37‏)‏ اگر آپ بکنگ ختم کرتے ہیں تو اِس کی تصدیق کے لیے ہوٹل کے عملے سے رسید لینا نہ بھولیں۔ یاد رکھیں کہ بعض اوقات مقررہ وقت کے بعد بکنگ ختم کرنے کی صورت میں آپ کو بکنگ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے۔‏

    3. اگر آپ کسی ہوٹل میں ٹھہرتے وقت ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ اِستعمال کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ بعض اوقات آپ کے اکاؤنٹ میں سے کچھ رقم رکھی جاتی ہے تاکہ کمرے کے کرایے کے علاوہ آپ کے اِضافی اخراجات پورے کیے جا سکیں۔ آپ اِس رقم کو اُس وقت تک اِستعمال نہیں کر سکیں گے جب تک کہ ہوٹل والے اپنا حساب‌کتاب پورا نہ کر لیں۔‏

    4. سامان اُٹھانے والی ٹرالی اُسی وقت لیں جب آپ اِسے اِستعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اِستعمال کے بعد اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے لوگ اِسے اِستعمال کر سکیں۔‏

    5. اگر آپ کے ملک میں سامان اُٹھانے پر ملازم کو ٹپ دی جاتی ہے تو اُسے ٹپ ضرور دیں۔ اور اُس ملازم کے لیے بھی ٹپ چھوڑیں جو آپ کے کمرے کی صفائی کرتا ہے۔‏

    6. کھانا صرف اُنہی کمروں میں پکائیں جہاں کھانا پکانے کی اِجازت ہے۔‏

    7. اگر ہوٹل میں مہمانوں کو صبح کا ناشتہ، برف یا چائے‌کافی دی جاتی ہے تو اِنہیں اِجتماع پر اِستعمال کرنے کے لیے جمع نہ کریں۔‏

    8. ہوٹل کے عملے کے ساتھ بات کرتے وقت ہمیشہ روح کا پھل ظاہر کریں۔ ہوٹل میں کام کرنے والے لوگ بہت سے مہمانوں کی دیکھ‌بھال کرتے ہیں۔ اگر ہم اُن سے تحمل اور مہربانی سے پیش آتے ہیں تو یقیناً اُنہیں اچھا لگتا ہے۔‏

    9. والدین کو ہر وقت اپنے بچوں کی نگرانی کرنی چاہیے۔‏

    10. اگر آپ سے طے‌شُدہ کرائے سے زیادہ کرایہ مانگا جاتا ہے یا آپ کو اُن چیزوں کے پیسے ادا کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جو آپ نے نہیں منگوائیں تو یہ پیسے ادا نہ کریں۔ اور جلدازجلد اِجتماع کے لیے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو بتائیں۔‏

    11. اگر ہوٹل کے کمرے کے سلسلے میں کوئی مسئلہ ہو تو اِجتماع کے لیے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رابطہ کریں تاکہ آپ کی مدد کی جا سکے۔‏

  • رضاکارانہ خدمت:‏ اگر کوئی شخص اِجتماع پر رضاکار کے طور پر خدمت کرنا چاہتا ہے تو اُسے رضاکارانہ خدمت کے شعبے سے رابطہ کرنا چاہیے۔ 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی اِس خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں مگر اُنہیں اپنے والدین کے ساتھ یا پھر اُن بہن بھائیوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے جنہیں والدین نے بچوں کی نگرانی کرنے کی ذمے داری سونپی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں