یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏11 ص.‏ 1
  • بیج کی نشوونما کے لئے پانی کی اہمیت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بیج کی نشوونما کے لئے پانی کی اہمیت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دلچسپی دِکھانے والوں کی معلومات لکھ لیں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوبارہ ملاقات کی بنیاد ڈالیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • دلچسپی دکھانے والوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کب کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 11/‏11 ص.‏ 1

بیج کی نشوونما کے لئے پانی کی اہمیت

۱.‏ کس چیز کی نشوونما کے لئے پانی ضروری ہوتا ہے؟‏

۱ ایک بیج کی نشوونما کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اُسے باقاعدگی سے پانی دیا جائے۔ ہم لوگوں کے دلوں میں پاک کلام کے علم کے بیج بوتے ہیں۔ اِن بیجوں کو پانی دینے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں اُن لوگوں سے دوبارہ ملنا چاہئے جو پاک کلام کی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ یوں ہم پاک کلام کے علم کے بیج کو پانی دیں گے تاکہ وہ پھلے اور بڑھے۔—‏۱-‏کر ۳:‏۶‏۔‏

۲.‏ ہم دوبارہ ملاقات کی بنیاد کیسے ڈال سکتے ہیں؟‏

۲ سوال پوچھیں:‏ جب آپ مُنادی کے کام پر جانے سے پہلے تیاری کرتے ہیں کہ آپ لوگوں سے کیا کہیں گے تو ایک دلچسپ سوال بھی تیار کریں۔ پہلی ملاقات پر بات‌چیت کے آخر میں یہ سوال پوچھیں اور اگلی ملاقات پر اِس سوال کا جواب دینے کا بندوبست کریں۔ بہت سے مبشروں نے دیکھا ہے کہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم میں سے کسی سوال کے ذریعے لوگوں کو یہ دکھانا آسان ہوتا ہے کہ بائبل کا مطالعہ کیسے کرایا جاتا ہے۔‏

۳.‏ پہلی ملاقات کے بعد کونسی ضروری معلومات لکھ لینا اچھا ہوگا؟‏

۳ ضروری معلومات لکھ لیں:‏ مُنادی کے کام میں جب آپ کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوتی ہے جو بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو جتنی جلدی ہو سکے، اِس ملاقات کے بارے میں ضروری معلومات لکھ لیں۔ اُس شخص کا نام اور پتہ لکھیں۔ اچھا ہوگا کہ آپ وہ وقت اور تاریخ بھی لکھ لیں جس پر آپ نے اُس شخص سے بات کی تھی۔ یہ بھی لکھ لیں کہ آپ نے کس موضوع پر بات کی تھی اور آپ نے کونسی کتاب یا رسالہ وغیرہ دیا تھا۔ کیا اُس شخص نے بتایا تھا کہ اُس کا تعلق کس مذہب سے ہے؟ کیا اُس کے بیوی‌بچے بھی تھے؟ کیا اُس نے بتایا تھا کہ اُسے کن چیزوں میں دلچسپی ہے یا وہ کس وجہ سے پریشان ہے؟ اِن معلومات کی بِنا پر آپ اگلی بار اُس شخص کے ساتھ ایسے موضوعات پر بات کر سکیں گے جن میں اُس کی دلچسپی ہے۔ آپ کو یہ بھی لکھ لینا چاہئے کہ آپ نے اُس سے دوبارہ ملنے کے لئے کونسا وقت طے کِیا ہے اور آپ اگلی بار اُس شخص کو کس سوال کا جواب دیں گے۔‏

۴.‏ جو لوگ بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں، ہمیں اُن سے دوبارہ ملنے کی کوشش کیوں کرتے رہنا چاہئے؟‏

۴ کوشش کرتے رہیں:‏ شیطان ’‏اُس کلام کو جو ایک شخص کے دل میں بویا گیا تھا اُٹھا لے جانے‘‏ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گا۔ (‏مر ۴:‏۱۴، ۱۵‏)‏ اِس لئے اگر آپ مُنادی کے کام میں ایک شخص سے دوبارہ نہیں مل پا رہے تو ہمت نہ ہاریں۔ شاید آپ اُسے خط لکھ سکتے ہیں یا پھر ایک نوٹ لکھ کر مناسب طریقے سے اُس کے دروازے پر چھوڑ سکتے ہیں۔ ایک پہل‌کار بہن نے ایک عورت کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنا شروع کِیا۔ اُس بہن نے دروازے پر ہی کھڑے ہو کر اُس عورت کے ساتھ مطالعہ کِیا تھا۔ لیکن اِس کے بعد وہ عورت اُس بہن کو دوبارہ گھر پر نہ ملی۔ اِس لئے بہن نے اُس عورت کو خط لکھا۔ آخرکار پہل‌کار بہن کی ملاقات اُس عورت سے ہو گئی۔ اُس عورت نے بتایا کہ وہ اِس بات سے بہت متاثر ہوئی ہے کہ وہ بہن اُس سے ملنے کی کوشش کرتی رہی۔ جب ہم پاک کلام کے علم کے بیجوں کو پانی دیتے ہیں تو وہ پھل پیدا کرتے ہیں، ”‏کوئی تیس گُنا کوئی ساٹھ گُنا۔ کوئی سو گُنا۔“‏ (‏مر ۴:‏۲۰‏)‏ اِن بیجوں کو پھلتے اور بڑھتے ہوئے دیکھ کر ہمیں بہت خوشی حاصل ہوتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں